Dar Al-Malik, INDIA

Call Directions Website

Dar Al-Malik, INDIA للتحقيق والترجمة والطباعة والنشر

📚 دار المَلِكْ فاؤنڈیشن پر دستیاب کتب✨ باتوں ہی باتوں میںملحد دوست کے ساتھ ایک دلچسپ مکالمہایک دلچسپ، فکر انگیز اور علمی...
20/08/2026

📚 دار المَلِكْ فاؤنڈیشن پر دستیاب کتب

✨ باتوں ہی باتوں میں
ملحد دوست کے ساتھ ایک دلچسپ مکالمہ

ایک دلچسپ، فکر انگیز اور علمی مکالمہ، جس میں ایک ملحد دوست کے ساتھ گفتگو کے ذریعے اہم فکری و اعتقادی سوالات کو سادہ اور دل نشیں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

📖 کتاب: باتوں ہی باتوں میں
Dialogue with an Atheist Friend

✍🏻 تصنیف: ڈاکٹر مصطفیٰ محمود

📝 ترجمہ: طلبہ، امام ماتریدی انسٹی ٹیوٹ

👤 زیرِ نگرانی: مولانا شیخ محمد اسماعیل نظامی ازہری لکھنوی -حفظہ اللہ-

🏛️ معهد الإمام الماتريدي، مالیگاؤں، مہاراشٹر

📚 یہ مفید کتاب اب دار المَلِكْ فاؤنڈیشن پر دستیاب ہے۔

🛒 حصولِ کتاب کے لیے رابطہ کریں:
📱 واٹس ایپ: 1438 708 703
📞 فون: 2017 808 707

🌐 daralmalik.com

📚 دار المَلِكْ فاؤنڈیشن پر دستیاب کتب🌟 ائمہ و خطباء کے لیے انمول تحفہ!اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ کی تصنیف...
19/08/2026

📚 دار المَلِكْ فاؤنڈیشن پر دستیاب کتب

🌟 ائمہ و خطباء کے لیے انمول تحفہ!

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ کی تصنیفات و تالیفات سے ماخوذ، وعظ و نصیحت پر مشتمل مستند واقعات و حکایات کا ایک مفید اور قیمتی مجموعہ:

📖 واقعاتِ رضویہ
جلد اول

✍🏻 تألیف:
مفتی محمد شاعر رضا قادری رضوی
مدرس، جامعۃ الرضا، بریلی شریف

🕌 ائمہ، خطباء اور اہلِ علم کے لیے وعظ و بیان کی تیاری میں ایک مفید کتاب، جس میں اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ کی تصنیفات سے ماخوذ مستند واقعات و حکایات کو یکجا کیا گیا ہے۔

📚 کتاب دار المَلِكْ فاؤنڈیشن پر دستیاب ہے۔

🛒 حصولِ کتاب کے لیے رابطہ کریں:
📱 واٹس ایپ: 1438 708 703
📞 فون: 2017 808 707

🌐 daralmalik.com

📚 دار المَلِكْ فاؤنڈیشن پر دستیاب📖 امام احمد رضا کا اجتہاد، استخراج، استنباط اور فقہی مقام✍🏻 تألیف: ڈاکٹر مفتی محمد اسلم...
18/08/2026

📚 دار المَلِكْ فاؤنڈیشن پر دستیاب

📖 امام احمد رضا کا اجتہاد، استخراج، استنباط اور فقہی مقام

✍🏻 تألیف: ڈاکٹر مفتی محمد اسلم رضا میمن تحسینی

امام احمد رضا خان رحمہ اللہ کے اجتہادی بصیرت، استخراج و استنباط اور فقہی مقام پر ایک اہم اور تحقیقی کتاب، جو اہلِ علم و تحقیق کے لیے خاصی مفید ہے۔

📚 یہ کتاب اب دار المَلِكْ فاؤنڈیشن پر دستیاب ہے۔

🛒 حصولِ کتاب کے لیے رابطہ کریں:
📱 واٹس ایپ: 1438 708 703
📞 فون: 2017 808 707

🌐 daralmalik.com

کتاب کے بارے میں:زیرِ نظر کتاب "نمازِ محمدی" عام روایات سے ہٹ کر ایک عظیم علمی و تحقیقی شاہکار ہے، اس میں مؤلف محترم حض...
17/08/2026

