Bin Asghar Fragrances

Bin Asghar Fragrances Health, Beauty & Persnol Care

جو پرفیوم ادھر الماری میں سب سے چھپا کے رکھا ہوا ہے وہ سال میں آپ کتنی بار لگاتے ہیں؟جمعے کو، عید کے دن یا بس کسی ہائی ...
25/03/2024

جو پرفیوم ادھر الماری میں سب سے چھپا کے رکھا ہوا ہے وہ سال میں آپ کتنی بار لگاتے ہیں؟

جمعے کو، عید کے دن یا بس کسی ہائی کلاس فنکشن میں جاتے ہوئے؟ ظاہری بات ہے کہ مہنگا ہو گا اور خوشبو بھی پسند ہے، اسی لیے پوری دنیا سے الگ رکھا ہوا ہے۔

ادھر لیکن دو مسئلے ہیں۔ ایک تو یہ کہ بوتل میں موجود پرفیوم نے زندگی میں کبھی نہ کبھی ختم بھی ہونا ہوتا ہے۔ دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق عام طور سے پرفیوم تین سال اور کوئی بہت خاص خوشبو ہو تو زیادہ سے زیادہ دس سال تک کارآمد رہتی ہے، اس کے بعد اڑ جاتی ہے یا ہلکی ہو جاتی ہے۔

ایک کام اور بھی ہو سکتا ہے کہ بوتل رہ جائے اور مالک ۔۔۔ کی دم دا بھروسہ یار، دم آوے نہ آوے!

پہلی بار ایک دوست سے سنا کہ انہیں رات کو پرفیوم لگا کے سونا بہت پسند ہے۔ کافی حیران ہوا لیکن وہ چیز دماغ میں اٹکی رہی۔

دو تین سال ساری بوتلیں سنبھال کے غوروفکر کرتا رہا، آخر اس نتیجے پر پہنچا کہ استاد پرفیوم لگانے کے لیے ہوتا ہے دیکھنے کے لیے نہیں، اس دن سے بڑا خوشبودار قسم کا طلسماتی افاقہ ہے!

خوشبو کوئی آج کل کی بات نہیں، ہزاروں برس سے ہمارے ساتھ ’ناک‘ اٹیچ ہے اور اس کا اہم ترین کام سونگھنا ہی ہے۔ جتنے پرفیوم، عطر، سینٹ وغیرہ ہم اپنے آس پاس دیکھتے ہیں یہ کوئی ایک دن میں نہیں بن گئے، ان کے پیچھے پوری انسانی تاریخ ہے۔

صدیوں کے اس سفر میں ایک چیز ہمارے ساتھ گڑبڑ ہو گئی کہ خوشبوئیں ہم لوگوں کو مشکل ہو کر ملیں، ہماری ناک بنیادی خوشبوؤں میں، جو ہمارے آس پاس بکھری ہیں، ان سب میں کوئی تمیز نہیں کر سکتی۔

ایک پرفیوم ہے، اس میں کمپنی دھنیے، چنبیلی، لیونڈر، مالٹے سمیت دو تین جڑی بوٹیوں کی خوشبو ملاتی ہے، آپ کے سامنے وہ پہنچے گا تو اس کا نام ’کول واٹر‘ ہو گا۔ اب پرفیوم آپ لگائیں گے، خوش ہوں گے، کبھی بہت زیادہ سوچا تو شاید ایک آدھا ’نوٹ‘ آپ پکڑ پائیں گے، باقی سب کچھ کدھر گیا؟

خوشبو کو جاننا کیوں ضروری ہے؟ اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ آج تک ہم آنکھیں بند کے پرفیوم لگاتے یا سنبھالتے ہیں، کئی لوگ آئے، کتنے چلے گئے، کیا ہی اہمیت ہے کسی خوشبو کو بیان کر سکنے کی؟

