Al Haram islamic store

Al Haram islamic store We Are Deals In All Kinds Of Islamic Books Like Darse-E-Nizami, And Other Religious Book.

08/12/2025

ڈیجیٹل پرنٹنگ سے تیار کردہ
سفید انڈونیشین 70 گرام پیپر
مکمل سیٹ : 8 مجلدات

🌟 الحرم ڈیجیٹل پرنٹنگ – اپنی PDF کو کتابی صورت دیں! نایاب کتاب مارکیٹ میں نہیں مل رہی؟یا پھر آپ کے پاس PDF پڑی ہے اور آپ...
04/12/2025

🌟 الحرم ڈیجیٹل پرنٹنگ – اپنی PDF کو کتابی صورت دیں!

نایاب کتاب مارکیٹ میں نہیں مل رہی؟
یا پھر آپ کے پاس PDF پڑی ہے اور آپ اسے کتابی صورت میں چاہتے ہیں؟
اب فکر چھوڑ دیں — الحرم ڈیجیٹل پرنٹنگ آپ کے لیے حاضر ہے!

ہم ہر وہ کتاب تیار کرکے دیتے ہیں جو مارکیٹ میں آؤٹ آف اسٹاک، نایاب یا محدود ایڈیشن ہو۔
چاہے PDF ہو یا ایک ہارڈ کاپی— ہم اسے اسکین کرکے اعلیٰ کوالٹی، مضبوط بائنڈنگ اور خوبصورت پرنٹنگ کے ساتھ کتاب بنا دیتے ہیں ؟

علم دوست حضرات، علماء و طلباء
اساتذہ، پروفیسرز، ادارے
پبلشرز — چند نسخے بھی تیار کروائیں
✍️ مصنفین، ریسرچرز، ایم فل/پی ایچ ڈی اسکالرز
📄 جنہیں کم تعداد میں کتابیں یا تھیسز چاہییں

✔️ PDF → Book کنورژن
✔️ نایاب / آؤٹ آف اسٹاک کتابوں کی تیاری
✔️ چھوٹی تعداد میں کتابوں کی تیاری
✔️ صاف، شاندار اسکیننگ
✔️ پریمیم کوالٹی پرنٹنگ و بائنڈنگ

📞 آرڈر / معلومات کے لیے: 0333-7408640
📍 پتہ: الحرم ڈیجیٹل پرنٹنگ، بک مال، اردو بازار کراچی















نام کتاب: آسان اصول افتاءمصنف: مولانا مفتی رضوان نسیم قاسمی صاحب صفحات: 536اصول افتاء پر اپنی نوعیت کی سب سے منفرد، جامع...
23/05/2025

نام کتاب: آسان اصول افتاء
مصنف: مولانا مفتی رضوان نسیم قاسمی صاحب
صفحات: 536
اصول افتاء پر اپنی نوعیت کی سب سے منفرد، جامع، مفصل اور مدلل کتاب۔
کتب رسم المفتی، عقود رسم المفتی، افتاء اور مدارس کے متقارب اصطلاحات، تاریخ فتوی نویسی، منظر، پس منظر، مفتی کی شرائط، اوصاف و اداب، افتاء کے اصول و مناہج اور احکام و آداب، آداب فتوی نویسی، اصطلاحات مذہب حنفیہ، تذکرہ مشاہیر فقہائے احناف، اور افتاء سے متعلق دیگر اہم موضوعات پر مستند، معتبر کتابوں کے حوالہ سے جامع اور سہل انداز میں مفصل و مدلل سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔
کتاب کا ہدیہ 1000 کیش آن ڈلیوری
ایزی پیسہ سے ایڈوانس ادائیگی کی صورت میں 800 روپے میں حاصل کریں

کتاب خریدنے کےلیے کتاب کا نام ، اپنا نام ، مکمل پتہ دیے گئے واٹس اپ لنک 👇 پر بھیجیں
Whatsup link
https://wa.me/923337408640

محاضرات علمی ڈاکٹر محمود احمد غازیمحاضرات علمی: ریاست امور ریاست صفحات 224 محاضرات تعلیم صفحات 368 محاضرات علمی: اسلام ا...
19/05/2025

محاضرات علمی ڈاکٹر محمود احمد غازی
محاضرات علمی: ریاست امور ریاست
صفحات 224
محاضرات تعلیم
صفحات 368
محاضرات علمی: اسلام اور مغرب تعلقات
صفحات 368
محاضرت علمی: سیرت و متعلقات سیرت
صفحات 352
محاضرات علمی: اسلامی بینکاری اور سود
صفحات 280
محاضرات علمی: اقبالیات
صفحات: 224

کتاب خریدنے کےلیے کتاب کا نام ، اپنے نام اور مکمل پتے کے ساتھ دیے گئے واٹس اپ لنک 👇 پر بھیج دیں
Whatsup link
https://wa.me/923337408640