کتاب کے بارے میں:
زیرِ نظر کتاب "نمازِ محمدی" عام روایات سے ہٹ کر ایک عظیم علمی و تحقیقی شاہکار ہے، اس میں مؤلف محترم حضرت مفتی سید فیضان رضا حسنی نوری ازہری -حفظہ اللہ تعالیٰ- نے فرض، واجب اور سنت کی وضاحت،ان کی تعریفات اور ان کے شرعی احکام، فرض وواجب میں فرق، سنت کے بنیادی اصول وضوابط اور اس کے مختلف معانی ومراتب، اقسامِ حدیث اور محدثین کے منہجِ نقد کی تفصیلات کا احاطہ، فقہی اختلافات، تعارض و نسخ کے اصول، ترجیح و تطبیق کے مباحث اور نماز کے عملی ارکان، نماز کے مختلف فیہ مسائل کے پیدا ہونے کی وجوہات، نماز کے اوقات، ان کے فقہی و حدیثی دلائل اور مختلف مکاتبِ فکر کے موقف، متفق علیہ اور مختلف فیہ اوقات کا تفصیلی جائزہ، امام اعظم ابو حنیفہ -رحمہ اللہ تعالیٰ- کے موقف کی ترجیحی بنیادیں، نماز کے فرائض، واجبات اور سنن کی تفصیل، بنیادی ارکان، دلائل اور فقہی اختلافات کے ساتھ سنتِ نبوی کے مطابق عملی رہنمائی، نماز کا مکمل عملی خاکہ، نیز نمازِ وتر، عورتوں کی نماز، جمع بین الصلاتین اور نمازِ تراویح جیسے اہم مسائل انتہائی مدلل اور استدلالی اسلوب میں بیان کیے ہیں۔
یہ کتاب نہ صرف نماز کے صحیح طریقے، فقہی گہرائیوں اور سنتِ نبوی کی زندہ روح سے روشناس کرائے گی، بلکہ یہ علمی دلائل کے ساتھ صحابہ، اہل بیت اور فقہا کے طرزِ عمل کا مکمل نمونہ پیش کرے گی، یہ ایک جامع تحقیق اور عظیم دستاویز ہے، جو فرض، واجب اور سنت کے بلند مقام کو اجاگر کرتی ہے اور پوری امت کو نبیِ کریم ﷺ کے"مسنون طریقہ نماز" کی طرف بلاتی ہے ،جو ہر سنجیدہ طالبِ علم اور عام مسلمان کے لیے یکساں مفید ہے۔
#مؤسسةدارالمَلِك (DMF)

17/08/2026

📚 من الإصدارات الحديثة لـ مؤسسة دار المَلِكْ

بشرى سارة لقُرَّاء ومُحبِّي مؤسسة دار المَلِكْ بصدور كتابٍ قيّمٍ نافعٍ في العقيدة:

📖 العسل المصفى في عقائد أرباب سنة المصطفى
المعروف بـ «عقائد أهل السنة»

✍🏻 تصنيف:
السيد الشاه أبو الحسين أحمد النوري البركاتي المارهروي -رحمه الله تعالى-
(ت: ١٣٢٤هـ).

✍🏻 تقديم وتحشية وترتيب جديد:
الشيخ شيراز أحمد النظامي الأزهري -حفظه الله تعالى-.

📚 الناشر: مؤسسة دار المَلِكْ – بريلي، الهند.

🤗 ومن بواعث الفرح والسرور أن هذا الكتاب القيّم قد تمّت طباعته ونشره -بحمد الله تعالى- من مؤسسة دار المَلِكْ.

