Maulana Shafiq ul hassan Jawadi

Maulana Shafiq ul hassan Jawadi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Maulana Shafiq ul hassan Jawadi, Book shop, Chakwal.

*(سفرنامہ حرمین شریفین)* ✍️ *تالیف:ذاکراہل بیت محمدنقیش محمود نقی*" *قسط دوم*"۔ عمرہ پر جانے کے لیئے کچھ اعمالکچھ اعمال ...
09/06/2026

*(سفرنامہ حرمین شریفین)*

✍️ *تالیف:ذاکراہل بیت محمدنقیش محمود نقی*
" *قسط دوم*"۔ عمرہ پر جانے کے لیئے کچھ اعمال
کچھ اعمال بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئیے بہت مفید ثابت ہوئے جن میں پہلا عمل تو مسلسل مانگنا تھا میں اکثر دعا میں عمرہ اور زیارات کی دعا مانگنے لگا دوسرا میں نے سورہ نباء (پارہ 3۰) کی روزانہ تلاوت شروع کر دی کیونکہ اس سورہ مجیدہ کے بارے حضرت امام جعفرابن محمد الصادق علیھم السلام فرماتے ہیں کہ؛
"مَنْ قَرَأَ عَمَّ يَتَساءَلُونَ لَمْ يَخْرُجْ سَنَتَهُ إِذا كانَ يُدْمِنُها كُلَّ يَوْمٍ حَتَّى يَزُورَ بَيْتَ اللَّهِ الْحَرامَ إِنْ شاءَ اللَّهُ تَعالى"
"جو شخص ہر روز سورہ (عمّ یتساءلون) یعنی سورہ نباء کی تلاوت پر مداومت کرے (یعنی روزانہ پڑھے)، تو وہ سال ختم ہونے سے پہلے بیت اللہ الحرام کی زیارت کرے گا، اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا۔"
حوالہ جات:
ثواب الاعمال (شیخ صدوق)، صفحہ 121۔
مجمع البیان (علامہ طبرسی)، جلد 10، صفحہ 237۔

اس سورہ مجیدہ کی فضیلت بارے میں اپنے انتہائی شفیق عالم دین مولانا شفیق الحسنین جوادی صاحب سے اک واقعہ بھی سن چکا تھا کہ؛
"انہوں نے اک بار خطبہ جمعہ میں سورہ نباء کی فضیلت میں یہی روایت بیان کی تو اک بزرگ جو وہاں موجود تھے انہوں نے یہ بات پلے باندھ لی اور اس پر عمل کرنا شروع کر دیا۔ کچھ عرصے بعد اک فوتیدگی پر وہی بزرگ موجود تھے تو بہت تپاک سے ملے اور شکریہ ادا کیا ۔ وجہ پوچھی تو انہوں نے بتلایا کہ ' آپ نے اک دن اک دن خطبہ جمعہ میں سورہ نباء کی فضیلت کے بارے حضرت امام جعفر ابن محمد الصادق (ع) کا فرمان بیان فرمایا تھا کہ ؛ جو کوئی روزانہ سورہ نباء پڑھے تو اک سال میں (بہت جلد) اللہ جل جلالہ اسے حج (عمرہ) نصیب فرمائیں گے تو میں آپ کے بتلائے ہوئے اس عمل کے باعث میں حج کی سعادت حاصل کر چکا ہوں۔"
میں ان دنوں اک ہوم ٹیوشن پڑھا رہا تھا ۔الحمد للہ وہ گھر قریب ہی واقع تھا۔ میں بایک پر گھر سے نکلتے ہوئے اس سورہ مجیدہ کی تلاوت شروع کرتا اور مطلوبہ گھر تک پہنچنے تک مکمل کر لیتا اور بعد میں خلوص سے دعا مانگ لیتا۔ میری عمرہ کی سعادت میں اس عمل کی بہت برکات شامل ہیں۔
اس کے علاؤہ ہر تین دن بعد سورہ حج کی تلاوت کرنے کے بارے میں امام جعفر ابن محمد الصادق (ع) بھی عمرہ و حج کی بشارت دیتے ہیں۔آپ (ع) نے فرمایا؛
:"مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْحَجِّ فِي كُلِّ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ لَمْ تَخْرُجْ سَنَتُهُ حَتَّى يَخْرُجَ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ الْحَرَامِ، وَإِنْ مَاتَ فِي سَفَرِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ"
ترجمہ: "جو شخص ہر تین دن میں ایک مرتبہ سورہ حج کی تلاوت کرے گا، تو اس کا وہ سال ختم نہیں ہوگا مگر یہ کہ وہ بیت اللہ الحرام (حج/عمرہ) کی طرف روانہ ہوگا (یعنی اسے حج /عمرہ کی توفیق مل جائے گی)، اور اگر وہ اس سفر کے دوران وفات پا گیا تو جنت میں داخل ہوگا۔"
اس کے علاؤہ ہر اذان سن کر ایک یا تین بار تلبیہ پڑھنا بھی بہت مفید عمل ہے۔ اس کا طریقہ کار جو علماء بیان فرماتے ہیں وہ یہ ہے کہ؛
اذان کو توجہ سے سنا جائے اور اذان کے کلمات ساتھ ساتھ دہرائے جائیں۔ جب اذان مکمل ہو تو فوراً ایک یا تین بار تلبیہ؛
لبیک اللھم لبیک : لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد والنعمتہ لک والملک لا شریک لک
پڑھ لیا جائے اور اس کے بعد ازان کے بعد والی دعائیں پڑھی جائیں۔

