دارالکتب الإسلامية دیوبند

Call Directions Website Contact the business

دارالکتب الإسلامية دیوبند دینی، درسی و غیر درسی ہر طرح کی کتابیں اپنے گھر بیٹھے (ب?

نيل الأوطار شرح منتقي الأخبار ـ الشوكاني079009 00910
21/12/2023

نيل الأوطار شرح منتقي الأخبار ـ الشوكاني

079009 00910

بیرون ممالک کی مطبوعات حاصل کرنے کے لیے دارالکتب الإسلامية دیوبند  سے رابطہ کرکے گھر بیٹھے حاصل کریں! واٹس ایپ نمبر +91-...
20/12/2023

بیرون ممالک کی مطبوعات حاصل کرنے کے لیے دارالکتب الإسلامية دیوبند سے رابطہ کرکے گھر بیٹھے حاصل کریں!

واٹس ایپ نمبر
+91-7900900910

" " ہر گھر کی ضرورت!شیخ الاسلام حضرت مولانا   صاحب حفظہ اللہ کی اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں سینکڑوں گرانقدر علمی ا...
24/11/2023

" " ہر گھر کی ضرورت!

شیخ الاسلام حضرت مولانا صاحب حفظہ اللہ کی اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں سینکڑوں گرانقدر علمی اور ادبی تصنیفات موجود ہیں، ان تصنیفات میں ایک عظیم سرمایۂ افتخار " آسان ترجمہ قرآن " بھی ہے-

:

📍 سہل و آسان، سادہ اور معیاری اردو زبان و ادب کا بے نظیر شہکار۔

📍 اس کے شروع میں علومِ قرآن کی بنیادی باتوں پر مشتمل ایک جامع "مقدمہ" ۔

📍ہر سورت کے پہلے تعارف کے عنوان سے "سورت کا مرکزی پیغام یا خلاصہ" ۔

📍 اس میں صرف "ترجمہ" نہیں بلکہ معنی و مفہوم کی مکمل "ترجمانی" کی کوشش کی گئی۔

📍ترجمے کے ساتھ ساتھ مختصر، جامع اور مستند تفسیری تشریحات۔

📍 تفسیری تشریحات میں عصر حاضر کی انسانی نفسیات کے مطابق "تفہیم قرآن"۔

📍 "جدید تعلیم یافتہ" اور "کم پڑھے لکھے" دونوں طرح کے طبقات کے لیے یکساں مفید۔

📍 " آسان ترجمہ قرآن" کا بیشتر حصہ فضاؤں میں لکھا گیا (حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ نے دوران ِ اسفار جہازوں میں اس ترجمے کا بیشتر حصہ تصنیف فرمایا)

------------------------------------------------

🚛 پورے ہندوستان میں کہیں بھی (بذریعۂ ڈاک یا کوریر) گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لئے نیچے دیے گئے نمبر پر واٹس ایپ کریں!👇👇

wa.me/918279807451
📞 کال کریں:
+91-8279807451

علوم القرآن مصنف : مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ  کمپیوٹر کتابت ، عمدہ طباعترعایتی قیمت پر بذریعہ ڈاک، گھر بیٹھے حاصل ...
23/09/2023

علوم القرآن

مصنف :
مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ

کمپیوٹر کتابت ، عمدہ طباعت

رعایتی قیمت پر بذریعہ ڈاک، گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں ۔

دیوبند اسٹور آن لائن
8279807451
wa.me/9119070025

[ کتاب میں موجود "حرف آغاز" تعارف کتاب کے طور پر ملاحظہ فرمائیں! ]

قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے اللہ تعالیٰ کااتنا بڑا انعام ہے کہ دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی دولت اس کی ہمسری نہیں کرسکتی ، یہ وہ نسخہ شفاء ہے جس کی تلاوت ، جس کا دیکھنا ، جس کا سننا سنانا ، جس کا سیکھنا سکھانا، جس پر عمل کرنا ، اور جس کی کسی بھی حیثیت سے نشر واشاعت کی خدمت کرنا دنیا اورآخرت دونوں کی عظیم سعادت ہے ۔
صحیح مسلم ؒ وغیرہ میں حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک روز ہم صفہ میں بیٹھے تھے ، کہ آنحضرت ﷺ تشریف لائے اور فرمایا ، ’’ تم میں سے کس کو یہ بات پسند ہے کہ وہ روزانہ صبح کو بُطحان ؔ یا عقیق ؔ ( کے بازار) میں جایا کرے ، اور ہر روز دو بہترین قسم کی اونٹیاں کسی گناہ یا قطع رحمی کاارتکاب کئے بغیر پکڑ لایا کرے ؟‘‘ ہم نے عرض کیا: ’’یارسول اللہ ؐ ! اس کو تو ہم میں ہر ایک پسند کرے گا‘‘ آپ ؐ نے فرمایا : ’’ اگر کوئی شخص روزانہ مسجد میں جاکر دو آیتیں سیکھ لیا کرے یا پڑھ لیا کرے تویہ اس کے لئے دو اونٹنیوں سے بہتر ہے ، اور تین آیتیں سیکھے توبوہ تین اونٹنیوں سے اور چار سیکھے تووہ چار سے بہتر ہے‘‘
آنحضرت ﷺ نے قرآن کریم کی تلاوت ، اس کے معانی کاعلم حاصل کرنے ، اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کے جو فضائل بیان فرمائے ، اور امّت کو جس طرح اس کی ترغیب دی ، مذکورہ بالا حدیث اُس کی صرف ایک مثال ہے ، اورحدیث کے مجموعے اس قسم کی احادیث سے بھرے پڑے ہیں ، یہی وجہ سے کہ اُمت ِ محمدیہ ؐ ( علیٰ صاحبہا السلام) نے قرآن کریم اوراُس کے علوم کی ایسے ایسے پہلوؤں سے خدمت کی ہے ، اور اس کے الفاظ ومعانی کو محفوظ رکھنے کے لئے ایسی بے مثال کاوشیں کی ہیں کہ اُن کی تفصیلات کو دیکھ کر عقل مبہوت رہ جاتی ہے ۔
قرآن کریم کے معانی مطالب کاتوکہنا ہی کیاہے ، اس اُمّت نے کتاب الٰہیؔ کے الفاظ ، اس کی حرکات وسکنات اوراس کے حروف کو ٹھیک ٹھیک زبان سے اداکرنے کی غرض سے ایسے ایسے علوم وفنون کی بنیاد ڈالی ہے جن کی نظیر دنیا کے کسی مذہب اورکسی زبان میں نہیں ملتی ، ایک تجوید وقراآت ہی کے علم کو لے لیجئے ، تو اس فن کی تفصیلات اوراس کی باریکیوں کی تشریح کے لئے اتنی کتابیں لکھی گئی ہیں کہ اُن سے ایک مستقل کتب خانہ تیار ہوسکتاہے ۔
غرض جن مختلف جہتوں اورگوناگوں پہلوؤں سے قرآن کریم کی خدمت کی گئی ہے اُنہی میں سے ایک خاص رُخ کی خدمت وہ کتابیں ہیں جو’’ علوم القرآن‘‘ کے موضوع پر لکھی گئی ہیں ۔
’’ علوم القرآن ‘‘ ایک وسیع وعریض علم ہے ، اوراس میں علم تفسیر کے مبادی اور اصول واضح کئے جاتے ہیں ، قرآن کریم آنحضرت ﷺ پر کس طرح نازل ہوتا تھا؟ وحی کی حقیقت کیاہے ؟ اللہ تعالیٰ کی یہ کتاب کس ترتیب سے نازل ہوئی ؟ کتنے عرصہ میں اس کا نزول مکمل ہوا؟ مکی اورمدنی سورتوں کا کیا مطلب ہے ؟ شان نزول کسے کہتے ہیں ؟ تفسیر قرآن میں اس کا کیا مقام ہے ؟ قرآن کریم کی کوئی آیت منسوخ ہے یا نہیں ؟ قرآن کے مختلف حروف اور قراءتوں کا کیا مطلب ہے ؟ قرآن کریم کس قسم کے مضامین پر مشتمل ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب کو کس طرح محفوظ رکھا ہے ؟ اور اس کی کتابت وطباعت کتنے مراحل سے گزری ہے ؟ قرآن کریم کی تفسیر کے کیا اصول اور آداب ہیں؟ اللہ تعالیٰ کی اس کتاب کو سمجھنے کا صحیح طریقہ کیاہے ؟ اوراس راہ میں کونسی غلطیاں انسان کو گمراہی کی طرف لے جاتی ہیں ؟ یہ اور اس قسم کے دوسرے بہت سے سوالات کامفصل جواب ’’ علوم القرآن ‘‘ میں دیاجاتاہے ۔
