Booksexpress.in

Booksexpress.in Your books to your door (all India free delivery)

📚 2026 نئی کتاب دستیاببل أحیاء✍️ عبدالعلیم الاعظمی 📖 مختصر تعارف: فلسطین کے مسئلے، صہیونی استعمار، تاریخی پس منظر اور حا...
11/07/2026

📚 2026 نئی کتاب دستیاب
بل أحیاء
✍️ عبدالعلیم الاعظمی
📖 مختصر تعارف: فلسطین کے مسئلے، صہیونی استعمار، تاریخی پس منظر اور حالیہ حالات پر ایک جامع، مدلل اور فکر انگیز کتاب۔ مصنف نے تاریخی شواہد، مستند حوالوں اور زمینی حقائق کی روشنی میں فلسطین کی جدوجہد، غزہ کی صورتِ حال اور 2023 کے بعد پیش آنے والے اہم واقعات کا تجزیہ کیا ہے۔ فلسطین کے مسئلے کو سمجھنے کے خواہش مند قارئین کے لیے یہ ایک نہایت مفید اور معلوماتی کتاب ہے۔

ہندوستان میں گھر بیٹھے کہیں سے بھی حاصل کرنے کے لیے Booksexpeess.in سے رابطہ کریں....

Order now
https://Wa.me/918779780623

Follow the Booksexpress.in channel on WhatsApp:
https://chat.whatsapp.com/FXqYFeCt4fBKw62VXc5ta9

Facebook: https://www.facebook.com/Indianbooksexprees/

معصوم مرادآبادی کی دو کتابیںتعارف و تبصرہ : شکیل رشیدمعصوم مرادآبادی اردو دنیا کے ایک معروف صحافی تو ہیں ہی، اُن کی ای...
11/07/2026

معصوم مرادآبادی کی دو کتابیں

تعارف و تبصرہ : شکیل رشید

معصوم مرادآبادی اردو دنیا کے ایک معروف صحافی تو ہیں ہی، اُن کی ایک شناخت، ادیب کی حیثیت سے بھی ہے ۔ اُن کی ایک درجن سے زائد کتابوں کے موضوعات اِس قدر متنوع ہیں، کہ اُنہیں ادب کی کسی ایک صنف سے وابستہ نہیں کیا جا سکتا، وہ محقق بھی ہیں، انٹرویور بھی، خاکہ نگار بھی، مترجم بھی اور حالاتِ حاضرہ کے مبصّر بھی ۔ اُن کی جِن دو کتابوں کا اِن سطروں میں تذکرہ کیا جا رہا ہے، اُن میں سے ایک ’ نگینے لوگ ‘ شخصی خاکوں پر مشتمل ہے، اور دوسری کتاب ’ منشی عبدالقیوم خاں خطاط ‘ ایک ایسی نابغہ شخصیت کے ذکر پر، جِسے مولانا ابوالکلام آزاد جیسی عبقری شخصیت کا خاص قُرب حاصل تھا ۔ پہلے شخصی خاکوں کی کتاب ’ نگینے لوگ ‘ پر نظر ڈالتے ہیں ۔ یہ کتاب گزشتہ سال، یعنی 2025 میں ’ انجمن ترقی اردو (ہند) ‘ جیسے موقر ادارے سے چھپی تھی، اور ہاتھوں ہاتھ لی گئی تھی ۔ کتاب کی مقبولیت کے اسباب میں سے ایک، معصوم مرادآبادی کا طرزِ ِ تحریر ہے ۔ پروفیسر غضنفر علی کتاب پر اپنے مضمون ’ مرصع سازی نگینوں کی ‘، جو کتاب میں شامل ہے، لکھتے ہیں : ’’ معصوم مرادآبادی کے خاکے نہایت آسان، دلچسپ اور رواں دواں ہیں ۔ اُن کا اختصار اِن کے مطالعے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ بہت کم لفظوں میں معصوم مرادآبادی زندگی کے بہت سارے پہلوؤں کو سمیٹ لیتے ہیں ۔ اِن خاکوں کی پیش کش کے پیشِ نظر یہ بات بھی کہی جا سکتی ہے کہ سہل، رواں دواں زبان میں پیش کیے گیے معلوماتی، چشم کشا، عبرتناک اور ادبی چاشنی سے بھرپور یہ خاکے معصوم صحافی کو ایک طاقت ور اور قابلِ قدر ادیب بناتے ہیں اور اُنہیں مستند ادیبوں کی صف میں بھی لا کھڑا کرتے ہیں ۔‘‘ غضنفر علی کی تمام باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے مَیں اِس میں یہ اضافہ کرنا چاہوں گا، کہ یہ خاکے، جِن افراد پر ہیں، اُنہیں معصوم مرادآبادی نے جس طرح سے دیکھا، پرکھا اور سمجھا ہے، اُنہیں من و عن اُسی طرح پیش کر دیا ہے ۔ کسی شخص کو من و عن جیسا وہ ہے، اُسی طرح پیش کردینا، آسان کام نہیں ہے ۔ کِسی کے حلیے، اطوار، انداز اور رویے کو اِس طرح اُجاگر کرنا کہ قاری کے ذہن میں اس کی ایک تصویر نقش ہوجائے، اِس کے لیے زبردست قوتِ مشاہدہ کی ضرورت ہوتی ہے، اور ایک اچھے صحافی کے طور پر یہ وصف معصوم مرادآبادی کے خمیر کا حصہ ہے ۔ اپنی بات کو واضح کرنے کے لیے کتاب کے ایک خاکہ سے چن

