Al-Kausar Hijab

Al-Kausar Hijab Iranian hijab products

السلام علیکم ورحمتہ اللہ!امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔میں ہر وقت سوشل میڈیا پر سکیم کالز کا سنتی تھی ، آج میرے ساتھ خو...
23/09/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔
میں ہر وقت سوشل میڈیا پر سکیم کالز کا سنتی تھی ، آج میرے ساتھ خود یہ واقعہ پیش آیا ہے ، جو میں نے آپ سب لوگوں کو بتانا ضروری سمجھا تاکہ آپ میں سے اگر کسی کے ساتھ ایسا ہو تو کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں ۔
میں ایک آنلائن سیلر ہوں اور ہر وقت پارسل آنے جانے کا سلسلہ رہتا ہے۔
آج مجھے اس نمبر سے کال آئی اور بولا کہ میں لیپرڈ کوریئر کمپنی کا نمائندہ بات کر رہا ہوں ، آپ کا ایک پارسل آیا ہے ہمارے پاس ، میں نے کہا کہاں سے ؟؟ کہتا ہے دراز سے آیا ہے ، میں نے کہا ٹھیک ہے تو ڈیلیور کر دو ، کہتا ہے ، اس پہ ایڈریس نہیں لکھا ہوا صرف آرڑر نمبر لکھا ہے آپکے انباکس میں ایک میسج آیا ہے اس میں 6 ہندسوں کا ایک نمبر ہے وہ آپ بتائیں تاکہ ہم وہ نمبر میچ کر کے آپکا پارسل ڈلیور کریں ۔
میں نے کہا بھائی پہلی بات تو یہ کہ دراز کا پارسل لیپرڈ کے پاس کیا کر رہا ہے ، دوسر ی بات کہ بغیر نام اور ایڈریس کے پارسل کب سے آنے لگے ہیں ۔
خیر میں نے انباکس چیک کیا تو وہاں واٹس ایپ کا نیو کوڈ آیا ہوا تھا جو نئی ڈیوائس پہ اکاؤنٹ منتقل کرنے کے لیے آتا ہے ، مجھے فوراً سارے معاملے کی سمجھ آ گئی تو میں نے اس کی صحیح والی طبیعت صاف کر کے اسکا نمبر بلاک کر دیا ۔
سو آپ سب کا آگاہی کے لیے یہ پوسٹ لکھ رہی ہوں تاکہ کوئی بھی ایسے سکیمرز کے جال میں نہ پھنسے۔ ۔
خدا سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔

22/09/2025

White nimaz chadar, made from high-quality Iranian tatroon, size large, price only 2000.

Hijab cap available in different colors
17/01/2025

Hijab cap available in different colors

Address

Lahore
50400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Kausar Hijab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share