Maktaba Bait-ul-Ilm

Maktaba Bait-ul-Ilm Bait ul Ilm Trust is an educational organization which has been, by the grace of Allah Ta’ala, serving for the past many years in different spheres of life

باسمہٖ تعالیٰ
Bait ul Ilm Trust is an educational organization which has been, by the grace of Allah Ta’ala, serving for the past many years in different spheres of life. We have published over 250 books in different languages including winner of presidential award (سنت کہانی). Bait ul Ilm has produced excellent books for:
- Kids
- Youth
- Elders
- Ladies
- Teachers
- Students
- Pilgrims
- Traders

and businessmen
- Shariah Compliant and equipped with modern techniques School Courses
The organization holds a special place when it comes to the quality of material, and Alhamdulillah we have no competition. May Allah Ta’ala bless us with progress and make us a source of producing good humans, paractical Muslims, and of course good Pakistanis. Ameen.

25/01/2026

کسی ادارے کی مسلسل تنزلی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس کے مشاورتی عمل اور مشیران کے معیار پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔

The continuous decline of an organization indicates the need to reassess the quality of its advisory process and its advisors.

Reputation: 0 👎
21/12/2025

Reputation: 0 👎

13/06/2025

کراچی والوں بھولنا نہیں نہ بھولنے دینا یہ گھر سے بھاگا ہوا ہے موبائل آف کرکے تھوڑے دن میں کیس دب جاتا ہے اگر اسکو بھولے ...
09/06/2025

کراچی والوں بھولنا نہیں نہ بھولنے دینا یہ گھر سے بھاگا ہوا ہے موبائل آف کرکے تھوڑے دن میں کیس دب جاتا ہے اگر اسکو بھولے تو نیا کوئی ایسا کیس سن کر افسوس نہ کرنا پھر
✊ “استاد پر حملہ، علم پر حملہ!”
2. 📚 “استاد کی عزت، قوم کی عظمت!”
3. ⚖️ “ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤ!”
4. 🚫 “تشدد نامنظور! استاد سے بدتمیزی بند!”
5. 🧑‍🏫 “استاد کو تحفظ دو!”
6. 🛑 “تشدد کی سزا دو، استاد کی عزت بحال کرو!

30/05/2025

دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔۔
اے اللہ پاک!!!ہم تیری تقدیر پر راضی ہیں تیرے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم ہیں۔۔۔

الٰہی۔۔۔!!!!!
تو حضرتِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی براءت نازل کرنے پر قادر ہے ہم بھی بنت اقبال کا انصاف تجھ سے ہی طلب کرتے ہیں ۔۔۔۔۔

ربّاہ!!!!💔💔💔💔

کس عظیم الشان پھول کا چناؤ ہوا اس امتحان کربلا کے لئے جس کو مسلنے کے لئے یزید وقت برسر پیکار ہوا اور کوفیوں کا کردار نبھانے والوں سے خاموشی اختیار کرنے کی تاکید ہے۔۔۔۔🌹🌹🌹

اللہ جی!!!!!!!

کسی سے نہیں کسی سے بھی نہیں کرتی بس میری آپکی بات ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

کہا جارہا ہے:‼‼

📌💫 مفتی صاحب ضعیف العمر ہیں ان سے چشم پوشی کی جانی چاہیے ۔۔۔۔۔۔

تو کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ :
جو بھی سانحے پیش آتے رہیں گے اس میں انتظامیہ کی ضعیف العمری اور سفید ریشی کا تقدس اور احترام تو برقرار رکھا جائے گا لیکن جو المناک دردناک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے اس بنت حوا کی دار رسی کے لئے کوئی نہیں ۔۔۔۔

📌💫ویسے ایک عجیب بات ذہن میں آتی ہے یہ تاریخ تو ایسے عظیم سلاطین کے کارنامے سناتی ہے جو وامعتصماه کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے چادر کے تقدس کو پامال کرنے والوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتے ہیں ۔۔۔اب تاریخ سچ کہتی ہےتو فرزندان اسلام کدھر ہیں ۔۔۔؟یا وہ عظیم سلاطین اپنے فرزند اسلام کی ماؤں بیٹیوں کو دئیے بغیر ہی دنیا سے رخصت کرگئے ۔۔۔ ۔

📌📌اچھا ایک بات اور ذہن میں مستقل آرہی ہے کہ:
"جس سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دے کر اکابرین اور سرپرستِ ادارہ کی کوتاہی سے چشم پوشی کی درخواست کی جارہی ہے ان سے سوال ہے۔۔۔۔"
ایک بہت پیاری حدیث ہے:

"رويدك يا أنجشة" ....!
"رفقا بالقوارير"
جس دین حنیف کا حوالہ دے کر ادب واحترام اور مصالحت و مفاہمت کی پالیسی کو اپنانے پر زور دیا جارہا ہے جواب دیجیئے ۔۔۔‼‼‼‼

محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مقام عورت کو دیا جو تقدس جو عظمت اسکی چادر کو دی جو فرامین نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم حجاب اور اس کی عظمت پر وارد ہوئے اسکا مدعا لیکر کہاں جائیں ۔۔۔۔
ارےےےےے !!‼
نازک آبگینے فرمایا ہے آبگینے 💎💎💎
کون جانے آبگینہ کیا ہے۔

*جوہری ہیرے کی اہمیت سے واقف ہیں تو شارع علیہ السلام کی ماننے والے عورت کے مقام سے۔۔۔۔🌹

📌💫گستاخی معاف :
تمام تر کوششیں کی جا رہی ہے کہ ادارے کی سرپرست انتظامیہ مجبور تھی ۔۔۔
مان لیا۔۔ ۔۔
اب کل کو کیا معلمات محترمات جوان بچیاں عفت و عصمت کا پیکر حیا دار مائیں بیٹیاں اس ادارے میں محفوظ ہیں ...؟؟؟

آپ تو سوال کرنے کا حق بھی چھین رہے ہیں کہ انکی سفید ریشی پر رحم کیا جاۓ تو کس سے جاکر میں اپنی عزیز ترین ناظمات خادمات قرآن کریم
بنت اقبال بنت شاہد صاحبات کےزخمی وجود، بکھرے اعتماد، کرب میں ڈوبی آواز، درد درد مجسم آنکھوں کی فریاد کروں ۔۔۔
سانحہ "ادارے" میں پیش آیا اور انتظامیہ بے قصور ہے اور یہ جواب دیا جارہا ہے کہ: ایکشن کا ری ایکشن تھا تو کس سے پوچھیں..... کہ کون مجرم ہیں ۔۔۔؟

۔اے وقت کے منصف، سن تو ذرا......!!!!

کیا تب بھی فتوی لگتا ہے ؟؟
یا بازار عدالت ۔۔۔۔ میں
سر عام ترازو ۔۔۔ بکتا ہے
بہنوں کی ردائیں بکتی ہیں
ماؤں کی آہیں ملتی ہیں۔۔۔
یا مظلوموں کی گردن پر
طاقت کی چھریاں چلتی ہیں.....؟؟؟
*
الٰہی رحم فرما دیجئے💔💔
اھدنا الصراط المستقیم ۔۔۔۔۔

اس سانحے کے بعد سامنے آکر سر عام مکمل قرآن کریم کی آیات میں سے "وما اصابكم من مصيبة فبما كسبت ايديكم" کا حوالہ دے کر میری بہن کو تسلی دینے والے محترم حضرات کی انتہائی شکر گزاری کے ساتھ ساتھ اپنی بہن سے کہیں گے ۔۔۔۔
پیاری!!!!🌹🌹
پلٹ کر دیکھئے ‼رب کا قرآن واشگاف اعلان کررہا ہے:
"ولا تَحسبنَّ اللّٰه غافلا عما يعمل الظالمون إنّما يؤخّرهم ليومٍ تشخص فيه الأبصار...."*
_ایسے ہی بہنا قرآن کریم کے اوراق پلٹتے ہوئے ایک آیت اور نظر سے گزری:
"لا يُحِبُّ اللّٰهُ الجهرَ بالسُّوءِ مِن الْقَوْلِ إلا من ظُلِم "
تو دل کہہ اٹھا شاید انکے لئے تسلی بخش جواب ہو جو یہ پالیسی اپنا رہے ہیں کہ: "مصالحت سے کام لینا چاہیے تھا احتجاج نہیں کرنا چاہیے تھا"
دیکھ لیجیے‼
آپکا رب کیا کہتا ہے؟؟.....