نسأل الله تعالى أن ينفع بهذا الكتاب القرّاء وطلبة العلم، وأن يجزي مؤلفه ومعتنيَه وناشره خير الجزاء. 🤲🏻

🛒 يمكنكم شراء جميع إصداراتنا من موقعنا:
daralmalik.com

📞 الهاتف: 2017 808 707
📱 الواتساب: 1438 708 703
📧 البريد الإلكتروني: [email protected]

#العقيدة

17/08/2026

📖 إصدار جديد من مؤسسة دار المَلِكْ 🤍

بشرى سارة لقُرَّاء ومُحبِّي دار المَلِكْ بصدور كتابٍ جامعٍ قيّمٍ نافعٍ:

✨ أدلة الصلاة المحمدية من القرآن والسنة النبوية
المعروف بـ «نمازِ محمدی»

✍🏻 تأليف:
فضيلة الشيخ السيد فيضان رضا الحسني النوري الأزهري -حفظه الله تعالى-
قاضي الشرع والمفتي بمحافظة رامفور، الهند.

📚 الناشر: دار المَلِك للدراسات والنشر
القاهرة – مصر / بريلي – الهند

🏦 إشراف واعتناء:
إدارة التحقيقات الرضوية الجمالية الكريمية، رامفور.

📓 طبعة فاخرة وممتازة

بحمد الله تعالى، تمّت طباعة هذا الكتاب القيّم من مؤسسة دار المَلِكْ، بعناية إدارة التحقيقات الرضوية الجمالية الكريمية.

🤲🏻 نسأل الله تعالى أن ينفع به القرّاء وطلبة العلم.

🛒 للشراء وجميع إصداراتنا: daralmalik.com

📱 واتساب: 1438 708 703

#الصلاة كتب_حديث كتب_فقه إصدارات_جديدة كتب_علمية

کتاب کے بارے میں:زیرِ نظرکتاب "اربعین نووی" امام محی الدین ابو زکریا  یحیی بن شرف نووی -رحمۃ اللہ علیہ- (متوفى: 676ھ) کی...
14/08/2026

کتاب کے بارے میں:
زیرِ نظرکتاب "اربعین نووی" امام محی الدین ابو زکریا یحیی بن شرف نووی -رحمۃ اللہ علیہ- (متوفى: 676ھ) کی مقبول ترین کتاب، اور سلسلہ اربعینات کی سب سے اہم اور ممتاز تصنیف ہے۔ امام نووی نے اپنی اس مایہ ناز کتاب میں صحیح احادیث کو جمع کرنے کا خاص التزام فرمایا ہے، اور ساتھ ہی اس بات کا بھی بالخصوص اہتمام فرمایا ہے کہ ان میں کی بیشتر احادیث "صحیح بخاری" اور "صحیح مسلم" کی روایات میں سے ہوں۔ یہ کتاب نبی اکرم ﷺ کی اُن جامع احادیثِ مبارکہ پر مشتمل ہے جو دینِ اسلام کی اصل ہیں، جن میں کی ہر حدیث کو قواعدِ شرعیہ میں سے عظیم قاعدہ شُمار کیا جاتا ہے۔
حسن ترتیب اور دیگر خصوصیات کی بنا پر "مجموعہ اربعین" خواص وعوام میں بڑی مقبولیت کا حامل ہے، اسی وجہ سے بہت سے اہل علم نے اس کی متعدد شروحات لکھیں، قیمتی حواشی تحریر کیے، نفع بخش تعلیقات لگائیں، اور مختلف زبانوں میں اس کے ترجمے بھی کیے۔ اسی کی ایک کڑی اس وقت ہمارے ہاتھوں کی زینت بنی ہوئی ہے، حضرت علامہ مولانا مشفق رضا راعینی ازہری -حفظہ اللہ تعالیٰ- نے نہایت ہی خوب صورت، بڑے ہی سلیس اور آسان لب ولہجے میں اس کا اردو ترجمہ کیا ہے، اور اس بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ لفظی ترجمہ نہ ہو، بلکہ بامحاورہ ترجمہ ہو؛ تاکہ پڑھنے والے کو لگے کہ یہ ترجمہ نہیں بلکہ ترجمانی ہے۔
الحمد للہ اس کتاب کی افادیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے دارالملک فاؤنڈیشن (بریلی، الہند) سے اس کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق عمدہ انداز اور جدید طرز پر شائع کیا گیا ہے۔

#مؤسسةدارالمَلِك (DMF)

14/08/2026

من الإصدارات الحديثة المباركة لـ *مؤسسة دار المَلِكْ*

🕌 بمناسبة: *الذكرى الثامنة والمئة للإمام أحمد رضا خان الحنفي القادري البريلوي (المتوفى: ١٣٤٠هـ)* -رحمه الله تعالى-.

