06/01/2026
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر ہتھیار اٹھانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ صدر پیٹرو نے آج ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ میں نے قسم کھائی تھی کہ دوبارہ کبھی ہتھیار کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا، لیکن وطن کے لیے میں ایک بار پھر تیار ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ہتھیار اٹھائیں گے، جنہوں نے دو روز قبل فوجی کارروائی کرکے ہمسایہ ملک وینزویلا کے صدر کو گرفتار کر لیا تھا۔