Utility store

Utility store you can get all the thing with reasonable price.we have all the quality products which has less pric

یوٹیلیٹی سٹورز رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اس سال بغیر سبسڈی کے رمضان ریلیف پیکج کا اجراء کریگا۔ ترجمان ی...
26/02/2025

یوٹیلیٹی سٹورز رمضان ریلیف پیکیج
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اس سال بغیر سبسڈی کے رمضان ریلیف پیکج کا اجراء کریگا۔ ترجمان
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی نہ ملنے پر اپنے معزز صارفین کے لئے بڑے پیکج کا اجراء کرے گا ۔
ہمیشہ کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینگے
آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چکی بیسن، کجھور، ٹیٹراپیک دودھ، چائے، مشروبات، مصالحے اور دیگر دستیاب اشیاء پر خصوصی رعایت دی جائیگی
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ہر سال رمضان المبارک کے دوران اپنے وینڈرز اور سپلائرز کے ساتھ ملکر سینکڑوں اشیاء پر خصوصی رعایت دیتی ہیں
اس سال اس کا دائرہ کار وسیع کرکے غریب اور متوسط طبقے کو معیاری اشیائے سستے داموں مہیا کی جائے گی۔
ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر یہ پیکج 27 فروری سے دستیاب ہوگا اور تمام سٹورز پر یکساں ریٹس پر اشیاء مہیا کی جائے گی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوام کے لئے خصوصی رعایت ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر  شاندار رعایت دی جارہی ہیں ملک بھر کے...
13/09/2024

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن
عوام کے لئے خصوصی رعایت
ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر شاندار رعایت دی جارہی ہیں ملک بھر کے تمام سٹورز اپریشنل ہیں اور تمام اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے
تمام پاکستانی رعایتی قیمتوں سے مستفید ہو سکتے ہیں کسی بھی قسم کی کوئی شرائط نہیں ہے
تو پھر دیر نہ کریں اور قریبی یوٹیلیٹی سٹورز پر تشریف لائیں! اور ٹرالی بھر کر شاپنگ کریں !


05/09/2024
02/09/2024

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان واپس بحال۔
ملازمین کو مبارکباد ۔۔✌️✌️✌️

02/09/2024

اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے احتجاجی دھرنے کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

اسلام آباد: حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کا فیصلہ ، ذرائع

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین آج دھرنا ختم کردیں گے ، ذرائع

اسلام آباد: ملازمین کی مذاکراتی ٹیم کچھ دیر میں اعلان کرے گی ، ذرائع

02/09/2024

وزارت صنعت و پیداوار

02 ستمبر 2024

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد کی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات

ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی ملاقات میں شریک

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، رانا تنویر حسین

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے، رانا تنویر حسین

شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے، رانا تنویر حسین

یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا، رانا تنویر حسین

تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونگے، رانا تنویر حسین

تمام گورنمنٹ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا، رانا تنویر حسین

حقائق بولتے ہیں
31/08/2024

حقائق بولتے ہیں

29/08/2024

جو لوگ بھی اس بُرے وقت مے میری پوسٹ پہ جہالت پھیلا رہے ہیں - انشاءاللّہ جب سٹور کھلے گے تو سب سے پہلے یہ جاہل لوگ ہی وہاں پے سفارشیں کروائے گے کہ ہمے بھی سبسیڈی والا سامان لے دیں-

