Qalaam e KhaSs کلامِ خاص

Qalaam e KhaSs کلامِ خاص CollectiOn of variOus pOets...and best amOng the Qalaam Of the pOets.

18/11/2022

خالی ہے ابھی جام میں کچھ سوچ رہا ہوں
اے گردش ایام میں کچھ سوچ رہا ہوں

ساقی تجھے اک تھوڑی سی تکلیف تو ہوگی
ساغر کو ذرا تھام میں کچھ سوچ رہا ہوں

پہلے بڑی رغبت تھی ترے نام سے مجھ کو
اب سن کے ترا نام میں کچھ سوچ رہا ہوں

ادراک ابھی پورا تعاون نہیں کرتا
دے بادۂ گلفام میں کچھ سوچ رہا ہوں

حل کچھ تو نکل آئے گا حالات کی ضد کا
اے کثرت آلام میں کچھ سوچ رہا ہوں

پھر آج عدمؔ شام سے غمگیں ہے طبیعت
پھر آج سر شام میں کچھ سوچ رہا ہوں

28/01/2021


ایک کوٹھے کی تہذیب یافتہ طوائف نے دروازے کے باہر لٹکتی تختی پر لکھوایا
"عزت برائے فروخت ہے، مہذب حضرات آنے سے پہلے اچھا غسل فرما لیں... اور جیبوں میں اشرفیوں کو اون کی تھیلی میں ڈال کر لائیں، لہجوں کو نرم اور جذبات کو گرم رکھیں اور خیال رہے کہ چپلوں پہ لگا کیچڑ صاف ہو... ہمارا فرش ہمیں رزق دیتا ہے...
اس کی بے حرمتی قابلِ قبول نہیں، شراب کوٹھے میں وافر مقدار میں موجود ہے باہر سے خرید کر وقت کا ضیاع مت کریں اور دلال کو حرام ایک پائی ادا نہ کریں، اسے معقول معاوضہ دے دیا جاتا ہے البتہ باہر رکھے گئے چندے کے ڈبے میں دل کھول کر پیسہ ڈالیں آپکا عطیہ مفلس لوگوں کے گھروں کی عزتوں کو طوائف بننے سے پچانے پر خرچ کیا جاتاہے... اور مہربانی کر کے رات کے آخری پہر میں کوٹھا خالی کر دیا جائے
کیونکہ
فرش کی دھلائی کے بعد....
تہجد کی نماز ادا کی جاتی ہے....!!!"

06/11/2020

حضور صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی جب ولادت پاک ہوئی اس وقت حضور کے دادا جان حضرت عبدالمطلب کعبہ شریف کی دیوار کی تعمیر میں مشغول تھے ـ عبدالمطلب فرماتے ہیں کہ میں کعبہ شریف کا طواف کر رہا تھا کہ اچانک کعبہ شریف چاروں طرف جھکتا نظر آیا اور پھر مقام ابراہیم میں سجدہ میں گر گیا اور اس سے تکبیر و تہلیل کی آوازیں آنے لگیں ـ پھر وہ سیدھا کھڑا ہو گیا اور اس سے آواز آئی :-
"الحمد لله الذی خصیی بمحمد المصطفٰی"
یعنی سب تعریف اس الله کے لئے ہے جس نے مجھے محمد مُصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مخصوص فرمایا ـ!
اور پھر ارکان کعبہ آپس میں ایک دوسرے پر سلام بھیجنے لگے ـ حضرت عبدالمطلب فرماتے ہیں کہ میں باب صفا سے باہر نکلا تو زمین کی ہر چیز مجھے تکبیر و تہلیل میں مشغول نظر آئی اور میں ان کی آواز سن رہا تھا ـ پھر یہ آواز سنی کہ :ـ
"قد جاءَ کم رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم"
یعنی تمھارے پاس رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے ـ پھر میں نے بتوں کو دیکھا تو وہ اوندھے منہ گرے ہوئے نظر آئے میں اپنی آنکھیں ملنے لگا کہ کیا یہ سب کچھ میں جو دیکھ رہا ہوں عالم بیداری میں ہے یا عالم غیب میں دیکھ رہا ہوں ـ!
پھر میں جب گھر پہنچا تو گھر کے اردگرد عجیب و غریب نورانی پرندے اڑتے ہوئے دیکھے اور گھر سے مشک و عنبر کے حلے اٹھتے نظر آئے ـ میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو آمنہ رضی الله عنھا خود نکلیں اور دروازہ کھولا ـ میں نے دیکھا کہ آمنہ کے چہرہ پر کوئی ضعف وغیرہ کا اثر نہیں تھا ہاں ان کی پیشانی سے جو نور چکمتا نظر آیا کرتا تھا وہ نظر نہ آیا ـ میں نے پوچھا آمنہ وہ پیشانی کا نور کہاں ہے ـ؟ تو بولیں میرے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا ہے جس کے بعد میری پیشانی کا نور ختم ہو گیا ـ!
اور کسی آواز کو کہتے سنا کہ اس کا نام محمد ( صلی الله علیہ وآلہ وسلم ) رکھنا اس لئے کہ اس کا نام آسمانوں پر محمود ہے اور تورات میں موید ہے ـ زبور میں ہادی ـ انجیل میں احمد اور قرآن میں طہٰ ـ یٰسین ـ اور محمد ہے ـ!
(جامع المعجزات مطبوعہ مصر، صفحہ: ۷۶ )
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَبارِک وَسَـــِلّمُ
آپﷺ اور آپﷺ کی آل و اولاد پر بے شمار درود و ســـلام ـ!

