Aura by ZilleHuma

Aura by ZilleHuma Artistry beyond boundaries. Aura by Zillehuma: Artistry Beyond Boundaries

At Aura by Zillehuma, we celebrate creativity that transcends limits.

Our brand seamlessly blends exquisite, handcrafted fashion—from elegant dresses to unique artisanal treasures—with a powerful purpose: to empower disabled artisans worldwide. Every stitch, every design, and every product tells a story of resilience and talent. By curating our own collections alongside a dedicated platform for disabled creators, we bridge the gap between artistry and opportunity. H

ere, craftsmanship meets compassion, and every purchase becomes a step toward inclusivity, dignity, and sustainable change. Join us in redefining beauty—one boundary-breaking creation at a time.

✨ Where Fashion Fuels Freedom ✨

13/10/2019

بارہ سالہ طارق نے فیس بک پر پوسٹ کی کہ پاکستان
میں نوے فیصد طلاق یافتہ عورتیں پڑھی لکھی ہیں-

جس پر گیارہ سالہ فرح نے سیڈ 😢 ری ایکشن دیا،
تیرہ سالہ حسن نے چھ لائنز کا تجزیہ کیا جس سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ موجودہ تعلیمی نظام ہی برائی کی جڑ ہے،

جب کہ دس سالہ راشد نے کمنٹ میں یہ اعلان
کیا کہ آجکل کی لڑکیوں میں وفا نام کی کوئی چیز نہیں ہے،

بارہ سالہ شاہینہ اپنی صنف کے حق میں بولی کہ آجکل
کے لڑکے اپنی بیوی کے ہوتے ہوئے اور جگہ پر منہ مارتے ہیں جس
کی وجہ سے طلاق کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا ہے،

تیرہ سالہ زوہا جو کہ تازہ تازہ چوتھا بریک اپ لے
چکی تھیں، نے شاہینہ کے کمنٹ پر 💓 کا ری ایکشن دیا،

لحموں میں لائیکس کی تعداد سو کے قریب پہنچ گئی
ابھی اس پر بحث مزید بڑھتی مگر پندرہ سالہ ایڈمن نے
محسوس کیا کہ یہ پوسٹ معاشرے میں انتشار کا باعث بنے
گی اس نے فورا پوسٹ ڈیلیٹ کر کے معاشرے کو بچا لیا-

(بچے ہمارے عہد کے)

11/10/2019

یہ واقعہ حیران کن بھی ہے اور دماغ کو گرفت میں بھی لے لیتا ہے‘

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بار اللہ تعالیٰ سے پوچھا
’’ یا باری تعالیٰ انسان آپ کی نعمتوں میں سے کوئی ایک نعمت مانگے تو کیا مانگے؟‘‘

اللہ تعالیٰ نے فرمایا

’’ صحت‘‘۔

میں نے یہ واقعہ پڑھا تو میں گنگ ہو کر رہ گیا‘

صحت اللہ تعالیٰ کا حقیقتاً بہت بڑا تحفہ ہے اور قدرت نے جتنی محبت
اور
منصوبہ بندی انسان کو صحت مند رکھنے کے لیے کی اتنی شاید پوری کائنات بنانے کے لیے نہیں کی-

‘ ہمارے جسم کے اندر ایسے ایسے نظام موجود ہیں کہ ہم جب ان پر غور کرتے ہیں تو عقل حیران رہ جاتی ہے
‘ ہم میں سے ہر شخص ساڑھے چار ہزار بیماریاں ساتھ لے کر پیدا ہوتا ہے۔

یہ بیماریاں ہر وقت سرگرم عمل رہتی ہیں‘ مگر ہماری قوت مدافعت‘ ہمارے جسم کے نظام ان کی ہلاکت آفرینیوں کو کنٹرول کرتے رہتے ہیں‘
مثلا
ً ہمارا منہ روزانہ ایسے جراثیم پیدا کرتا ہے جو ہمارے دل کو کمزور کر دیتے ہیں
مگر
ہم جب تیز چلتے ہیں‘
جاگنگ کرتے ہیں یا واک کرتے ہیں تو ہمارا منہ کھل جاتا ہے‘
ہم تیز تیز سانس لیتے ہیں‘
یہ تیز تیز سانسیں ان جراثیم کو مار دیتی ہیں اور
یوں ہمارا دل ان جراثیموں سے بچ جاتا ہے‘

مثلاً
دنیا کا پہلا بائی پاس مئی 1960ء میں ہوا مگر
قدرت نے اس بائی پاس میں استعمال ہونے والی نالی لاکھوں‘ کروڑوں سال قبل ہماری پنڈلی میں رکھ دی‘ یہ نالی نہ ہوتی تو شاید دل کا بائی پاس ممکن نہ ہوتا‘

مثلاً گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن 17 جون 1950ء میں شروع ہوئی مگر قدرت نے کروڑوں سال قبل ہمارے دو گردوں کے درمیان ایسی جگہ رکھ دی جہاں تیسرا گردہ فٹ ہو جاتا ہے‘

ہماری پسلیوں میں چند انتہائی چھوٹی چھوٹی ہڈیاں ہیں۔
یہ ہڈیاں ہمیشہ فالتو سمجھی جاتی تھیں مگر آج پتہ چلا دنیا میں چند ایسے بچے پیدا ہوتے ہیں جن کے نرخرے جڑے ہوتے ہیں‘ یہ بچے اس عارضے کی وجہ سے اپنی گردن سیدھی کر سکتے ہیں‘ نگل سکتے ہیں اور نہ ہی عام بچوں کی طرح بول سکتے ہیں