29/08/2024

آج کل یوٹیلٹی سٹور کی بندش پرجو طوفان بدتمیزی برپاہےایسالگ رہاہےجیسے کرپشن صرف اسی ایک ادارےمیں ہے باقی سب دودھ کے دھلے اور مسجدوں کے امام ہیں یہ لوگ تو کرپشن کو تو جانتےہی نہیں بھائیوں اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتےہیں کچھ ہی لوگوں کی وجہ سے پورے ادارے کو بدنام نہیں کرنا چاہیے اور اب جو لوگ ہم پر الزام لگارہےہیں پہلےوہ اپنے گریبان میں بھی جھانکیں وہ کتنے پارسا ہیں اور میرے خیال سے یہ وہی لوگ ہیں جو سبسڈی اشیاء کے آنے پر سٹور انچارج کو منتیں ترلیں کرتے اگر سٹور انچارج مان لیتا تو ٹھیک نہیں تو پھر ہمارے افسران کو منتیں۔کرکےفون کرواتے کہ ان کو گھی چینی آٹا وغیرہ دے دیں اور جب سامان مل جاتا تو پھر ہماری تعریف کے پل باندھتے اگر پھر بھی نہ ملتا تو جسطرح آج کل ہمارے ادارے کے خلاف پوسٹیں ہو رہی ہیں اسی طرح اس وقت بھی ہمارے خلاف بک بک شروع کر دیتے لہذا میری ان تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ منفی سوچ نہ رکھیں بلکہ مثبت سوچ کے ساتھ ہمارا ساتھ دیں اگر آج ہم اس پریشانی سے دو چار ہیں تو کل کو آپکابھی نمبر ہوسکتا ہے ہم سب نے اس ادارے کو اپنی زندگی کے بہترین ایام آپکی خدمت کیلئے دیئے تو آج اور ابھی سے آپ سب سے عاجزانہ اپیل ہے کہ آیئے ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر ہمارا ساتھ دیں شکریہ جزاکم اللہ خیرا ۔۔۔۔۔۔ نوٹ۔۔۔اگر میری ان باتوں سے کسی بھی بھائی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معافی چاہتا ہوں صاحب زر خان عرف صفدر گل یوسفزئی صوابی ریجن

وزیراعظم عمران خان کی جب2018 حکومت آی تو اسوقت یوٹیلیٹی سٹورز تباہی کے دہانے پر تھا۔پچھلی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ارب...
24/08/2024

وزیراعظم عمران خان کی جب2018 حکومت آی تو اسوقت یوٹیلیٹی سٹورز تباہی کے دہانے پر تھا۔
پچھلی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کے اربوں روپے دینے تھے اور ملازمین کی تنخواہ بھی چار سالوں سے نہی بڑھی تھی۔
پھر یوٹیلیٹی ملازمین نے ڈی چوک میں دھرنا دیا۔
جسکے نتیجے میں یوٹیلیٹی سٹورز کو میرے لیڈر اور عوامی وزیراعظم جناب عمران خان نے نہ صرف اربوں کا پیکج دیا بلکہ ملازمین کی تنخواہ بھی ڈبل کر دی ۔
کویڈ کے دنوں میں جب ہر طرف لاک ڈاون تھا تو خدشہ تھا کہ کہیں اشیاے ضروریہ کی کمی نہ ہو جاے تو وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی سٹورز کو پچاس ارب کا پیکج دیا تاکہ غریب لوگوں کو کھانے پینے کی چیزوں میں قلت پیش نہ آے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین نے کویڈ کے دنوں میں 15 گھنٹے ڈیوٹی کرکے عوام کی خدمت کی اور 16 ملازم کوویڈ سے شہید ہوے۔
رمضان 2024 میں وزیراعظم شہباز شریف صاحب نے 12 ارب کا پیکج دیا جسکو ملازمین نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کامیاب کیا اور ملک کے ہر کونے میں آٹا پہنچایا حتی کہ آزاد کشمیر گلگت وزیرستان کے مشکل ترین علاقوں میں آٹا کی موبایل وین سے آٹا سیل کیا۔
اب شہباز شریف صاحب سے درخواست ہے کہ ہم پر کسی کی غلط بریفنگ کے نتیجے پر سٹورز کو بند کرکے ملازمین اور عوام پر ظلم نہ کیا جاے۔
یوٹلیٹی سٹورز اب Digital ہو چکے ہیں اور انکے سارے آپریشن Online ہو رہے ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز کو Online کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے 5 ارب روپے دیے تھے۔

17/04/2024

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی کی قیمت میں فی کلو 28 روپے اضافہ کردیا گیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی سبسڈائزڈ قیمت 365 روپے سے بڑھا کر 393 روپے کردی گئی

عام صارفین کے لیے گھی کی قیمت 435 روپے سے بڑھا کر 463 روپے کردی گئی

قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے

Address

Ghouri Town Vip Phase Islamabad
Islamabad
246724

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 20:00

Telephone

+923447496503

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Utility store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Utility store:

Share