Chaman Press Club چمن پریس کلب

Chaman Press Club چمن پریس کلب Our Store specializes in only cheap price and new designer brands from 40% to 80% off regular retail prices.

وٹس اپ
03337786721/03112151113
چمن پریس کلب ایک نیوز گروپ ہیں جو آپ کو علاقائی اور ملکی حالات سے باخبر رکھنے اور آپکے مسائل اعلی حکام تک پہنچانے کیلئے بنایا گیا ہے۔۔
لہذا جس کسی کو جینوئن مسئلہ ہو وہ ہمارے ساتھ شئیر کریں اور ہم بنیں گے آپکی آواز۔۔۔
شکریہ

18/09/2026

کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں خوفناک دھماکا

کوہاٹ کی پرانی پولیس لائن کے قریب مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران شدید دھماکا ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ جائے وقوعہ پر ریسکیو اور سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔

مزید تفصیلات موصول ہونے پر اپڈیٹ کیا جائے گا۔

افسوسناک خبرصوبہ پشتونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بم دھماکہدھماکے میں اب تک 15 افراد زخمی ہونے کی اطلاع، ہلاکتوں کا بھی خدشہ، ذ...
18/09/2026

افسوسناک خبر
صوبہ پشتونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بم دھماکہ
دھماکے میں اب تک 15 افراد زخمی ہونے کی اطلاع،
ہلاکتوں کا بھی خدشہ، ذرائع

🛑 کوئٹہ چیمبر میں پولیو آگاہی سیشن — شاہ پور سلیمان کی اہم بریفنگیونیسیف پولیو بلوچستان کے ٹیم لیڈ شاہ پور سلیمان نے کوئ...
18/09/2026

🛑 کوئٹہ چیمبر میں پولیو آگاہی سیشن — شاہ پور سلیمان کی اہم بریفنگ

یونیسیف پولیو بلوچستان کے ٹیم لیڈ شاہ پور سلیمان نے کوئٹہ چیمبر کے اراکین کو بلوچستان میں پولیو کی موجودہ صورتحال، انسدادِ پولیو مہمات اور بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر کوئٹہ چیمبر محمد ایوب خان مریانی نے EOC بلوچستان کے وفد کا خیرمقدم کیا، جبکہ کاروباری برادری نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی آگاہی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

📢 شاہ پور سلیمان کی بریفنگ، پولیو فری بلوچستان کے عزم کی تجدید!


#بلوچستان #کوئٹہ #پولیو #پروگرام #چیمبر #کامرس #تاجر #کاروبار #صحت #بچے #یونیسیف #عالمی

 #چمنعیسی خان اکیڈیمی کے ساتھ عیسی خان ٹیسٹی فلورا کا افتتاح ممتاز تاجر حاجی عطاء اللہ، ڈپٹی چیئرمین مطیع اللہ، حاجی احم...
17/09/2026

#چمن
عیسی خان اکیڈیمی کے ساتھ عیسی خان ٹیسٹی فلورا کا افتتاح ممتاز تاجر حاجی عطاء اللہ، ڈپٹی چیئرمین مطیع اللہ، حاجی احمد شاہ کونسلر، انجمن تاجران کے احمد خان اور حسام الدین سنگر نے فیتہ کاٹ کر کیا اور کاروبار میں خیر و برکت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔۔
اس موقع پر کرکٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سمیت ممتاز فٹبالروں اور دیگر شہریوں نے بھی شرکت کی۔۔
اس موقع پر فلورا اونر نعمت پہلوان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ٹی بریک سے مہمانوں کی تواضع کی۔

17/09/2026

چمن پولیس سی آئی اے ونگ کی کاروائی۔
7 ڈاکو گرفتار، 2 عدد سیونٹی موٹر سائیکل، 2 عدد موبائل اور ایک عدد پسٹل برآمد۔۔۔
مزید تفصیلات سی آئی اے انچارج عبد الحکیم کی پریس کانفرنس میں دیکھئے۔۔۔۔۔

چمن مردہ کاریز سے تعلق رکھنے والا عبدالواسع عشیزئی اچکزئی جو گزشتہ 4 سال سے ہندوستان کی جیل میں بے گناہ قید و بند کی صعو...
16/09/2026