📌📌💫💫ایک بات اور ذہن میں آتی ہے کہ....
ذاتیات پر بات کئے بغیر ادارے کی 40سالہ دینی خدمات کو مختصرا دیکھا جائے تو۔۔۔۔ایک تصویر سی ابھرتی ہے ۔۔۔

تمام طالبات معلمات ذمہ دار خواتین فل بلیک عبایے میں گول اسکارف یا فل مکمل بڑے دوپٹہ اوڑھے ہوئے حجاب کے ساتھ چلتی پھرتی آتی جاتی البدر کی تربیت کا نمونہ۔۔۔۔۔۔۔

افففففففففففففف💔💔
تو یہ تو انکا مشن رہا
بے حجاب کو باحجاب کرنا مہذب شرعی لباس کی ترویج اور قائل کرکے اسلامی سانچے میں ڈھالنا۔۔۔۔
تو سرعام باحجاب کو بے حجاب کئے جانے کا قصور کس کے ہاتھ تلاش کروں ۔۔۔۔۔؟؟؟؟
*
شیفون کا دوپٹہ سرک جائے تو بغیر تحقیر کئے انتہائی محبت سے دراز سے دوپٹہ پن نکال کر مسکراتے ہوئے آگے پیش کرنے والی بہن کی سرعام چادر پر دست درازی پر بھی کس دل سے خاموش رہیں۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟ 💔💔💔

📌💫📌💫۔
انتہائی افسوس کے ساتھ دکھے دل نمناک آنکھوں سے اس تحریر کو قرطاس کی زینت بناتے ہوئے اس مجسمہ شفقت خلوص کا پیکر محبتوں کے سمندر کا عکسِ جھلملا رہا ہے جس نے کبھی کبھی کبھی اف تک نہیں کی۔۔۔ہر ایونٹ میں پیش پیش رہی اور خدمت خلق کا فریضہ اس خوش اسلوبی سے یہ کہتے ہوئے سر انجام دیتی رہی ۔۔۔۔
ارےےےےے ‼
یہ تو میرا اپنا اسکول ہے۔۔۔۔
رکی رہی ڈٹی رہی اور اپنے مشن سے وفا کرتی رہی ۔۔۔
کیا یہی وفاداری کا صلہ ؟
کیا خدمت قرآن کریم کی یہی جزاء....؟
سلام عقیدت اور محبت ان تمام ساتھی معلمات محترمات کی جو اپنی پرخلوص خدمات پیش کرتے ہوئے کسی بھی طرح سے انکے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کی کوشش کرتی رہیں اور دفاعی خدمات دیتی رہیں۔۔۔۔۔
اب سمجھ آیا ۔۔۔۔‼

مجھے اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا
میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی کم تھا ۔۔۔۔۔۔
کا شعر تو اب صحیح معنوں میں سمجھ آیا۔۔۔۔۔۔

📌💫 ارے استحصال نسواں پر بات کرنے والوں ۔۔۔۔۔‼
جاگ اٹھو ۔۔۔‼یہ دیکھو یہ ہوا کیا ہے
۔۔

بات چیت مذاکرات کے لیے آنے والے پستول کے ساتھ نہیں آیا کرتے ۔۔

مار پیٹ کے درمیان مزاحمت کرنے والی معلمات کو پیچھے کرتے ہوئے یہ نہیں کہا جاتا۔۔۔ آپکی معلمات درمیان میں کیوں آرہی ہیں ہماری کیا بات طے ہوئی تھی ۔۔۔۔۔؟؟؟💔💔💔💔💔💔
لیکن ہم خاموش ہیں کیونکہ ہمارے اکابر سرپرست سفید ریش بزرگ ہیں۔۔۔
اس ضعیف ماں کی فی امان اللہ کی لاج رکھ لی گئی عرش پر جو ہر صبح اپنی بیٹی کو رب العالمین کی امان میں خدمت قرآن کے لئے روانہ کرتی رہی۔۔۔۔۔۔
کسی کا کمال نہیں.. ۔
ظالموں کی مکمل کوشش کو ماں کی امان اللہ نے ناکام بنا دیا ۔۔۔
پیارے اللہ جی‼‼‼ کس زبان میں شکریہ ادا کریں آپ نے اس بے بس ڈوبتی سانسوں کو ہمیں واپس عطا کیا رب العالمین !!!!
جب اس نے آسمان کی طرف دیکھ کر کہا تھا اللہ جی آپ دیکھ رہے ہیں ناں۔۔۔
پیارے اللہ تیرا شکریہ🤲🏻 کہ تو نے اس پر ترس کھاتے ہوئے ہمیں اس سے محروم نہیں کیا
اللہ جی 🤲🏻 ہم تیری اس بندی سے نسبت قرآن کریم کی وجہ سے بہتتتتتتت محبت کرتے ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ انصاف ہوگا تیری لاٹھی بے آواز ہے

