Bajaur The Land Of Flowers

Bajaur The Land Of Flowers Promote social activities and tourism hospitality

01/08/2026

باجوڑ۔ یہ عنایت کلے میں قائم واحد گورنمنٹ پرائمری سکول کا منظر ہے ، اس سکول میں 1200 بچوں کو پڑھانے کیلئے صرف 4 اساتذہ تعینات ، آج گرمیوں کے چھٹیاں کے اختتام پر سکول کا پہلا دن ہے ، مگر پہلے ہی دن اس سکول سے ایک استاد کا ٹرانسفر کردیا گیا ، کیا یہ 3 یا 4 اساتذہ ان 1200 بچوں کو سنبھال پائیں گے ؟
عنایت کلی کی آبادی بہت زیادہ ہے یہاں کم از کم چار پانچ پرائمری سکولوں کی ضرورت ہے ، تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔
ملک ضیاء الاسلام

KP Elementary & Secondary Education Department
Muhammad Sohail Afridi

شادی ہو تو ایسی  صحابہؓ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی کرکٹ کی دنیا میں دو لیجنڈز کی برسوں کی دوستی آج ایک مقدس رشتے میں بدل گ...
22/06/2026

شادی ہو تو ایسی صحابہؓ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی کرکٹ کی دنیا میں دو لیجنڈز کی برسوں کی دوستی آج ایک مقدس رشتے میں بدل گئی لیجنڈ انضمام الحق نے اپنی حافظہ قرآن بیٹی کا نکاح لیجنڈ محمد یوسف کے حافظ قرآن بیٹے حمزہ یوسف سے کردیا دین سے دوستی، دین سے رشتہ یہی ہے اصل برکت نکاح مسجد میں نہایت سادگی سے ہوا کوئی بڑا ہال نہیں، کوئی چمک دمک نہیں صرف قریبی رشتہ دار اللہ کا نام اور دو گواہ اور دعوت ولیمہ فائیو اسٹار ہوٹل نہیں یتیم بچوں کا مدرسہ محمد یوسف نے چٹائی پر بیٹھ کر یتیم بچوں کے ساتھ کھانا کھایا کوئی الگ دسترخوان نہیں، کوئی VIP کونہ نہیں اور خوشی میں یتیم بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کردیے وہ چاہتے تو کروڑوں کی شادی کرسکتے تھے لیکن انہوں نے یتیموں کے ساتھ چٹائی کو ترجیح دی وہ لیجنڈ جس نے 2006 میں ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹنگ ریکارڈ بنایا آج اپنے بیٹے کی شادی میں یتیموں کے ساتھ بیٹھ کر اللہ کا شکر ادا کررہا ہے یہ ہے اصل امیری دل کی امیری، کردار کی امیری
اللہ تعالیٰ اس مبارک رشتے میں ڈھیروں برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

20/06/2026

آج مجھے وسیم اکرم پر رشک ہورہا ہے۔
وسیم اکرم نے کراچی میں 5 سٹار ہوٹل کے لیے زمین الگ کردی تھی اس زمین پر 5 سٹار ہوٹل بنانے کے بجائے وسیم اکرم نے پوری کے پوری زمین مسجد کے لیے وقف کردی رپورٹس کے مطابق حج سے واپسی کے بعد وسیم اکرم نے 5 کنال زمین مسجد اور مدرسے کے لیے وقف کردیا تھا گزشتہ روز اسی زمین پر ایک عالیشان مسجد کا بنیاد رکھ دیا گیا اس موقع پر لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق، سعید انور، محمد یوسف اور مولانا طارق جمیل صاحب بھی موجود تھے اس موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ حج سے پہلے اس زمین پر 5 سٹار ہوٹل بنانے کا ارادہ تھا لیکن حج نے میرا ذہن تبدیل کیا اور اس کی وجہ سعید انور بھی ہے اب میرا خواہش ہے کہ اس جگہ پر ایک عالیشان مسجد تعمیر کرونگا اور ساتھ میں مدرسہ بھی بناؤں تاکہ میرے والدین کے لیے بخشش کا ذریعہ بن جائے اس مسجد کے لیے میں نے پانچ کروڑ روپے الگ کر دی ہے اس کے علاؤہ بھی جتنا خرچہ آجائیں میں ادا کرونگا اس مسجد کا ڈیزائن ترکی میں بنے ہوئے مساجد کے ڈیزائن پر ہوگا جس میں نمازیوں کے لیے تمام سہولتیں دستیاب ہونگے میں کچھ نہیں ہوں یہ اللہ تعالیٰ کا کرم اور سعید انور بھائی کے محنت ہے جس نے مجھے اس راستے کے طرف لایا جہاں صرف سکون ہے
اللہ تعالیٰ وسیم اکرم کا عمل قبول کریں اور مزید توفیق عطا فرمائے آمین