‘ سرجنوں نے جب ان بچوں کے نرخروں اور پسلی کی فالتو ہڈیوں کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا پسلی کی یہ فالتو ہڈیاں اور نرخرے کی ہڈی ایک جیسی ہیں چنانچہ سرجنوں نے پسلی کی چھوٹی ہڈیاں کاٹ کر حلق میں فٹ کر دیں اور یوں یہ معذور بچے نارمل زندگی گزارنے لگے‘

مثلاً ہمارا جگر جسم کا واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے

‘ ہماری انگلی کٹ جائے‘ بازو الگ ہو جائے یا جسم کا کوئی دوسرا حصہ کٹ جائے تو یہ دوبارہ نہیں اگتا جب کہ جگر واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ اگ جاتا ہے

‘ سائنس دان حیران تھے قدرت نے جگر میں یہ اہلیت کیوں رکھی؟ آج پتہ چلا جگر عضو رئیس ہے‘
اس کے بغیر زندگی ممکن نہیں اور اس کی اس اہلیت کی وجہ سے یہ ٹرانسپلانٹ ہو سکتا ہے‘

آپ دوسروں کو جگر ڈونیٹ کر سکتے ہیں

‘ یہ قدرت کے چند ایسے معجزے ہیں جو انسان کی عقل کو حیران کر دیتے ہیں جب کہ ہمارے بدن میں ایسے ہزاروں معجزے چھپے پڑے ہیں اور یہ معجزے ہمیں صحت مند رکھتے ہیں۔

ہم روزانہ سوتے ہیں‘
ہماری نیند موت کا ٹریلر ہوتی ہے‘ انسان کی اونگھ‘ نیند‘ گہری نیند‘ بے ہوشی اور موت پانچوں ایک ہی سلسلے کے مختلف مراحل ہیں‘

ہم جب گہری نیند میں جاتے ہیں تو ہم اور موت کے درمیان صرف بے ہوشی کا ایک مرحلہ رہ جاتا ہے‘ ہم روز صبح موت کی دہلیز سے واپس آتے ہیں مگر ہمیں احساس تک نہیں ہوتا‘

صحت دنیا کی ان چند نعمتوں میں شمار ہوتی ہے یہ جب تک قائم رہتی ہے ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی
مگر
جوں ہی یہ ہمارا ساتھ چھوڑتی ہے‘
ہمیں فوراً احساس ہوتا ہے یہ ہماری دیگر تمام نعمتوں سے کہیں زیادہ قیمتی تھی‘

ہم اگر کسی دن میز پر بیٹھ جائیں اور سر کے بالوں سے لے کر پاوں کی انگلیوں تک صحت کا تخمینہ لگائیں تو ہمیں معلوم ہو گا ہم میں سے ہر شخص ارب پتی ہے

‘ ہماری پلکوں میں چند مسل ہوتے ہیں۔
یہ مسل ہماری پلکوں کو اٹھاتے اور گراتے ہیں‘ اگر یہ مسل جواب دے جائیں تو انسان پلکیں نہیں کھول سکتا

‘ دنیا میں اس مرض کا کوئی علاج نہیں

‘ دنیا کے 50 امیر ترین لوگ اس وقت اس مرض میں مبتلا ہیں اور یہ صرف اپنی پلک اٹھانے کے لیے دنیا بھر کے سرجنوں اور ڈاکٹروں کو کروڑوں ڈالر دینے کے لیے تیار ہیں‘

ہمارے کانوں میں کبوتر کے آنسو کے برابر مائع ہوتا ہے‘ یہ پارے کی قسم کا ایک لیکوڈ ہے‘ ہم اس مائع کی وجہ سے سیدھا چلتے ہیں

‘ یہ اگر ضائع ہو جائے تو ہم سمت کا تعین نہیں کر پاتے‘
ہم چلتے ہوئے چیزوں سے الجھنا اور ٹکرانا شروع کر دیتے ہیں ‘

دنیا کے سیکڑوں‘ ہزاروں امراء آنسو کے برابر اس قطرے کے لیے کروڑوں ڈالر دینے کے لیے تیار ہیں‘

لوگ صحت مند گردے کے لیے تیس چالیس لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہیں‘

آنکھوں کا قرنیا لاکھوں روپے میں بکتا ہے‘

دل کی قیمت لاکھوں کروڑوں میں چلی جاتی ہے‘

آپ کی ایڑی میں درد ہو تو آپ اس درد سے چھٹکارے کے لیے لاکھوں روپے دینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں‘

دنیا کے لاکھوں امیر لوگ کمر درد کا شکار ہیں۔

گردن کے مہروں کی خرابی انسان کی زندگی کو اجیرن کر دیتی ہے‘

انگلیوں کے جوڑوں میں نمک جمع ہو جائے تو انسان موت کی دعائیں مانگنے لگتا ہے

‘ قبض اور بواسیر نے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی مت مار دی ہے‘

