Jamshed Khan

Jamshed Khan islamic videos

31/12/2025

‏قیامت کی ٹیکنالوجی
سائنس نے 1400 سال بعد قرآن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے.
تحریر: اسٹرائیکر راجپوت
کیا ہم غلط عضو (Organ) سے سوچ رہے ہیں؟
بات صرف دماغ (Brain) تک محدود نہیں ہے، کہانی اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔
جدید سائنس نے ابھی حال ہی میں نیورو کارڈیالوجی دریافت کی ہے۔
ڈاکٹرز حیران ہیں کہ انسانی دل میں بھی 40,000 سے زائد نیورونز (Neurons) ہیں یعنی دماغ کے سیلز-سائنسدان اب کہہ رہے ہیں کہ دل صرف خون پمپ کرنے والی موٹر نہیں، بلکہ یہ سوچتا ہے، محسوس کرتا ہے اور فیصلے لیتا ہے۔اب ذرا 1400 سال پیچھے مڑ کر دیکھو
قرآن نے دماغ کا ذکر نہیں کیا، بلکہ بار بار "دل" کو سمجھنے کا مرکز کہا
"لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا"
(ان کے پاس دل ہیں لیکن وہ ان سے سمجھتے نہیں ہیں۔) (القرآن، الاعراف: 179)
ہمارے لبرل دوست مذاق اڑاتے تھے کہ دل تو صرف پمپ ہے، سوچتا تو دماغ ہےآج وہی گورے سائنسدان بتا رہے ہیں کہ دل کی "الیکٹرومیگنیٹک فیلڈ" دماغ کے مقابلے میں 5000 گنا زیادہ طاقتور ہےجب آپ کا دل ذکر کرتا ہے یا کسی کے لیے نفرت پالتا ہے، تو یہ ایک ایسی مقناطیسی لہر (Magnetic Wave) چھوڑتا ہے جو کئی فٹ دور کھڑے انسان کو بھی متاثر کرتی ہے۔یہی وہ روحانی وائی فائی ہے جسے مومن کی فراست کہا جاتا ہے۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی سوچ صرف ہوا میں غائب ہو جاتی ہے، تو جاپانی سائنسدان ڈاکٹر مسارو ایموٹو کی تحقیق پڑھ لیں اس نے ثابت کیا کہ پانی کی یادداشت ہوتی ہے۔ اگر پانی پر اچھی بات (Good Intentions) بولی جائے، تو مائیکروسکوپ کے نیچے اس کے کرسٹلز ہیرے جیسے خوبصورت بن جاتے ہیں اور اگر پانی کو گالیاں دی جائیں یا بری نیت سے دیکھا جائے، تو اس کی شکل بگڑ کر بدصورت ہو جاتی ہے۔اب سمجھ آیا کہ ہم بیمار پر پانی دم کیوں کرتے ہیں؟ یا زمزم میں شفاء کیوں ہے؟ انسانی جسم 70 فیصد پانی ہے۔ جب آپ اپنے بارے میں یا دوسروں کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں، تو دراصل آپ اپنے جسم کے پانی کا مالیکیولر سٹرکچر تباہ کر رہے ہوتے ہیں۔حسد اور کینہ صرف گناہ نہیں، یہ سیلف ڈسٹرکشن کا بٹن ہے جو آپ خود دباتے ہیں۔اب میں آپ کے سامنے وہ حقیقت رکھنے جا رہا ہوں جسے سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری سوچ ہماری ذاتی ملکیت ہے اور ہمارے دماغ کے اندر محفوظ ہے۔
نا جی غلط! سراسر غلط! میرے فیورٹ سائنٹسٹ نکولا ٹیسلا نے 1933ء میں کہا تھا کہ انسان کے خیالات دراصل انرجی ہیں اور انہیں تصویر میں بدلا جا سکتا ہے۔ سائنس اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ دماغ کے الیکٹریکل سگنلز کو ڈی کوڈ کیا جا سکتا ہےلیکن ہم ابھی تک اسکولوں میں نیوٹن کے سیب گرنے کی کہانی پڑھ رہی ہیں، جبکہ مغرب ایسی مشین بنا رہا ہے جو آپ کے دماغ کو اسکینکر کے آپ کے خیالات کو اسکرین پر دکھا دے گا
آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن اور حدیث نے 1400 سال پہلے اس تھوٹ ٹیکنالوجیکے بارے میں کیا کہا تھا
رسول اللہ ﷺ کی مشہور ترین حدیث ہے "إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ"
(اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔)
(صحیح بخاری: 1)
ہم نے اسے صرف ایک اخلاقی جملہ سمجھالیکن ٹیسلا کی تھیوری کی روشنی میں دیکھیں تو یہ کوانٹم فزکس ہے۔عمل مادی دنیا (Physical World) ہے۔
