National Book Foundation

National Book Foundation NBF was established in 1972 as a service rendering educational welfare organization

نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر حمیرا صادق قریشی کی کتاب”اُردو لغات میں سیلنگ اور اُردو سیلنگ لغات“ شائع۔۔۔۔۔۔۔۔...
24/09/2026

نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر حمیرا صادق قریشی کی کتاب
”اُردو لغات میں سیلنگ اور اُردو سیلنگ لغات“ شائع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
304 صفحات پر مشتمل تحقیقی کتاب اردو لغات میں سلینگ اور اردو سلینگ لغات، لسانی تحقیق میں اہم اضافہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
این بی ایف کے ملک بھر کے بک شاپس اور آؤٹ لیٹس پر 50 فیصد رعایت کے ساتھ دستیاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد(24 ستمبر 2026) نیشنل بُک فاؤنڈیشن، وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام معروف ماہرِ لسانیات، محقق اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر حمیرا صادق قریشی کی تحقیقی کتاب ’’اردو لغات میں سلینگ اور اردو سلینگ لغات (تصورِ سلینگ کی روشنی میں)‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ 304 صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 1430 روپے ہے، تاہم نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے ملک بھر میں قائم بک شاپس اور آؤٹ لیٹس پر یہ کتاب 50 فیصد رعایت کے ساتھ دستیاب ہے۔
کتاب میں اردو زبان میں رائج غیر رسمی، عوامی، بازاری اور مخصوص سماجی و پیشہ ورانہ حلقوں میں مستعمل الفاظ کا لسانی و لغوی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مصنفہ نے سلینگ کے عالمی تصور، اس کے اصول، خصوصیات اور اہمیت کے ساتھ اردو میں اس کے تاریخی و عصری پس منظر کو بھی تحقیق کا موضوع بنایا ہے۔
کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں سلینگ اور اردو سلینگ کی ماہیت اور بنیادی مباحث، دوسرے میں معروف اردو لغات و مطبوعات میں سلینگ کی نشاندہی، تیسرے میں اردو سلینگ لغات کا جائزہ، چوتھے میں عصرِ حاضر کے پاکستان میں رائج عمومی سلینگ، بالخصوص سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سے متعلق لسانی استعمال، جب کہ پانچویں باب میں مجموعی جائزہ، تحقیقی نتائج اور سفارشات شامل ہیں۔ ڈاکٹر رؤف پاریکھ، ڈاکٹر قاسم یعقوب، شمس الرحمن فاروقی اور نصیر ترابی کی متعلقہ لغات کا بھی تحقیقی و تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر حمیرا صادق قریشی نے اردو لسانیات میں پی ایچ ڈی کے علاوہ اقبالیات میں ایم فل، ایم ایڈ اور اردو و اسلامیات میں ایم اے کیا ہے۔ وہ ماہرِ تعلیم، محقق و نقاد ہیں اور اس وقت فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ اینڈ گیریژن، راولپنڈی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کے تحقیقی و تنقیدی مضامین مختلف قومی رسائل و جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں۔
نیشنل بُک فاؤنڈیشن ۔ اسلام آباد

نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ’’ *یادوں کی پُروائی* ‘‘ کے عنوان سے اردو ادب کے نامور شعراء ناصر کاظمی، منیر نیازی، ام...
24/09/2026

نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ’’ *یادوں کی پُروائی* ‘‘ کے عنوان سے اردو ادب کے نامور شعراء ناصر کاظمی، منیر نیازی، امجد اسلام امجد اور محسن نقوی کی گراں قدر ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
معروف شاعر محترم غلام حسین ساجد کی صدارت میں منعقد ہونے والی اس محفل میں اہلِ علم و ادب ان ممتاز شعراء کی یادوں، فکری ورثے اور ادبی خدمات پر اظہارِ خیال کریں گے۔ پروگرام میں غزل گائیکی بھی شامل ہے۔
احباب اور ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت ہے۔
📅 ۲ اکتوبر ۲۰۲۶، بروز جمعہ
🕒 سہ پہر ۳ بجے
📍 نیشنل بک فاؤنڈیشن، 45 سوک سینٹر، نزد ٹیلی فون ایکسچینج، مصطفیٰ ٹاؤن، لاہور
#لاہور

نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف  سوات میں بُک فیئر اور مشاعرے کا انعقاد ………………..رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات ...
24/09/2026

نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف سوات میں بُک فیئر اور مشاعرے کا انعقاد
………………..
رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر ارشد علی خان نے بُک فیئر کا افتتاح کیا، طلبہ اور کتاب دوستوں کی بھرپور شرکت
………………..
این بی ایف کی سستی اور معیاری کتابیں قارئین تک پہنچانے کی کاوش کو سراہا گیا
………………..
اسلام آباد(23ستمبر2026) شعبۂ انگریزی و غیر ملکی زبانیں، یونیورسٹی آف سوات نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن (NBF)، دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن، پشاور، سوستُو لٹریری سوسائٹی، یونیورسٹی آف سوات اور رَنڑا ادبی لښکر، سوات کے اشتراک سے سوات بُک فیئر اور مشاعرے کا انعقاد کیا۔ اس سرگرمی کا مقصد طلبہ اور عام قارئین میں مطالعے کا رجحان فروغ دینا، ادب سے وابستگی پیدا کرنا اور علمی و فکری سرگرمیوں کو تقویت دینا تھا۔
سوات بُک فیئر کا باقاعدہ افتتاح یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار ڈاکٹر ارشد علی خان نے کیا۔ اس موقع پر شعبۂ انگریزی و غیر ملکی زبانوں کے چیئرمین ڈاکٹر سید حنیف رسول بھی موجود تھے۔ افتتاحی موقع پر مقررین نے طلبہ کی علمی و فکری تربیت اور شخصیت سازی میں کتاب اور مطالعے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
بُک فیئر کے پہلے روز یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے علاوہ مقامی کتاب دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مختلف موضوعات پر دستیاب کتب میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کتابوں کے مطالعے کو علمی و فکری ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ شرکاء نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی جانب سے سستی اور معیاری کتابیں قارئین، بالخصوص طلبہ تک پہنچانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
اس موقع پر نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک کے مختلف تعلیمی اداروں اور عوامی مراکز میں بُک فیئرز کے انعقاد کے ذریعے کتاب کو عام قارئین تک پہنچانے اور مطالعے کے رجحان کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ ایسے بُک فیئرز طلبہ کو اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق کتابیں منتخب کرنے کے ساتھ ساتھ علم و ادب سے مضبوط تعلق قائم کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
سوات بُک فیئر کے دوسرے روز صبح 11 بجے نیو اکیڈمک بلاک، یونیورسٹی آف سوات کے تھیٹر ہال میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے میں شعراء، ادیبوں، طلبہ اور ادب سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور سوات کی ادبی روایات کو اجاگر کیا۔ اس ادبی نشست نے طلبہ اور نوجوانوں کو شعر و ادب سے قریب آنے اور اپنی ادبی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا۔

نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اسلام آباد

نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام معروف مصنفہ کنول بہزاد  کی بچوں کے لیے تحریر کردہ کتاب  ’’ انجی کی ٹوپی ‘‘  کی تقریبِ پ...
24/09/2026

نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام معروف مصنفہ کنول بہزاد کی بچوں کے لیے تحریر کردہ کتاب ’’ انجی کی ٹوپی ‘‘ کی تقریبِ پذیرائی منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر اہلِ علم و ادب کتاب اور بچوں کے ادب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

احباب اور ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت ہے۔

📅 یکم اکتوبر ۲۰۲۶، بروز جمعرات
🕒 سہ پہر ۳ بجے
📍 نیشنل بک فاؤنڈیشن، ۴۵ بک سینٹر، نزد ٹیلی فون ایکسچینج، مصطفیٰ ٹاؤن، لاہور

23/09/2026

آذربائیجان کے نئے سفیر عرفان شکیروف داؤدوف کا نیشنل بُک فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہنظامی گنجوی کارنر، نیشنل بُک میوزیم ا...
22/09/2026