📌💫 اچھا ایک بات اور ایسے ہی ذہن میں آرہی ہے ۔۔۔ ۔
شاید آپکے پاس جواب ہو۔۔۔ 💔💔💔💔💔۔
مانتے ہیں بالکل مفتی صاحب قابل احترام ہیں اور ادارے کی تمام معزز سرپرست خواتین لائق ادب و احترام ہیں 💯💯💯
وجہ انکی عمر رسیدگی اور سفید ریشی ۔۔۔۔
تو یہ جناب اقبال صاحب
جناب شاہد صاحب
ہماری معلمات محترمات کے اصل سرپرست والدین کرام کے جھکے سر سفید ریش اور بہتے آنسووں کے جواب میں کون سا دروازہ کھٹکھٹایا جائے کیونکہ ادارہ تو بے قصور ہے.........
بہتتتت کوشش کی تلخ زبان استعمال نہ ہو۔۔۔بہت کوشش کی کہ سخت الفاظ زیر تحریر نہ ہو لیکن۔۔۔۔۔
یاد رکھئے ۔۔۔۔۔‼
یہ معاملہ صرف مار پیٹ کا نہیں یہ اللہ کے قانون ،شریعت،اور شعائر اسلام کو پامال کیا گیا ہے
ومن يتعد حدود الله فاولئک هم الظالمون

پیاری بہنا بنت اقبال صاحبہ ہو کہ بنت شاہد صاحبہ الفاظ جتنے بھی ہو آپ کے زخموں کو مندمل نہیں کر سکتے صرف اتنا کہوں گی۔۔۔۔۔۔
إنّ بطش ربّك لشديدٌ

ایک آخری پیغام
الله رب العزت پر ایمان ،یقین ،توکل رکھنے والوں کا شیوہ یہ ہے کہ وہ اپنے پر بیتی مصیبت کو اللہ کے حوالے کر دیتے ہیں کہتے ہیں :
وافوّض أمري إلى اللّٰه إن اللّٰه بصيرٌ بالعباد
لیکن۔۔۔۔۔!!!!!!

ظالموں یاد رکھنا ‼‼‼‼

رب ذوالجلال کو جب معاملہ سونپا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں واشگاف اعلان کردیا ہے کہ اس بندے کے ساتھ دنیوی اور اخروی غیبی تائید کیسے ہوتی ہے۔۔۔
فوقاه الله سيئات ما مكروا وحاق بآل فرعون سوء العذاب....النار يعرضون عليها غدوا وعشيا ويوم تقوم الساعة ادخلوا ال فرعون أشد العذاب........

💫 اللہ پاک اس بندے کو بندوں کے مکر سے اپنی حفظ و امان میں لے لیتے ہیں ۔۔۔
💫اور ظالموں کو بدترین عذاب کے گھیراؤ میں دنیا میں بھی لیتے ہیں اور آخرت میں انکا ٹھکانہ دوزخ ہے

خسر الدنیا والآخرۃ

سوچئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔‼

بقول شاعر:
اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہو گا پھر کبھی
دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا
بعيدة الجسد قريبة القلب
أم يوسف🌹

30/05/2025
30/05/2025

ایک طالب علم کا غم اور درد۔۔۔

کچھ باتیں کہنی ہیں مجھے🥀
حقیقت کا آئینہ دیکھانا ہے🙄
شاید کسی نابغہ روزگار کے دل🌹
میں اتر جاے میرا درد و غم 🍁

بار بار اساتذہ وضاحتی پیغام جاری کررہے ہیں۔۔۔ان سے ادب سے گذارش ہے۔۔۔۔

⬅برا مت منائیے گا۔۔۔۔ مس سارہ کا درد ان کا ٹراما جو صحیح محسوس کرے گا۔۔۔ وہ بلکل ایسا نہیں بولے گا۔۔۔ پلیز یہ پیغام مت دیں کہ یہ ایک چھوٹی غلطی ہے کہ مفتی صاحب سے ہوگی۔۔۔۔میڈم سے ہوگی۔۔۔۔

⬅ مگر شاید یہ ضرور مجرمانہ فعل ہے کہ ایک عورت جاکر پرچہ کٹواۓ۔۔۔ تحقیر و تذلیل سہتی رہے۔۔۔

⬅مرجانا چاہیے ایسی انتظامیہ کو کہ محمد عربی ﷺ کی امت کی ایک استاد وہ بھی قران کی استاد سے معافی منگوای۔۔۔ تماشا دیکھا۔۔۔۔ 💔

⬅کون ماں؟ ماں ہوتی تو یاد رکھیے گا۔۔۔ اپنی جان پر کھیل جاتی بیٹی کی عزت درندہ صفت جانوروں کے آگے نہیں ڈالتی کہ لو کرلو جو کرنا ہے۔۔یہاں کون دیکھے گا۔۔۔۔۔

