08/02/2026
۔ ۔
آئندہ نسل کا انحصار حاملہ جانوروں کی صحت پر ہے۔ بہترین نتائج کے لیے دو باتوں کا خاص خیال رکھیں:
1) بیماریوں سےحفاظت #
2) متوازن خوراک کی فراہمی
متوازن خوراک کیوں ضروری ہے؟
خوراک کی کمی سے مراد صرف مقدار نہیں، بلکہ غذائیت کی کمی ہے۔ اگر خوراک متوازن نہ ہو تو درج ذیل مسائل پیدا ہو سکتے ہیں:
اسقاطِ حمل (بچہ گرنا)
پیدائشی وزن میں کمی اور کمزور بچوں کی پیدائش
بچوں کی شرحِ اموات میں اضافہ
پیداوار (دودھ) میں کمی
:
حمل کے آخری 20 ایام میں پیٹ میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے جانور اپنی غذائی ضروریات چارے سے پوری نہیں کر پاتا۔ لہٰذا، آخری مہینے میں فی جانور 500 گرام ونڈہ لازمی دیں۔ یہ معمولی خرچ آپ کو جانور کی بہتر صحت، زیادہ دودھ اور صحت مند بچوں کی صورت میں منافع بن کر واپس ملے گا۔
#احتیاطی
#تدبیر
آرام: آخری ایام میں جانور کو چرائی کے لیے لمبا سفر نہ کرائیں۔ تھکان اسقاطِ حمل کا سبب بن سکتی ہے۔
پانی: تازہ اور صاف پانی ہر وقت دستیاب ہو۔ 41 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد درجہ حرارت میں جانور کو زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔
پانی کی اہمیت: ایک بچے کے جسم کا 70% حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ پانی خوراک کو جسم کے تمام حصوں تک پہنچانے، زہریلے مادوں کے اخراج اور جسمانی درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔
#دورانِ_حمل_غذائی_ضروریات:
بھیڑ اور بکری میں حمل کے چار ماہ بعد غذائی ضروریات بڑھ جاتی ہیں، جبکہ پانچویں ماہ میں یہ ضرورت عروج پر ہوتی ہے۔ جانور کو چراگاہ سے ونڈے پر لانے کے لیے 2 سے 3 ہفتے کا تدریجی وقت دیں تاکہ اس کا ہاضمہ خراب نہ ہو۔
:
(1).ریوڑ میں مست بکرے کی موجودگی۔
(2).طویل مسافت یا چرائی کے دوران تھکان۔
(3).ہوا کی کمی (حبس) والی جگہ پر رکھنا۔
(4).شدید موسمی اثرات (سخت سردی یا گرمی)۔
(5)جسم میں کیلشیم کی کمی۔
(6).حاملہ بکریوں کا آپس میں لڑنا۔
(7).ہائی اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال۔
(8).ضرورت سے زیادہ گرم تاثیر والا ونڈہ۔
مزید رہنمائی کے لیے آپ مجھ سے بکریوں کے بارے سوال پوچھ سکتے ہیں:؟؟؟
مدرسہ بکرا منڈی
#مکھی
#چینی