دانت اور داڑھ کا درد راتوں کو بے چین بنا دیتا ہے‘

آدھے سر کا درد ہزاروں لوگوں کو پاگل بنا رہا ہے‘

شوگر‘
کولیسٹرول
اور
بلڈ پریشر کی ادویات بنانے والی کمپنیاں ہر سال اربوں ڈالر کماتی ہیں
اور
آپ اگر خدانخواستہ کسی جلدی مرض کا شکار ہو گئے ہیں تو آپ جیب میں لاکھوں روپے ڈال کر پھریں گے مگر آپ کو شفا نہیں ملے گی‘

منہ کی بدبو بظاہر معمولی مسئلہ ہے مگر لاکھوں لوگ ہر سال اس پر اربوں روپے خرچ کرتے ہیں‘

ہمارا معدہ بعض اوقات کوئی خاص تیزاب پیدا نہیں کرتا اور ہم نعمتوں سے بھری اس دنیا میں بے نعمت ہو کر رہ جاتے ہیں۔

ہماری صحت اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے مگر
ہم لوگ روز اس نعمت کی بے حرمتی کرتے ہیں‘

ہم اس عظیم مہربانی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتے‘
ہم اگر روز اپنے بستر سے اٹھتے ہیں
‘ ہم جو چاہتے ہیں ہم وہ کھا لیتے ہیں اور یہ کھایا ہوا ہضم ہو جاتا ہے‘
ہم سیدھا چل سکتے ہیں‘
دوڑ لگا سکتے ہیں‘
جھک سکتے ہیں
اور
ہمارا دل‘ دماغ‘ جگر اور گردے ٹھیک کام کر رہے ہیں
‘ ہم آنکھوں سے دیکھ‘
کانوں سے سن‘
ہاتھوں سے چھو‘
ناک سے سونگھ
اور منہ سے چکھ سکتے ہیں

تو پھر ہم سب اللہ تعالیٰ کے فضل‘
اس کے کرم کے قرض دار ہیں
اور
ہمیں اس عظیم مہربانی پر اپنے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے
کیونکہ
صحت وہ نعمت ہے جو اگر چھن جائے تو ہم پوری دنیا کے خزانے خرچ کر کے بھی یہ نعمت واپس نہیں لے سکتے‘

ہم اپنی ریڑھ کی ہڈی سیدھی نہیں کر سکتے۔

یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ —
اگر آپ نے شکر ادا نہیں کیا تو جلدی شکر ادا کرلیں۔

09/10/2019

جسمانی قوت بڑھانے کا قدرتی ذریعہ کالے بھنے چنے۔۔۔۔
پروٹین ،فائبر،کیلشیم اور آئرن سے بھرپور کالے چنے صحت کے اعتبار سے بڑی اہمیت کے حامل جانے جاتے ہیں۔ ذائقہ میں بہترین اور جسمانی قوت اور توانائی کا ذریعہ ہیں۔ کالے چنے کی خوبیاں تو بے شمار ہیں لیکن چند اہم خوبیاں ہیں جنھیں جان کر آپ اپنی روزمرہ خوراک میں بھنے چنے کااستعمال ضرور شروع کر دیں گے۔

💫قوت مدافعت میں اضافہ

بھنے کالے چنے جسمانی قوت بڑھانے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو انکے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنا کر ان میں منقہ یا کشمش ملا کر رکھ سکتے ہیں۔ اسکے باقاعدگی سے استعمال کے بعد آپکو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت شائد ناں پڑے۔

💫کولیسٹرول گھٹاتا ہے

کولیسٹرول کم کرنے کے لئے اگر آپ بھنے کالے چنے کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو کولیسٹرول کے مسئلے کو آپ آسانی سے حل کر سکتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی اجزاء فطری انداز میں کولیسٹرول کو کنٹرول رکھتے ہیں۔

💫ذیا بیطس میں مفید

ذیا بیطس کے مریض آسانی سے بھنے چنے کا استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں گلیسیمک انڈکس کم ہوتا ہے۔ اسکے استعمال سے خون میں شکر کی مقدار میں توازن رہتا ہے۔اور انرجی میں بھی کمی نہیں آتی۔

💫۔وزن کم کرتاہے

اگر آپ شام چار بجے ایک مٹھی چنے کا استعمال روزانہ کریں تو کولیسٹرول کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں بھی بغیر کسی نقصان کے نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔ اس میں موجود پروٹین اور آئرن موٹاپا کم کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے ہونے والی کمزوری سے بھی بچاتا ہے۔ یعنی یہ جسمانی قوت بڑھاتے ہیں لیکن وزن نہیں۔

💫آنتوں کی صحت

بھنے چنے کا استعمال آنتوں کی صحت کو برقرار رکھ کر انھیں کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے خاتمے کے لئے مفید ہے اور اس میں موجود فائبر قبض اور دیگر نظام ہضم کے مسائل کی روک تھام کرتا ہے۔

💫۔خواتین کی صحت

خواتین اگر بھنے چنے کااستعمال کریں تو اپنی روزمرہ کی تکالیف سے نجات حاصل کر سکتی ہیں اور جسمانی قوت میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔خواتین کے پوشیدہ امراض سے نجات، وزن میں کمی اور انکی قوت مدافعت میں اضافے کے لئے بھنے چنے کا استعمال بہترین ہے۔

💫بچوں کی نشوونما

بھنے چنے کا استعمال نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کے لئے بھی بہت نفع بخش ہے۔ اگر آپ اپنے بچے کی جسمانی قوت بڑھانا اور اسے بیماریوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں توبچوں کو اس میں کشمش اور مصری وغیرہ ملاکر کھلاسکتے ہیں۔