بشرى سارة لقُرَّاء ومُحبِّي *مؤسسة دار المَلِكْ* بصُدُور *مشروع عظيم مبارك* لإمام أهل السنة، شيخ الإسلام والمسلمين، الإمام أحمد رضا خان البريلوي -رحمه الله تعالى-، تحت عنوان رئيسي *مجاميع رسائل علماء علماء الهند (٣)* باللغة الأردية.

📖 *كتاب*: *مجموعہ رسائل امام احمد رضا خان*.

📚 *المجموعة الثانية* منه
تسمى *مجموعہ رسائل رسم الافتاء*، وهي تشمل مجلدا واحدا.
✍🏻 *تحقيق وتخريج، وتسهيل وترتيب: الشيخ شيراز أحمد النظامي الأزهري* -حفظه الله تعالى-.

*🏦 إشراف واعتناء*: *مجمع الإمام أحمد رضا للبحوث والدراسات الإسلامية*.

*📚 الناشر*: *دار المَلِك* (بريلي-الهند).

*📓 طبعة ممتازة فاخرة منقحة*

🤗 ومن بواعث الفرح والسرور بأن هذا المشروع القیم المبارك لقد تمّ طبع ونشر مجلدين منه -بحمد الله تعالى- من *مؤسسة دار المَلِكْ*.

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
يمكنكم شراء جميع إصداراتنا من موقعنا على الإنترنت:
https://daralmalik.com/
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

رقم الهاتف: 2017 808 707
رقم الواتس: 1438 708 703
البريد الإلكتروني: [email protected]
موقع الإنترنيت: daralmalik.com

08/08/2026

بسم اللہ چل میرے خامہ

> علمائے عرب کے قرطاس وقلم کی میز پر ایک گلدستہ روح افزا

سیدی حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان -علیہ الرحمہ- کی ذاتِ بابرکات، جامع کمالات ومجموع الصفات ہے، آپ کے علمی جاہ وجلال والے قلم کا طرز استدلال وقوت استدلال بے مثال اور تحقیقات جلیلہ وتدقیقات انیقہ خالی از قیل وقال ہیں. آپ کی بے نظیر شخصیت کے نام لیوا فقیر کے نزدیک دو قسم کے ہیں:
ایک وہ جو محض تفریح طبع یا وقت گزاری کے لیے لیتے ہیں اور آپ کے نام کے ساتھ معانقہ کرتے ہوئے نہ تو کسی قسم کی دشواری میں مبتلا ہونا چاہتے ہیں اور نہ ہی شاید وہ اس کے اہل ہوتے ہیں.
دوسرے وہ ہوتے ہیں جو آپ کے مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کے نام وذات کے ساتھ آپ کے مسلک کو فروغ دینے کی نیت سے سنجیدگی کے ساتھ معانقہ کرتے ہیں، اس لیے کہ مسلک وملت کی خدمات ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتی ہیں.
اسی دوسری قسم سے عالمی ادارے دار المَلِک کا گہرا رشتہ ہے، جس نے مختصر سی مدت میں لائق صد تحسین اور قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں، اور یہ صرف شعبہ نشر واشاعت سے موسوم نہیں بلکہ ایک مقصد ہے، جس کی منصوبہ بندی تعلیمات سیدی اعلی حضرت علیہ کے مطابق ہوئی ہے، آپ کا مندرجہ ذیل فرمان اس ادارے کے اساسی دستور کا جزء غیر منفک ہے، آپ فرماتے ہیں: ان شاء اللہ العزیز زمانہ ان بندگانِ خدا سے خالی نہ ہوگا جو مشکل کی تسہیل، معضل کی تحصیل، صعب کی تذلیل، مجمل کی تفصیل سے ماہر ہوں. بحر سے صدف سے ،صدف سے گوہر، بذر سے درخت، درخت سے ثمر نکالنے پر باذن اللہ تعالی قادر ہوں ("فتاوی رضویہ شریف: ج:٨، ص:٢٥١، امام احمد رضا اکیڈمی)

