Dar-us-Saqalain

Dar-us-Saqalain اس ادارےکا مقصد جدید دور کی ضروریات کےمطابق عصری اسلوب اورآج ہی کی زبان میں ایسے لٹریچرکی فراہمی ہےجو نئی نسل کو اسلام سے قریب کرسکےاسکے ذہن

دارالثقلین
(دارالثقلین اور اس کے تحت چلنے والے ادارے)
۱۔دارالثقلین
اشاعتی ادارہ ہے جو ۱۴۱۸ھ بمطابق ۱۹۹۷ء میں قائم ہوا۔ اس ادارے کا مقصد جدید دور کی ضروریات کے مطابق عصری اسلوب اورآج ہی کی زبان میں ایسے لٹریچر کی فراہمی ہے جو نئی نسل کو اسلام سے قریب کر سکے اس کے ذہن میں مذہب کے بارے میں موجود سوالات کے جواب دے سکے اسے اسلام کے عظیم مقاصد کی طرف متوجہ کر کے ان کے حصول کیلئے متحرک کر سکے۔
لٹریچر کے

میدان میں اگر جائزہ لیا جائے تو نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاک و ہند کے شیعہ علما کا اسمیںکوئی قابلِ ذکر حصہ نہیں ۔اسکی ایک بہت چھوٹی سی مثال یہ ہے کہ مناظرہ جس میںہم اپنے آپ کو چمپئن سمجھتے ہیں اور ہمارا ہر ممبری اسی میں مشغول نظر آتا ہے اس پر کم از کم موجودہ صدی میں پاک و ہند کے علما کی کوئی قابلِ ذکر تالیف نہیں۔
لہٰذا لٹریچر کے میدان میں بھی کوئی جامع منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کی ۔ہم دیکھتے ہیں کہ خود ہمارے بڑے شہروں میں ایک کثیر تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو اردو پڑھنا نہیں جانتے یا اسے پڑھنا دقیانوسیت کی علامت سمجھتے ہیں لہٰذا ہمیں جدید انگریزی زبان میں بھی بڑی مقدار میں لٹریچر کی ضرورت ہے۔
لٹریچر کی تیاری اور انتخاب کے سلسلے میں اس کے اندر مندرجہ ذیل خصوصیات کو پیش نظر رکھ کر اس سے خاطر خواہ نتائج حاصل کیے:
٭-مضبوط شرعی و عقلی دلائل کا حامل ہو۔کمزور و ضعیف روایات اورتاریخی اسناد سے پاک ہو۔اورجدید ذہن اس کے استدلال کو قبول کرے۔
٭-اسکی زبان عام فہم اور جدید ادب پر مبنی ہو۔
٭- اغیار کے سامنے مکتب ِ اہلِ بیت ؑ کی درست تصویر پیش کرے اسے ایک نا معقول اورکراماتی اور طلسماتی مذہب کے بطور سامنے نہ لائے۔
٭-عملی زندگی میں دینی تعلیمات پر عمل پر ابھارتا ہواور قاری کودین سے وابستہ کرنے والا ہو۔
٭-ملت میں اسلام و مسلمین کے مجموعی مفاد کو پیش نظر رکھنے کا جذبہ پیدا کرے۔
٭-شیعوں کو دوسرے مسلمانوں سے دور کرنے والا نہ ہوبلکہ انہیں ان سے نزدیک ہونے کی تعلیم و تاکید پر مشتمل ہو۔
٭-ملت میں تبلیغ دین اور اپنے مکتب کو پھیلانے کا جذبہ پیدا کرے جو بد قسمتی سے اس وقت مفقود ہے۔
٭-ان مطبوعات کے گٹ اپ اورپیش کش کے انداز میں جدید رجحانات کو پیش نظر رکھا گیا ہو۔
اسی کے ساتھ ساتھ غریب اور پسماندہ علاقے جہاں بسنے والے لوگ بنیادی انسانی ضرورتوں سے بھی محروم ہوتے ہیں لہٰذاان کیلئے کتاب خریدنا ایک عیاشی ہے۔ایسے علاقوں کو ٹارگٹ کرکے وقتاً فوقتاً مثلاً محرم رمضان رجب و شعبان کی مناسبتوں سے مختصر کتابچے بلا قیمت فراہم کئے جائیں۔اسی طرح خاص ان علاقوں کیلئے کتابوں کے سستے ایڈیشن طبع کئے جائیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری یہ گزارشات آپ کیلئے نئی نہیں ہوں گی۔لیکن اپنی محسوسات کوآپ کی خدمت میں تذکر کے طور پر پیش کردیا ہے ۔اس سلسلے میں حتیٰ المقدور تعاون میں بھی انشاء اللہ آپ ہمیں پیچھے نہیں پائیں گے۔
اب تک مختلف موضوعات پراڑتیس (۳۹) کتب شائع کرچکے ہیں اور آئندہ طباعت کیلئے بھی چند کتب کاانتخاب کرلیا گیا ہے۔
۲۔دو ماہی مجلہ رسالت
