14/06/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد للہ!
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اسمارٹ سیرامکس گوجرانوالہ ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے اپنی فیکٹری کو ایک نئی اور وسیع تر جگہ پر منتقل کر رہا ہے۔
یہ نیا مقام نہ صرف زیادہ کشادہ ہے بلکہ جدید سہولیات سے بھی آراستہ ہے، جس سے ہماری پیداواری صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی اور ہم اپنے معزز صارفین کو پہلے سے بہتر معیار اور خدمات فراہم کر سکیں گے۔
ہم اپنے تمام صارفین، ڈیلرز، کاروباری شراکت داروں اور خیر خواہوں کے اعتماد، تعاون اور حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ آپ کی دعاؤں اور اعتماد کی بدولت ہم ترقی کے اس نئے سفر میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اسمارٹ سیرامکس گوجرانوالہ
ہر گھر کو بنائے خاص
پراجیکٹ: ثناء اللہ بٹ اینڈ سنز