اس ادارے میں متنوع شعبہ جات ہیں، جہاں مختلف علوم وفنون کے کہنہ مشق ماہرین اپنی قیمتی تحقیقی خدمات پیش کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہیں. انہیں میں ایک شعبہ ہے، اس شعبہ نے ادارے کی وقعت میں چار چاند لگا دیے ہیں اور اہلِ دل کی نگاہ میں اسے ایک منفرد حسن وگلکاری عطا کی ہے.

سیدی حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی ہمہ گیر شخصیت کے تبحرِ علمی، وسعتِ فکر و نظر اور مختلف جہات پر متعدد پہلوؤں سے تحقیق وتصنیف کا کام ہوا، اور بے شمار خوشہ چینوں نے اپنے گلستان قرطاس کو آپ کے گلہائے رنگا رنگ سے معطر کیا لیکن یہ امر نہایت تعجب خیز ہے کہ علماے عرب کے مابین آپ کی بیش بہا تصنیفات و تالیفات نہ تو شائع ہو سکیں اور نہ ہی ان کا تعارف عام ہوا. ایک طرف سیدی اعلی حضرت کا والہانہ انداز میں تذکرہ، اور دوسری طرف آپ کے علمی سرمایہ کی اشاعت سے بے اعتنائی، محبینِ اعلی حضرت کے لیے باعثِ استعجاب ہے. #دارالمَلِک نے اس علمی تشنگی کو دور کرنے کا عزم بالجزم کیا؛ تاکہ سیدی حضور اعلی حضرت -علیہ الرحمہ- کے متعلق ہونے والی کوتاہی اور غفلت کی تلافی کی جا سکے، اور آپ کی عالمانہ، محققانہ، مجددانہ، مجتہدانہ میراث کو عالمِ عرب تک پہنچایا جائے، اس طرح ایک دیرینہ قرض جو تاحال باقی تھا، دار _المَلِک نے اس کے ادائیگی کا بیڑا اٹھایا. شاید ازل ہی سے اس خدمتِ جلیلہ کی ذمہ داری #دارالمَلِک کے مقدر میں لکھ دی گئی تھی، اور "قرعہ فال بنامِ من دیوانہ زدند" کے مصداق، یہ عظیم بار اسی کے کاندھوں کے لیے منتخب کیا گیا. اسی لیے یہ ادارہ اس علمی خلاء کو پُر کرنے کے لیے ہمہ تن من دھن سرگرم ہے، سیدی اعلی حضرت کی تصانیف و تالیفات کو اہل عرب کے مابین متعارف کرانے اور آپ کے افکار ونظریات کو وہاں کے علمی حلقوں تک پہنچانے میں اپنا دینی فریضہ سمجھ کر شب وروز کوشاں ہے. چنانچہ #دارالملک تاحال دلائل و براہین سے اراستہ، تحقیقِ انیق اور تدقیقِ عمیق سے پیراستہ تقریباً دس رسائل پیش کر چکا ہے، جنہیں علمائے عرب نے قدر کی نگاہ سے دیکھا اور عوام و خواص نے پسند کیا. رضویات کے حوالے سے مصر و دیگر عرب ممالک میں ہونے والے متعدد کاموں میں_خواہ وہ مواد کی فراہمی ہو یا تعارف کا معاملہ__ #دارالملک نے نمایاں کردار ادا کیا ہے. مشتے نمونہ از خروارے کے طور پر ایک تازہ مثال رسالہ «الجهود الكلامية والصوفية للشيخ أحمد رضا خان القادري دراسة نقدية» ہے، جو مصر کی ایک محقّقہ نے ایم اے کے لیے سیدی اعلی حضرت پر تحریر کیا، #دارالملک نے انہیں مطلوبہ مواد فراہم کرنے کے ساتھ قدم قدم پر ان کی اعانت بھی کی.