شاید یہ کہ جب ہم غور کرنا شروع کریں گے تو ہمیں پتہ لگے گا کہ تمباکو کا پتہ بھی خوشبوؤں میں استعمال ہوتا ہے، بارش کے پہلے قطروں پر زمین سے جو مہک اٹھتی ہے عین وہ خوشبو بھی آپ کو مارکیٹ میں مل سکتی ہے اور درختوں کی لکڑی تک آپ کے مہنگے ترین پرفیومز میں استعمال ہوتی ہے۔ خوشبو ہمارے آس پاس بکھری ہے، ناک بھی موجود ہے، سونگھنے کے لیے نصیبوں کا جاگنا ضروری ہے شاید۔

ادھر شروع میں کہا تھا کہ وہ رات کو پرفیوم لگانے والی بات دماغ میں اٹکی رہی، تو اس پہ کافی سوچا، ہلکے پھلکے پرفیوم لگا کر سویا بھی، پھر گوگل کھنگالا، کل ملا کر یہ بات سامنے آئی کہ اگر کوئی خوشبو سوٹ کر جائے، یا دماغ کو سمجھ آ جائے تو پرسکون نیند میں اس کا بھی اچھا خاصا کردار ہو سکتا ہے۔

ضروری نہیں کہ اچھی خوشبو مہنگی ہو، لیکن کمرے میں آپ کے داخل ہوتے ہی جو مہک سب کی ناکیں سونگھیں گی وہ ایسی ضرور ہونا چاہیے کہ سب کے لیے قابل قبول ہو۔

اب تک میں چھ سو لفظ کہہ چکا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ پرفیوم اگر تیز ہے تو اسے بالکل تھوڑا سا لگائیں بلکہ ٹانگ کی طرف کہیں لگائیں۔ ہمارے آس پاس بہت سے ایسے دوست ہوتے ہیں جو ہیوی خوشبو کی مار نہیں سہہ سکتے، آپ بے شک عادی ہوں لیکن ان پہ رحم کرنا چاہیے۔

ہماری طرف کی خوشبوئیں نسبتاً تیز ہوتی ہیں۔ گلاب، چنبیلی، موتیا، صندل، عود، خس، مشک یہ سب ضروری نہیں کہ پورے جسم پہ چھڑکی جائیں یا عطر ہے تو اس کی لمبی لکیریں کلائی پہ ڈال کے گھومیں، ایک قطرہ ۔۔۔ ایک بار کا سپرے، یہ سب بہت کافی ہوتا ہے اگر خوشبو تیز ہے۔

انسانی جسم میں خوشبو سے متعلق 300 ریسپٹر ہوتے ہیں اور 2016 کی ایک خالص سائنسی تحقیق کے مطابق خوشبو نہ صرف آپ کے موڈ، مزاج، بلڈ پریشر اور کام کرنے کی صلاحیت سمیت پورے سماجی رویے پہ اثر انداز ہوتی ہے بلکہ اسے کئی امراض میں علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق فقیر نے ماڈرن دماغوں کے لیے ڈالی ہے ورنہ اپنے یہاں تو صدیوں سے بے ہوشوں کو لخلخہ سنگھا کے ہوش میں لایا جاتا تھا اور درد سر کے واسطے صندل لگانا مفید ہوا کرتا تھا۔

اگر اتنے سارے فائدے ہیں تو اپن لوگ سینٹ کی بوتلیں چھپا کے رکھتے کیوں ہیں؟ روز کیوں نہیں استعمال کرتے؟ لوگوں کو سنگھانی ہے یا کچھ اپنے لیے بھی کرنا ہے؟ ختم ہو جائے گی تو بابا اپنے شہر میں کسی بھی عطر والے کے پاس لے کے جائیں، وہ مہربان شخص بوتل سونگھ کے آپ کو تقریباً ویسا ہی پرفیوم دوبارہ بنا کر دے دے گا۔