⬅بس کریں چھوٹی غلطی۔۔بلکل آواز نکلنی نہیں چاہیے تھی۔۔۔ اس وقت مفتی صاحب کہاں تھے جب سب ھوا اور اسکے بعد آج صبح تک کہاں تھے۔۔

⬅اللہ پر چھوڑیں۔۔؟ مگر دیکھ لیجیے اسی خدا نے مس سارہ کا ساتھ دیا ہے۔۔ کہ جو اصل مجرم ہیں یہ جو مثل کوفی اپنا کردار نبھاتے رہے۔۔۔

⬅15 دن پہلے جو ہوا۔۔۔پھر 26 کو ہوا۔۔۔مفتی صاحب تو چاے پانی پر بلاکر معافی دلوانا چاہتے تھے۔۔۔

⬅یاد رکھیے گا۔۔۔اللہ کا عرش لرزا ہوگا۔۔۔ پہلے ہی دنیا میں مسلمانوں پر ظلم کم نہیں ہیں۔۔اور 26 مئ کو ان سب کا کردار کوفیوں والا تھا۔۔البدر کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔۔۔

⬅مس سارہ کا درد محسوس کریں گے تو آپ لوگوں کو ہوگا احساس کہ مس سارہ کا کرب جو اہل درد ہی محسوس کرسکتے ہیں۔۔۔ یہ سارہ کی اپنی محنت ہے۔۔جو ان کے شاگرد ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔البدر نے نہیں بنایا سارہ کو۔۔۔ اللہ نے بنایا ہے۔۔۔۔ اور ان کے ساتھ خدا کل بھی تھا اج بھی ہے اور اگے بھی رہے گا۔۔۔

⬅باقی مس سارہ کے لیے کہ آیت حوصلہ دینے کے لیے کافی ہے کہ اللہ ایمان والوں کو آزماتا ہے۔۔۔🌹❤
(ام حسبتم ان تدخلوا الجنة ۔۔۔۔۔۔ متى نصر الله الا ان نصر الله قریب)

⬅ہم ببناگ دہل کہتے ہیں ہم اپنی استاد کے ساتھ ہیں۔۔ ہم با وفا ہیں ہم اپنے استاد سے وفا کرنا جانتے ہیں۔۔۔۔۔ ہم آپ کے لیے موجود ہیں۔۔اب کوی ہاتھ اٹھانے کی جراءت کرے تو گردنیں ہم پیش کریں گے۔۔۔۔خون ہم دیں گے۔۔۔۔

⬅دنیا نے دیکھ لیا کہ کون سارہ۔۔آج پورا پاکستان مس سارہ کے ساتھ ہے۔۔حق کے ساتھ ہے۔۔۔ ایسے ہوتے ہیں اللہ کے مقرب جن کی نصرت ایسے کی جاتی ہے۔۔۔۔
جن آنکھوں کی چمک سے ہم مسرور ہوتے تھے۔۔ آج ان انکھوں میں درد دیکھیے۔۔۔۔جس آواز میں بلا کا اعتماد تھا آج اس آواز میں کرب محسوس کریں۔۔۔۔ دل چارہا ہے۔۔۔کہ کاش ہم صاحب اختیار ہوتے۔۔۔۔

⬅ہم جانتے ہیں کہ مفتی صاحب اور باقی صاحب ثروت کتنے صاحب اختیار ہیں۔۔۔۔۔بس آہ شیرازہ اسلام پریشاں دیدم۔۔۔۔ حیف صد حیف۔۔

⬅ مفتی صاحب نے تو پڑھا ہوگا وہ قصہ کہ پچھلے وقت کی ایک قوم پر اللہ نے عذاب بھیجا تو فرشتے نے کہا کہ یا اللہ اس میں تو ایک ایسا شخص بھی ہے جس پلک جھپکنے جتنا گناہ بھی نہیں کیا ہے۔۔۔ تو اللہ پاک نے کہا کہ سب سے پہلے اسی پر عذاب نازل کرو۔۔یہی تھا جو اللہ ہو اللہ ہو کرتا رہا ہے۔۔۔۔

میرا یہ درد دل مس سارہ تک پہنچا دیں🍁
آپ کی ادنی سی شاگرد
ثمال عمیس۔۔

29/05/2025

ap ki kia raye he?

29/05/2025

29/05/2025

Address

Urdu Bazar
Karachi
75600

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00

Telephone

+923092228082

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maktaba Bait-ul-Ilm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Maktaba Bait-ul-Ilm:

Share