بایں ہمہ، رضوی میکدے کے کچھ بادہ خوار ایسے بھی تھے جن کی پیاس تاحال نہ بجھی تھی، لہٰذ ساقی کی عطا کا پیالہ " _أحمد_رضا_خان" کی صورت میں جلوہ گر ہوا. ایک ایسا گراں قدر خزانۂ علم و حکمت اور بے نظیر تحقیقی شاہکار، جو عالمِ اسلام کے لیے نایاب تحفہ ہے. اس کے پسِ پشت نہ کوئی معاوضے کی غرض ہے، نہ نام ونمود یا شہرت و تحسین کی طلب؛ بلکہ مقصد صرف یہ ہے کہ مجددِ اعظم کے سلسلے میں اپنے فرض سے عہدہ برآ ہوں اور عالمِ عرب کو آپ کی تعلیمات سے روشناس کرائیں. ان شاء اللہ یہ شاہکار عالمِ اسلام کے لیے عشق و عرفان کا وہ تاج محل ثابت ہوگا جو محبت کی نشانی تاج محل سے کہیں زیادہ دل آویز اور مستحکم ہے.

اس علم و عرفان کے تاج محل کی تفصیل یہ ہے کہ اس کی چھ عظیم منزلیں ہیں جنہیں جلدوں کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے. پہلی جلد باب کی صورت میں چار کمروں پر محیط ہے:
پہلا کمرہ سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی سیرتِ مبارکہ کے جواہر پاروں سے مزین ہے.
دوسرا کمرہ آپ کے مشائخ واساتذہ کی معلومات سے آراستہ ہے.
تیسرا کمرہ آپ کے تلامذہ، خلفاء اور اجازت یافتہ علما کے تذکروں سے لبریز ہے.
چوتھا کمرہ مختلف علوم و فنون میں آپ کی مہارت، عبقریت اور نادر تحقیقات وتدقیقات کا گنجینہ ہے.
ہر کمرہ اپنے اندر فصلوں کی صورت میں مضبوط ستون اور مباحث کی شکل میں دیدہ زیب دیواریں لیے ہوئے ہے، جنہوں نے اس عمارت کی اہمیت وافادیت میں چار چاند لگانے کا کام کیا ہے.

دوسری منزل یعنی جلد میں دو مضبوط فصلوں کے ستون قائم ہیں؛ پہلا ستون فنِّ تفسیر میں آپ کی تحقیقات و توجیہات کے تابناک موتیوں سے جگمگا رہا ہے، جبکہ دوسرا ستون الفاظِ قرآن کے معانی ومطالب کی خوشبو سے معطر ہے. ہر ستون کے اندر متعدد علمی و فکری مباحث کی دیواریں کھڑی ہیں، جن پر تحقیق و تدقیق کے نفیس نقش و نگار کندہ ہیں.

تیسری منزل یعنی جلد سات فصلوں کے ستونوں پر قائم ہے، ہر ستون اپنی ساخت میں منفرد اور اپنے مضمون میں وقیع ہے. پہلا ستون: حدیث کے معنی ومفہوم، تاریخِ تدوین اور اس کے مراحل، حدیث و اثر میں فرق، برصغیر کے جلیل القدر محدثین اور علمِ حدیث میں ان کی خدمات، سیدی اعلی حضرت -علیہ الرحمہ- کی ان سے اجازت اور آپ کی خدمات پر مشتمل ہے. دوسرا ستون: علمِ حدیث میں آپ کی تصانیفِ جلیلہ کا تعارف لیے ہوئے ہے. تیسرا ستون: علمِ درایت پر قائم ہے. چوتھا ستون: علمِ روایت پر مشتمل ہے.
پانچواں ستون: اصولِ حدیث میں آپ کی مہارتِ تامہ کا مظہر ہے. چھٹا ستون: احادیثِ مختلفہ میں آپ کے موقف کی توضیح پر مبنی ہے. اور ساتواں ستون: علومِ حدیث میں آپ کی عبقریت اور کمالات کا بیان اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے. ان ستونوں میں سموئے ہوئے مباحث کی دیواریں نایاب علمی خزانے کی الماریاں اپنے اندر جمع کیے ہوئے ہے.

