09/02/2026
یہ چیک کریں ذرا
اس بندے کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے اس ویڈیو کو شئیر کریں
آج بروز اتوار 09/02 یہ بندا جو بائیک پر چھوٹے بچے کو آگے بٹھا کر کھڑا ہے
دُکان سے 12 آئل کے کارٹن نکلواتا ہے
ایزی پیسہ نمبر لے کر کافی دیر ٹرانسفر کرنے کی کوشش دکھاتے ہوئے یہ بولتا ہے کے پیسے ٹرانسفر نہی ہورہے
ایک بچے کو میرے ساتھ سامنے والی مارکیٹ میں میری دکان پر بھیج دیں واپسی بھی چھوڑ جاؤں گا اور پیسے بھی دے دوں گا
دکان کے لڑکے کو ساتھ لے جا کر کچھ آگے پہنچ کر اُسے یہ بولتا ہے کے بائیک کا ٹائر ٹھیک نہی 6 کارٹن مجھے آگے دے دو 6 کارٹن پیچھے رہنے دو تاکہ بیلنس رہے
جیسے ہی لڑکا اُتر کر 6 کارٹن آگے رکھتا ہے اور باقی 6 کارٹن ہاتھ میں پکڑ کر واپسی پیچھے بیٹھنے لگتا ہے تو یہ بائیک بھگا دیتا ہے اور اتنا موقع نہی دیتا کے اسے کہیں سے پکڑا جائے
شکل آپ دیکھ لیں اس ویڈیو کو شئیر کریں تاکہ اس کے گھر والے اور عزیز وقارب بھی دیکھ لیں کے کیسا بیغیرت اُنہوں نے پال کر بڑا کیا ہے
اور آگے بیٹھے نا سمجھ بچے کی کیسی تربیت کر کے گندی نسل تیار کر رہا ہے