Ashfaq alvi official

Ashfaq alvi official Welcome to my OFFICIAL page.

22/10/2024
ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔20 روپے میں آپ جیسے ہیں  و...
06/09/2024

ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔
20 روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔
30 روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں-
اور
50 روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسا دِکھنا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں
مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے 50 روپے والی فوٹو بنوائی ہے۔۔۔

اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور 20 روپے والی زندگی نہیں گزارتے
آپ جیسے بھی ہیں ، بہت اچھے ہیں ۔۔۔۔
20 روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رہیں گے

اربعین کے لئے پاسپورٹ نامہ مل گیا ایرانی پولیس کی طرف سے انشاللہ اربعین کربلا میں
11/08/2024

اربعین کے لئے پاسپورٹ نامہ مل گیا ایرانی پولیس کی طرف سے انشاللہ اربعین کربلا میں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے حسینیہ امام خمینی میں نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دور صدارت...
29/07/2024

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے حسینیہ امام خمینی میں نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دور صدارت کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں رہبر معظم نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ملکی اعلی سیاسی اور دفاعی شخصیات کے علاوہ غیر ملکی مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران رہبر معظم کا حکمنامہ پڑھا گیا جس میں انہوں نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدر ہونے کا باقاعدہ حکم جاری کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم نے کہا کہ شہید رئیسی کے جانسوز واقعے کے بعد نئے صدر کے انتخاب کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ انجام پذیر ہوا جس کے ثمرات ان شاء اللہ مستقبل میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائم مقام صدر کی نگرانی میں حکومت نے اچھے انداز میں حکومت کی اور انتقال اقتدار تک تمام امور بخوبی انجام دیے۔

رہبر معظم نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امام خمینی نے ملکی امور میں عوامی رائے کو خصوصی مقام عطا کیا اور حقیقی جمہوریت قائم ہوگئی۔ ایرانی عوام نے جمہوریت اور حق رائے کے حصول کے لئے بڑی قربانیاں دیں اور عوام کے قیام کے نتیجے میں جمہوریت قائم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر جناب پزشکیان نے اپنی تقریر میں انقلاب اسلامی کے راہنما اصولوں کی طرف اشارہ کیا۔ ہم سب کو نومنتخب صدر کے ساتھ مل کر تعاون کرنا چاہئے۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ ملکی مشکلات حل کرنے کے لئے جہادی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ملکی وسائل اور قدرتی ذخائر کے ذریعے اقتصادی مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔ اس کے لئے شرط یہی ہے کہ بلند ہمت کے ساتھ امور کو آخر تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی جہادی کام کا عملی نمونہ تھے۔ وہ اپنے وظائف کی انجام دہی میں دن رات کوشش کرتے تھے۔

انہوں نے نئی حکومت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی مسائل پر دوسروں سے متاثر ہونے کے بجائے موثر انداز میں کردار ادا کرے۔ شہید امیر عبداللہیان نے اس حوالے سے اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔ شہید عبداللہیان سفارت کاری اور مذاکرات میں نہایت ہی قابلیت رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے خصوصی توجہ کرنا چاہئے۔ ان ممالک کے تعلقات کو خصوصی اہمیت دے جنہوں نے مشکلات میں ہمارا ساتھ دیا۔ یورپی ممالک نے چونکہ گذشتہ چند سالوں کے دوران ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا لہذا جب تک وہ اپنا رویہ نہ بدلیں ایران بھی اپنا موقف برقرار رکھے گا۔

رہبر معظم نے کہا کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم پوری دنیا میں زیربحث ہیں۔ صہیونی حکومت حقیقت میں جنایت کاروں کا ایک نیٹ ورک ہے۔

