04/04/2026
✨ تقریبِ رونمائی ✨
📘 Dying in a Strange Country (انگریزی افسانے)
📘 سالارِ اعظم کی خزاں
(گبریئل گارسیا مارکیز کے ناول The Autumn of the Patriarch کا اردو قالب )
✍️ طاہرہ نقوی
📚 زیرِ اہتمام: عکس پبلی کیشنز
ادب کی دنیا میں کچھ آوازیں سرحدوں کے حصار سے ماورا ہوتے ہیں۔ طاہرہ نقوی ایک ایسی ہی معتبر آواز ہیں، جنہوں نے ایک طرف اردو کے شاہ کاروں کو عالمی سطح پر روشناس کرایا اور دوسری طرف عالمی ادب کے بڑے کینوس کو اردو کے رنگوں سے سجایا۔
زیرِ رونمائی کتب میں ایک طرف ان کے انگریزی افسانوں کا مجموعہ Dying in a Strange Country ہے، جس میں ہجرت، شناخت اور داخلی کشمکش کے موضوعات نہایت حساس اور فنی انداز میں سامنے آتے ہیں؛ تو دوسری جانب لاطینی امریکی ادب کے عظیم ناول نگار گبریئل گارسیا مارکیز کے شہرۂ آفاق ناول The Autumn of the Patriarch کا ان کا اردو ترجمہ سالارِ اعظم کی خزاں ہے، جو بیانیہ پیچیدگی، اسلوبی حسن اور تہذیبی فضا کو اردو قالب میں منتقل کرنے کی ایک قابلِ قدر ادبی کاوش ہے۔
عکس پبلی کیشنز آپ کو ایک ایسی شام کی دعوت دیتا ہے جہاں تخلیق اور ترجمے کے دو مختلف دریچے ایک ساتھ کھلیں گے۔
🎤 اظہارِ خیال کریں گے:
محترمہ شہناز اعجاز الدین، محترم رضا رومی،
ڈاکٹر نعیم ورک، ڈاکٹر محمد عباس
🗓️ پیر، 6 اپریل 2026
⏰ شام 5 بجے
📍 عکس پبلی کیشنز،
میاں چیمبرز 3- ٹیمپل روڈ، نزد ریگل چوک، لاہور
📞 رابطہ:
0300-4827500
0304-2224000
📌 لوکیشن:
https://g.co/kgs/bupytS