ایک میگزین میں اس عمل کی برکت اور تاثیر کا واقعہ یوں درج تھا کہ ؛ اک نہایت غریب جوڑا (میاں / بیوی) کہیں مقیم تھے۔ بیچارے ہر وقت زیارت بیت اللہ اور مدینہ منورہ کے لیئے تڑپتے رہتے مگر مالی وسائل ایسے تھے کہ ان کے لیئے سفر حرمین ممکن نہ تھا۔ کسی طرح انہیں یہی عمل معلوم ہوا تو ان دونوں میاں بیوی نے یہ عمل شروع کر دیا۔ اب خدا کی کرنی ایسی ہوئی کہ کسی وجہ سے حالات ایسے بنے کہ وہیں قریبی مسجد کمیٹی نے اعلان کر دیا کہ کمیٹی کوئی سے دو افراد کو بالکل فری عمرہ پر بھیجے گی جس کا فیصلہ بذریعہ قرعہ اندازی ہو گا۔ ان دونوں میاں بیوی نے بھی اللہ کا نام لے کر اس قرعہ اندازی میں نام ڈلوا دیا اور اس عمل کا معجزہ یہ ہوا کہ ان دونوں کا ہی نام نکل آیا اور دونوں کو عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی۔
اس عمل کا اک آنکھوں دیکھا واقعہ میرا ذاتی بھی ہے۔ میں نے ایک دن اس عمل کے بارے اک نابینا دوست کو بتلایا جو دور دراز پہاڑی پر رہتے ہیں ۔ اس بستی میں دو تین ہی گھر ہیں ۔ اس وقت وہاں اک چھوٹا سا گورنمنٹ سکول ہوتا تھا جو حال میں ہی ختم ہو چکا ہے۔ وہاں اکثر تدریس کے لئیے مجھے جانا پڑتا ۔ رستہ نہایت پر خطر اور پانی سے گزر کر جاتا تھا ۔وہ نابینا دوست جب "بینا" تھے تو میرے پاس میڑک کے پیپرز کی تیاری کر چکے تھے اور بہت احترام سے پیش آتے ۔ ان کے بقول بعد میں ان پر جادو کے اثرات ہوئے جس وجہ سے وہ بینائی کھو بیٹھے تھے۔

