27/04/2024
کتاب کا نام
بصیرت اسلام بمقابلہ جدید الحاد
مصنف
محمد انور الماتریدی
عام قیمت بشمول ڈاک خرچ 2800
خصوصی رعایتی قیمت 1800
میں گھر بیٹھے حاصل کیجئے
03099569501
ان الدین عند اللہ الاسلام
بے شک اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے،،،،،،،،، ہر دور میں اسلام کو چیلنجرز رہے ہیں اور علماء کرام نے وقت کے تقاضوں کے مطابق اسلام کا دفاع کیا ہے ،،،،، مجاہدین نے اپنا کردار ادا کیا مشائخ نے اپنا اور علماء نے درس و تدریس اور تصنیف و تالیف کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں کبھی فلسفہ یونان نے ابہام پیدا کیا تو کبھی فلسفہ یورپ نے!!!! ویسے تو ملحدین بھی ہر دور میں رہے ہیں مگر جیسے جیسے سائنس وٹیکنالوجی نے ترقی کی ملحدین نے منظم انداز سے اسلام پر حملے شروع کر دیئے ہماری نوجوان نسل جن کی گھر سے اسلامی تربیت نہیں تھی وہ بہت جلد تشکیک کا شکار ہوئے اور ہو رہے ہیں مگر ان اذہان کو اسلام سے مطمئن کرنے اور جدید الحاد کا جواب دینے کے لیے بہت ضروری تھا کہ اس شخص کا ملحدین نے افکار و نظریات سے متعلق گہرا مطالعہ ہو ہمارے روایتی مدارس میں اس کے مطالعہ کا بندوست نہیں ہے جس کی وجہ سے وہاں سے بھی تشفی بخش جواب نہیں ملتا اور ان مدارس میں پڑھنے والے کچھ طلباء خود تشکیک کا شکار ہو جاتے ہیں ایسا ہی طالب علم محمد انور ہے جسے بہت عرصے تک اس تکلیف سے گزرنا پڑا مگر اس کی قسمت نے یاوری کی اور اس نے براہ راست ملحدین کے لٹریچر کا مطالعہ کیا اور ساتھ ساتھ اسلام سے تقابل کیا آخیر میں محمد انور ماتریدی اس نتیجے پر پہنچا کہ اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہی ہے اور پھر اپنے گہرے مطالعے کی بنیاد پر ایک کتاب بنام بصیرت اسلام بمقابلہ جدید الحاد لکھ کر ہمیں حیران کر دیا یہ کتاب صرف کچھ سوالات کے جوابات تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ کتاب رد الحاد کے موضوع پر بطور فن کی صورت اختیار کر گئی ہے جو بھی شخص اس کتاب کا مطالعہ کر لے گا اس کے اندر ایسی صلاحیت پیدا ہو جائے گی کہ وہ ملحدین کی طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی قسم کے سوالات کے جوابات اپنی بصیرت سے دینے کی پوزیشن میں ہو گا ،، یہ کتاب دینی مدارس کے علماء و طلباء اور یونیورسٹی کے پروفیسر اور طلباء سب کے لیے یکساں مفید ہے بلکہ عام قارئین بھی اس کتاب سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے یہ کتاب اس اسلوب میں لکھی گئی ہے کہ آپ اسلام کے فکری دفاع میں ایک مجاہد کا کردار ادا کر سکتے ہیں اس کتاب کے مصنف جناب محمد انور ماتریدی کو ہماری طرف سے مبارکباد اتنی کم عمری میں ایسی بہترین کتاب لکھنے کی وجہ سے ہم انہیں پیار سے ڈاکٹر ماتریدی کہتے ہیں امید ہے آپ کو ہماری یہ کاوش پسند آئے گی 03099569501