12/10/2026
تین دن پہلے شادی کی خوشیاں، آج ہمیشہ کے لیے جدائی!
انتہائی افسوسناک خبر
درہ آدم خیل گاؤں رضاخیل، آخوروال سے تعلق رکھنے والے علی آفریدی فاٹا کے چچازاد، علی دات خان کے بھتیجے، علیم شاہ کے بیٹے نوجوان شاہ زیب اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔
افسوس! ابھی تو شادی کی خوشیاں ماند بھی نہیں پڑی تھیں، ابھی تو زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہوا تھا، ابھی تو گھر میں قہقہے گونجنے تھے، مگر قسمت نے ایسا وار کیا کہ تین دن پہلے دلہا بننے والا نوجوان آج ہمیشہ کے لیے دنیا چھوڑ گیا۔
تین دن کی ازدواجی زندگی، اور پھر ہمیشہ کی جدائی!
یہ صرف ایک خاندان کا نہیں، بلکہ ہر اُس دل کا دکھ ہے جو اس خبر کو سنے گا۔ کل تک جس گھر میں شادی کی خوشیاں تھیں، آج وہاں غم کے سائے ہیں، آنکھوں میں آنسو ہیں اور دلوں میں ایسے سوال جن کے جواب کسی کے پاس نہیں۔
نمازِ جنازہ:
کل بروز منگل، 13 اکتوبر 2026، صبح 10 بجے فاٹا یونیورسٹی کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ نوجوان شاہ زیب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان، خصوصاً والدین اور تمام لواحقین کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
کچھ جدائیاں ایسی ہوتی ہیں جن کا درد لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
وجہ: گھریلو تنازع