Maktaba Al-Anwar Deoband

Maktaba Al-Anwar Deoband Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Maktaba Al-Anwar Deoband, Book shop, Shah Manzil, Mohallah Khanqah, Deoband.

اصلاح معاشرہ... اہمیت، ضرورتمولانا سلمان نعیمی صاحب قاسمی صفحات 512طباعت انتہائی معیاری مکتبہ الانور میں دستیاب ہےرابطہ ...
10/09/2026

اصلاح معاشرہ... اہمیت، ضرورت
مولانا سلمان نعیمی صاحب قاسمی
صفحات 512
طباعت انتہائی معیاری
مکتبہ الانور میں دستیاب ہے
رابطہ کریں 9568797801

03/09/2026
علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کے تحریر کردہ رسائل و کتب کا مجموعہمجموعہ رسائل کشمیری.. چار جلدوں میںمکتبہ الانور میں د...
03/09/2026

علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کے تحریر کردہ رسائل و کتب کا مجموعہ
مجموعہ رسائل کشمیری.. چار جلدوں میں

مکتبہ الانور میں دستیاب ہے
رابطہ کریں 9568797801

کتاب "ازدواجی زندگی" کے بارے میں مولانا سفیان صاحب قاسمی رقم طراز ہیں... اسلام میں نکاح کو بڑی اہمیت حاصل ہے، نبی کریم ص...
26/08/2026

کتاب "ازدواجی زندگی" کے بارے میں مولانا سفیان صاحب قاسمی رقم طراز ہیں...

اسلام میں نکاح کو بڑی اہمیت حاصل ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : نکاح میری سنت ہے جو اس سے اعراض کرے گا وہ ہم میں سے نہیں ہے، گویا نکاح ایک ایسی عبادت ہے جو ہمیشہ قائم رہنے والی ہے، بقیہ تمام عبادتیں نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ وقتوں کے ساتھ مخصوص ہیں؛ لیکن نکاح ایک ایسی دائمی عبادت ہے کہ ایجاب و قبول کے بعد سے نکاح قائم رہنے تک ازدواجی زندگی عبادت میں رہتی ہے، مرنے کے وقت بھی وہ عبادت رہتی ہے، بعد مرگ جنت میں بھی وہ باقی رہے گی.

حقیقی اور سچا مسلمان شادی کے بعد بیوی کے ساتھ حسنِ سلوک و حسنِ معاشرت برتنے میں اسلام کی بلند پایہ تعلیمات پر عمل کرتا ہے اور اپنے رب کا حکم بجا لاتا ہے.

جناب محمود عالم صاحب نے اپنی کتاب "ازدواجی زندگی" میں اہم مسائلِ نکاح کو ضروری تفصیل کے ساتھ پیش فرمایا ہے، جو ازدواجی زندگی کے معاشرت و معیشت پر محیط کئی اہم ابواب پر مشتمل ہے. نکاح کے کثیر ضمنی عناوین نے کتاب کی افادیت کو عظیم اور قابلِ اعتماد بنا دیا ہے. عصرِ حاضر میں چونکہ بے علم اور متعصب صحافیوں نے نکاح و طلاق کو اپنی جہالت و عصبیت سے ایک ظالمانہ قانون کی حیثیت سے بڑی قوت سے پیش کیا ہے، اس وجہ سے اس کتاب کی افادیت اور بھی اہمیت کی حامل بن جاتی ہے. اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبولیتِ عامہ عطا فرمائے اور ان کے لیے اس کو ذخیرۂ آخرت فرمائے. آمین یا رب العالمین

مولانا محمد سفیان قاسمی
مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند

نام کتاب: ازدواجی زندگی
قیمت 200/-
طباعت: انتہائی معیاری
ناشر: مکتبہ الانور
رابطہ کریں 9568797801

25/08/2026

درج ذیل کتب خصوصی رعایت کے ساتھ دستیاب ہیں. لائبری و انجمن کے لیے خرایدی کا بہترین موقع ہے. شرط یہ ہے کہ کتابیں الگ الگ برائے فروخت نہیں ہے، سب ایک ساتھ ہی مل سکیں گی! سب کتابیں بالکل نئی و فریش ہیں