💫۔کھانسی سے نجات

کھانسی کی صورت میں بھنے چنے کااستعمال بہترین ہے۔ کھانسی کے لئے بھنے کالے چنے دو چمچ، مصری ایک چمچ، کالی مرچ اور سفید مرچ آدھا آدھا چمچ لے کر پیس کر رکھ لیں۔صبح ناشتے اور رات کھانے سے دو گھنٹے پہلے کھا لیں۔ کھانسی ٹھیک ہوجائے گی ان شاءاللّٰہ

06/10/2019

سعودی عرب سے بہت بری اطلاعات آرہی ہیں۔ ایک ہی دن میں تین بری خبریں سن کر لگ رہا ہے سعودیہ اپنی تباہی کے قریب ہوتا جارہا ہے۔

پہلی خبر بادشاہ شاہ سلمان کے ذاتی کارڈ کے نگران "میجر جنرل الفغی" کا قتل ہے۔ انہیں اپنے ہی ساتھی نے شاہی محل سے چند کلومیٹر دور بلاکر گولیوں سے بھون دیا۔

دوسری خبر جنگ لڑنے والے سینکڑوں سعودی فوجیوں کا اغوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں سعودی فوجیوں کو یمنی حوثیوں نے پکڑ کے یرغمال بنالیا ہے۔

تیسری خبر سعودی عرب کے اہم شہر جدہ کی ٹرین اسٹیشن میں خطرناک آگ لگنے کی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ آگ خود لگی ہوگی۔ اگر آپ آگ کی وڈیو دیکھیں تو دیکھتے ہی بول اٹھیں گے کہ یہ پاکستان کے شہر کراچی میں بلدیہ فیکٹری کو لگنے والی آگ سے بلکل بھی مختلف نہیں ہے۔

قارئین !

احادیث مبارکہ کا مفہوم ہے

"دجال مکہ مدینہ تک آجائے گا لیکن وہاں داخل نہیں ہوسکے کیونکہ مکہ مدینہ کی سرحدوں پر اللہ (عزوجل) نے فرشتے مقرر کر رکھے ہیں جو دجال کو اندر داخل ہونے نہیں دیں گے۔

اس حدیث سے واضع ہوتا ہے کہ مکہ مدینہ چھوڑ کر باقی پورا سعودیہ دجالی قوتوں کے زیر اثر آجائے گا۔ یہاں یہ سوال اہم ہے کہ مکہ مدینہ کو چھوڑ کر باقی تمام سعودی عرب کو دجال کیسے فتح کرلے گا ؟

اسکا جواب موجودہ سعودی عرب کی صورتحال دیکھ کر کچھ کچھ سمجھ آرہا ہے کہ آل سعود اپنی تباہی خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں۔

اندرونی زرائع سے جو معلومات موصول ہورہی ہیں ان کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے اندر اقتدار کی رسہ کشی بہت تیز ہوگئی ہے۔ جن شہزادوں کا ولی عہد بننے کا حق بادشاہ شاہ سلمان نے چھین کر اپنے بیٹے "محمد بن سلمان" کو دیا تھا وہ اب کھلے عام بغاوت پر اتر آئے ہیں۔

پچھلے سال 2018 میں ولی عہد محمد بن سلمان کے ذاتی محل پر راکٹ حملے بھی ہوچکے ہیں، ان حملوں کے بعد کئی ماہ تک محمد بن سلمان منظرعام سے غائب ہوگئے تھے۔ کچھ کے مطابق انہیں گولیاں لگی تھیں، صحتیاب ہونے تک وہ انڈر گراؤنڈ ہوگئے تھے جبکہ کچھ کہتے ہیں کہ وہ خفیہ دورے پر اسرائیل گئے تھے۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ جب دوبارہ منظرعام پر آئے تو سعودیہ کو نہ صرف لبرل بنانے کا اعلان کیا بلکہ شاہی خاندان میں بغاوت کرنے والے شہزادوں کو کرپشن کے نام پر پکڑ کر جیل میں بھی ڈالا اور انہیں کوڑے بھی لگوائے۔ بعد میں بہت سے شہزادہ بشمول ولی عہد بننے کے حقدار شہزادہ ولید بن طلال بھی کچھ پیسے دیکر رہا ہوگئے تھے۔

اب اطلاعات ہیں وہی شہزاد دوبارہ حرکت میں آگئے ہیں اور شاہی خاندان میں پھر خونریزاں شروع ہوچکی ہیں۔

اس ساری گیم میں امریکہ اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

کفار ایک طرف "محمد بن سلمان" کو لبرل ازم کے فروغ پر ہر ممکن مدد دے رہے ہیں تو دوسری طرف ناراض شہزادوں کو بھی شہہ دے رہے ہیں۔ مقصد دونوں طرف کھیل کر سعودیہ کو اندر سے کمزور کرنا ہے تاکہ سعودیہ ٹوٹے اور گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار ہو۔

کفار یمن میں موجود حوثی باغیوں کے کچھ گروہوں کی شکل میں بھی موجود ہیں۔

دوسری طرف امریکہ اسرائیل شاہ سلمان کو کہہ رہے ہیں ایران پر حملہ کردو کیونکہ یہی سارے فساد کی جڑ ہے اور جب بادشاہ انکار کرتا ہے تو امریکہ و اسرائیل سعودی مل کر سعودی آئل ٹینکروں اور آئل ریفائنریوں پر حملے کرواکے بادشاہ پر پریشر تیز کردیتے ہیں کہ ہماری مان لو۔

