12/10/2025
پہلا سیشن
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیٸن شپ دوہزار پچیس ستاٸیس میں پاکستان اپنی پہلی سیریز اپنے گھر پر کھیل رہا ہے جہاں ان کا سامنا موجودہ ورلڈ چیمپیٸنز اور پچھلے دس میچز جیتنے والی جنوبی افریقی ٹیم سے ہونا ہے۔۔۔
قزافی سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر شان مسود نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا مگر عبداللہ کو پہلے ہی اوور میں پویلین کی یاد ستانے لگی اور وہ ربادا کا شکار بن گۓ۔۔۔
مگر یہاں کپتان مسود نے امام کے ساتھ مل کر جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوۓ دباٶ کم کیا اور دس اوور میں پچاس رنز بورڈ پر لگا دیے واضح رہے پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں پچیس سال بعد ایسا کیا ہے۔۔۔
امام نے کاٶنٹی سے چل رہی بہترین فارم کوجاری رکھا اور پاکستان میں اپنے بیٹنگ ریکارڈ کو دسویں ٹیسٹ ففٹی سے مضبوط بنایا۔۔۔کپتان شان بھی چوالیس کے انفرادی سکور پر موجود ہیں اور دونوں کے درمیان اب تک سنچری شراکت قاٸم ہو چکی ہے۔۔۔
دن کے پہلے سیشن کےاختتام تک پاکستان کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز ہو چکا ہے امام59* اور شان 44* پر کھیل رہے ہی-