Maktaba Islamia

Maktaba Islamia Books, Publishers and Distributors Printing

کیا آپ جانتے ہیں کہ اسلام میں حکمرانوں اور عوام کے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں؟ معاشرتی امن اور فتنہ و فساد سے بچنے کے لیے ا...
01/09/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ اسلام میں حکمرانوں اور عوام کے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں؟ معاشرتی امن اور فتنہ و فساد سے بچنے کے لیے ان دو اہم ترین کتابوں کا مطالعہ وقت کی ضرورت ہے۔

1️⃣ حکمرانوں کے ساتھ عوام کا رویہ
👤 مصنف: ڈاکٹر عبدالسلام بن برجس العباد الکریم
📖 مترجم و نظر ثانی: سید توصیف الرحمن راشدی و محمد اختر صدیق
✅ اس کتاب میں قرآن و سنت کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ عوام کو حکمرانوں کے ساتھ خیرخواہی اور اصلاح کا رویہ کیسے اختیار کرنا چاہیے۔
📖 صفحات: 212

2️⃣ حکمرانوں کے حقوق
👤 تالیف: ڈاکٹر محمد بن غالب العمری حفظہ اللہ
✅ حاکمِ وقت کے 7 بنیادی حقوق (اطاعت، خیر خواہی، صبر وغیرہ) کی تفصیل۔ خوبصورت کارڈ کور ٹائٹل کے ساتھ۔
📖 صفحات: 64

🌟 اہم موضوعات:
🔹 حکمرانوں کی اطاعت اور اس کی شرعی حدود
🔹 فتنہ و فساد سے بچنے کی تعلیم
🔹 ظلم کی صورت میں اصلاح و نصیحت کے اسلامی آداب
🔹 معاشرتی امن و عدل کے قیام میں عوام کا کردار

آج ہی اپنا آرڈر بک کروائیں!
📱 واٹس ایپ: https://wa.me/923099993915
🌐 ویب سائٹ: maktabaislamia.com.pk
📍 رابطہ نمبر: 9993915-0309

📚 مشکوٰۃ المصابیح مع الاکمال فی اسماء الرجال (3 جلدوں کا مکمل سیٹ)🌟 اس ایڈیشن کی خاص علمی خصوصیات:سلیس اور رواں اردو ترج...
27/08/2026

📚 مشکوٰۃ المصابیح مع الاکمال فی اسماء الرجال (3 جلدوں کا مکمل سیٹ)

🌟 اس ایڈیشن کی خاص علمی خصوصیات:

سلیس اور رواں اردو ترجمہ:

پروفیسر ابو انس محمد سرور گوہر نے ترجمہ اتنے آسان اور عام فہم انداز میں کیا ہے کہ عربی زبان سے ناواقف شخص بھی احادیث کے مفہوم کو آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔

معتبر علماء کی نظر ثانی:

شارحِ صحیح بخاری، شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد نے اس ترجمے کی باریک بینی سے نظر ثانی فرمائی ہے۔

محدث العصر علامہ حافظ زبیر علی زئی کی تحقیق و تخریج:

ہر حدیث کی صحت و سقم (صحیح، حسن، ضعیف) کا مکمل اور مستند فیصلہ عصرِ حاضر کے عظیم محقق نے انتہائی عرق ریزی کے ساتھ درج کیا ہے۔

الاکمال فی اسماء الرجال کا اردو ترجمہ:

احادیث کے راویوں اور راویانِ حدیث کے حالات جاننے کے لیے یہ کتاب مشکوٰۃ کے ساتھ لازم و ملزوم ہے۔ اس ایڈیشن میں پروفیسر سعید مجتبیٰ السعیدی کا ترجمہ اور حافظ ندیم ظہیر کی تحقیق شامل کر کے کتاب کی افادیت کو دوچند کر دیا گیا ہے۔

🎁 علماء، اساتذہ، طلبۂ دین اور ہر مسلمان کے ذاتی کتب خانے (Library) کی زینت بننے کے لائق ایک بیش بہا تحفہ۔

گھر بیٹھے باآسانی منگوانے کے لیے:

📱 واٹس ایپ پر میسج کریں: 9993915-0309

🌐 ویب سائٹ سے آرڈر کریں
https://maktabaislamia.com.pk/products/mishkat-al-masabih-3-vol-simple-edition

📖 تحفۃ العروسکامیاب ازدواجی زندگی کے لیے قرآن و سنت کی روشنی میں ایک بہترین رہنما کتاب۔"تحفۃ العروس" معروف عالمِ دین محم...
23/08/2026

📖 تحفۃ العروس

کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے قرآن و سنت کی روشنی میں ایک بہترین رہنما کتاب۔

"تحفۃ العروس" معروف عالمِ دین محمود مہدی استانبولیؒ کی مقبول تصنیف ہے، جس میں ازدواجی زندگی کے اہم اور حساس مسائل کو نہایت متوازن، علمی اور اصلاحی انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں میاں بیوی کے حقوق و فرائض، حسنِ معاشرت، گھریلو زندگی کے آداب، نفسیاتی پہلوؤں اور متعدد فقہی مسائل پر مفید رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