05/11/2020

وقت آ گیا ہے کہ مسلمانوں کو مساجد میں کچھ تبدیلیاں کرنی چاہیں

بہت ہو چکا مساجد کے درودیوار کے رنگ و روغن پر، بیت الخلإ کے سنگ مرمر پر ، قمقموں فانوس و جھومر پر، اٸر کنڈیشن اور اٸر کولرز پر اور نفیس قالینوں پر خرچ

مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ترجیحات بدل کر کچھ ضروری جگہوں پر بھی اپنا مال خرچ کیا کریں
مگر کیسے۔ ۔ ۔ ۔؟
چند تجاویز

1۔ مساجد کو صرف نماز پڑھنے کی ہی جگہ نہ بناٸیں بلکہ اسلامی کمیونٹی سنٹر کی طرز پر وہاں غریبوں کے کھانے کا انتظام موجود ہو

2۔ ڈپریشن میں الجھے لوگوں کی رہنمائی (counseling) ہو۔

3۔ لوگوں کے خاندانی جھگڑے سلجھانے کا انتظام ہو

4۔ مدد مانگنے والوں کی مناسب تحقیق کے بعد اجتماعی و انفرادی طور پر مدد کی جا سکے

5۔ اپنے گھروں کے فالتو سامان کو نادار افراد کیلیۓ عطیہ کرنے کی غرض سے مساجد کا ایک حصہ مخصوص ہو

6۔ آپسمیں رشتے ناتے کرنے کیلیۓ ضروری واقفیت کا موقع ملے

7۔ نکاح کا بندوبست سادگی کے ساتھ مساجد میں کیۓ جانے کو ترجیح دی جاۓ

8۔ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کیلیۓ اجتماعی کوششوں کا آغاز مساجد سے ہو

9۔ بڑی جامعہ مساجد سے ملحق مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی اہتمام ہو

10۔ ھماری مساجد میں ایک شاندار لاٸبریری ہو جہاں پر مکمل اسلامی و عصری کتب مطالعے کیلیۓ دستیاب ہوں

قوم میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ان پڑھ یا کم لکھے پڑھے لوگوں کو اس کار خیر کیلیۓ استعمال کیا جا سکتا ہے

اپنے اندر عوامی فلاح و بہبود کی سوچ والے لوگ پیدا کریں

ان میں سے کوٸ بھی تجویز نٸ نہیں ہے ان تمام کاموں کی نظیر 1400 سال پہلے دور نبوی ﷺ کے مدینہ میں بھی ہوتے تھے

جیسے ہی ہم نے ان شاندار روایات کو چھوڑا ہم بربادی کی طرف بڑھتے چلے گیۓ اور چلے ہی جا رہے ہیں

خدا را

اب رک جاٸیں، سوچیں اور اپنی ترجیحات بدلیں۔
اللہ کریم ہمیں ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرماۓ تا کہ اسلامی معاشرہ اپنی اصل شکل میں قائم ہو اور ہماری آنے والی نسلیں بہترین انداز میں زندگی گذار سکیں
۔آمین
Copied

من مٹی ❣
21/07/2020

من مٹی ❣

30/06/2020

اگر آپ اس وقت اس وجہ سے depressed ہیں کے آپکے پاس جاب نہیں ہے...
آپکی اولاد نہیں ہے...
یا آپکے بیٹے نہی ہیں یا آپ کے پاس مال نہیں ہے ,,,....
یا آپ کے پاس سر چھپانے کے لیے چھت نہیں ہے
شادی نہیں ہورہی، اچھا رشتہ نہیں مل پارہا،،، آپ کا کوئی نقصان ہو گیا ہے ,,,,آپ کہیں پر فیل ہو گۓ ہیں ,,
کچھ بھی ہو گیا ہے تو یاد رکھیں

*فاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا•اِنِّ مَعَ الْعُسرِ یُسْرًا•*
پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے
بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔

تو اللہ آسانی دے گا بس آپکو ہمت کرنی ہے ...
وہ جو رب ہے، جو رات کے بعد دن کو لاتا ہے ,,,وہ آپ کے حالات بھی بہتر کر دے گا..