عربی زبان میں اس موضوع پر علامہ زرکشی ؒ کی’’ البرہان فی علوم القرآن‘‘(چار جلدوں میں)علامہ سیوطیؒ کی ’’ الاتقان‘‘ ( دوجلدوں میں ) شیخ زرقانی ؒ کی ’’مناہل العرفان‘‘ ( دوجلدوں میں ) آج بھی اس علم کی معروف ومتداول کتابیں ہیں جو اپنے موضوع پر مأخذ کی حیثیت رکھتی ہیں ، اردو میں بھی اس موضوع پر متعدد کتابیں آئی ہیں ، جن میں علامہ عبدالحق حقانی ؒ کی ’’ البیان فی علوم القرآن ‘‘ سب سے زیادہ جامع اورممتاز ہے ۔
لیکن زمانہ کے لحاظ سے ضروریات بھی بدلتی رہتی ہیں ، اس لئے یہ ضرورت تو عرصہ سے محسوس ہوتی تھی کہ عہدِ حاضر میں مغربی افکار کے زیر اثران موضوعات پر جو نئے سوالات پیدا ہوئے ہیں اُن کو سامنے رکھتے ہوئے اس موضوع پر کوئی نئی کتاب لکھی جائے ، تاہم یہ تصوّر دُور دُور نہ تھا کہ اس ضرورت کی تکمیل میںمجھ ناچیز کا بھی کوئی حصہ لگ سکے گا۔
لیکن ایسا معلوم ہوتاہے کہ یہ سعادت مقدّر میں تھی ، اوراس کے حصول کی تقریب یہ ہوئی کہ احقر کے والد ماجد حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب مدظلہم نے اردو زبان میں تفسیر ’’معارف القرآن ‘‘ تالیف فرمائی ، جو آٹھ جلدوں میں شائع ہوچکی ہے ، اورکسی جھجک کے بغیر کہاجاسکتاہے کہ وہ سلف ِ صالحین کے طرز کے مطابق عہدِ حاضر کی بے نظیر اردو تفسیر ہے ، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اُسے مقبولیت بھی بیحد عطا فرمائی ، اورجب اس کا دوسرا ایڈیشن شائع ہونے لگا توحضرت والد صاحب مدظلہم نے احقر کو حکم دیا کہ اس کے شروع میں ’’ علوم القرآن‘‘ کی ضروری معلومات پر مشتمل ایک مختصر مقدمہ تحریر کروں ۔
میں نے تعمیل حکم کے لئے یہ مقدمہ لکھنا شروع کیا، تووہ پُرانی خواہش اُبھرآئی، اور اختصار کی کوشش کے باوجود یہ مقدمہ طویل ہوتاگیا ، جب مسودے کے تقریباً دوسو صفحات لکھ چکا تھا ، اوربہت سے ضروری موضوعات ابھی باقی تھے توخیال آیاکہ اتنا طویل مقدمہ تفسیر کے شروع میں موزوں نہیں ہوگا، اس لئے حضرت والد صاحب مدظلہم کے ایماء پر میں نے تفسیر کے مقدمہ کے لئے تو اختصار کے ساتھ کچھ ضروری معلومات الگ جمع کردیں جو تفسیر کے شروع میں بطور مقدمہ شائع ہوگئیں ، اور اس مفصل مقدمہ کو مستقل تصنیف کی صورت دیدی ، اپنے مشاغل اور عوارض کی وجہ سے اس کتاب کی تکمیل میں خاصی دیر لگ گئی ، تاہم یہ اللہ تعالیٰ کا انعام وکرم ہے کہ جتنے ضروری مباحث میں اس کتاب میں لانا چاہتا تھا وہ اس میں کم وبیش جمع ہوگئے ہیں ۔
میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ ’’ علوم القرآن ‘‘ کے موضوع پر عہدِ حاضر کو جس نئی تصنیف کی ضرورت تھی وہ اس کتاب نے ٹھیک ٹھیک پوری کردی ہے ، لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید ہے کہ انشاء اللہ اس میں موضوع سے متعلق عہدِ حاضر کی ضروریات کا کافی سامان مل جائیگا، احقر نے اس میں ’’ علوم القرآن ‘‘ کے اُن مشہور مسائل کی تحقیق بھی یکجا کرنیکی کوشش کی ہے جن کی پوری تفصیل کیلئے بہت سی کتابوں کی مراجعت کرنی پڑتی تھی ، اوربعض نئے مباحث بھی درج کردیئے ہیں ، اگر وہ اہلِ نظر کے نزدیک کافی اوراطمینان بخش ہوں تویہ محض اللہ تعالیٰ کا کرم ہے ، ورنہ کم از کم ان کی داغ بیل توڈال دیگئی ہے، اور آئندہ دوسرے اہل علم وفکر حضرات اُ ن کو پایۂ تکمیل تک پہنچاسکتے ہیں ، یہ کتاب اگر فہم قرآن کے سلسلہ میں کسی صاحب کے کچھ کام آسکے تواحقر کو اپنی ناچیز محنت کا پورا صلہ مل جائیگا، قارئین سے اس دعاء کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس حقیر کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطافرمائے ، اوریہ احقر کے لئے ذخیرۂ آخرت ثابت ہو، آمین
وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ۔
+91-7900900910