بہرحال میں جب سکول جاتا تو وہ میری آواز سن کر سکول آ جاتے اور قہوہ وغیرہ بنوا کر لے آتے۔ اک روز حسب معمول میں سردیوں کی دھوپ میں میں تدریس کی فرائض انجام دے رہا تھا کہ موصوف تشریف لے آئے ۔ میں نے باتوں باتوں میں یہ عمل انہیں بتلایا اور انہوں نے اس پر عمل کرنا شروع کر دیا۔ میں یہ عمل بتلا کر بھول گیا کہ میں نے انہیں اس قسم کا کوئی وظیفہ دیا ہے۔ اک دن اچانک انکی کال آئی اور شکریہ ادا کرنے لگے کہ استاد محترم آپ نے جو وظیفہ بتلایا تھا اس کی برکت سے میں ابو کے ساتھ عمرہ پر جا رہا ہوں ۔ ہمارا جو بھائی سعودیہ ہوتا ہے اس نے ویزہ بھیجا ہے ۔
اس کے علاوہ کچھ عرصہ قبل اک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں ایک عالم ہر نماز ظہر کے بعد سورہ فتح (پارہ ۲۷) کی تلاوت کو عمرہ و حج کے لیئے مجرب قرار دے رہے تھے۔ فرمایا؛
جو کوئی ہر روز نماز ظہر کے بعد سورہ فتح (پارہ ۲۷) کی تلاوت کرے گا اللہ کریم بہت جلد اسے عمرہ کی سعادت نصیب فرمائیں گے۔ ساتھ ہی اک واقعہ سنایا کہ اک غریب عالم دین جن کے پاس عمرہ کے وسائل بالکل نہ تھے انہوں نے یہی عمل کیا۔ وہ یہ عمل مسلسل کر رہے تھے کہ اک دن اچانک ان کے اک قریبی عزیز کی کال آئی جو مالی طور پر کافی مضبوط تھے۔ عرض کی حضرت اگر میں آپکو مکمل اپنے خرچ پر عمرہ کروا دوں تو تیار ہیں؟ اندھا کیا چاہے دو آنکھیں ۔ انہوں نے فورا حامی بھری اور الحمدللہ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
گزشتہ روز اک اور عمل بھی سامنے آیا۔ وہ یہ کہ؛
آپ اگر عمرہ یا حج بجا لانا چاہتے ہیں تواس نیت سے کوئی چیز خرید کر گھر رکھ لیں۔ مثلا احرام ؛ کوئی کتاب ؛ کوئی برتن وغیرہ فقط اس نیت سے خریدیں کہ جب آپ عمرہ پر جائیں گے تو اس چیز کو وہاں استعمال کریں گے تو ان شاءاللہ یہ عمل بھی عمرہ کے لیئے بہت مفید ہے۔
اک خاتون گزشتہ روز بتلا رہی تھیں کہ انہوں نے اک عدد نیا لباس عمرہ کی نیت سے خرید کر رکھا ہوا ہے۔ بہرحال سال گزر جانے کے بعد ان غیر استعمال شدہ چیزوں کے خمس کے بارے بھی محتاط رہیں۔ میں نے عمرہ کی نیت سے اک چھوٹی سی کتاب خریدی تھی جس کے چند ماہ بعد میں عمرہ پر روانہ ہو گیا۔ آپ اگر مرد ہیں تو کوشش کریں اس نیت سے اک عدد احرام خرید لیں اور اگر عورت ہیں تو کوئی لباس یا سکارف وغیرہ۔
واللہ المستعان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت امام علی علیہ السّلام فرماتے ہیں 🚩
26/02/2026

حضرت امام علی علیہ السّلام فرماتے ہیں 🚩

31/01/2026

آخری زیارت ۔۔۔۔۔۔۔ ارمان سید کوکھاگئی جوان بیٹے کی موت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہزاد علی اکبر علیہ السّلام کے صدقے درجات بلند فرمائے الہی آمین

22/08/2025

مکمل مجلس عزاء
خمس کی برکت سے ڈوبتا جہاز بچ گیا
مولانا شفیق الحسن جوادی

13/08/2025
07/09/2024

😢رحلت رسول خدا ص کے تیسرے دن کا ظلم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06/09/2024

Address

Chakwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maulana Shafiq ul hassan Jawadi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category