آذربائیجان کے نئے سفیر عرفان شکیروف داؤدوف کا نیشنل بُک فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ
نظامی گنجوی کارنر، نیشنل بُک میوزیم اور ادبی سرگرمیوں میں این بی ایف کی خدمات کو سراہا
باکو انٹرنیشنل بُک فیئر میں این بی ایف کو معاونت کی یقین دہانی، کتب کے تراجم اور ادبی تبادلوں کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد (22 ستمبر 2026ء): جمہوریہ آذربائیجان کے پاکستان میں نئے سفیر عزت مآب عرفان شکیروف داؤدوف نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن (NBF) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے معزز مہمانوں کا پُرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کتاب، ادب، اشاعت، تراجم اور ثقافتی روابط کے فروغ سمیت باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ سفیر نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی علمی، ادبی اور ثقافتی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران جہانگیر نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے معزز سفیر کو فاؤنڈیشن کی علمی و ادبی سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن 20 سے 25 اکتوبر 2026ء تک باکو، آذربائیجان میں منعقد ہونے والے باکو انٹرنیشنل بُک فیئر 2026ء میں شرکت کرے گی۔ سفیر عرفان شکیروف داؤدوف نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ جمہوریہ آذربائیجان کا سفارت خانہ اور متعلقہ ادارے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی باکو انٹرنیشنل بُک فیئر میں شرکت کے لیے ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کریں گے۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور ایک دوسرے کے لیے دیرینہ حمایت پر مبنی مضبوط اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ 1992ء میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے روابط سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں فروغ پاتے رہے ہیں۔ اس تناظر میں کتاب اور ادب کو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے، مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کا مؤثر ذریعہ قرار دیا گیا۔دورے کے دوران سفیر عرفان شکیروف داؤدوف نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن میں قائم نظامی گنجوی کارنر کا معائنہ کیا، جو جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ اس کارنر کا افتتاح 8 دسمبر 2014ء کو اُس وقت کے وفاقی سیکرٹری، کابینہ ڈویژن، بابر یعقوب فتح محمد نے کیا تھا، جب کہ بعد ازاں جمہوریہ آذربائیجان کے سابق سفیر عزت مآب خزر فرہادوف کی قیادت میں اس ثقافتی مرکز کی تجدید و بحالی عمل میں آئی۔
سفیر نے نظامی گنجوی کی لازوال ادبی میراث کو پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایک مضبوط ثقافتی پل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادب اور ثقافت قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے نظامی گنجوی کارنر کو دونوں ممالک کی گرمجوش دوستی، باہمی احترام اور مشترکہ ادبی اقدار کی علامت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ گوشہ نوجوان نسل کو نظامی گنجوی کی فکر، فن اور انسانی پیغام سے روشناس کرانے کے ساتھ دونوں ممالک کے ثقافتی روابط کے استحکام میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کی منتخب کتب کے باہمی تراجم کے فروغ کو بھی اہمیت دی گئی۔ سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ادبی و فکری سرمائے کو ایک دوسرے کی زبانوں میں منتقل کرنے سے قارئین کو ایک دوسرے کے ادب اور تہذیب سے آگاہی حاصل ہوگی۔ اس سلسلے میں اردو اور آذری زبانوں میں منتخب ادبی، تاریخی، ثقافتی اور فکری کتب کے تراجم، مصنفین و ناشرین کے روابط، ادبی وفود کے تبادلے اور مشترکہ سرگرمیوں کے امکانات پر تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
سفیر نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن میں قائم نیشنل بُک میوزیم، بُک شاپ اور مختلف ادبی و ثقافتی گوشوں کا بھی دورہ کیا اور کتابی ثقافت، مطالعے کے رجحان اور ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی جانب سے کہا گیا کہ مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ تہذیبی و ادبی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ برادر ممالک کے ساتھ علمی، ادبی اور ثقافتی روابط کو مزید وسعت دینا ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر سفیرِ آذربائیجان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ تھے، جب کہ سفارت خانے کے تھرڈ سیکرٹری علی گہرامانوف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے اختتام پر نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران جہانگیر نے معزز مہمانوں کو فاؤنڈیشن کی جانب سے کتب کے تحائف پیش کیے۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کتاب، ادب، ترجمہ، اشاعت اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے موجود امکانات کو عملی منصوبوں میں تبدیل کرکے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو علمی و ادبی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے گا۔
نیشنل بُک فاؤنڈیشن۔ اسلام آباد

22/09/2026

H.E. Mr. Irfan Shakiroglu Davudov, Ambassador of Azerbaijan, visited NBF Head Office Bookshop

22/09/2026
Press Release — Pakistan Pavilion, Abu Dhabi International Book Fair 2026Strengthening Literary Diplomacy: Pakistan Pavi...
18/09/2026