چوتھی منزل تین کمروں پر مشتمل ہے. پہلا کمرہ: سیدی اعلی حضرت -علیہ الرحمہ- کے عقائد و نظریات اور مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی اصلاح سے معمور ہے. دوسرا کمرہ: امتِ مسلمہ کی سیاسی اصلاح اور اس حوالے سے آپ کی رہنمائی سے مزین ہے. تیسرا کمرہ: آپ کے معاشی افکار ونظریات، اسلامی تجارت وبینکاری میں آپ کی وقیع تحقیقات، اور مسلمانوں کے اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کی تدابیر پر مشتمل ہے. اس کے مؤلف مایہ ناز محقق ڈاکٹر انوار احمد بغدادی ہیں، جنہوں نے اسے بڑی عرق ریزی اور نہایت دل نشین اسلوب سے تالیف کیا ہے.

پانچویں منزل ایک دلکش گلستان کی مانند ہے، جس کے تین حسین و جمیل صحن ہیں، اور ہر صحن اپنی ساخت، حسن اور معنویت میں نرالا ہے. پہلا صحن: افتتاحی خطبات کے خوشبو بھرے پھولوں سے آراستہ ہے، ہر پھول اپنی رعنائی اور نکہت میں اپنی مثال آپ ہے.
دوسرا صحن: اسانید و طرق کی بہاروں سے مہکا ہوا ہے، جو چار مضبوط ستونوں پر قائم ہے: پہلا ستون: فقہ میں اسانید و طرق، دوسرا ستون: حدیث میں اسانید و طرق، تیسرا ستون: مصافحات کے سلسلے، چوتھا ستون: سلاسلِ صوفیہ میں اسانید وطرق.
تیسرا صحن: اجازات ومرویات کے نایاب خزینے سے مزین ہے، جس کے دو کشادہ کمروں میں علمی جواہر سجے ہوئے ہیں: پہلا کمرہ: علماء عرب کو دی گئی اجازات پر مشتمل ہے، دوسرا کمرہ: علماءِ ہند کو عطا کی گئی اجازات کا مرکز ہے، دونوں پندرہ دقیق مباحث پر مشتمل ہیں، اور ہر بحث اپنی معنوی عظمت میں ایک قیمتی پتھر کی مانند ہے.

سیدی حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے فقہ وافتا اور ان کے اصول کو جلا بخشی ہے، آپ نے مسلک حنفیت کو اردو عربی میں اپنی کتب ورسائل وفتاوی کے ذریعے ایسا منقح فرمایا کہ آنے والے کئی صدی تک کے لیے احناف کو رسم افتا اور فقہ واصول کے اکثر ابواب کے حل سے بےنیاز کر دیا. چھٹی منزل میں ایسے ہی قیمتی کمروں کی ایک قطار ہے، جو فقہ و افتا کے اصولی جواہر سے آراستہ ہیں اور اقوالِ سلف کے استقصاء، احتمالِ شقوق کے استیعاب، اور ضوابطِ کلیہ جیسی آہنی دیواروں میں محفوظ ہے. ان کمروں کی چھتوں سے دلائل کی خوشبو پھوٹتی ہے، اور دیواروں پر علمی انوار و تجلیات کی ایسی نقش و نگار ہیں کہ ماہرین حیرت زدہ اور حاسدین انگشت بدنداں رہ جائیں. ہر کونے میں ایک ایسا لعل جڑا ہے جس کے پیچھے نہ جانے کتنے کوہِ نور قربان ہیں، اور جس کی پہچان کسی ماہر جوہر شناس ہی کو ہوسکتی ہے، جبکہ ہمیں تو بس تمیز یہی بھیک بھر کی ہے. پھر بھی جرات کرتے ہیں؛
پہلا کمرہ: ایک نادر و نایاب کان ہے، جس کا نام أجلى الإعلام أن الفتوى مطلقا على قول الإمام ہے، اس میں قول امام پر فتوی دینے کے ایسے انمول ہیروں کی قطاریں ہیں جن کی مثال تقریباً نایاب ہے.
دوسرا کمرہ: بیش بہا اصولی موتیوں کی کان جلي النص في أماكن الرخص ہے، اس میں مقاماتِ رخصت میں واضح نصوص کے جواہر ہیں، اور ہر گوہر ایک فقہی مسئلے کی کنجی ہے.
تیسرا کمرہ: جو سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ کے فیوض وبرکات کی کان ہے، وہ الفضل الموهبی في معنى إذا صحّ الحديث فهو مذهبي کے عنوان سے جگمگا رہا ہے. یہ اپنے اندر امامِ اعظم ابو حنیفہ کے اس مشہور فرمان: "جب کوئی حدیث صحت کو پہنچے تو وہی میرا مذہب ہے" کے نورانی جلوے بسائے ہوئے ہے.
یہ تینوں کمرے ایک ہی حسین ستون سے جڑے ہیں، وہ ستون اعلی حضرت کی اصولی بصیرت، استنباطی مہارت اور ضابطے سازی کا مجموعہ ہے.