امریکہ اور اسرائیل نے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے کہ کسی طرح سعودیہ ایران کی جنگ لگوائی جائے۔ مشرکین کو اس کا ڈبل ٹرپل فائدہ ہوگا۔ ایک تو کفار سعودیہ کو کھربوں ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرکے مالامال ہوں گے دوسرا یہ ہتھیار خود ایران سعودیہ پر چلیں گے جس سے لاکھوں مسلمانوں کے قتل کے ساتھ ساتھ دونوں ملک بھی تباہ و برباد ہوں گے اور پھر آخر میں یہی امریکہ مزاکرات کروانے کے نام پر معاہدہ کروائے گا۔ پھر دونوں کے کمزور ہونے کے بعد تیل و گیس پر خود قبضہ کرے گا اور سعودیہ کے انٹرنیشنل بارڈر کو توٹ کر گریٹر اسرائیل میں شامل کردے گا۔

شاید آپ اس بات سے لاعلم ہوں کہ "گریٹر اسرائیل" کے نقشے میں آدھے سے زیادہ سعودی عرب شامل ہے۔ آپ گوگل پر گریٹر اسرائیل کا نقشہ دیکھ لیں اس میں سعودیہ سمیت وہ تمام مسلمان ممالک شامل ہیں جن کو باریاں لگاکر مختلف طریقوں سے تباہ و برباد کروایا گیا۔ اب سعودیہ کی اپنی باری ہے۔ گریٹر اسرائیل اس وقت تک نہیں بن سکتا جب تک سعودیہ نہ ٹوٹ جائے۔ سعودی عرب میں جاری قتل و گارت غاری درحقیقت عالمی فری میسنری کی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔

05/10/2019

اھم معلومات

موبائِل کے کیمرے کے کچھ حیران کُن فنکشز

آپ میں سے تقریباً سبھی کے پاس انڈرائیڈ فون ہونگے۔۔ کچھ کے پاس جدید اور مہنگے سمارٹ فون ہونگے اور کچھ کے پاس میرے موبائل جیسے پرانے اور سستے ماڈل ہونگے۔۔ آپ سب ہی لوگ سمارٹ فون کے کیمرہ فنکشن سے واقف ہونگے ہی ۔۔ زیادہ تر لوگ کیمرہ کے دوتین فنکشنز جانتے ہیں جیسے اگلے اور پچھلے کیمرے سے تصاویر بنانا یا ویڈیوز بنانا۔۔ لیکن انڈرائید فون کے کیمرے سئ کئ دوسرے زبردست اور مفید کام بھی لیئے جاتے ہیں۔۔ جن میں سے پانچ کا ذکر یہاں کررہا ہوں۔ آپ انہیں پلے سٹور سے اپنے سمارٹ فون پر انسٹال کرسکتے ہیں۔

❶ ۔ Google Translator اس سافٹ وئیر سے تو سبھی لوگ واقف ہونگے۔۔ آپ اسے انسٹال کریں۔ زبان کی سیٹنگ کریں۔ اسکے اندر کیمرہ کے نشان کو کلک کریں۔۔ پھر اس کیمرہ کو گھر میں کہین بھی لکھی ہوئ انگریزی یا اردو پر لے جائیں وہ آپکو اردو یا انگلش میں ترجمہ کرکے دکھا دے گا۔۔

❷ ۔ PhotoMath ۔۔۔اسے انسٹال کریں ، اسکے اندر جاکر کیمرہ آن کریں۔۔ کاغذ پر پن سے ریاضی کا کوئ بھی مشکل یا آسان سوال لکھیں۔۔ کیمرہ اس لائین کے اوپر لے جائیں یہ اسے فوکس اور سکین کرکے آپ کو سیکنڈوں میں جواب دکھا دے گا

❸ ۔ IP Webcam۔۔۔ اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے موبائل کو خفیہ یا سیکورٹی کیمرہ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔اگرچہ میں نے اسے خود یوز نہیں کیا لیکن اسکی ڈسکرپشن دیکھی ہے۔ اس ایپ کو اوپن کریں اسکے اندر سے ایپ کا آئ پی ایڈریس نوٹ کریں۔۔ اس آئ پی ایڈریس کو اپنے کمپیوٹر یا دوسرے موبائل کے براؤزرز میں ڈالیں ۔۔اب جو مناظر اپ کا پہلا کیمرہ دکھائے گا وہی آپ کا ڈسک ٹاپ یا دوسرا موبائل دکھائے گا۔۔

❹ ۔ CrookCatcher - Anti Theft۔۔۔یہ سب سے زبردست ایپ ہے۔۔ اگر آپ کا موبائل کہیں گم یا چوری ہوجائے اور چور جب اسے یوز کرنے کے لیئے موبائل کا سیکورٹی پن یا پیٹرن غلط لگائے گا تو یہ سافٹ وئیر اپنا کام شروع کردے گا،، یہ موبائل کے فرنٹ کیمرے سے اس چور کی تصویر بنالے گا۔۔ پھر اس تصویر اور لوکیشن کو آپ کے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیج دے گا۔۔

❺ ۔CamScanner - Phone PDF Creator ۔۔۔ اس ایپ کی مدد سے آپ اپنی لائیبریری میں موجود کسی بھی چھوٹی یا بڑی کتاب کو منٹوں میں پی ڈی ایف فارمٹ میں تبدیل کرسکتے ہو۔۔ اس ایپ کی مدد سے کیمرہ آن کریں۔۔ جس پیج کو کنورٹ کرنا ہے اسے فوکس کرکے تصویر لیں اور کنورٹ کریں..