سیرت النبی کامل - علامہ ابن ہشام (اردو) (جدید کمپیوٹر کتابت کے ساتھ)بذریعہ ڈاک/کوریر گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ...
17/09/2023

سیرت النبی کامل - علامہ ابن ہشام (اردو)

(جدید کمپیوٹر کتابت کے ساتھ)

بذریعہ ڈاک/کوریر گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں!

دیوبند اسٹور آن لائن
Call :
8279807451
WhatsApp :
wa.me/918279807451

  ﷺ (کمپیوٹر کتابت)علامہ شبلی نعمانی رحمہ اللہعلامہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہجدید ایڈیشن (کمپیوٹر کتابت) عمدہ طباعت میں ...
17/09/2023

ﷺ (کمپیوٹر کتابت)

علامہ شبلی نعمانی رحمہ اللہ
علامہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ

جدید ایڈیشن (کمپیوٹر کتابت) عمدہ طباعت میں مکمل سات جلدیں تین جلدوں میں ۔

قیمت : 850

گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں ۔
+91-7900900910
واٹس ایپ لنک
wa.me/917900900910

کتاب کا مختصر تعارف :

سیرت کے موضوع پر اردو زبان کی ایک مایہ ناز کتاب جس کو علامہ شبلی نعمانی رحمہ اللہ نے لکھنا شروع کیا تھا دو جلدیں لکھیں کہ انتقال فرما گیے اس کے بعد علامہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ نے باقی کی جلدوں کو مکمل کیا۔

کتاب کی ترتیب کچھ اس طرح ہے :

پہلی جلد : ولادت تا ختم سلسلہ غزوات
دوسری جلد : عام الوفود یا وفات
تیسری جلد : دلائل و معجزات
چوتھی جلد : منصب نبوت
پانچویں جلد : عبادات
چھٹی جلد : اخلاقی تعلیمات
ساتویں جلد : اسلام کے سیاسی نظام کے اصول و مبادیات

دیوبند اسٹور آن لائن
Call :
8279807451
WhatsApp :
wa.me/918279807451

" " ہر گھر کی ضرورت!شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمدتقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ کی اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں سینک...
17/09/2023

" " ہر گھر کی ضرورت!

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمدتقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ کی اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں سینکڑوں گرانقدر علمی اور ادبی تصنیفات موجود ہیں، ان تصنیفات میں ایک عظیم سرمایۂ افتخار " آسان ترجمہ قرآن " بھی ہے-

آسان ترجمہ قرآن کی چند نمایاں خصوصیات:
📍 سہل و آسان، سادہ اور معیاری اردو زبان و ادب کا بے نظیر شہکار۔
📍 اس کے شروع میں علومِ قرآن کی بنیادی باتوں پر مشتمل ایک جامع "مقدمہ" ۔
📍ہر سورت کے پہلے تعارف کے عنوان سے "سورت کا مرکزی پیغام یا خلاصہ" ۔
📍 اس میں صرف "ترجمہ" نہیں بلکہ معنی و مفہوم کی مکمل "ترجمانی" کی کوشش کی گئی۔
📍ترجمے کے ساتھ ساتھ مختصر، جامع اور مستند تفسیری تشریحات۔
📍 تفسیری تشریحات میں عصر حاضر کی انسانی نفسیات کے مطابق "تفہیم قرآن"۔
📍 "جدید تعلیم یافتہ" اور "کم پڑھے لکھے" دونوں طرح کے طبقات کے لیے یکساں مفید۔
📍 " آسان ترجمہ قرآن" کا بیشتر حصہ فضاؤں میں لکھا گیا (حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ نے دوران ِ اسفار جہازوں میں اس ترجمے کا بیشتر حصہ تصنیف فرمایا)

-----------------------------------------

🚛 پورے ہندوستان میں کہیں بھی (بذریعۂ ڈاک یا کوریر) گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لئے نیچے دیے گئے نمبر پر واٹس ایپ کریں!👇👇

دیوبند اسٹور آن لائن
Call :
8279807451
WhatsApp :
wa.me/918279807451

17/09/2023

ہر طرح کی درسی و غیر درسی کتب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں!

+91-82798 07451

*تاریخ ابن کثیر* کمپیوٹر کتابت ، عمدہ طباعت کے ساتھ رعایتی قیمت پر بذریعہ ڈاک، گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر را...
15/09/2023

*تاریخ ابن کثیر*

کمپیوٹر کتابت ، عمدہ طباعت کے ساتھ

رعایتی قیمت پر بذریعہ ڈاک، گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں ۔

دیوبند اسٹور آن لائن
Call :
8279807451

WhatsApp :
wa.me/918279807451

Address

دیوبند سہارنپور انڈیا
Deoband

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دارالکتب الإسلامية دیوبند posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to دارالکتب الإسلامية دیوبند:

Shortcuts

Share