نیت (Intention/Thought) یہ فریکوئنسی (Frequency/Energy) ہے۔ٹیسلا کہتا ہے کہ خیال ایک انرجی ہے۔جب آپ کوئی نیت کرتے ہیں، تو آپ کے دماغ سے ایک خاص ویو لینتھ (Wavelength) نکلتی ہے۔اگر آپ کا عمل بہت بڑا ہو لیکن اس کے پیچھے نیت کمزور یا گندی ہو، تو کائنات میں اس کا وزن نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں (خیالات کے مرکز) کو دیکھتا ہے۔ ہماری سوچیں خلا میں ضائع نہیں ہو رہیں، وہ ایک الیکٹریکل دستخط چھوڑ رہی ہیں۔
ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ دو فرشتے (کراماً کاتبین) ہمارے کندھوں پر بیٹھے لکھ رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ شاید ان کے پاس کوئی رجسٹر اور پینسل ہے۔خدا کے لیے! فرشتوں کی ٹیکنالوجی کو ہماری پرانی عقل سے مت تولیں
قرآن کہتا ہے:
"مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ"
(وہ کوئی لفظ منہ سے نہیں نکالتا مگر اس کے پاس ایک نگہبان تیار ہوتا ہے۔) (القرآن، ق: 50:18)
اور سورۃ الجاثیہ میں فرمایا:
"هَذَا كِتَابُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِالْحَقِّ ۚ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ"
(یہ ہماری کتاب ہے جو تمہارے بارے میں سچ سچ بول رہی ہے (Dataبیشک ہم لکھواتے جاتے تھے جو تم کرتے تھے۔)
(القرآن، الجاثیہ: 45:29)
یہ نستنسخ کا لفظ بہت اہم ہے۔
اگر انسان (ٹیسلا اور آج کی AI) ایسی مشین بنا سکتا ہے جو دماغ کی لہروں کو تصویر میں بدل دے، تو کیا اللہ کا نظام آپ کی پوری زندگی کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کر رہا؟ ‏قیامت کے دن جب اعمال نامہ پیش ہوگا، تو وہ 4K Video کی طرح آپ کے سامنے چلے گا "فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ"
(پس جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔)
(القرآن، الزلزال) یہاں پڑھنے کا نہیں، دیکھنے (Visualizing) کا ذکر ہے۔ ٹیسلا کی تھوٹ فوٹوگرافی دراصل قیامت کے دن کی ٹیکنالوجی کا ایک ادنیٰ سا ٹریلر ہے۔کیوں سسٹم چاہتا ہے کہ یہ طاقت صرف ان کے پاس ہو۔ آج ایلون مسک کا Neuralink کیا کر رہا ہے؟ وہ آپ کے دماغ میں چپ لگا کر آپ کی سوچ کو پڑھنا چاہتا ہے۔ یہ دجال کا سب سے بڑا ہتھیار ہوگااگر وہ آپ کی سوچ پڑھ سکتے ہیں، تو وہ آپ کی سوچ بدل بھی سکتے ہیں وہ آپ کو مجرم قرار دے دیں گے اس سے پہلے کہ آپ کوئی جرم کریں جیسا کہ مغرب کی فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔ یہ ہے وہ فتنہ جس کے لیے ہمیں تیار ہونا تھا۔ لیکن ہمارا نوجوان کیا کر رہا ہے؟
وہ ٹک ٹاک پر ناچ رہا ہےیہاں میں پھر اپنے گلے سڑے تعلیمی نظام پر لعنت بھیجتا ہوں ہمیں اسکولوں میں کیا پڑھایا جا رہا ہے؟رٹہ سسٹم
ڈارون کا بندر۔ انگریز کی تاریخ
ہمیں یہ کیوں نہیں پڑھایا جاتا کہ انسان ایک ٹرانسمیٹر ہے؟
ہمیں تزکیہ نفس کی سائنس کیوں نہیں پڑھائی جاتی؟
کیونکہ اگر مسلمان کو پتہ چل گیا کہ اس کی پاکیزہ سوچ لیزر بیم کی طرح طاقتور ہے، تو وہ ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہو جائے گا
صحابہ کرامؓ کی سوچ میں اتنی طاقت تھی کہ حضرت عمرؓ مدینہ میں ممبر پر کھڑے ہو کر میلوں دور ساریہؓ کو فرماتے ہیں
"یا ساریہ الجبل"
(اے ساریہ پہاڑ کی طرف ہو جاؤ!)
اور ان کی آواز وہاں سنی جاتی ہے۔
یہ ٹیلی پیتھی یا تھوٹ ٹرانسفر تھا جو ایمان کی طاقت سے پیدا ہوتا تھا۔ ہم نے وہ سائنس کھو دی اور آج ہم سمارٹ فون کے غلام بن گئے
میرے مسلمان ساتھیو آپ کا دماغ کوڑے دان نہیں ہے۔ اس میں جو خیال آتا ہے، وہ ریکارڈ ہو رہا ہے اور اس کا اثر کائنات پر پڑ رہا ہے۔
ٹیسلا کی تھیوری ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ غیب کی دنیا حق ہے۔
اپنی سوچوں کی حفاظت کرو۔
اپنے خیالات کو دجالی میڈیا کے حوالے مت کرو۔
قرآن کو سائنس کی کتاب سمجھ کر پڑھو، تاکہ تم اس آنے والے ذہنی غلامی کے دور میں آزاد رہ سکو۔
اُٹھو! اور اپنی روحانی فریکوئنسی کو اتنا مضبوط کرو کہ کوئی دجالی مشین اسے ہیک نہ کر سکے