27/09/2019

اﯾﮏ ﺑﺎﺭ ترکی کے ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﺍﻟﻘﺎﻧﻮﻧﯽ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﮍﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﻣﺎﮨﺮﯾﻦ ﮐﻮ ﺑﻼﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺣﻞ ﮨﮯ ؟
ﻣﺎﮨﺮﯾﻦ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻓﻼﮞ ﺗﯿﻞ ﺍﮔﺮ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ کی ﺟﮍﻭﮞ ﭘﺮ ﭼﮭﮍﮎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ جائیں ﮔﯽ، ﻣﮕﺮ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ ﮐﮯﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﻋﯽ ﺣﮑﻢ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺧﻮﺩ ﭼﻞ ﮐﺮ ﺭﯾﺎﺳﺘﯽ ﻣﻔﺘﯽ ﺟﻦ ﮐﻮ ﺷﯿﺦ ﺍﻻﺳﻼﻡ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮔﺌﮯ ﻣﮕﺮ ﺷﯿﺦ ﮔﮭﺮ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺷﻌﺮ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﻮ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ :
" ﺍﺫﺍ ﺩﺏ ﻧﻤﻞ ﻋﻠﯽ ﺍﻟﺸﺠﺮ ﻓﮭﻞ ﻓﯽ ﻗﺘﻠﮧ ﺿﺮﺭ ؟ "

ﺍﮔﺮ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽﺿﺮﺭ ﮨﮯ؟ " ﺟﺐ ﺷﯿﺦ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻟﮑﮭﺎ :
" ﺍﺫﺍ ﻧﺼﺐ ﻣﯿﺰﺍﻥ ﺍﻟﻌﺪﻝ ﺍﺧﺬ ﺍﻟﻨﻤﻞ ﺣﻘﮧ ﺑﻼ ﻭﺟﻞ "

" ﺍﮔﺮ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﺎ ﺗﺮﺍﺯﻭ ﻗﺎﺋﻢ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎں ﺻﺮﻑ ﺍﭘﻨﺎ ﺣﻖ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ " ، ﺷﯿﺦ ﻧﮯ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﮨﻢ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ !

ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺁﺳﭩﺮﯾﺎ ﮐﮯ ﺩﺍﺭ ﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﻭﯾﺎﻧﺎ ﮐﻮ ﻓﺘﺢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻧﯿﺖ ﺳﮯ ﺟﮩﺎﺩﯼ ﺳﻔﺮ ﭘﺮ ﻧﮑﻠﮯ ﻣﮕﺮ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺁﭖ کے ﺟﺴﺪ ﺧﺎﮐﯽ کو ﻭﺍﭘﺲ ﺍﺳﺘﻨﺒﻮﻝ ﻻیا گیا، ﺁﭖ ﮐﯽ ﺗﺠﮩﯿﺰ ﻭ ﺗﮑﻔﯿﻦ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻭﺻﯿﺖ ﻧﺎﻣﮧ ﻣﻼ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﻓﻦ ﮐﺮﻭ، ﻋﻠﻤﺎﺀ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺳﻮﭼﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﮨﯿﺮﮮ ﺟﻮﺍﮨﺮﺍﺕ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﺍ ﮨﻮﺍ ہو ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺗﻨﯽ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﻮ ﻣﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﻓﻨﺎﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮨﻮﺍ، ﺻﻨﺪﻭﻕ ﮐﮭﻮﻝ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻟﻮﮒ حیران ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺗﻤﺎﻡ ﻓﺘﻮﮮ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﺳﮯ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯﺍﻗﺪﺍﻣﺎﺕ ﮐﯿﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﻓﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻘﺼﺪ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﺛﺒﻮﺕ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﻭﮞ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺣﮑﻮﻣﺘﯽ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﺳﮯ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﻓﺘﻮﯼ ﻟﮯ ﮐﺮ ﮐﯿﺎ ، ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺷﯿﺦ ﺍﻻﺳﻼﻡ ﺍﺑﻮ ﺳﻌﻮﺩ ﺟﻮ ﮐﮧ ﺭﯾﺎﺳﺘﯽ ﻣﻔﺘﯽ ﺗﮭﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ :
ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﭽﺎﻟﯿﺎ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﻮﻥ ﺑﭽﺎﺋﮯ ﮔﺎ 💞
بحوالہ : ( تاریخ ترکیہ )

26/09/2019

جنت کے کل آٹھ دروازے ہیں

ان میں پاکپتن والے بہشتی دورازے کا کوئی ذکر نہیں

24/09/2019

2nd Earthquake in a month AstaghfiruAllah 🙁
Ya Allah reham Aameen.
I hope everyone is fine In sha Allah.