کرنا کیا ہے؟
رب پر توکل ,,,رب پر یقین
اور جو بھی opportunity ملی ہے اسکو avail کرنا ہے ,,,اپنی زندگی کو آپ نے خود پروڈکٹو productive بنانا ہے کمرے میں اپنے آپ کو لاک نہیں لگانا,,
باہر نکلیں دنیا کو face کریں جو ہو گیا سو ہو گیا ,,
کوئ مزاق اڑاتا ہے کچھ برا بھلا کہتا ہے تو کہنے دیں ,,
آپ نے ان کی باتوں کا اثر نہیں لینا,
آپ خود کو پروڈکٹو بنائیں جو باتیں کرتے ہیں بعد میں وہی تعریفیں کریں گے...
کئی لوگ ایسے ہیں کہ جب وہ ٹوٹتے ہیں تو بہت بری طرح سے ٹوٹتے ہیں...
لیکن جب وہ اپنے آپ کو سمیٹ لیتے ہیں تو وہ دنیا پر چھا جاتے ہیں ,,وہ دنیا کو فتح کر لیتے ہیں
تو آپ بھی ان میں سے ہونے چاہیے جو اپنی کرچیاں خود جوڑتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں جینا ہے ,,,
جو جینا چاہتے ہیں تو پھر اللہ ان کے لیے رستے بھی نکالتا ہے!

10/05/2020

میرا یقین کرو میں کسی کو نہیں بتانا چاہتی کہ مجھے کبھی تم سے محبت ہوئی تھی مگر
میں کیا کروں اٹھارہ سال کی لڑکی کی آنکھوں کے گرد گہرے سیاہ حلقے اور ماتھے پہ پڑی جھریاں مجھے دیکھنے والے ہر شخص کو چیخ چیخ بتا رہی ہوتی ہیں کہ
اسے محبت میں دھتکارا گیا ہے پسند کر کے ٹھکرایا گیا ہے اسے .

01/05/2020

میں بہت سارے لوگوں کی پوسٹ دیکھتی ہوں سب کا یہی رونا کوئی ہمیں چھوڑ گیا۔۔۔۔؟؟
ایسا کیوں۔۔۔۔؟
پہلی بات کائنات کا اصول ہے جو دنیا میں آیا اُس نے دنیا سے جانا بھی ہے۔
اسی طرح لوگوں کا زندگی میں آنا اور جانا بھی اصولِ زندگی ہے۔
اور ضروری بات کوئی اپنی مرضی سے ہماری زندگی میں نہ آتا ہے اور نہ ہی اپنی مرضی سے جاتا ہے۔
جو آیا ہے لازم ہے اسکو کبھی نہ کبھی جانا ہی ہے۔
جس طرح ہم سب اپنی مرضی سے سانس بھی نہیں لے سکتے اُسی طرح ہم اپنی مرضی سے کوئی کام نہیں کر سکتے اور کسی کو روک بھی نہیں سکتے جانے اور آنے سے۔تو کیسے سوچ لیا کوئی ہمیں چھوڑ گیا۔۔؟ بلکہ اُس کا اُسکا ہمارا زندگی میں اتنا ہی ساتھ لکھا تھا رب نے جو پورا ہوگیا۔ اور پہلے والے لوگ جائیں گے تو زندگی میں اور لوگ آئیں گے نہ ۔ 😊😊
رب کی رضا میں راضی رہنا ہی اصل زندگی 💕

✍️⁩

30/04/2020

‏قادیانیت اقلیت نہیں فتنہ ہے
‏کچھ جاہل اسے اقلیت کا رنگ دے رہے ہیں.
‏اقلیت کو ہمارا مزہب تحفظ دینے کی تلقین کرتا ہے
‏جبکہ فتنے کو جڑ سے کاٹنے کا

Address

Gol Town
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qalaam e KhaSs کلامِ خاص posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share