ایک پرفیوم جن مختلف خوشبوؤں سے مل کے بنا ہوتا ہے انہیں ’نوٹس‘ کہا جاتا ہے۔ ہماری ناک کچھ نوٹس کی پہچان کر لیتی ہے کچھ نہیں کر پاتی۔ جو لوگ پرفیومری سے وابستہ ہوتے ہیں ان کو خدا نے سارے نوٹس الگ الگ سمجھنے کی پہچان دی ہوتی ہے، وہ انیس بیس کے فرق سے اکثر پرفیوم دوبارہ بنا سکتے ہیں۔ ہم جیسے لوگ جو ہزاروں روپے خوشبو پہ نہیں گلا سکتے ان کے لیے یہ آپشن اچھا خاصا پریکٹیکل ہے۔

-------------------------------------------------

الماری میں چھپایا ہوا پرفیوم لگانا کیوں ضروری ہے؟
حسنین جمال
انڈپینڈنٹ اردو
12 جولائی 2023

06/03/2024

04/03/2024
𝔼𝕚𝕕 𝕄𝕦𝕓𝕒𝕣𝕒𝕜 ❣
22/04/2023

𝔼𝕚𝕕 𝕄𝕦𝕓𝕒𝕣𝕒𝕜 ❣

𝑹𝒂𝒎𝒂𝒅𝒂𝒏 𝑶𝒇𝒇𝒆𝒓 🌙𝐇𝐮𝐫𝐫𝐲 𝐮𝐩 𝐚𝐧𝐝 𝐬𝐡𝐨𝐩 𝐧𝐨𝐰 𝐛𝐞𝐟𝐨𝐫𝐞 𝐢𝐭'𝐬 𝐭𝐨𝐨 𝐥𝐚𝐭𝐞!0306 3832395
06/04/2023

𝑹𝒂𝒎𝒂𝒅𝒂𝒏 𝑶𝒇𝒇𝒆𝒓 🌙
𝐇𝐮𝐫𝐫𝐲 𝐮𝐩 𝐚𝐧𝐝 𝐬𝐡𝐨𝐩 𝐧𝐨𝐰 𝐛𝐞𝐟𝐨𝐫𝐞 𝐢𝐭'𝐬 𝐭𝐨𝐨 𝐥𝐚𝐭𝐞!
0306 3832395

𝑹𝒂𝒎𝒂𝒅𝒂𝒏 𝑶𝒇𝒇𝒆𝒓 🌙𝐇𝐮𝐫𝐫𝐲 𝐮𝐩 𝐚𝐧𝐝 𝐬𝐡𝐨𝐩 𝐧𝐨𝐰 𝐛𝐞𝐟𝐨𝐫𝐞 𝐢𝐭'𝐬 𝐭𝐨𝐨 𝐥𝐚𝐭𝐞!+92 306 3832395
05/04/2023

𝑹𝒂𝒎𝒂𝒅𝒂𝒏 𝑶𝒇𝒇𝒆𝒓 🌙

𝐇𝐮𝐫𝐫𝐲 𝐮𝐩 𝐚𝐧𝐝 𝐬𝐡𝐨𝐩 𝐧𝐨𝐰 𝐛𝐞𝐟𝐨𝐫𝐞 𝐢𝐭'𝐬 𝐭𝐨𝐨 𝐥𝐚𝐭𝐞!
+92 306 3832395

Khus (synthetic) 1000/- 6mlHurry up and shop now!+92 306 3832395
01/04/2023

Khus (synthetic) 1000/- 6ml
Hurry up and shop now!
+92 306 3832395

𝐑𝐀𝐌𝐀𝐃𝐀𝐍 𝐒𝐀𝐋𝐄 🌙Ramadan Sale 15% off on all items...Hurry up and shop now before it's too late!+92 306 3832395            ...
28/03/2023

𝐑𝐀𝐌𝐀𝐃𝐀𝐍 𝐒𝐀𝐋𝐄 🌙

Ramadan Sale 15% off on all items...

Hurry up and shop now before it's too late!
+92 306 3832395

Address

Chichawatni
57200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bin Asghar Fragrances posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bin Asghar Fragrances:

Shortcuts

Share