Discount Welfare Non Profit Shop

Discount Welfare Non Profit Shop Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Discount Welfare Non Profit Shop, Shopping & retail, Jhelum.

02/08/2025

ایک دل دہلالنے والی حقیقت پر مبنی تحریر ۔۔
ناشتہ🥪
اسکول کی ایک طالبہ ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتی ہے: جب ہم ثانویہ کے مرحلے میں تھیں۔ ہم کچھ سہیلیاں ناشتہ کے وقفہ میں ایک ساتھ بیٹھتیں اور ہم سب اپنا اپنا ناشتہ ایک ساتھ اس طرح رکھتی کہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ کس نے کیا لایا ہے...

ایک غريب ونادار بچی تھی جو ناشتے میں کچھ بھی نہیں لاتی تھی...میں نے اسے اپنے ساتھ ناشتے میں بیٹھنے کے لئے آمادہ کرلیا...کیونکہ ہم لوگوں میں کسی کو نہیں معلوم ہوتا تھا کہ کس کا کون سا ناشتہ ہے...

اسی طرح مدرسے کے ایام گزرتے رہے یہاں تک کہ ثانویہ سے ہماری فراغت کا وقت قریب آگیا...اسی دوران اس طالبہ کے والد کا انتقال ہوگیا...اس کے والد کے فوت ہوتے ہی اس کے حالات بھی تبدیل ہوگئے یعنی اب وہ پہلے سے بہتر زندگی گزارنے لگی۔ اب وہ اپنے لباس پر بھی توجہ دیتی اور ناشتہ بھی لانے لگی تھی...یعنی اب وہ پہلے سے بہتر زندگی جینے لگی تھی...

یہ سب دیکھ کر میں نے سمجھا کہ شاید باپ کی میراث سے اسے کچھ مال و زر حاصل ہوا ہوگا...
ایک مرتبہ میں اس کے ساتھ بیٹھی اور اس سے دریافت کرنے لگی: کیا بات ہے؟ اس تبدیلی کا آخر راز کیا ہے؟
اتنا سنتے ہی وہ میرا ہاتھ پکڑ کر رونے لگی اور کہنے لگی... اللہ کی قسم ہم لوگ رات کو بھوکے سوتے تھے اور مجھے شدت کی بھوک لگی رہتی تھی...اس لئے میں صبح سویرے مدرسے جانے کا انتظار کرتی تھی تاکہ آپ لوگوں کے ساتھ کچھ کھا کر بھوک مٹا سکوں...اور میری ماں رات کی روٹی چھپا کر رکھ دیتی تھی تاکہ اس سے صبح میرے چھوٹے بھائیوں کا ناشتہ ہو سکے۔ اس لئے میں صبح سویرے جان بوجھ کر مدرسہ نکل جاتی تھی تاکہ میرے بھائی میرے حصے کا بھی ناشتہ کر لیں...

اور اب جب کہ میرے والد فوت ہو چکے ہیں...اب گرد وپیش کے ہمارے عزیز و اقارب، جاننے والے اور دوست واحباب سب ہمارا بڑا خیال رکھنے لگے ہیں کیونکہ اب ہم یتیم ہو چکے ہیں...
میری بڑی تمنا تھی کہ میرے ابو جان اپنی زندگی میں پیٹ بھر کر کھانا کھا لیتے...اس نے بعینہ یہی الفاظ کہے...اس نے بڑی حسرت بھری آواز میں یہ الفاظ کہے...اس کے الفاظ کے ساتھ اس کے آنسو بھی رواں تھے...

اس نے کہا ہمارے ابو جان جب فوت ہوئے تب لوگوں کو معلوم ہوا کہ ہم واقعی محتاج اور ضرورتمند ہیں...
وہ یہ سب باتیں کہتے ہوئے بلک بلک کر رو رہی تھی اور میں اس کے ان آنسوؤں کی گرمی آج بھی محسوس کر رہی ہوں...

نصیحت:
کیا ضروری ہے کہ غریب انسان جب مر جائے تبھی مالداروں کو اس کے یتیم بچوں کی غربت کا احساس ہو؟
لوگوں کو کیا ہو گیا ہے آج؟ کہاں ہیں ان کے صدقے؟ کہاں ہیں ان کی زکوٰۃ؟ اور کہاں ہیں صلہ رحمی؟ کہاں ہے پریشان حال کی امداد؟ اور کہاں گئی شفقت و ہمدردی؟
پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:(مفہوم)ہر روز صبح کو دو فرشتے نازل ہوتے ہیں...ان میں سے ایک کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو نعم البدل عطا فرما اور دوسرا کہتا ہے: اے اللہ! نہ خرچ کرنے والے کے مال کو تباہ و برباد کر دے۔ (صحیح بخاری حدیث نمبر 1374)

ایسے گھرانوں کی دیکھ بھال کریں جو اپنی خود داری کے سبب کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے...اپنے عزیز و اقارب، اپنے پڑوسیوں اور دوست احباب کی خبرگیری کریں۔ ان میں ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جنہیں نہ جاننے والے مالدار و خوشحال سمجھتے ہیں جبکہ وہ اپنی عزت نفس کی خاطر کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے...
اللہ کی قسم ان میں سے کچھ کی زندگی ایسے کرب و آلام سے گزر رہی ہوتی ہے کہ جس کی آہ و کراہ کو اللہ کے سوا کوئی نہیں سنتا...
ایسے لوگوں پر خرچ کرو اللہ تمہارے اوپر بھی خرچ کرے گا۔
صدقہ دو...اپنے مال کی زکاۃ ادا کرو اور کبھی فقروفاقہ سے نہ ڈرو...