07/07/2024

گھر دیا حسین (ع) نے، سر دیا حسین (ع) نے
جو کوئی نہ کر سکا، وہ کر دیا حسین (ع) نے

#محرم۱۴۴۶ھجری 💔

🔴نتایج رسمی انتخابات/ جای جلیلی و پزشکیان تغییر کرد🔹کل آرای شمارش‌شده: ۸۳۷۹۳۴۱ رأی🔹سعید جلیلی: ۳۵۰۵۱۹۱🔹مسعود پزشکیان: ۳۳...
29/06/2024

🔴نتایج رسمی انتخابات/ جای جلیلی و پزشکیان تغییر کرد

🔹کل آرای شمارش‌شده: ۸۳۷۹۳۴۱ رأی
🔹سعید جلیلی: ۳۵۰۵۱۹۱
🔹مسعود پزشکیان: ۳۳۸۹۱۹۱
🔹محمدباقر قالیباف: ۱۱۶۰۶۵۹
🔹مصطفی پورمحمدی: ۶۲۳۱۰

🌐اخبار فوری ومهم 👇
https://eitaa.com/joinchat/1958215808C9352291667

ہیومن ملک بینک (Human Milk Bank) کے حوالے سے عرض یہ تھی کہ فقہِ اہلِ بیت علیھم السلام میں ویسے بھی یہاں محرمیت کا کوئی م...
27/06/2024

ہیومن ملک بینک (Human Milk Bank) کے حوالے سے عرض یہ تھی کہ فقہِ اہلِ بیت علیھم السلام میں ویسے بھی یہاں محرمیت کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔ محرمیت تب آتی ہے جب دوسری عورت کے سینے سے براہ راست بچہ دودھ پئے۔ وہ بھی مخصوص شرائط کے ساتھ۔
اور جو مسئلہ اہل سنت کی فقہ میں ہے اس کے لیے راہِ حل نکالا جا سکتا تھا۔ مثلا جو عورت بھی دودھ ڈونیٹ کرے گی اس کی تفصیلات رجسٹر میں درج ہوں اور اسی حساب سے جب بچے کے رشتہ دار اس بینک کی طرف رجوع کریں تو ابتدائی ضروری معلومات فراہم کر دی جائیں۔
بعض کی طرف سے ہر نئی چیز کا بدعت یا حرام کہہ کر ایک وقت تک کے لیے بائکاٹ کیا جاتا ہے۔ پھر کچھ عرصے بعد زمانے کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے وہ ہتھیار ڈال دیتے ہیں اور اسی چیز کو حلال قرار دیتے ہیں۔
ایران میں اس وقت 11 ہیومن ملک بینک (تبریز، یزد، شیراز، کرمان، زاهدان، کرمانشاه،‌ اهواز، مشهد، اصفهان اور تهران میں 2 عدد) کام کر رہے ہیں اور یہاں کے علماء اور مراجع کی طرف سے اس حوالے سے کوئی اشکال وغیرہ نہیں کیا گیا۔ خبر کا لنک ذیل میں ہے:
https://www.isna.ir/news/1402051106703

25/06/2024

📡عید غدیر پر رہبر انقلاب کے خطاب کے کچھ اہم نکات
عید غدیر کی مناسبت سے اور صدارتی انتخابات کے موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
آیت اللہ خامنہ ای کے خطاب کے کچھ اہم نکات:

🔻دنیا کے سارے مسلمانوں کو عید سعید غدیر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

🔻عوام کی شراکت اسلامی جمہوریہ کی ماہیت کا جز ہے۔ عوام الناس اسلامی روش کے ساتھ میدان میں موجود رہیں جس کا سب سے اہم مظہر انتخابات ہیں۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ اسلامی جمہوریہ حقیقی معنی میں جمہوری نظام ہے۔

🔻در پیش انتخابات میں ملت ایران کی سربلندی دو چیزوں پر منحصر ہے، بڑی تعداد میں شرکت اور سب سے زیادہ اہل اور موزوں امیدوار کا انتخاب۔ بڑی تعداد میں شرکت پر ہم بہت تاکید کرتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا سب سے اہم نتیجہ اسلامی جمہوریہ کی سرفرازی ہے۔