لَا إلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمْ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ العَرْشِ العَظِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهْ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الأَرْضِ وَرَبُّ العَرْشِ الْكَرِيمُ

24/09/2019

آج میں نے 15th سپارے سے دو سورتوں کی آیات لی ہیں۔ ایک سورۃ بنی اسرائیل اور دوسری سورۃ الکهف کی ہے۔

میرا مقصد ان دونوں آیات کو لینے کا یہ ہے کہ ان دونوں آیات کا تعلق ہماری نوجوان نسل سے ہے-
میری کوشش ہوگی کہ دونوں کو اچهے سے بیان کروں-

پہلی آیت سورۃ بنی اسرائیل کی ہے۔
اس سورۃ میں احکامات ہیں۔ ان احکامات میں ایک یہ بهی ہے کہ زنا کے قریب بهی مت جاؤ۔ اس بات کا کیا مطلب ہوا کہ زنا کے قریب بھی مت جاؤ۔۔؟؟
آئیے اسے ہم ایک مثال سے سمجهتے ہیں۔
ہمارے گهر میں چهوٹے بچے ہوتے ہیں۔ ہم انہیں بجلی کی چیزوں کے قریب جانے سے روکتے ہیں۔ وہ جیسے ہی اس کے قریب جانے کی کوشش کرتے ہیں ہم بهاگ کر جاتے ہیں اور ان کو بجلی سے دور کر دیتے ہیں۔ ہمیں ڈر ہوتا ہے کہ وہ قریب جائیں گے تو کرنٹ لگنے کا خطرہ ہوگا۔
ادھر ہم کام میں مصروف ہوئے، ادهر بچہ چپکے سے جاتا ہے اور switch borad میں ہاته ڈالتا ہے تو کرنٹ لگ جاتا ہے۔ اب چیخیں شروع اور ساتھ میں تکلیف بهی۔
ہم اسے بجلی کے قریب جانے سے اس لئے روکتے ہیں کہ اس طرح مشکل میں پڑ جانے کا خطرہ ہوتا ہے-
عرب بہت معزز لوگ تهے۔ وہ شرک کرتے تهے۔ بیٹیوں کو زندہ دفناتے تهے۔ مگر انهوں نے کچھ اصول بنا رکهے تهے۔ وہ اپنے گهر کی عورتوں کو بہت عزت سے رکهتے تهے اور ان کی عورتیں بهی اپنی عزت کا بہت خیال رکهتی تهی۔
ان کے ہاں ایک عورت تهی جس کا نام زینب تها۔ وہ اپنے غلام کے ساته زنا کر بیٹهی۔، اس کی خاندان کی عورتوں نے جب اس سے پوچها کہ اخر کس بات نے تمهیں اس بدکاری پر اکسایا۔۔؟
تو اس عورت نے کہا "کثرت کلام اور کثرت ملاقات"
غور سے پڑھ لیں کہ اس نے کیا کہا تها۔۔۔؟؟

آج کل لڑکے لڑکیوں سے جب کہا جاتا ہے کہ بات بهی مت کیا کریں تو کہتے ہیں کہ بات ہی تو کرتے ہیں اس میں کیا خرابی ہم تو just friends ہیں-
یہ تو سب کے لیے عام سی بات ہے کہ پہلے معمولی بات کرتے ہیں، پهر دوستی ہوتی ہے، آہستہ آہستہ دوستی محبت میں بدل جاتی ہے اور پهر ملاقاتیں شروع ہوتی ہیں اور یہ ملاقاتیں زنا کا راستہ کهول دیتی ہیں۔

میں نے خود اپنی آنکهوں سے دیکها ہے کہ جو لڑکیاں، لڑکے پہلے دوست ہوتے ہیں آخر کار وہ بدکاری تک پہنچ جاتے ہیں-

یاد رکهیں مرد اور عورت کبهی بهی دوست نہیں بن سکتے۔۔ میری بات پهر سے غور سے پڑھیں اور ذہن نشین کر لیں۔
" مرد اور عورت کبهی بهی دوست نہیں بن سکتے ان کے بیچ یا حلال رشتہ ہوتا یا حرام"

یہ بھی یاد رکهیں کہ پاک عورتیں صرف پاک مردوں کے لئے ہیں اور خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لئےہیں۔
کیا آپ پاک بننا چاہتی ہیں تاکہ آپ کو پاک شریک حیات ملے۔۔؟ یا۔۔۔۔۔۔۔؟؟

دوسری آیت کی طرف آتے ہیں۔

سورۃ الکهف کی یہ آیت بہت ہی خوبصورت اور غور و فکر کی حامل ہے۔
اصحاب کهف کے بارے میں آپ سب جانتے ہیں کہ وہ نوجوان لڑکے تهے جو اپنے وقت کے بادشاہ دقیانوس کے ظلم سے اپنے ایمان کی خاطر جان بچا کر نکلے تهے اور ایک غار میں چهپ گئے تهے۔
اس آیت میں الله تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ کچھ نوجوان تهے جو ایمان لائے اور اللہ نے انکا ایمان اور بڑها دیا-
کون تهے وہ۔۔؟ نوجوان۔۔؟
نوجوان کون ہوتے۔۔؟ teenegers

ہمارے ہاں نوجوان کیا کرتے ہیں۔۔؟
نماز بهی نہیں پڑهتے،۔۔
سارا وقت موبائیل ہاتھ میں لئے رہتے ہیں۔۔
ساری ساری رات جاگتے رہتے ہیں یا تو موبائل استعمال کرتے ہیں یا فلمیں دیکهتے، گانے سنتے رہتے ہیں۔ حتیٰ کہ رمضان میں بهی ان کی یہی روٹین ہوتی ہے۔
نتیجہ کیا نکلتا ساری رات جاگنے کا۔۔؟
فجر کے وقت سوئے رہتے ہیں۔ سکول و کالج کے لئے اٹھنا مشکل لگتا ہے۔، سکول و کالج جائیں تو کام صحیح سے نہیں کر پاتے۔
صحت کا نقصان الگ اور ایمان کا نقصان الگ۔