کتب ڈاکٹر محمود احمد غازی محاضرات قرانی صفحات: 344محاضرات حدیثصفحات: 408محاضرات سیرتصفحات: 626محاضرات فقہصفحات: 468محاضر...
16/05/2025

کتب ڈاکٹر محمود احمد غازی
محاضرات قرانی
صفحات: 344
محاضرات حدیث
صفحات: 408
محاضرات سیرت
صفحات: 626
محاضرات فقہ
صفحات: 468
محاضرات شریعت
صفحات: 452
محاضرات معیشت و تجارت
صفحات: 410
تمام کتب 26×20 سائز کے آفسٹ، کریمی، عمدہ پاکستانی پیپر پر طبع کی گئی ہیں
مکمل سیٹ کا ہدیہ 5000 روپے کیش آن ڈلیوری،
ایزی پیسہ سے ایڈوانس ادائیگی کی صورت میں 4800 روپے میں حاصل کریں

کتاب خریدنے کےلیے کتاب کا نام ، اپنا نام ، مکمل پتہ دیے گئے واٹس اپ لنک 👇 پر بھیجیں
Whatsup link
https://wa.me/923337408640









کتاب کا نام: منتخبات اصول تفسیر و علوم قران(اردو ترجمہ یتیمۃ البیان فی شیئ من علوم القران) تالیف: محدث العصر حضرت مولانا...
12/05/2025

کتاب کا نام: منتخبات اصول تفسیر و علوم قران
(اردو ترجمہ یتیمۃ البیان فی شیئ من علوم القران)
تالیف: محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ
ترجمہ: مولانا سید سلیمان یوسف بنوری
صفحات: 288 ، انڈونیشین کریمی پیپر ، دو رنگہ طباعت

پیش نظر کتاب محدث العصر حضرت مولانا محمد یوسف بنوری رحمۃ اللہ علیہ کے علوم قران کے موضوع پر عربی تالیف "یتیمۃ البیان" کا اردو ترجمہ ہے، حضرت بنوری رحمہ اللہ نے جامعہ اسلامیہ ڈابھیل کے زمانے تدریس میں اپنے محبوب شیخ و استاد، امام العصر، محدث کبیر، حضرت مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ کی مشہور کتاب "مشکلات القران" کا مقدمہ 1356 ہجری میں "یتیمۃ البیان علی مشکلات القران" کے نام سے تحریر فرمایا جو اس کتاب کے ساتھ مجلس علمی کی طرف سے شائع ہوتا رہا، اس کے 40 سال بعد 1396 ہجری میں یہی مقدمہ مزید علمی نکات کے اضافے اور نظر ثانی کے بعد "یتیمۃ البیان فی شیئ من علوم القران" کے نام سے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کی طرف سے علیحدہ مستقل کتابی صورت میں شائع ہوا، یہ اضافات دراصل وہ محاضرات تھے جو 1379 ہجری کے ماہ رمضان میں آپ نے طلباء کرام کے سامنے پیش کیے تھے۔
کسی ذی علم و شعور سے یہ بات مخفی نہیں کہ علوم القران کا موضوع انتہائی وسیع ہے اور اس کا احاطہ کسی بھی بشر کے لیے ممکن نہیں، متقدمین متاخرین علمائے امت و اکابرین نے اس موضوع بلکہ اس کی جزئیات پر بہت کچھ لکھا، حضرت بنوری رحمہ اللہ نے دیگر اہم باتوں کے ساتھ ساتھ اس کتاب میں خاص طور پر درج زیل امور کے متعلق سیر حاصل قیمتی جواہر پارے قلم بند فرمائے:
1: تفسیر قران میں اہم اور معتبر ذریعہ تفسیر
2 : چند مطبوعہ مفید تفاسیر کی خصوصیات و امتیازات
3 : مفسر کی شرائط اور تفسیر برائے
4 : تفسیر قران میں صوفیا کے اقوال فرقہ باطنیہ اور صوفیا کی تفسیری تاویلات میں فرق
5 : تفسیری میدان میں اکابر علمائے ہند کے کارہائے نمایاں نیز اہل باطل و اہل حق کی تفسیر کی نشاندہی
6 : قران کریم کی وجوہ اعجاز کا تفصیلی اور تحقیقی بیان
7 : قران کریم کے چند تفسیری نکات و لطائف امام العصر علامہ کشمیری رحمہ اللہ کے فرمودات کی روشنی میں۔