19/06/2026

#پورے باجوڑ میں ایک ہی گرلز ڈیگری کالج ہے وہ بھی پرانے خار ہسپتال بلڈنگ میں
خیبر پختونخوا کیساتھ انضمام سے لیکر اب تک کوئی ایک کالج نہیں بنا
اگر سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان کے طرح سال 2018 سے لیکر اب تک ہر ایم این اے اور ایم پی ایز دو دو کالجز منظور کرکے بناتے تو اب تک 4 کالجز ایم این اے صاحبان اور اسطرح 12 کالجز ایم پی ایز صاحبان بنواتے
اب بھی وقت ہے کم از کم دو گرلز کالجز کی منظورِی لیکر باجوڑ کے بچیوں پر رحم فرمائیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے
شکریہ

Hamid Rehman

19/06/2026

Breaking News
پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے کمی کر دی گئی

09/05/2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو کمائی کا بڑا ذریعہ بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر 198 روپے ایک پیسے کے صرف ٹیکسز عائد ہیں، پیٹرول کی ٹیکسز کے بغیر قیمت 216 روپے68پیسے بنتی ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 113 روپے 71 پیسے ٹیکسز شامل: سماء نیوز

  ممتاز عالم دین اور محدث شیخ محمد ادریس پر قا ت لانہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے ۔ اطلاعات کیمطابق ان پر اس و...
05/05/2026

ممتاز عالم دین اور محدث شیخ محمد ادریس پر قا ت لانہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے ۔ اطلاعات کیمطابق ان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ معمول کیمطابق اپنے گھر سے درس دینے کیلئے نکل رہے تھے ۔

تھرپارکر، سندھ, ریت اڑاتی دوپہر، میں 14 سال لڑکی نور بانو جس کا باپ اونٹ چراتا تھا، ماں لوگوں کے گھر کام کرتی۔ جھونپڑی م...
27/04/2026

تھرپارکر، سندھ, ریت اڑاتی دوپہر، میں 14 سال لڑکی نور بانو جس کا باپ اونٹ چراتا تھا، ماں لوگوں کے گھر کام کرتی۔ جھونپڑی میں بجلی نہیں، پانی 3 کلومیٹر دور سے لانا پڑتا۔

نور کی چپل ٹوٹ گئی تھی۔ ننگے پاؤں ریت پر چل کر اسکول جاتی۔ استانی نے پوچھا: "بڑی ہو کر کیا بنو گی؟"
نور نے دھول سے اٹے ہاتھ اٹھائے: "باجی، کمشنر۔ جو حکم چلائے، لوگوں کی سنے۔"
پوری کلاس ہنس پڑی۔ استانی بھی۔ "غریبوں کے خواب بڑے نہیں ہوتے بیٹا۔"

اس کے پاس خواب تھے، کتابیں، مٹی کا چولہا اور میٹرک کی پڑھائی کی لگن میں پورے ضلع میں ٹاپ کیا
انٹر میں پورے سندھ میں دوسری پوزیشن لیلیکن کالج کی فیس ادا کرنے کے لیے ، باپ نے اونٹ بیچ دیا۔ ماں نے اپنی چاندی کی چوڑیاں۔

