Mohsin Communication & Photostate

Mohsin Communication & Photostate Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mohsin Communication & Photostate, Book shop, Karachi.

04/07/2020
اورنگی ٹاؤن کے باسیوں ہوشیار ......!!!!
26/03/2019

اورنگی ٹاؤن کے باسیوں ہوشیار ......!!!!

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ رات 11:38 (PST) کو کی جانے والی ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی فضائی حدو...
28/02/2019

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ رات 11:38 (PST) کو کی جانے والی ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی فضائی حدود تمام پروازوں کے لئے تاحال بند ہے۔ یہ بندش تاحکمِ ثانی جاری رہےگی۔

ینگ فرینڈز آرگنائیزشن کی جانب سے تمام پاکستانیوں اور اپنی پاک افواج کو مبارک باد اور ان کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ او...
28/02/2019

ینگ فرینڈز آرگنائیزشن کی جانب سے تمام پاکستانیوں اور اپنی پاک افواج کو مبارک باد اور ان کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اور آخر میں دشمن کے لئے یہ ایک شعر ...


ہم چُپ تھے کہ برباد نہ ہوجائے گُلشن کا سُکوں
‏نادان یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم میں قُوَّتِ للّکار نہیں

پاکستان زندہ باد 🇵🇰 پاکستان پائندہ باد

ہم ینگ فرینڈز آرگنائیزشن کی جانب سے  محترم طلحہ عالم صاحب کو “طلحہ عالم کوچنگ سینٹر” کے قیام پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ا...
03/02/2019

ہم ینگ فرینڈز آرگنائیزشن کی جانب سے محترم طلحہ عالم صاحب کو “طلحہ عالم کوچنگ سینٹر” کے قیام پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ رب العزت ان کو اس نیک مقصد میں کامیاب کرے۔ آمین

سالانہ تبلیغی اجتماع۔کراچی 2019
19/01/2019

سالانہ تبلیغی اجتماع۔کراچی 2019

مہاجروں کا مقدمہ !:::::::::::::::::::::::ایک زمانہ تھا پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اور سلجھے ہوئے لوگ وہ تھے جو ...
29/09/2018

مہاجروں کا مقدمہ !
:::::::::::::::::::::::

ایک زمانہ تھا پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اور سلجھے ہوئے لوگ وہ تھے جو پاکستان کی خاطر ہجرت کرکے آئے تھے۔ یہ شاہراہ ہجرت پر اپنے گھر بار اور مال و اسباب تو لٹوا آئے تھے لیکن ہندوستانی مسلمانوں کی شاندار تہذیبی و ثقافتی روایات اور علی گڑھ کی ماڈرن تعلیم ساتھ لائے تھے۔ آپ ان کی سوجھ بوجھ کی داد دیجئے کہ یہ پاکستان میں داخل تو لاہور سے ہوئے لیکن اس تاریخی شہر میں رکے نہیں۔ یہ سیدھے کراچی گئے کیونکہ جانتے تھے کہ ترقی اور آگے بڑھنے کا سب سے زیادہ امکان ساحلی شہر میں ہوتا ہے۔ ان کے لٹے پٹے قافلے جب کراچی میں اترے تو ان کا اولین قیام جھونپڑیوں میں ہوا۔ ان جھونپڑیوں کو بنگلوں اور اپنے ہنر کو پہلے کاٹیج انڈسٹری اور پھر بڑے بڑے کارخانوں میں انہوں نے کب بدل ڈالا، یہ ایسا آناََفاناََ ہوا کہ گویا کسی کو خبر ہی نہ ہوئی کہ کب ہوا۔ لوگوں کی آنکھیں تو تب کھلیں اور کھلی کی کھلی رہ گئیں جب اس ہجرت زدہ قوم نے لاہور جیسے تاریخی شہر کو ترقی میں پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے شہر کو "عروس البلاد" بنا کر دکھا دیا۔ کراچی کو پہلی بار "روشنیوں کا شہر" اسے بنانے والوں نے نہیں کہا تھا بلکہ یہ نام پنجاب سے وہاں جاکر بے تحاشا روشنی سے مبہوت ہونے والوں نے دیا تھا۔ ایسا نہیں تھا کہ کراچی صرف پاکستان میں ہی سب سے نمایاں ہوگیا تھا بلکہ جنرل ضیاء کے دور تک یہ دنیا کے ٹاپ 25 شہروں کی صف میں آکھڑا ہوا تھا اور اسے اس صف تک لانے والے وہی ہجرت زدہ لوگ تھے جو اس کے ساحل پر جھونپڑیوں میں آکر آباد ہوئے تھے۔