چمن مردہ کاریز سے تعلق رکھنے والا عبدالواسع عشیزئی اچکزئی جو گزشتہ 4 سال سے ہندوستان کی جیل میں بے گناہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہے جس کے پیچھے اس کے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے اور غریب خاندان ہر دن اس کی واپسی کی راہ تک رہا ہے کل بروز جمعرات 17 ستمبر کو ہندوستانی عدالت میں اس کی نہایت اہم پیشی ہے اس نازک موقع پر ہم تمام مسلمان بھائیوں، علماء کرام اور انسانیت دوست احباب سے اس کی جلد اور باعزت رہائی کے لئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان بالخصوص وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ جناب اسحاق ڈار صاحب اور وزارت خارجہ پاکستان سے پرزور ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس غریب اور بے سہارا خاندان کی فریاد سن کر دفتر خارجہ کے ذریعے ہندوستانی حکومت سے فوری سفارتی رابطہ کر کے اس مظلوم شہری کی رہائی میں اپنا قومی آئینی اور انسانی کردار ادا کیا جائے۔

جاوید خان اچکزئی
صوبائی ترجمان
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ







خبر اجل عبد القیوم ولد حاجی محمد یعقوب انتقال کرگئے وہ حاجی پکار اکا عرف حاجی لالک مرحوم اور حاجی عبدالجبار مرحوم کے بھت...
16/09/2026

خبر اجل
عبد القیوم ولد حاجی محمد یعقوب انتقال کرگئے وہ حاجی پکار اکا عرف حاجی لالک مرحوم اور حاجی عبدالجبار مرحوم کے بھتیجے، حاجی عبدالغفور مرحوم، عبدالشکور،۔ حاجی اختر اور عبدالرحیم کے بھائی جبکہ حاجی نادر خان مرحوم، سردار محمد، عبدالرزاق, عبدالرشید پولیو والے، حاجی حبیب اللہ اور حاجی نصراللہ کے چچازاد تھے نماز جنازہ وتدفین آج 16 دسمبر بروز بدھ قدیمی قبرستان میں ادا کئے جائینگے ۔

چمن شہر میں اسپائک بریکرز ناکارہ، ٹریفک جام معمول بن گیاچمن: شہر کی اہم شاہراہوں تاج روڈ، ٹرنچ روڈ اور کندھاری بازار کے ...
16/09/2026

چمن شہر میں اسپائک بریکرز ناکارہ، ٹریفک جام معمول بن گیا

چمن: شہر کی اہم شاہراہوں تاج روڈ، ٹرنچ روڈ اور کندھاری بازار کے درمیان واقع سناتن بازار، جوگی رام روڈ، عبد الستار روڈ اور پاور ہاؤس روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نصب اسپائک بریکرز صفائی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث مکمل طور پر ناکارہ ہوگئے ہیں۔

شہریوں کے مطابق اسپائک بریکرز کی کئی سال سے صفائی نہ ہونے کے باعث مٹی، گردوغبار اور کچرا جمع ہوچکا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر جبکہ مختلف علاقوں میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے۔

اہلیانِ چمن نے میئر حاجی حبیب اللہ اور ڈپٹی میئر مطیع اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسپائک بریکرز کی صفائی، مرمت اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

🚨 چمن میں قانون صرف عام شہریوں کیلئے؟چمن شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث ٹریفک کی...
15/09/2026

🚨 چمن میں قانون صرف عام شہریوں کیلئے؟

چمن شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کے مطابق بعض بااثر افراد نے شاہراہوں کے کناروں اور سڑکوں کے حصوں کو پارکنگ کے طور پر استعمال کرنا معمول بنا لیا ہے، جس سے عام شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کے بجائے عام شہریوں کے چالان پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کا یکساں نفاذ یقینی بنایا جائے، تجاوزات ختم کی جائیں اور شاہراہوں کو ٹریفک کی روانی کیلئے بحال کیا جائے۔

اطلاع گمشدگیایک بچہ جو اپنا نام شمس اللہ ولد عبد الباقی سکنہ پنکھا کلی پشین بتا رہا ہے یہاں چمن میں ایک شخص کو ملا ہیں ا...
15/09/2026

اطلاع گمشدگی
ایک بچہ جو اپنا نام شمس اللہ ولد عبد الباقی سکنہ پنکھا کلی پشین بتا رہا ہے یہاں چمن میں ایک شخص کو ملا ہیں اور اس وقت انکے ساتھ ہیں!
لہذا یہ بچہ جسکا ہے یا کسی کو اس بچے کے متعلق معلوم ہو وہ برائے نیچے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔۔۔
پوسٹ کو مزید شئیر کریں تاکہ یہ بچہ اپنے گھرانے تک بخیریت پہنچ سکے۔۔
شکریہ
03702177308

Address

Chaman
86000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaman Press Club چمن پریس کلب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chaman Press Club چمن پریس کلب:

Shortcuts

Share