اس مختصر سی مدت میں چھ منزلوں پر مشتمل یہ عظیم الشان تاج محل کا معرضِ وجود میں آ جانا یقیناً سیدی حضور اعلی حضرت -علیہ الرحمہ- کے فیوض و برکات کا صدقہ ہے، ورنہ اس میدان کے شہسوار خوب جانتے ہیں کہ تحقیق کا میدان وہ بھی عربی زبان میں کس قدر وسیع اور جفا کش ہے، بالخصوص دینیات میں اور وہ بھی مسلکِ اعلی حضرت کے آب و تاب کے ساتھ. مزید برآں موجودہ پر فتن دور میں، جب ہر طرف فکری یلغار اور فتنہ سامانی کا سیلاب رواں ہے، ایسے حالات میں بانیِ # دار الملک، مولانا شیراز احمد نظامی ازہری اور ان کے رفقاء نے ان تمام رکاوٹوں کی پرواہ کیے بغیر جس عزم و استقلال اور جس بلند فکری شان کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا ہے، وہ نہ صرف لائق تقلید ہے بلکہ تحسین و ستائش کے اعلیٰ ترین مراتب کا مستحق بھی ہے.

ان شاء اللہ! علمائے کرام کے توسط سے درِ رضا میں اسی طرح حاضری جاری رہی تو یہ چھ منزلہ عمارت بہت جلد تیس منزلوں بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ کی رفعتوں کو چھو لے گی، کیونکہ یہ کوئی کاغذ کے پھول نہیں، جو خوشبو کے جامہ سے محروم ہوں، اور نہ ہی کچی مٹی پراگنے والے وہ لالہ زار ہیں جن کے نازک چہرے خزاں کی پہلی تپش ہی سے مرجھا جائیں، بلکہ یہ تو مصنف اعظم، مجدد اعظم کی صورت میں خدا رسیدہ بزرگ یعنی سیدی و مرشدی، حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کی تصنیفات وتالیفات کو عام کرنے کے تذکروں کا سدا بہار گلشن ہے، جس میں خزاؤں کو بہار میں بدل دینے کی قدرت ہے، اور یہ عشق و فکر کا وہ ابدی چراغ ہے جس میں تہ بہ تہ پھیلی تاریکیوں کو چیر کر اجالوں سے بھر دینے کی طاقت ہے ، ساتھ ہی جہاں قدم رکھے وہاں افق در افق نور ہی نور پھیلا دے. انہیں کی نسبت و برکت سے یہ علمی و فکری تاج محل عنقریب تیس منزلوں کی عظمت کو پہنچے گا، اور عالمِ عرب بلکہ پورے عالم اسلام میں اپنی نوعیت کا پہلا لازوال عجوبہ شمار ہوگا. اللہ تعالیٰ دارین کی سعادتوں سے مالا مال فرمائے. آمین ثم آمین.


بتاریخ: ٢٢/صفر المظفر ١٤٤٦ھ
مطابق: ١٧/اگست ٢٠٢٥ء

Address

Bareilly
243006

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar Al-Malik, INDIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category