ہمارا دو ماہی مجلہ ہے جوعرصہ پندرہ سال تک مسلسل شائع ہو تا رہا لیکن پھر کچھ وجوہات کی وجہ سےاسکی اشاعت رک گئی اب صرف انٹر نیٹ پر دستیاب ہے۔ اس مجلے میں قرآنِ مجید فرامینِ معصومین ؑ عقائد تاریخ سیرتِ معصومین ؑ اخلاق اجتماعی وسیاسی مسائل حالاتِ حاضرہ کے موضوعات پر مضامین شائع کئے جاتے ہیں۔ اس کے ذریعے ہم قوم میں دینی روح کی بیداری کے ساتھ ساتھ اس میں اجتماعی شعور بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
۳۔معارف
نوجوانوں اور عوام الناس کی تربیت کے لیے ایک مختصرماہانہ کتابچہ معارف نکالتے تھے جس کے مختصر مضامین کسی نہ کسی ایسی عبارت پر مشتمل ہوتے تھے جو عام زندگی میں کام آئے اور وہ چھوٹی چھوٹی غلطیاں جو ہم جانے انجانے میں کرتے ہیں وہ نہ ہوں اس کے علاوہ معلومات بھی حاصل ہوں اور زندگی کو بہتر طریقے پر گزارنےکا ڈھنگ آئے۔ یہ کتابچہ مفت تقسیم ہوتا تھا۔
۴۔دانشگاہِ امام صادقؑ
بچوں اور نوجوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کیلئے یہ ادارہ وقتاً فوقتاً مختلف پروگرام ترتیب دیتا رہتا ہے۔
اسکول و کالج کی تعطیلات میں پندرہ دن دورانئے کا پروگرام مطالعۂ اسلام کے عنوان سے منعقد کیاجاتا ہے جس میں قرآنِ مجید عقائد سیرت احکام حالاتِ حاضرہ اور نوجوانوں کیلئے کیرئیر پلاننگ سے متعلق موضوعات پر لیکچرز کااہتمام ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ائمۂ معصومین ؑکی ولادت و شہادت کی مناسبتوں سے چھوٹے چھوٹے مذاکروں کاانعقاد بھی ہمارے پروگراموں میں شامل ہے۔
نوجوانوں میں دینی کتب و مضامین کے مطالعے کا شوق پیدا کرنے اور ان کی مذہبی معلومات میں اضافے کیلئے کبھی کسی کتاب سے سوالات بناکے اور کبھی مختصر مضامین شائع کر کے ان کے آخر میں سوالات دے کرمراسلاتی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور کامیاب شرکاء کو نقد رقوم اور کتب بطورِ انعام دی جاتی ہیں۔مستقبل میں دانشگاہِ امام صادقؑ کی طرف سے میٹرک اورانٹر کی سطح کیلئے دینی کورس کی اشاعت کا پروگرام ہے۔
دانشگاہِ امام صادق ؑ کے زیر اہتمام اب تک درج ذیل کتب اور مضامین سے ترغیب ِ مطالعہ کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں:
کتب:
۱۔امام حسین ؑنے کیوں قیام فرمایا؟
۲۔ہمارے ائمہ ؑاور سیاسی جدوجہد
۳۔نہج البلاغہ اور حیاتِ اجتماعی
۴۔سیرت نبوی ؐ
۵۔ولایت
۶۔تکبیر ِ مسلسل
۷۔حسین ابن علی ؑمدینہ تا کربلا
مضامین:
۱۔راز ِطہارت(حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادت کی مناسبت سے)
۲۔زمانۂ غیبت میں ہماری ذمے داری
۳۔حسین ابن علی ؑ کی تحریک
۴۔عورت اور اسلام
۵۔ولایت ِ غدیر
۶۔امام جعفر صادق ؑ کیسا شیعہ چاہتے ہیں؟
۷۔امام زین العابدین ؑ کا فکری جہاد
۸۔مہدیٔ منتظر

Darus Saqlain Bookstore 📚📙~ The website is live now ~🌐 You can visit our website and place your order online. www.daruss...
29/10/2025

Darus Saqlain Bookstore 📚📙

~ The website is live now ~

🌐 You can visit our website and place your order online.

www.darussaqlaincollections.com

🚫 Note:
Delivery all across Paklistan

27/10/2025
الحمد للہ بچوں کے لیے ایک اور کاوشقیمت : 200contact  03330206006
26/06/2025

الحمد للہ بچوں کے لیے ایک اور کاوش
قیمت : 200
contact 03330206006

price 300/ contact given number
29/05/2025

price 300/ contact given number

الحمدللہ
22/07/2024

الحمدللہ

01/07/2024
الحمد للہ
27/06/2024

الحمد للہ

VisitDarus Saqlain Stall and avail Ramzan Discount
22/03/2024

VisitDarus Saqlain Stall and avail Ramzan Discount

Address

2133
Karachi
74600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar-us-Saqalain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category