جامعہ کراچی میں داخلہ ملا۔ ہاسٹل کی فیس نہیں تھی۔ نور نے دن میں 3 جگہ ٹیوشن پڑھائی۔ رات کو مٹی کے چولہے کی روشنی میں CSS کی تیاری۔ سردیوں میں ہاتھ سن ہو جاتے، گرمیوں میں پنکھا نہیں تھا۔

دوست کہتیں: "نور، CSS امیروں کا کھیل ہے۔ اکیڈمی، نوٹس، انگلش میڈیم۔ تو چھوڑ دے۔"
نور جواب دیتی: "غریبی میری مجبوری ہے، میری پہچان نہیں۔"

سی ایس ایس میں 2 بار فیل ہوئی۔ پہلی بار انگلش essay میں۔ دوسری بار کرنٹ افیئرز میں۔ ۔

گاؤں والے طعنے مارتے: "اوئے کمشنر کی بچی، چائے بنا۔"
رشتہ دار کہتے: "عمر نکل رہی ہے۔ شادی کر لے۔ یہ افسری وہسری تیرے بس کی نہیں۔"

ماں روتی: "بیٹا بس کر۔ لوگ کیا کہیں گے۔"
نور ماں کے پاؤں دباتی: "امّاں، لوگ تب بھی بولیں گے جب میں کمشنر بن جاؤں گی۔ کہیں گے 'دیکھو غریب کی بیٹی افسر بن گئی'۔ بس تھوڑا صبر۔"

تیسری بار میں نور نے دن رات ایک کر دیا۔ 18-18 گھنٹے پڑھائی۔ پرانے اخبار مانگ کر لاتی۔ یوٹیوب پر فری لیکچر۔ سڑک کنارے لگی اسٹریٹ لائٹ کے نیچے نوٹس بناتی۔

رزلٹ آیا۔ نور بانو - CSS 2025 - پاکستان میں 7ویں پوزیشن۔ PAS گروپ الاٹ۔

جس دن جوائننگ لیٹر آیا، نور نے وہی ٹوٹی چپل اٹھائی جس میں اسکول جاتی تھی۔ افسر کی میز پر شیشے کے کیس میں رکھوا دی۔ نیچے پلیٹ لگوائی: "یہ یاد دلاتی ہے میں کہاں سے آئی ہوں۔"

آج کمشنر نور بانو لاڑکانہ ڈویژن کی انچارج ہیں۔ دفتر کے باہر لائن لگی ہوتی ہے۔ امیر، غریب، سب کی ایک جیسی سنتی ہے۔

پہلا حکم کیا جاری کیا؟
"تھر کے ہر اسکول میں پنکھے اور پانی۔ کوئی بچی ننگے پاؤں نہ آئے۔"

جب کوئی غریب لڑکی فائل لے کر آتی ہے، نور اسے کرسی پر بٹھاتی ہے۔ چائے خود بنوا کر پلاتی ہے۔
"بیٹا ڈرو مت۔ یہ کرسی تمہاری بھی ہو سکتی ہے۔ بس چپل ٹوٹے تو رکنا نہیں۔"

استانی جو ہنسی تھی، اب ریٹائر ہو چکی ہے۔ نور نے اسے اپنے ہاتھ سے ایوارڈ دیا۔ استانی رو پڑی۔
نور نے کہا: "باجی، آپ ٹھیک کہتی تھیں۔ غریبوں کے صرف خواب بڑے نہیں ہوتے، بلکہ سوچ بھی بہت بڑی ہوتی ہے

24/04/2026

حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم بم گرا دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اب پٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں 25 اپریل سے نافذ العمل ہیں۔
سوال یہ ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان میں عام آدمی آخر کب تک پسے گا؟

Address

The City Of Flowers
Inayat Qala
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur The Land Of Flowers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bajaur The Land Of Flowers:

Shortcuts

Share