پھر ان کمبختوں کو نظر لگ گئی ! یہ اتنی بہتر حالت میں تھے کہ سندھی، بلوچ، پختون، پنجابی اور دیگر اقوام کے لوگ یا تو ان کے گھروں پر اور یا ان کے کارخانوں میں ملازم اور یہ ان کے "سیٹھ" تھے۔ اس کے باوجود انہیں یہ فریب دیدیا گیا کہ یہ جو تمہاری گاڑی چلانے والا پٹھان ڈرائیور ہے اسے "حقوق" مل چکے ہیں اور تمہیں نہیں ملے۔ یہ جو تمہارے کارخانے میں مزدوری کرنے والا پنجابی ہے، اس کی "شناخت" ہے اور تمہاری شناخت نہیں ہے۔ اور یوں پاکستان کی یہ سب سے سمجھدار اور تعلیم یافتہ قوم اپنے ڈرائیور اور اپنے نوکر جتنے "حقوق" کی تلاش میں نکل کھڑی ہوئی۔ گویا اپنے ڈرائیور اور نوکر کا ہم پلہ بننے کی کوشش شروع کردی گئی جسے "جدوجہد" کا نام دیا گیا۔ خدا کو حاضر ناظر جان کر کہئے اس سے بڑی بھی کوئی حماقت ہوسکتی تھی ؟ اور یہ حماقت ان سے کسی اور نے نہیں بلکہ خود انہی کے الطاف حسین نے کروائی۔ آج ان کے حالت یہ ہے اب ان کی نوجوان نسل تعلیم میں پاکستان کی ہرقوم سے پیچھے ہے اور یہ سہیل انور سیال جیسے مسخرے کو منہ توڑ قسم کا مدلل جواب تک نہیں دے سکتے۔ آپ کا جواب یہ ہونا چاہئے کہ اگر ایک بار پھر لسانیت کی ہی زبان بولنی ہے تو آئے اس بار تشدد کے بغیر سنجیدہ مکالمے کی صورت بول لیتے ہیں۔

ہمارے بڑوں نے اس پاکستان کی خاطر جائدادوں کو لات ماری، سہیل انور سیال کے باپ نے پاکستان کے لئے کیا کیا ؟ ہمارے بڑوں نے شاہراہ ہجرت پر پاکستان کے لئے جگر کے دس لاکھ ٹکڑے کٹوائے، سہیل انور سیال کے باپ نے اس ملک کے لئے کیا کٹوایا ؟ جب ہمارے بڑے لٹ پٹ کر جھونپڑیوں میں آبسے تو سہیل انور سیال کا باپ بنگلے میں رہتا تھا۔ ہم نے تو اپنی جھونپڑیوں سے "عروس البلاد" کھڑا کرکے دکھا دیا، سہیل انور سیال بتائے ہمیں پالنے والوں نے پچھلے ستر سال میں کونسا مثالی شہر بنایا ؟ جب ہم آئے تھے تو تین لاکھ تھے۔ ہم تین لاکھ نے روشنیوں کا شہر کھڑا کرکے دکھا دیا، آپ کروڑوں میں تھے، آپ نے کونسا قصبہ روشن کیا ؟ جو ہندوستان سے چل کر آئے تھے وہ تو ایک عظیم شہر بسا کر قبروں میں جا سوئے، ہم ان کی دوسری اور تیسری نسل ہیں اور اسی ملک میں پیدا ہوئے ہیں، تم نے ان پچھلوں کو بھی پالنے کا طعنہ دیا تھا اور آج ہمیں بھی دے رہے ہو، مگر سہیل میاں ! یہ تو بتاؤ کہ اگر تم ہمیں پالنے کے قابل ہوتے تو تھر میں تمہارے اپنے بچے بھوک سے مر رہے ہوتے ؟ تم تو تھر کے سندھی بچے کو نہیں پال سک رہے تو کراچی کے مہاجر بچے کو کیا پالو گے ؟

بقلم: رعایت الله فاروقی

اوقات برائے سحر و افطار ماہِ محرم الحرام ۱۴۴۰ھ (کراچی)
19/09/2018

اوقات برائے سحر و افطار ماہِ محرم الحرام ۱۴۴۰ھ (کراچی)

پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین جناب مفتی منیب الرحمٰن صاحب کے باضابطہ اعلان کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر...
10/09/2018

پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین جناب مفتی منیب الرحمٰن صاحب کے باضابطہ اعلان کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ۔

یکم محرم الحرام ان شاءاللہ یکم 12 ستمبر بروز بدھ ہوگی۔

9 اور 10 محرم بالترتیب ان شااللہ 20 اور 21 ستمبر (بروز جمعرات و جمعہ ) ہوگی ۔۔۔

رؤیت ہلال، فلکیات، جغرافیہ اور خلائی سائنس کی اپ ڈیٹس اور مفید معلومات کےلئے ہمارا پیج لائک کرنا نہ بھولیں :

https://www.facebook.com/royatehilalupdates

وزارتِ مزہبی امور کے فیس بُک پیج کالنک..
https://www.facebook.com/213655248966122/posts/748591658805809/

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohsin Communication & Photostate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mohsin Communication & Photostate:

Shortcuts

Share

Category