01/08/2026
آج کچھ ذاتی استعمال کی چیزوں کی خریداری کیلئے قریبی ڈیپارٹمنٹل سٹور گیا تو وہاں ایک ریک کے پاس کھڑی سیلز گرل نے کہا۔۔
سر، یہ ڈش واشنگ پاؤڈر لے جائیں، بہت اچھا ہے، قیمت بھی کم ہے۔۔
میں اسے جواب دئے بغیر صابن اور شیمپوز والی دوسری لائن میں چلا گیا۔۔
تھوڑی دیر کے بعد دوبارہ اس طرف آیا تو اسی سیلز گرل نے پھر سے یہ کہہ کر روک لیا کہ سر یہ والا ڈش واشنگ پاؤڈر واقعی بہت اچھا ہے، آپ کو ضرور ٹرائی کرنا چاہئے۔۔
میں نے ایک نظر اس کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے پیکٹ پر ڈالی اور اس سے مخاطب ہو کر پوچھا ؛سچ سچ بتاؤ، تمہیں کیسے پتا چلا کہ برتن میں ہی دھوتا ہوں ؟؟
میرے سوال پر وہ بیچاری تھوڑا گڑبڑا سی گئی لیکن میں دل ہی دل میں اس چہرہ شناس لڑکی کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکا اور وہ پاؤڈر خرید لایا۔۔
واقعی بہت اچھا ہے یار 🤭