خاموشیاں بے زباں

خاموشیاں بے زباں میرا دل یہ کہتا ہے وہ ان دنوں کچھ پریشان ہے
مگر یہ بھی طے ہے اسے میرا شانہ نہیں چاھیے

01/04/2026

علَم اٹھائے گی اور لشکروں میں اترے گی
وہ لڑکی دیکھنا سب کے دلوں میں اترے گی

تمہارے بعد مرے دوست مجھ کو دیکھیں گے
تو اک اداسی مرے دوستوں میں اترے گی

اکیلے مجھ پہ اذیت اتر گئی ساری
کہا گیا تھا کئی درجنوں میں اترے گی

خدا کرے مرے کپڑوں میں بھی اتر جائے
جو تیری خوشبو ترے بستروں میں اترے گی

ہم اس کی گفتگو میں اس لیے نہیں بولے
کہ شاخ نیم کی بھی شربتوں میں اترے گی

تمہارے گال گلابوں کا روپ دھاریں گے
تمہاری آنکھ کئی بوتلوں میں اترے گی

وہ کھُل تو جائے گی ہم پر کُھلے گی وقفوں میں
بڑی غزل ہے کئی مرحلوں میں اترے گی

30/03/2026

لہجہءِ یار میں زہر ہے ، بِچھو کی طرح.........❗
وہ مُجھے "آپ" تو کہتا ہے، مگر "تو" کی طرح

06/12/2025

آسمانوں میں مقبولیت اور قبولیت کے ضابطے الگ ہیں
اکثر زمین کے دھتکارے، آسمان والے کے لاڈلے ہوتے ہیں!!

♥️🔐

01/11/2024

غزل

بندوق تانتے ہیں، ہدف دیکھتے ہیں، بس!
اپنا ہے بے ضرر سا شغف، دیکھتے ہیں بس!

وہ، جن کو مانگنا بھی پڑے ، اور لوگ ہیں
ہم لوگ آسماں کی طرف دیکھتے ہیں بس

تو دیکھ بس خلا میں معلق یہ کائنات
اس سے پرے تو اہلِ شرف دیکھتے ہیں بس

اپنی جگہ پتہ ہے سو مسجد میں جا کے ہم
جوتوں کے آس پاس کی صف دیکھتے ہیں بس

مجھ کو بہ غور دیکھ کے کہنے لگا فقیر
ایسے مریض، شاہِ نجف دیکھتے ہیں بس

گھڑیاں تو بیچ دی تھیں، برے وقت میں، تمام
اب عادتاً قمیص کے کف دیکھتے ہیں بس

سنتے ہیں خواب میں، "طلع البدر" کی صدا
اور چند پاک ہاتھوں میں دف دیکھتے ہیں بس

جب کوئی پوچھے، "خود کو کہاں دیکھتے ہیں کل؟"
ہم اپنی خاک، خاک سے لف دیکھتے ہیں بس

22/10/2024

یہ پہلی بار کوئی جنگ راس آئی مجھے

میں تجھ تک آ گیا دشمن شمار ہوتا ہوا

20/10/2024

میرے ودود ! معافی، ہمیں ندامت ہے
کہ خوش نہیں ہیں تیری کائنات میں آکر
تیری زمیں سے ہم ایسے شکستہ دل ہوئے ہیں
کہ ہم پہ مذہبی پابندیاں نہ ہوتیں تو
ہم ایسے لوگ وصیت میں لکھ کے مر جاتے
ہمیں جلا کے کہیں استیاں بہا دینا
پر اس زمیں کے حوالے دوبارہ مت کرنا!

19/10/2024

"کبھی کبھار ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں، اور یہی فیصلے بہتر اور حقیقت پر مبنی زندگی کا راستہ بن جاتے ہیں۔ وقت ہر چیز کو بدل دیتا ہے، ہر درد کو مٹا دیتا ہے، لیکن وہ ساتھ ہی ساتھ ہر خوبصورت یاد اور پاکیزہ جذبات کو بھی ختم کر دیتا ہے۔ ان کی جگہ ایک سرد حکمت لے لیتی ہے، جو آخر کار ہر چیز کو پرسکون کر دیتی ہے۔

17/10/2024

اللہ کی پناہ ہو ایسے رجیم سے
وہ جس کی دشمنی ہو الف لام میم سے

موسیٰؑ یہ چاہتے ہیں کہ لیں درسِ گفتگو
نوکِ سناں کے اول و آخر کلیم سے

کعبہ سے سیدھا پہنچا ہوں کرب و بلا تلک
میں اِھدِنا الصراطِ، شہہِ مستقیم سے

13/10/2024

میں نے بچوں کو محبت سے نہیں روکنا مگر
شرط رکھوں گی کہ پہلے میرا نقصان سنیں

جن کو اچھا نہیں لگتا ہے ہمارا چہرہ
ان سے کہنا کبھی سورہِ رحمان سنیں..

22/09/2024

فرشتوں نے کیوں کیا تھا سجدہ تجھے پتہ بھی ہے

شیطان سے اگر کبھی جیتے ہو مجھے جواب دے دو

Address

Islamabad
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خاموشیاں بے زباں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category