03/09/2026
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے، اللہ اسے بلند کر دیتا ہے۔”
(صحیح مسلم)
حدیث:
“اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی فرمائی کہ تم لوگ عاجزی اختیار کرو، یہاں تک کہ کوئی شخص دوسرے پر فخر نہ کرے اور نہ کوئی دوسرے پر زیادتی کرے۔”
(صحیح مسلم)
یعنی انسان چاہے کتنا بھی بڑا مقام حاصل کر لے، اسے اللہ کے سامنے اور لوگوں کے ساتھ عاجز رہنا چاہیے۔