دوسری کتاب کا تعارف
کتاب کا نام: عوارف المنن مقدمہ معارف السنن یعنی منتخب مباحث علم حدیث
تالیف: محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ
ترجمہ: مولانا محمد ادریس میرٹھی و مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہ---ید رحمہمااللہ
جمع و ترتیب : مولانا محمد انور بدخشانی
صفحات : 362 ، انڈونیشین کریمی پیپر، دو رنگہ طباعت
حضرت مرتب دامت برکاتہم فرماتے ہیں اس مقدمہ (عوارف المنن) میں حضرت الاستاذ نے دریا کو کوزے میں بند کر کے علوم الحدیث کی تمام ضروری انواع سے بحث کی ہے، منصب رسالت، سنت و حدیث کی شرعی حیثیت، کتاب و سنت کا آپس میں ربط، کتابت حدیث، تدوین حدیث کی ارتقائی نشأۃ و تطور، موضوعات اور اسلوب کے لحاظ سے کتب حدیث کی انواع و اقسام، مصنفات و مسانید و جوامع، سنن و معاجم اطراف و اجزاء سے تفصیلی بحث کے ساتھ صحاح ستہ کی اہمیت اور ان کی خصوصیات مؤلفین صحاح ستہ کے تراجم اور ان کے آپس میں فرق و مرتبہ کے تمام انواع علوم الحدیث کو ایجاز کے ساتھ احاطہ فرمایا ہے۔
دوسری طرف علل الحدیث، جرح و تعدیل، روات کے طبقات، صحاح ستہ میں متکلم فیہ رجال، یہ تمام اہم مباحث اس مقدمہ میں موجود ہیں۔
اس مجموعے کی سب سے اہم خصوصیت تو یہی ہے کہ یہ علم حدیث کے متعلقہ مباحث میں حضرت بنوری رحمہ اللہ کا علمی نچوڑ ہے اور اس پر مستزاد جو کہ نور علی نور کا مصداق ہے کہ اس کا اردو ترجمہ استاذ محترم حضرت مولانا محمد ادریس میرٹھی رحمہ اللہ اور حکیم العصر حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہ---ید قدس سرہ نے کیا ہے۔
کتاب ایک مقدمہ اور درج ذیل 14 ابواب پر مشتمل ہے
باب اول : منصب رسالت اور سنت کا تشریعی مقام
باب دوم : منصب رسالت اور تعلیم و تربیت امت
باب سوم : منصب رسالت اور اطاعت رسول
باب چہارم : اسلام میں احادیث نبویہ کے انکار کے ابتدائی اسباب
باب پنجم : مخالفت رسول اور قران
باب ششم : حدیث نبوی اور قران کریم
باب ہفتم : حفظ حدیث کے ایمانی، نفسیاتی اور فطری اسباب
باب ہشتم : کتابت حدیث کی ممانعت اور اجازت کے اسباب
باب نہم : دور رسالت اور عہد صحابہ کے چند حدیثی مجموعے
باب دہم : دور تابعین میں کتابت حدیث اور حدیثی مجموعے
باب یاز دہم : تدوین حدیث اور اس کے ارتقائی مراحل
باب دوازدہم : صحاح ستہ اور ان کی خصوصیات
باب سیز دہم : حالات مؤلفین صحاح ستہ
باب چہار دہم : امام ترمذی اور جامع ترمذی کی خصوصیات۔

دونوں کتب کا ہدیہ 1600 کیش آن ڈلیوری
ایزی پیسہ سے ایڈوانس ادائیگی کی صورت میں 1400 روپے میں حاصل کریں

کتاب خریدنے کےلیے کتاب کا نام ، اپنا نام ، مکمل پتہ دیے گئے واٹس اپ لنک 👇 پر بھیجیں
Whatsup link
https://wa.me/923337408640












حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہ---ید رحمہ اللہ کی ذات گرامی کسی تعارف کی محتاج نہیں، آپ روزنامہ جنگ میں "آپ کے مسائل ا...
08/05/2025

حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہ---ید رحمہ اللہ کی ذات گرامی کسی تعارف کی محتاج نہیں، آپ روزنامہ جنگ میں "آپ کے مسائل اور ان کا حل" کے نام سے سوالات کے جوابات تحریر کیا کرتے تھے، ان سوالوں میں ایک سوال یہ آیا کہ اسلامی فرقوں میں سے صحیح راستے پر کون ہے؟ کون سا فرقہ افضل ہے؟ اس کا جواب آپ نے ماہنامہ "بینات" کی خاص اشاعت رجب و شعبان 1399 ہجری کی شکل میں شائع کیا، جسے اہل علم اور منصف مزاج حلقوں نے بے حد پسند کیا اور پھر کتابی صورت میں بنام "اختلاف امت اور صراط مستقیم" اس کے کئی ایڈیشن شائع ہوئے۔
زیر نظر ایڈیشن میں کمپوزنگ کی اغلاط کی تصحیح کا اہتمام کیا گیا، ضروری مباحث و عنوانات کا بھی اضافہ کیا گیا اور آخر میں موضوع کی مناسبت سے حضرت شہید کے ایک رسالہ "تنقید اور حق تنقید" کا بھی بطور ضمیمہ اضافہ کیا گیا۔
کتاب خوبصورت سرورق ، مضبوط بائینڈنگ اور 616 صفحات پر مشتمل ہے اور آفسٹ پاکستانی پیپر پر شائع کی گئی ہے۔