محمد بن قاسم نے 17 سال کی عمر میں سندھ فتح کیا تها اور ہمارے بچے 17 سال کی عمر میں قرآن کریم پڑهنا تک مکمل نہیں کر پاتے۔

یہ کس کی ذمہ داری ہے کہ نوجوان نسل کی اچهی تربیت کی جائے۔ انہیں چهوٹی عمر سے ہی الله کی پہچان کرائی جائے۔ قرآن کی تعلیم دی جائے۔ ایمان کی حقیقت بتائی جائے،۔
یہ کام ماں اور باپ دونوں کا ہے مگر ماں کی ذیادہ ذمہ داری ہوتی ہے کیونکہ مرد تو سارا دن باہر محنت مزدوری کرتا ہے اور گهر عورت نے سنبهالنا ہوتا اور بچوں کو بهی۔ مگر اجکل کی ماؤں کا رجحان دنیاوی تعلیم کی طرف ذیادہ ہوتا ہے-
یار رکهیں یہ دنیا ایک دن ختم ہو جانی ہے۔ آخرت میں اللہ کے سامنے کهڑا ہونا ہے۔ الله ہم سے یہ نہیں پوچهیں گے کہ ہم نے O levels کیا تها یا A levels۔
وہاں ہم سے سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال ہوگا۔ وہاں ہم سے قران کے بارے میں سوال کیا جائے گا کہ کتنا پڑها، کتنا سیکها، کتنا سکھایا، کتنا عمل کیا اور اس کا کتنا حق ادا کیا-

کیا آپ کو سلطان صلاح الدین ایوبی کا وہ قول یاد ہے جو انهوں نے کہا تها کہ
"کسی قوم کو تباہ کرنا ہو تو اس کی نوجوان نسل میں فحاشی کو عام کر دو"
ان کی اپنی قوم کے ساتھ یہی ہوا تها-

اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب پر رحم فرمائے ۔ ہماری نوجوان نسل کے دل میں ایمان جگا دے۔ ان کو گمراہی سے بچا لے اور ہمیں ہدایت عطا کرے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سے راضی ہو جائے-

22/09/2019

‏آن لائن دھمکیوں یا بلیک میلنگ کی صورت میں کیا کریں؟

کوئی آپ کو ہراساں کر رہا ہے۔کسی کمزوری کی بنا پر دھمکا رہا ہے یا بلیک میل کر رہا ہے۔فوری طور پرا پنے کسی بااعتماد قریبی رشتہ دار کو بتائیں۔یہ آپ کا اپنی حفاظت کی طرف پہلا قدم ہوگا۔آپ کی کمزوری بلیک میلر کو مزید مضبوط کرتی ہے۔‏
اپنی حفاظت کی طرف آپ کا دوسرا اور انتہائی اہم قدم بلیک میلر کیخلاف قانونی فورمز سے رابطہ کرنا ہے۔اس مرحلے پر آپ کو کرنا کیا ہے؟
سب سے پہلے تو ثبوت محفوظ کریں۔بلیک میلر یا دھمکیاں دینے والا آپ کو فون کرکے دھمکاتا ہے تو محسوس کرائے بغیر اس شخص کی کال کی ریکارڈنگز محفوظ کرنا شروع ‏کر دیں۔یہ دھمکیاں یا بلیک میلنگ پیغامات کی صورت میں ہو تو ان میسجز کے اسکرین شاٹس محفوظ کریں۔پیغام بھیجنے والے کا نمبر نمایاں ہو۔ان فون کالز اور میسجز کے ٹائم اور تاریخ کا ریکارڈ بھی رکھیں۔جب کچھ ثبوت اکٹھے ہو جائیں تو فوری طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی ہیلپ لائن 9911 پر رابطہ ‏کریں۔ایف آئی اے کی ایک اور ہیلپ لائن 111345786 بھی موجود ہے۔آپ اس پر بھی رابطہ کرکے تفصیلات شیئر کر سکتے ہیں۔آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے تو ایف آئی اے کی ویب سائٹ کھولیے اور فوری طور پر آن لائن شکایت بھی درج کریں۔بلیک میلنگ یا دھمکیوں کے پیغامات کے محفوظ شدہ ‏اسکرین شاٹس ،کال ریکارڈنگز بھی اٹیچ کر دیں۔اس آن لائن شکایت کا نمبر یا اسکرین شاٹ بھی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا دفتر آپ کے قریب ہی کہیں موجود ہے توآپ بذات خود جاکربھی شکایت درج کراسکتے ہیں۔
2016کے سائبرکرائمز قوانین کے تحت آن لائن ہراساں کرنے، ‏دھمکانے اور بلیک میل کرنے کے جرائم کی کڑی سزائیں رکھی گئی ہیں۔کمزور نہ پڑیں۔پراعتماد اور مضبوط رہ کر مجرموں کو سزا دلوائیں۔
طاہر چودھری،ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،لاہور۔

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 10:00 - 18:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 10:00 - 18:00
Saturday 10:00 - 18:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aura by ZilleHuma posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share