07/09/2026
مثنوی مولانا روم کی عکسی اشاعت پہ ہمارے دوست،، کرم فرما جناب مولانا محمد علی صاحب نے اظہار خیال فرمایا
آپ بھی ملاحظہ فرمائیں
مثنوی مولوی معنوی
ہست قرآں در زبان پہلوی
اللہ رب العزت نے کائنات میں اپنے چنیدہ افراد میں سے کچھ کو ایسی لطافت اور چاشنی عطا فرمائی ہے کہ ان کا خیال آتے ہی من کا پنچھی عالم بالا کی سیر کو نکل جاتا ہے ، طبیعت شگفتہ اور روح طہارت حاصل کرتی ہے ۔
جلال الدین محمد بن محمد مولوی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور انکی مثنوی اسی کا مصداق ہے ۔ آپ کی مثنوی کو فارسی زبان میں قرآن کا درجہ دیا جاتا ہے اور صوفیا کے ہاں یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ مثنوی مولوی معنوی پڑھتے پڑھتے کثیر سالک ولایت کے مرتبہ پر فائز ہوئے ہیں ۔
یوں تو دنیا میں مثنوی مولوی معنوی کے کثیر تعداد میں نسخے مختلف انداز ( قلمی ، غیر قلمی کمپوز ) میں چھاپے جا رہے ہیں۔ یقینا ان میں بہت سے حرف حرف سہو سے پاک ہوں گے لیکن بعض میں بعض جگہوں پر املا ، الفاظ کا فاصلہ ( سپیس ) اور مختلف غلطیاں اور سقم پائے جاتے ہیں۔ جس کے سبب مبتدی قاری کو پڑھنا ناصرف دشوار گزرتا ہے بلکہ غیر فارسی کے لیے تو نطق کرنا بھی آسان نہیں رہتا چہ جائے کہ اسے سمجھا جائے ۔
حالیہ دنوں میں پاکستان میں بھی جو نسخے مارکیٹ میں دستیاب ہیں ان کو بھی اپنے تئیں کمپوز کر کے سہل بنانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ان میں اغلاط کا ڈھیر ہے ۔
پیش نظر کتاب کا قلمی کتابت شدہ نسخہ برصغیر پاک و ہند میں خانقاہوں میں عرصہ دراز سے پڑھا جا رہا ہے بالخصوص آستانہ عالیہ عظیمیہ کھریپڑ شریف کے سرخیل حضرت خواجہ سائیں محمد اشرف قادری لالہ پاک اور آپ کے صاحبزادہ، حضرت خواجہ سائیں سردار احمد عالم قادری رحمۃ اللّٰہ علیہما نے تمام عمر جس نسخے سے درس مثنوی ارشاد فرمایا وہ یہی ایڈیشن تھا۔
ناچیز نے جب نئے ایرانی ، پاکستانی نسخوں کے ساتھ اس نسخے کی مماثلت دیکھنا چاہی تو یہ عقدہ کھلا کہ یہ نسخہ پڑھنے ، سمجھنے میں نہ صرف آسان ہے بلکہ غلطیوں سے بھی تقریباً پاک ہے ۔
عرصہ دراز سے اس کی اشاعت تو بند ہو چکی ہے لیکن احباب کے اصرار پر اس ایڈیشن کی پی ڈی ایف فائل سے اس نسخے کو اعلی کوالٹی کے کاغذ پر ورلڈ ویو پبلیشرز لاہور نے ڈیجیٹل پرنٹ کر کے نئے سر ورق کے ساتھ شائع کیا ہے۔ محترم جناب مقصود احمد کامران صاحب مبارک باد مستحق ہیں کہ انھوں نے نہ صرف متلاشیان حق کے لیے ایک اور راہ ہموار کی بلکہ آپ نے ہم تک اس علمی وراثت کو منتقل کیا ۔ اللہ پاک ان کو خیر کثیر عطا فرمائے ۔
خادم الفقراء
محمد علی قادری
قادریہ فاؤنڈیشن پاکستان
محمد یار قادری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پاکستان
عام قیمت 15000
ڈسکاؤنٹ کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ فرمائیں
03333585426