کتاب کا ہدیہ 1100 کیش آن ڈلیوری
ایزی پیسہ سے ایڈوانس ادائیگی کی صورت میں 900 روپے میں حاصل کریں

کتاب خریدنے کےلیے کتاب کا نام ، اپنا نام ، مکمل پتہ دیے گئے واٹس اپ لنک 👇 پر بھیجیں
Whatsup link
https://wa.me/923337408640





کتاب کا نام: ترجمہ اور ترکیب سیکھیں (2 حصے یکجا)مؤلف: مفتی واصف احمد مالیگانوی، فاضل دارالعلوم دیوبندصفحات حصہ اول : 192...
05/05/2025

کتاب کا نام: ترجمہ اور ترکیب سیکھیں (2 حصے یکجا)
مؤلف: مفتی واصف احمد مالیگانوی، فاضل دارالعلوم دیوبند
صفحات حصہ اول : 192
صفحات حصہ دوم : 144
کل صفحات 336

جس طرح عربی زبان کے صرف و نحو کے قواعد ہیں، اسی طرح اردو زبان کے صرف و نحو کے بھی قواعد ہیں، عربی عبارت کا اردو ترجمہ کرتے ہوئے دونوں زبانوں کی صرف و نحو کا خیال رکھا جائے تو ہی مضمون کی صحیح ترجمانی ہوگی، ترجمہ نگاری بھی ایک مستقل فن ہے، اس کتاب میں اس فن کی مبادیات اور متوسطات جمع کی گئی ہیں،
فن کی اہمیت اور کتاب کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک و ہند میں کئی مدارس نے اسے نصاب کا حصہ بنایا ہے۔
حصہ اول نحو میر کی تکمیل کے بعد اور حصہ دوم شرح مأۃ عامل کی تکمیل کے بعد مفید گردانا گیا ہے۔
کتاب پہلے دو الگ الگ جلدوں میں شائع ہوتی رہی، اب ایک ہی جلد میں دونوں حصے خوبصورت سرورق کے ساتھ شائع کیے گئے ہیں۔

زیر نظر کتب میں دوسری کتاب "اجراء نحو و صرف مع اصطلاحات نحویہ" ہے جس کے مؤلف "مولانا محمد الیاس بن عبداللہ گڈھوی" مدرس مدرسہ دعوت الایمان مانک پور ٹکولی گجرات (الہند) ہیں.
صرفی نحوی قواعد کا استحضار اور ان کی پختگی، دونوں فنون کے بھر پور اجراء پر موقوف ہے، اجراء کی اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کتاب ترتیب دی گئی اور آخر میں عربی میں نحوی اصطلاحات جمع کی گئی ہیں۔ نحومیر، تعلیم النحو کی تکمیل کے بعد اگر یہ نحوی اصطلاحات عربی میں سمجھ کر یاد کر لی جائیں تو ہدایۃ النحو سمجھنے کے لیے یہ مقدمہ ثابت ہوں گی۔
یہ کتاب کارڈ کور کے ساتھ 136 صفحات پر مشتمل ہے۔

دونوں کتب کا ہدیہ 1040 روپے کیش آن ڈلیوری ، ایزی پیسہ سے 800 روپے ایڈوانس ادائیگی کریں اور حاصل کریں 240 روپے کا ڈسکاونٹ۔

کتاب خریدنے کے لیے اپنا نام ، مکمل ایڈریس ، رابطہ نمبر کمنٹ کریں یا نیچے👇 دیے گئے واٹس ایپ لنک پر بھیج دیں
https://wa.me/923337408640





المواہب اللطیفہ شرح مسند الامام الاعظم ابی حنیفۃکتاب خریدنے کےلیے کتاب کا نام ، اپنا نام ، مکمل پتہ واٹس اپ لنک👇 پر بھیج...
22/04/2025

المواہب اللطیفہ شرح مسند الامام الاعظم ابی حنیفۃ
کتاب خریدنے کےلیے کتاب کا نام ، اپنا نام ، مکمل پتہ واٹس اپ لنک👇 پر بھیج دیں :
Whatsup link
https://wa.me/923337408640
مزید بہترین کتب کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں 👇
https://alharamislamicstore.com









#اردوکتب #مکتبہ

Address

Slam Kutub Markeet
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Haram islamic store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Haram islamic store:

Share