14/05/2024
پاکستان میں اہل سنت کا پہلا اشاعتی ادارہ پیر آف چک سادہ شریف گجرات حضرت مخدوم اہل سنت پیر سید محمد معصوم شاہ گیلانی قادری (1898ء .. 1969ء) قدس سرہ العزیز نے 1945ء میں قائم کیا ۔۔۔۔ یہ مرکز علم ، ابلاغ دین کا اشاعتی ادارہ ۔۔۔ نوری کتب خانہ ۔۔۔۔ کے نام سے معروف ہوا جو حضرت سیدی فیض عالم داتا گنج بخش علی ھجویری رحمۃ اللہ علیہ کے دربار شریف کے ایک حجرہ میں قائم ہوا اور اس ادارے نے اعلیٰ حضرت ، عظیم البرکت امام اہل سنت مولانا شاہ احمد رضا خان قادری محدث بریلوی رحمتہ اللہ علیہ کی سینکڑوں کتابوں کی اشاعت کے علاوہ اہل سنت کے مقتدر اور اپنے زمانے کے معتمد علماء و محققین کی کتابوں کو زیور طباعت سے اراستہ کیا حضرت مخدوم اہلسنت نے انتظامی امور میں کچھ ذمہ داریاں اپنے فرزند ارجمند حضرت مولانا پیر سید محمد حسن شاہ گیلانی قادری قدس سرہ العزیز کو تفویض کی اور بعد ازا مکتبہ کا مختار بنا دیا ۔۔۔۔ ہر دور میں نوری کتب خانہ نے اشاعتی محاذ پر گراں قدر خدمات سر انجام دیں اس وقت مخدوم حافظ سید محمد فیصل گیلانی نے عصری تقاضوں کے مطابق اپنے اس نیٹ ورک کو جدید نام دیا اور فیصل گیلانی پبلی کیشنز کے عنوان سے کتابوں کو نئے رنگ اور نئے آہنگ کے ساتھ شائع کرنا شروع کر دیا ھے ابھی ابھی نصف درجن کتابیں چھاپ دی ہیں اور یہ سلسلہ عملی طور پر جاری ہو چکا ہے ۔۔۔۔ حافظ صاحب نے خوشخبری دی کہ ایک ھی موضوع پر اعلی حضرت عظیم البرکت امام اہل سنت مولانا امام شاہ احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ کی تین تحقیقات کو یکجا شائع کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔ دیکھئے ۔۔۔۔ زمین ساکن ہے ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ یہ سفر آج بھی جاری ساری ہے ۔۔۔۔۔ بہت شکریہ ۔۔۔ جناب حافظ سید محمد فیصل گیلانی صاحب ! آپ نے یہ علمی کام کر کے اپنے بڑوں کی یاد تازہ کر دی ۔۔۔۔ سلامت رہیں خوش رہیں اور ایسے کام جاری رکھیں ۔۔۔۔ شائقین مطالعہ یہ کتاب حاصل کرنے کے لیے موبائل 03001786619 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔ ملک محبوب الرسول قادری