Maktaba-tul-Arab

Maktaba-tul-Arab MAKTABA-TUL-ARAB Large-scale broadcaster and distributor of Islamic literature,
Which was established in 2006 Karachi Pakistan.

The aim is to reform the society, Islamic civilisation and culture, And to remove ignorance from Islamic society. مکتبة العرب اسلامی لٹریچرکی بڑے پیمانے پر نشرواشاعت اور تقسیم کرنے والا ادارہ
جس کا قیام 2006 کراچی پاکستان عمل میں آیا جس کا مقصد اصلاح معاشرہ، اسلامی تہذیب و ثقافت ، سیرت نبوی ، قومی زبان اردو اور قرآن پاک کی زبان عربی کو فروغ دینا
اور اسلامی معاشرے سے جھالت کو دور کرنا ، تعلیم کو ع

ام کرنا ہے
اس سلسلے میں ادارہ اب تک سیرت پر تین ایوارڈ یافتہ کتابیں 🔹نقوش پائے مصطفی
ھجرت خیر البشر 🔹عہد رسالت میں نظام کفالت” اصلاح خواتین کے لئے 🔹مسلمان شہزادیاں 🔹عورت کی حقیقت ان کے علاوہ سیرت کے موضوع پر تحقیقی کتابیں مقامات 🔹نزول وحی 🔹اسم محمد🔹 آثار حبیب کی خوشبو 🔹 امی عائشہ اور عربی زبان سکھانے کے لئے دورة العربية أور درس نظامی کی تسھیل کے لئے مختلف کتابیں شائع کر چکا ہے

09/04/2026
05/04/2026

میرے دو محسن

جہاد نعیم الہادی

میری زندگی میں دو ایسے محسن موجود ہیں جن کے احسانات کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا، بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس بات کا احساس میرے دل میں مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے کہ اگر یہ دو عظیم محسن نہ ہوتے تو شاید آج میں کچھ بھی نہ ہوتا—اگرچہ آج بھی میں خود کو کمزور اور قابلِ اصلاح سمجھتا ہوں۔

پہلا محسن جامعہ صفہ سعید آباد کراچی ہے، جس نے مجھے شعور و آگاہی عطا کی، بچوں کی طرح میری پرورش کی اور میری تربیت فرمائی۔ پھر جب عملی زندگی کا مرحلہ آیا تو یہی ادارہ میرے لیے رحمت و شفقت کا سائبان بن گیا۔ اسی نے مجھے عربی زبان کی نشر و اشاعت کا ایسا موقع فراہم کیا جس کا تصور بھی ایک عام مدرس کے لیے مشکل ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ میری اس مادرِ علمی کو روز افزوں ترقی عطا فرمائے اور ہمیں اس کی خدمت کرنے اور اس کے لیے نیک نامی کا سبب بننے کی توفیق دے۔

دوسرے محسن میرے استادِ مکرم، میرے مربی قاضی اسامہ صاحب حفظہ اللہ ہیں، جنہوں نے ہمیں انگلی پکڑ کر مطالعہ، تحریر اور علمی ذوق سے روشناس کرایا اور عربی زبان کی اہمیت ہمارے دلوں میں راسخ کی۔

جب ہم ان سے کافیہ پڑھتے تھے تو حیران رہ جاتے تھے کہ وہ مروجہ سوال و جواب کے بغیر کس قدر خوبصورت انداز میں سبق پڑھاتے تھے۔ بظاہر مشکل کتاب بھی ان کے اندازِ تدریس سے حلوے کی طرح شیریں محسوس ہوتی تھی۔ اسی طرح مقامات پڑھاتے ہوئے وہ ایسے قیمتی نکات اور فوائد بیان کرتے تھے جو عام کتابوں میں کم ہی ملتے ہیں۔

درحقیقت استاد محترم ان مدرسین میں سے ہیں جو اردو شروح پر انحصار کے بجائے اپنی محنت، مہارت اور گہرے مطالعے سے نصوص کو حل کرتے ہیں۔ بلا مبالغہ وہ ایک سبق کی تیاری کے لیے دو دو، تین تین دن تک مسلسل مطالعہ کرتے ہیں۔

زمانۂ طالب علمی میں میری شدید خواہش ہوتی تھی کہ استاد محترم کے ان علمی فوائد کو جمع کیا جائے۔ آج یہ خوشی کی بات ہے کہ انہوں نے خود ہی چند سال قبل ن فوائد کو جمع فرمایا اور کافیہ اور مقامات پر نہایت وقیع تحقیقی کام انجام دے کر اسے شائع بھی کر دیا۔

کتابیں تو طلبہ نے خریدنی ہی ہیں، تو کتنا بہتر ہو کہ مکتبۃ العرب کا انتخاب کیا جائے، تاکہ استاد محترم کے علمی ذخیرے سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔
مولانا جھاد نعیم کی وال سے

15/03/2026

*مکتبة العرب کراچی*
03330505200
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلسلہ نقوش سیرت میں سے
مندرجہ ذیل کتابیں سٹاک میں موجود ہیں ۔
📚📚📚📚📚
اطلس الغزوات 1550
مقامات نزول وحی 470
تسہیل الشمائل 480
سیرت المصطفیٰ 250
ہجرت خیر البشر 500
آثار حبیب 430
اسم محمد: 270

*درسی کتب*
📚📚📚📚📚📚
*کافیہ مع حاشیہ القاضیہ* 380net
دو رنگہ جدید تحقیق ، آسان عربی حاشیہ، نحو کی مباحث واختلافات کا خلاصہ۔
*مقامات الحریری* 390net
جدید عربی تعلیقات ، قدیم حاشیہ تسہیلات وتخریجات کے ساتھ۔ ادبی ذوق رکھنے والوں کی ذوقی تسکین ۔
*آسان خاصیات ابواب*90net
خاصیات جامع اور آسان انداز میں تمرین کے ساتھ
*تعلیم الاسلام* 240net
دورنگہ درسی ۔
یہ بھی سٹاک میں موجود ہیں۔

Address

Shope No. 9, Bilal Masjid, 5-J Saeedabad Baldia Town
Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 06:00
Tuesday 09:00 - 06:00
Wednesday 09:00 - 06:00
Thursday 09:00 - 06:00
Friday 09:00 - 06:00
Saturday 09:00 - 06:00

Telephone

+923332321684

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maktaba-tul-Arab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Maktaba-tul-Arab:

Shortcuts

Share