*آپ کے مسائل اور ان کا حل مدلل*
*تہذیب لغات الحدیث چار جلد*
*مظاہر حق جدید قلمی کتابت*
*الکامل فی التاريخ المعروف بہ تاریخ ابن الاثیر 10 جلد*
*تفسیر انوار البیان مولانا عاشق الہی بلند شہری رحمہ اللہ*
*حجۃ اللہ البالغۃ (تحقیق و تعلیق مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری رحمہ اللہ)*

تفصیلات کے لیے واٹس ایپ پر میسیج کریں

Bookstore

محبوب العلماء حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کی چار کتابیںعمدہ طباعتمجموعی قیمت 350 /-مکتبہ الانور میں دستیاب ...
22/08/2026

محبوب العلماء حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کی چار کتابیں
عمدہ طباعت
مجموعی قیمت 350 /-
مکتبہ الانور میں دستیاب ہے

یادگارِ زمانہ ہیں یہ لوگ​مصنف: (مولانا) سید محمد ازہر شاہ قیصرصفحات: 288، عام قیمت: -/400، اشاعت: 2024ناشر: مکتبۃ الانور...
22/06/2026

یادگارِ زمانہ ہیں یہ لوگ
​مصنف: (مولانا) سید محمد ازہر شاہ قیصر
صفحات: 288، عام قیمت: -/400، اشاعت: 2024
ناشر: مکتبۃ الانور، دیوبند.

​تبصرہ از: ایم نصر اللہ نصرؔ (مغربی بنگال)
مطبوعہ: (سہ ماہی اردو بک رویو، جولائی، اگست، ستمبر 2025)

یادگارِ زمانہ ہیں یہ لوگ" (مولانا) سید محمد ازہر شاہ قیصر کی تصنیف کردہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں گزشتہ نصف صدی کے علما، صلحا، شعرا، دانشور اور قومی رہنماؤں کی مثالی زندگی کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے جن کی مجموعی تعداد 42 کے قریب ہے. ان میں علامہ انور شاہ کشمیری، (مولانا) شبیر احمد عثمانی، (مولانا) عبید اللہ سندھی، (مولانا) مناظر احسن گیلانی، (مولانا) حفظ الرحمن، (مولانا) انور شاہ، جگر
مراد آبادی، احسان دانش، (مولانا) ظفر علی خاں، (مولانا) غلام رسول مہر، روش صدیقی اور دیگر بے شمار اکابر کے نام شامل ہیں. ایک طرح سے دیکھا جائے تو یہ ایک خوبصورت اور معلوماتی تذکرہ ہے. اس کے مطالعے سے اس میں درج حضرات کے کوائف، شخصیت اور علمی وادبی خدمات کا اندازہ ہوتا ہے. شروع شروع میں یہ رسمی کتاب محسوس ہو گی لیکن جیسے ہی قاری اس کی ورق گردانی شروع کرے گا، مکمل مطالعے کے بغیر خود کو روک نہیں پائے گا. سب سے پہلے تو مصنف نے جس انداز سے، خوبصورت بندش الفاظ، بہترین جملہ سازی، شگفتہ بیانی اور معلومات کے خزانے سے قاری کو روشناس کرایا ہے، وہ لائق صد ستائش ہے. صرف ایک شخصیت کے تعلق سے بحث مقصود ہے ملاحظہ فرمائیں. موصوف علامہ انور شاہ کشمیری کے تعلق سے مضمون بندی کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

​خطۂ کشمیر اپنی حسین و گل فروش وادیوں، بہار بہ دامن کوہساروں، باصرہ نواز مناظر، خوبصورت چمنستانوں، دل نواز لالہ زاروں، اپنی اونچی اونچی سبزہ فروش پہاڑیوں اور اپنی گہری گہری ترائیوں کے اعتبار ہی سے زمین پر قدرت کی کاریگری اور صناعی کا ایک بے مثال نمونہ ہی نہیں، نہ صرف یہ کہ وہاں قدم قدم پر لالہ وگل کے خزانے بکھرے پڑے ہیں. وہاں کا ہر ذرہ حسنِ فطرت کا ایک دل آویز شاہکار ہے. زمین پر مچل مچل کر چلتے اور بہتے ہوئے سرد و شیریں چشمے، دراز قد اور سڈول جسم نازنینوں کی طرح تن کر کھڑے چنار کے درخت، سیب اور خوبانی کے پیڑ، شگوفوں کی چادریں، قدرتی چشمے اور آبشار دریا کنارے بیٹھی ہوئیں حسین دوشیزائیں۔۔۔ اپنا کوئی جواب نہیں رکھتیں۔" (ص: 22)

