29/08/2026
پاکستان دنیا میں کھجور کی پیداوار میں چھٹے نمبر پر ہے، اور سندھ اس میں سب سے آگے ہے۔ سندھ کی کھجور کی پیداوار ملک کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 60 فیصد بنتی ہے، جو سالانہ 360,000 ٹن تک پہنچتی ہے۔ یہ پیداوار 289,855 ہیکٹر زمین پر کی جاتی ہے۔
خیرپور اور سکھر سندھ کے اہم اضلاع ہے جہاں کھجور کی پیداوار بہت زیادہ ہے۔ ان اضلاع میں موسمی حالات اور مٹی کی خصوصیات کھجور کی بہترین پیداوار کے لیے انتہائی سازگار ہے۔ سندھ کی تقریبا 80% سے 85% کھجوریں یہاں پیدا ہوتی ہے۔ خیرپور کو خاص طور پر "کھجوروں کا شہر" کے طور پر جانا جاتا ہے، کیونکہ یہاں کھجور کی پیداوار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ دیگر سندھ کے علاقوں کا حصہ باقی 15% پیداوار میں ہے۔
Desi Food Bank
www.desifoodbank.com