31/12/2025

کیا آپ جانتے ہیں؟
وضو صرف پانی نہیں…
وضو اللہ کا ایک راز ہے۔

چلیں…
آج وہ راز جان لیتے ہیں جو ہر وضو کے ساتھ خاموشی سے کھلتا ہے۔

ہم میں سے اکثر نے کبھی نہ کبھی یہ سوچا ہوگا:
“ابھی تو وضو کیا تھا…
بار بار وضو کیوں؟
اتنا وقت کیوں لگتا ہے؟”

لیکن اگر یہ سمجھ آ جائے کہ
وضو مشقت نہیں… مغفرت ہے
تو شاید وضو کبھی بوجھ نہ لگے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“وضو آدھا ایمان ہے”
(صحیح مسلم)

ذرا رک کر سوچیں…
آدھا ایمان؟

اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایمان صرف وضو ہے،
بلکہ یہ کہ ایمان کی بنیاد پاکیزگی ہے
اور پاکیزگی کی کنجی وضو ہے۔

دل پاک ہو مگر جسم ناپاک ہو
تو نماز نہیں۔
جسم پاک ہو مگر دل ناپاک ہو
تو نماز میں جان نہیں۔

وضو دل اور جسم کے درمیان وہ پل ہے
جس سے ایمان گزرتا ہے۔

اب ایک اور حدیث…
اور ذرا دل سے سنئے:

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں
جس سے اللہ گناہ مٹا دیتا ہے
اور درجات بلند فرما دیتا ہے؟”

صحابہؓ نے عرض کیا:
کیوں نہیں یا رسول اللہ ﷺ

آپ ﷺ نے فرمایا:
“مشقت کے باوجود وضو کرنا”
(صحیح مسلم)

یہاں لفظ ہے مشقت
یعنی جب نفس کہے:
“سردی ہے…
تھکن ہے…
دل نہیں چاہتا…”

اور پھر بھی آپ پانی کی طرف بڑھیں
تو وہ وضو
صرف وضو نہیں رہتا
درجات کی سیڑھی بن جاتا ہے۔

اللہ پہلے ہی انتظار میں ہوتا ہے
کہ بندہ کب آئے،
کب کہے:
“یا اللہ میں کمزور ہوں،
یا اللہ میں گنہگار ہوں…”

اللہ تو بہانے ڈھونڈتا ہے
معاف کرنے کے۔
اور وضو؟
یہ تو اللہ کا دیا ہوا معافی کا بہانہ ہے۔

آپ نے ہاتھ دھوئے —
ہاتھوں کے گناہ گر گئے۔

آپ نے منہ دھویا —
غلط باتیں، شکایتیں، تلخ الفاظ بہہ گئے۔

آپ نے چہرہ دھویا —
نظر کی خطائیں، حسد، موازنہ، دل کی تھکن دھل گئی۔

آپ نے پاؤں دھوئے —
غلط راستوں کی گرد اتر گئی۔

اور ہم کہتے ہیں:
“بس وضو ہی تو ہے…”

جبکہ اللہ فرماتا ہے:
“یہ وضو نہیں…
یہ میری رحمت کا دروازہ ہے
جو تم خود کھولتے ہو۔”

جو وضو سے اکتاتے ہیں
وہ اصل میں نہیں جانتے
کہ وہ کس خزانے کو چھوڑ رہے ہیں۔

وضو وقت نہیں لیتا
وضو وقت بچاتا ہے
کیونکہ دل کا بوجھ ہلکا کر دیتا ہے۔

وضو تھکاتا نہیں
وضو ہلکا کرتا ہے
کیونکہ روح کو دھو دیتا ہے۔

وضو بار بار ہے
کیونکہ اللہ
تمہیں بار بار صاف دیکھنا چاہتا ہے۔

یہ ہمارا رب ہے…
جو ہر نماز سے پہلے کہتا ہے:

“آؤ…
پہلے صاف ہو جاؤ
پھر میرے سامنے آؤ۔”

تاکہ جب تم سجدے میں جھکو
تو بوجھ زمین پر نہ گرے
کیونکہ گناہ
پانی کے ساتھ پہلے ہی بہہ چکے ہوں۔

27/12/2025

Address

Street No 1
Patna
64000

Telephone

+923016781577

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamshed Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jamshed Khan:

Share