15/07/2026
محترم گیس صارفین چترال لوئر
کل ڈپٹی کمشنر آفس لوئر چترال میں ڈپٹی کمشنر صاحب کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، تاجر یونین کے صدر اور ایل پی جی ڈیلرز یونین کے نمائندے نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق ہوا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے مقامی گیس پلانٹ سے ایک باؤزر رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جائے گا، جس کی گیس مخصوص ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے عارضی سیل پوائنٹس سے محدود مقدار میں عوام کو دی جائے گی۔ اس سلسلے میں مقامی گیس پلانٹ انتظامیہ نے اپنی کمپنی کے اعلیٰ حکام سے باقاعدہ منظوری حاصل کر لی ہے۔ لہٰذا عوام مخصوص گیس ڈیلرز سے محدود تعداد میں گیس سلنڈر حاصل کر سکیں گے۔جو کہ موجودہ مارکیٹ ریٹ سے11.8 کلو میں 1100روپیہ کم کردی گئی ہے۔
اس موقع پر ہم ایل پی جی ڈیلرز نے اجلاس میں واضح طور پر اپنا مؤقف پیش کیا کہ موجودہ مہنگائی اور قیمتوں کے مسئلے میں مقامی گیس ڈیلرز کا کوئی قصور نہیں۔ اس تمام صورتحال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اوگرا متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر قیمتوں کا تعین کرتا ہے، جس کے باعث ان نرخوں پر مؤثر عملدرآمد بھی ممکن نہیں ہو پاتا۔
اس پالیسی کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ، مقامی گیس ڈیلرز اور چھوٹے دکاندار بلاوجہ عوامی تنقید اور مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، جبکہ غریب عوام میں بے چینی اور غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس صورتحال میں عام دکاندار کی بات پر بھی عوام کا اعتماد متاثر ہوتا ہے۔
لہٰذا عوام سے گزارش ہے کہ حقیقت کو مدنظر رکھیں۔ موجودہ صورتحال میں نہ ضلعی انتظامیہ کا کوئی قصور ہے اور نہ ہی مقامی ایل پی جی ڈیلرز کا۔ اس بے یقینی اور قیمتوں کے بحران کی ذمہ داری متعلقہ پالیسی ساز اداروں، بالخصوص اوگرا اور مرکزی حکومت، پر عائد ہوتی ہے۔
شکریہ