🔻اسلامی جمہوریہ کے دشمن ہیں۔ اسلامی جمہوریہ کو دشمنوں پر غلبہ دلانے والے عوامل میں سے ایک صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت ہے۔

🔻صدارتی الیکشن میں سب سے موزوں اور اہل امیدوار کون ہے؟ وہ جو اسلامی انقلاب کے اصولوں پر قلبی اعتقاد رکھتا ہو، کارآمد ہو، دن دیکھے نہ رات، ان خصوصیات کا حامل شخص ملک کی تمام توانائيوں کو بروئے کار لا سکتا ہے۔

🔻اسلامی جمہوریہ فضل پروردگار سے اب تک ثابت کر چکی ہے کہ اغیار کی مدد لئے بغیر، بلکہ ان کی طرف سے پریشان کرنے اور مشکلات پیدا کئے جانے کے باوجود پیشرفت کے راستے پے آگے بڑھ سکتی ہے اور اس نے پیشرفت حاصل کی بھی ہے۔ آئندہ بھی ملت ایران یہ اجازت نہیں دے گی کہ دوسرے اس کی قسمت کا فیصلہ کریں۔

🌐 urdu.khamenei.ir

21/06/2024

ایران میں اپنے کلاس والوں اور استاد محترم کے ساتھ ایک "بوستان " پارک میں کچھ یادگار لمحات

◾️امام باقر علیه السلام:▪️مَن أرادَ أن لایَضُرَّهُ طَعامٌ ... وَلْیُجِدِ المَضغَ▪️هرکه می خواهد غذا به او زیان نرساند .....
14/06/2024

◾️امام باقر علیه السلام:

▪️مَن أرادَ أن لایَضُرَّهُ طَعامٌ ... وَلْیُجِدِ المَضغَ

▪️هرکه می خواهد غذا به او زیان نرساند ... باید غذا را خوب بجود.
اردو ترجمہ: جو چاہتا ہے کہ کھانا اسے نقصان نہ پہنچائے... کھانا اچھی طرح چبائے۔

📚 وسائل الشیعه ، ج ۲۴ ، ص ۴۳۱

🐍🐍

جب میں سٹال میں داخل ہوا تو انہوں نے کہا کہ امیرعبداللہیان صاحب تشریف لائے ہیں۔ میں نے کہا کب؟ وہ اسی وقت تشریف لائے تھے...
23/05/2024

جب میں سٹال میں داخل ہوا تو انہوں نے کہا کہ امیرعبداللہیان صاحب تشریف لائے ہیں۔ میں نے کہا کب؟
وہ اسی وقت تشریف لائے تھے جب میں شہید نقوی کی برسی کے سلسلہ میں مشہد گیا ہوا تھا۔ میں نے کہا ٹھیک ہے۔ کہنے لگے: جب وہ سٹال میں داخل ہوۓ تو سیدھے "مون سون" کتاب کے پاس آیۓ اور پھر کتاب لے کر مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اس شہید(ڈاکٹر محمد علی نقوی) کو جانتا ہوں۔ وزیر خارجہ کی اس بات نے سٹال میں موجود تمام عہدیداروں اور صحافیوں کو جھنجوڑ دیا۔۔ ▪️
پھر انہوں نے بات جاری رکھی: ہم 3 ماہ دفاع مقدس میں اکٹھے تھے اور میں نے اس پاکستانی ڈاکٹر کو کئی بار دیکھا تھا۔ امیر عبداللہیان نے سٹال میں موجود انتظامیہ کو اپنا نمبر دیا اور کہا: برائے مہربانی شہید نقوی کے اہل خانہ کو اطلاع دیں تاکہ ہم مل سکیں۔ ▪️ لیکن افسوس کہ ایسا نہ ہو سکا ! جوانوں نے بتایا کہ ہم نے کتاب تحفہ میں دینے کے لیے بہت اصرار کیا، لیکن وہ نہ مانے اور اس کی قیمت ادا کی۔ کمیلی

Address

Islamabad
45400

Telephone

+923495379231

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ashfaq alvi official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category