Press Release — Pakistan Pavilion, Abu Dhabi International Book Fair 2026
Strengthening Literary Diplomacy: Pakistan Pavilion Delegation Meets Ambassador of Pakistan to the UAE

Abu Dhabi, UAE — 18 September 2026:
The delegation of the Pakistan Pavilion at the Abu Dhabi International Book Fair 2026 held a significant meeting with H.E. Shafqat Ali Khan, Ambassador of Pakistan to the United Arab Emirates, to discuss Pakistan’s literary representation, cultural outreach, and future collaborative initiatives between the Embassy, the National Book Foundation (NBF), and Book Corner Jhelum.

The delegation included:

• Murad Ali Mohmand — Director Headquarters, National Book Foundation (NBF)
• Amar Shahid — Director, Book Corner Jhelum
• Sarmad Khan — CEO, Urdu World Books and principal organiser of the Pakistan Pavilion

🇵🇰 Ambassador’s Appreciation for Pakistan Pavilion

Ambassador Shafqat Ali Khan warmly appreciated the efforts of NBF, Book Corner Jhelum, and Urdu World Books in presenting Pakistan’s literary heritage at the fair. He noted the strong public response, with hundreds of visitors purchasing Urdu literature, children’s books, cultural titles, and translations.

He praised the Pavilion as a vibrant representation of Pakistan’s cultural identity, highlighting its role in showcasing Urdu literature, Pakistan’s publishing strength, and the country’s intellectual diversity to international audiences.

📘 In‑Depth Discussion on Books & Literary Themes

A detailed conversation took place regarding the books displayed at the Pavilion, focusing on their themes, relevance, and cultural value. Key points included:

• Growing demand for Urdu fiction, poetry, and contemporary literature among expatriates.
• Increasing interest in Arabic and English translations of Pakistani works.
• The importance of children’s literature in preserving cultural identity among second‑generation Pakistani families.
• Strong appeal of books on Pakistan’s history, heritage, and tourism, which help strengthen Pakistan’s soft image in the region.
• The need for curated collections that present Pakistan’s civilizational depth to Arab readers.

The Ambassador expressed admiration for the quality of the books and encouraged further expansion of Pakistan-focused literature in the UAE.

📚 Ambassador Proposes Arabic Coffee Table Book

Ambassador Shafqat Ali Khan proposed the creation of a prestigious Arabic-language coffee table book, jointly developed by:

• Embassy of Pakistan, Abu Dhabi
• National Book Foundation (NBF)
• Book Corner Jhelum

The publication will feature:

• Pakistan’s cultural heritage
• Historical landmarks
• Tourism destinations
• Civilizational contributions
• Artistic traditions
• Contemporary literary achievements

This collaborative project aims to serve as a signature cultural document for Arab readers, UAE institutions, and international visitors.

🏛️ Proposal for NBF Book Corner at Pakistan Embassy

Director NBF Murad Ali Mohmand proposed establishing a dedicated NBF Book Corner at the Pakistan Embassy in Abu Dhabi. The initiative aims to provide Urdu literature and Pakistan-focused publications to the approximately 700 Pakistanis who visit the embassy daily for consular services.

The Book Corner will:

• Offer free access to Urdu and Pakistan Studies books
• Support community learning and cultural enrichment
• Serve as a permanent literary presence of NBF in the UAE
• Strengthen Pakistan’s cultural diplomacy through sustained engagement

The delegation also visited the proposed venue inside the Embassy and discussed operational modalities with embassy officials.

🎁 Presentation of Books to the Ambassador

At the conclusion of the meeting, Murad Ali Mohmand and Amar Shahid presented selected NBF and Book Corner publications to Ambassador Shafqat Ali Khan. The books reflected Pakistan’s literary richness, including titles on culture, heritage, children’s literature, and contemporary Urdu writing.

Sarmad Khan, CEO Urdu World Books, expressed gratitude to the Ambassador for his time, guidance, and continued support for Pakistan’s literary and cultural initiatives in the UAE.

🇵🇰 National Book Foundation

Ministry of Federal Education & Professional Training
Government of Pakistan
Books for Knowledge — Culture — Progress

Address

6-Muave Area G-8/4 Near Ptcl Head Quarter Islamabad
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Book Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to National Book Foundation:

Shortcuts

Share

Category