21/11/2025
بی اے زیڈ گروپ کی جانب سے تمام دوستوں اور فالوورز کے نام السلام علیکم۔
جنابِ علی! اس وقت ضمنی انتخابات پورے عروج پر ہیں، جو کہ 23 نومبر کو تقریباً شام چار بجے اختتام پذیر ہو جائیں گے۔
ووٹ ایک ایسی امانت ہے جو انسان کے ضمیر کی آواز ہوتی ہے۔ اسی لیے میری تمام دوستوں اور احباب سے گزارش ہے کہ ایسے کمنٹس یا تحریریں لکھنے سے پرہیز کریں جن سے کسی کی دل آزاری ہو۔
آپ کا ووٹ آپ کے ضمیر کا فیصلہ ہے—لہٰذا جس امیدوار پر آپ کا دل، ضمیر اور ذہن مطمئن ہو، اُسے ووٹ دیں۔
لیکن کسی کے خلاف سخت، منفی یا دل دکھانے والے الفاظ استعمال نہ کریں۔
یاد رکھیں! 23 تاریخ کے بعد 24 تاریخ کو یہی لوگ دوبارہ آپ کے سامنے ہوں گے، انہیں آپ نے دوبارہ آنکھ ملا کر ملنا ہے۔ انسان کا چہرہ بہت مبارک ہوتا ہے، اس لیے ایسی بات نہ لکھیں جس سے کل آپ کو خود ہی شرمندگی ہو۔
برائے کرم مثبت سوچ اور مثبت کمنٹس کو فروغ دیں تاکہ منفی رجحانات ختم ہوں اور ایک بہتر ماحول قائم ہوسکے۔
ووٹ ضمیر کی آواز ہے—جہاں ضمیر مطمئن ہو، وہیں ووٹ دیں۔
کسی کی دل آزاری سے ہمیشہ پرہیز کریں۔
والسلام