یادگارِ زمانہ ہیں یہ لوگ​مصنف: (مولانا) سید محمد ازہر شاہ قیصرصفحات: 288، عام قیمت: -/400، اشاعت: 2024ناشر: مکتبۃ الانور...
09/07/2026

یادگارِ زمانہ ہیں یہ لوگ
​مصنف: (مولانا) سید محمد ازہر شاہ قیصر
صفحات: 288، عام قیمت: -/400، اشاعت: 2024
ناشر: مکتبۃ الانور، دیوبند.

​تبصرہ از: ایم نصر اللہ نصرؔ (مغربی بنگال)
مطبوعہ: (اردو بل رویو، جولائی، اگست، ستمبر 2025)

یادگارِ زمانہ ہیں یہ لوگ" (مولانا) سید محمد ازہر شاہ قیصر کی تصنیف کردہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں گزشتہ نصف صدی کے علما، صلحا، شعرا، دانشور اور قومی رہنماؤں کی مثالی زندگی کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے جن کی مجموعی تعداد 42 کے قریب ہے. ان میں علامہ انور شاہ کشمیری، (مولانا) شبیر احمد عثمانی، (مولانا) عبید اللہ سندھی، (مولانا) مناظر احسن گیلانی، (مولانا) حفظ الرحمن، (مولانا) انور شاہ، جگر مراد آبادی، احسان دانش، (مولانا) ظفر علی خاں، (مولانا) غلا رسول مہر، روش صدیقی اور دیگر بے شمار اکابر کے نام شامل ہیں. ایک طرح سے دیکھا جائے تو یہ ایک خوبصورت اور معلوماتی تذکرہ ہے. اس کے مطالعے سے اس میں درج حضرات کے کوائف، شخصیت اور علمی وادبی خدمات کا اندازہ ہوتا ہے. شروع شروع میں یہ رسمی کتاب محسوس ہو گی لیکن جیسے ہی قاری اس کی ورق گردانی شروع کرے گا، مکمل مطالعے کے بغیر خود کو روک نہیں پائے گا. سب سے پہلے تو مصنف نے جس انداز سے، خوبصورت بندش الفاظ، بہترین جملہ سازی، شگفتہ بیانی اور معلومات کے خزانے سے قاری کو روشناس کرایا ہے، وہ لائق صد ستائش ہے. صرف ایک شخصیت کے تعلق سے بحث مقصود ہے ملاحظہ فرمائیں. موصوف علامہ انور شاہ کشمیری کے تعلق سے مضمون بندی کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

"​خطۂ کشمیر اپنی حسین و گل فروش وادیوں، بہار بہ دامن کوہساروں، باصرہ نواز مناظر، خوبصورت چمنستانوں، دل نواز لالہ زاروں، اپنی اونچی اونچی سبزہ فروش پہاڑیوں اور اپنی گہری گہری ترائیوں کے اعتبار ہی سے زمین پر قدرت کی کاریگری اور صناعی کا ایک بے مثال نمونہ ہی نہیں، نہ صرف یہ کہ وہاں قدم قدم پر لالہ وگل کے خزانے بکھرے پڑے ہیں. وہاں کا ہر ذرہ حسنِ فطرت کا ایک دل آویز شاہکار ہے. زمین پر مچل مچل کر چلتے اور بہتے ہوئے سرد و شیریں چشمے، دراز قد اور سڈول جسم نازنینوں کی طرح تن کر کھڑے چنار کے درخت، سیب اور خوبانی کے پیڑ، شگوفوں کی چادریں، قدرتی چشمے اور آبشار دریا کنارے بیٹھی ہوئیں حسین دوشیزائیں۔۔۔ اپنا کوئی جواب نہیں رکھتیں۔" (ص: 22)

​اس اقتباس کا مقصد یہ ہے کہ لفظوں میں عکس بندی اور منظر

Address

Delhi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Booksexpress.in posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Booksexpress.in:

Shortcuts

Share