23/07/2023
پیزا رول
اجزاء۔
بون لیس چکن ایک کپ
لہسن جوس دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
پپریکا پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
اویگانو ایک چائے کا چمچ
شملہ مرچ چوتھائی کپ
پیاز چوتھائی کپ
ٹماٹر چوتھائی کپ
زیتون آٹھ عدد
موزریلا چیز ایک کپ
کیچپ ایک کپ
روٹی کے لئے
میدہ دو کپ
خمیر ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
پسی چینی دو کھانے کے چمچ
ترکیب۔
پیاز ، شملہ مرچ ، ٹماٹر کو سلائس میں چوپ کر لیجئے ۔
چکن بون لیس کو بھی چھوٹے پیسز میں کاٹ لیجئے ۔
پتیلی میں چار کھانے کے چمچ تیل میں چکن ، نمک ،کالی مرچ، پاپریکا، اوریگانو شامل کرکے پکا لیں
پھر پیاز ، شملہ مرچ ، ٹماٹر ، زیتون اور چیز ڈال کر مکس کریں ۔
پھر روٹی پر کیچپ لگا کر چکن رکھیں اور رول بنا لیں ۔
روٹی بنانے کے لیے
میدہ میں خمیر ، نمک ، چینی ،ڈال کر نرم گوندھ لیں
25 منٹ چھوڑ دیں
اور 25 منٹ بعد روٹی بنا لیں
پیزا رول تیار ہے۔