​اس اقتباس کا مقصد یہ ہے کہ لفظوں میں عکس بندی اور منظر کشی کس طرح کی جاتی ہے قاری اور قلم کار دیکھ لے. جس قدر کشمیر کے مناظر حسین اور پُرکشش ہیں اسی طرح موصوف کی طرزِ نگارش اور اسلوب بھی ہے. شگفتہ الفاظ کی تراکیب بندی اور ایک ایک چیز کی عکس ریزی وہ بھی ایسی کہ قاری سرسری نظر ڈال کر گزر نہیں سکتا. متبسم الفاظ و مترنم تراکیب سے آنکھ ملائے اور مصافحہ کیے بغیر وہ قدم آگے نہیں بڑھا سکتا بلکہ دو گھڑی قیام کرنا وہ اپنی خوش نصیبی سمجھے گا. اس طرح کی تحریریں اردو ادب میں اب دیکھنے کو کم ملتی ہیں. صرف اردو کی دلکشی اور چاشنی کے لیے اس کتاب کا مطالعہ لازمی ہے. اس میں ایک جملہ بھی ایسا نہیں جس پر قاری کی نظر نہ ٹھہرے اور وہ گزر جائے. میں نے خود اس کتاب کو ایک رسمی کتاب سمجھ کر رکھ دیا تھا مگر جیسے ہی اس کی ورق گردانی شروع کی، اپنی بے توجہی اور کتاب کی ناقدری پر بہت افسوس ہوا. پورے صفحات اس طرح کی عبارت بندی سے بھرے پڑے ہیں. جی چاہتا ہے سب کوٹ کر دیں، مگر یہ ممکن نہیں. اب ان کی تذکرہ نگاری کا ایک نمونہ ملاحظہ فرمائیں:

​حضرت مولانا انور شاہ کا تعلق کشمیر کے ایک قدیم الایام خاندان سے ہے. جس کے مورث اعلیٰ بغداد سے پہلے ملتان آئے اور ملتان سے لاہور پہنچے اور لاہور سے کشمیر کی رنگینیوں اور فطری خوبصورتیوں نے انہیں اپنی طرف کھینچ لیا اور یہ خاندان مستقل حیثیت سے کشمیر میں بس گیا۔ مولانا انور شاہ کے خاندان میں علم وفضل اور حکمت ودانائی کے جوہر قدرتی طور پر تقسیم ہوتے رہے. (ص: 24)

​اس مضمون میں مصنف نے (مولانا) انور شاہ کشمیری کی پوری زندگی (مھد تا لحد) کا احاطہ بڑے سلیقے سے کیا ہے. کشمیر میں پیدائش اور تعلیم، دیوبند میں درس و تدریس کا پیشہ، دہلی اور دیگر خطوں میں قیام اور ان کی تعلیمی خدمات کے ساتھ 1933 میں دیوبند میں وفات کے ایک ایک واقعہ کو کھل کر بیان کیا ہے، جو کافی معلوماتی ہے.

​یہ کتاب یقینی طور پر ہم طالب علموں کے لیے لائق مطالعہ اور افادیت سے بھرپور ہے. اس کے مطالعے سے ہم اپنی معلومات میں اضافہ کر سکتے ہیں ساتھ ہی اردو میں جملہ سازی کے ہنر سے بھی واقف ہو سکتے ہیں. ناشر کو بہت بہت مبارکباد.

کتاب کا نام: حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ علمائے دیوبند کی نظر میں مؤلف: عثمان محمد اقبال صفحات: 387ملنے کا پتہ: مکتبہ الانو...
21/06/2026

کتاب کا نام: حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ علمائے دیوبند کی نظر میں
مؤلف: عثمان محمد اقبال
صفحات: 387
ملنے کا پتہ: مکتبہ الانور دیوبند
رابطہ کریں 9568797801

قضیہ فلسطین، اسرائیل، یہودیت، صیہونیت پر کچھ منتخب کتابیںمکتبہ الانور میں دستیاب ہیںرابطہ کریں 9568797801
20/06/2026

قضیہ فلسطین، اسرائیل، یہودیت، صیہونیت پر کچھ منتخب کتابیں

مکتبہ الانور میں دستیاب ہیں
رابطہ کریں 9568797801

Address

Shah Manzil, Mohallah Khanqah
Deoband
247554

Telephone

+91-8171554526

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maktaba Al-Anwar Deoband posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category