صدقہ کے ذریعے اپنا ہاتھ ڈھیلا رکھو اللہ تعالی تمہارے اوپر سے مصائب و آفات کو دور کرے گا...

یقین مانو صدقہ لینے والے سے زیادہ تمہیں خود صدقہ دینے کی ضرورت ہے...!!!۔۔

Copied Post

کاش میں دور پیغمبر ﷺ میں اٹھایا جاتا.بخدا قدموں میں سرکار ﷺ کے پایا جاتا.ساتھ سرکار ﷺ کے غزوات میں شامل ہوتا.ان کی نصرت ...
23/09/2023

کاش میں دور پیغمبر ﷺ میں اٹھایا جاتا.
بخدا قدموں میں سرکار ﷺ کے پایا جاتا.

ساتھ سرکار ﷺ کے غزوات میں شامل ہوتا.
ان کی نصرت میں لہو میرا بہایا جاتا.

ریت کے ذرّوں میں اللہ بدل دیتا مجھے.
پھر مجھے راہ سرکار ﷺ میں بچھایا جاتا.

خاک ہوجاتا میں سرکار ﷺ کے قدموں کے تلے.
خاک کو خاک مدینہ میں ملایا جاتا.

مل کے سب لوگ مجھے مٹی سے گارا کرتے.
پھر مجھے مسجد نبوی ﷺ میں لگایا جاتا.

کاش اے کاش...میں ہوتا کوئی ایسی لکڑی.
جسکو سرکار ﷺ کے ممبر میں لگایا جاتا.

ان کے روضے کے در و بام سجانے کے لیے.
روزنو میں میری آنکھوں کو لگایا جاتا.

لایا جاتا سر دربار اسیروں کی طرح.
حکم پر ان کے میں آزاد کرایا جاتا.

یا اترتا میں کسی نعت کے مصرعے بن کر.
روبرو ان کے میں انکو ہی سنایا جاتا.

ہوتے اس دور کا قصہ کوئی نور وفرحان.
آج کے دور میں بچوں کو پڑھایا جاتا.

کاش میں دور پیغمبر ﷺ میں اٹھایا جاتا.
بخدا قدموں میں سرکار ﷺ کے پایا جاتا

16/08/2023

مختصر تعارف
ڈسکاؤنٹ گروسری سٹور /نان پرافٹ شاپ
یہ ایک ایسی شاپ ہے جہاں گھریلو اشیاء خورد ونوش بغیر کسی پرافٹ کے فروخت کی جاتی ہیں
اس کا آغاز حافظ خالد محمود صاحبزادہ جناب حاجی عبدلخالق مرحوم المعروف
( غرناطہ اور اندلس ریسٹورنٹ جھلم والے)
نے تقریباً 2 سال پہلے مجاہدہ آباد جادہ جھلم سے کیا
ڈسکاؤنٹ گروسری سٹور کے انتظامی امور
اللہ رب العزت کے فصل و کرم، احباب اور مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہے ھیں

( جس میں دوکان کا کرایہ یوٹیلیٹی بلز اور تقریباً 7 افراد پر مشتمل سٹاف کی ماہانہ تنخواہ شامل ہے ) اس مد میں ہر ماہ ایک کثیر رقم کی ضرورتِ ہوتی ہے

❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣[الحدیث]


یعنی لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پنچائے [الحدیث]
مخیر حصرات سے اس صدقہ جاریہ میں تعاون کی اپیل کی جاتی ہے

تاکہ عوام الناس کو سستے داموں اشیاء خورد ونوش بلا تعطل فراہم کی جا سکیں

16/08/2023

Brief introduction
Discount Grocery Store/Non-Profit Shop
It is a shop where household items are sold without any profit
It was started by Hafiz Khalid Mahmood Sahibzada Mr. Haji Abdul Khaliq late known
(Granatha and Andalus Restaurant Jhlum Wale)
Did it about 2 years ago from Mujahedabad Jada Jhelum
The management affairs of the discount grocery store are being run with the help of God's grace, friends and benefactors.
(which includes the rent of the shop, utility bills and the monthly salary of the staff of about 7 people)
In this regard, a large amount is required every month
The Messenger of Allah (PBUH) said:
[Al-Hadith]
translation _
That is, the best among people is the one who benefits people [Al-Hadith].

Well-wishers are requested to contribute to this ongoing charity
So that the people can be provided with food and drink at cheap prices without interruption

19/06/2023
16/01/2023

Address

Jhelum
49600

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discount Welfare Non Profit Shop posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share