08/01/2025
السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَ رَحْمَةُ الله و برکاتہِ
موضوع : پیاز کی پنیری اور اس کے Companion
پیاز کی پنریاں اسوقت اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں ۔ جبکہ پیاز 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے پاس شفٹ کر دیا جاتا ہے ۔ اگر آپ نے پیاز کی پنیری خود سے تیار کر رکھی تو جب پیاز کی پنیری کا تیسرا Leaf بنتا نظر آ جائے تو آپ پیاز کو زمین میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کر لیں ۔ 15 جنوری سے بالائ پنجاب ، سینٹرل پنجاب اور لوئر پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ کے کچن گارڈنر اپنی پنریاں لگا سکتے ہیں ۔ کیوں درجہ حرارت آپ کا بڑھنا شروع ہو جاتا ہے ۔
پنجاب میں آپ کو پنریاں قریبی منڈیوں ، نرسریوں اور دوستوں سے لے سکتے ہیں ۔ منڈی میں پیاز 200 سے 300 روپیہ کلو پنیری صحتمند حالت میں مل جاتی ہے ۔ پیاز کا فاصلہ چار چار انچ رکھیں گے اگر آپ صحتمند خوشنما اور دیدہ زیب صحتمند پیاز چاہتے ہیں تو پنیری Saplings میں شوشل ڈسٹینس چھ ، چھ کر دیں ۔ پیاز صرف تین ماہ کے قلیل عرصہ میں تیار ہو جاتا ہے ۔
پیاز کے ہم رفیق ، ہم دوست ، ہم مزاج سبزیاں Companion
- Camomile
- Beetroot
- Cabbage
- Strawberry
- Marigolds
- Leeks
- Tomato
- Lettuce
- Carrots
- Mint
- Rose
- Radish
- Spinach
پیاز آپ 10" کے گملے میں بھی لگا سکتے ہیں ۔