حافظ ندیم ظہیر صاحب کی تحقیق و تخریج سے مزین یہ جدید ایڈیشن مستند معلومات اور آسان اسلوب کی وجہ سے ہر شادی شدہ جوڑے اور نکاح کی تیاری کرنے والوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔

✍️ مؤلف: محمود مہدی استانبولیؒ
🌐 مترجم: مولانا مختار احمد ندوی
🔍 تحقیق و تخریج: حافظ ندیم ظہیر
📖 صفحات: 396
📚 بائنڈنگ: ہارڈ کور
خصوصی پیشکش – دو ایڈیشنز میں دستیاب: ⭐ امپورٹڈ پیپر ایڈیشن: اعلیٰ کوالٹی آرٹ پیپر — قیمت: 900 روپے ⭐ لوکل پیپر ایڈیشن: عمدہ طباعت و بائنڈنگ — قیمت: 550 روپے
🌐 مکمل تفصیل اور آرڈر کے لیے
ڈیلیوری چارجز بحساب وزن لاگو ہونگے
https://maktabaislamia.com.pk/products/tohfatul-uroos-simple-edition

📱 واٹس ایپ:
0309-9993915

🌿 نبی کریم ﷺ کی سیرت و اخلاق پر 5 منتخب اور مستند کتبہر مسلمان گھر میں ایسی کتب ضرور ہونی چاہئیں جن کے ذریعے رسول اللہ ﷺ...
15/08/2026

🌿 نبی کریم ﷺ کی سیرت و اخلاق پر 5 منتخب اور مستند کتب

ہر مسلمان گھر میں ایسی کتب ضرور ہونی چاہئیں جن کے ذریعے رسول اللہ ﷺ کی مبارک سیرت، اعلیٰ اخلاق، عاداتِ مبارکہ اور تعلیمات سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔

📚 اس خصوصی سیٹ میں شامل کتب:

✅ رحمۃ للعالمین ﷺ
سیرتِ نبوی ﷺ پر قاضی محمد سلیمان منصورپوریؒ کی شہرۂ آفاق اور مستند تصنیف، جس میں قرآن و سنت کے دلائل، تحقیقی اسلوب اور دیگر مذاہب کی کتب سے نبی کریم ﷺ کی عظمت و صداقت کو نمایاں کیا گیا ہے۔

✅ رحمتِ عالم ﷺ
نبی کریم ﷺ کی مکمل حیاتِ مبارکہ کا جامع اور ایمان افروز تذکرہ۔

✅ شمائل ترمذی
رسول اللہ ﷺ کے مبارک حلیہ، عادات، اخلاق اور روزمرہ معمولات کا مستند مجموعہ۔

✅ شانِ مصطفیٰ ﷺ کے سنہرے موتی
رسول اکرم ﷺ کی شان و عظمت پر ایمان افروز واقعات اور منتخب مضامین۔

✅ معلمِ اخلاق
نبی کریم ﷺ کی اعلیٰ اخلاقی تعلیمات اور عملی تربیت سے بھرپور رہنمائی۔

💰 نارمل قیمت: 6,960 روپے
🎁 خصوصی پیشکش: صرف 4,000 روپے

📲 واٹس ایپ پر آرڈر کریں:
https://wa.me/923099993915

🌐 ویب سائٹ:
https://maktabaislamia.com.pk/collections/seerat-un-nabi-discount-offer

13/08/2026
11/08/2026

Maktaba Islamia Faisalabad Branch

📖 اہل سنت و جماعت کے ضوابط اصولِ فقہعلمِ اصولِ فقہ کے اہم مباحث پر مشتمل ایک جامع اور مستند کتاب، جس میں قرآن و سنت، اجم...
09/08/2026

📖 اہل سنت و جماعت کے ضوابط اصولِ فقہ

علمِ اصولِ فقہ کے اہم مباحث پر مشتمل ایک جامع اور مستند کتاب، جس میں قرآن و سنت، اجماع، قیاس، اجتہاد، تقلید، فتویٰ اور دیگر اصولی مباحث کو اہل سنت و جماعت کے منہج کے مطابق مدلل انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

✨ اہم خصوصیات:
• شرعی دلائل اور ان کی حجیت
• اجماع و قیاس کے اصول
• اجتہاد، تقلید اور فتویٰ
• فقہی قواعد اور شرعی احکام
• مستند دلائل اور علمی مباحث

📚 مصنف: محمد بن حسین بن حسن الجیزانی
📝 مترجم: عبدالحمید
📄 صفحات: 504
📕 کاغذ: امپورٹڈ

🔥 خصوصی رعایتی قیمت : 1,600 روپے

🎓 طلبۂ علم، علماء، محققین اور اصولِ فقہ سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے نہایت مفید کتاب۔

📱 آرڈر/مزید معلومات کے لئے
0309-9993915

Which books are you reading?آج کل آپ کون سی کتب کا مطالعہ کر رہے ہیں؟
09/08/2026

Which books are you reading?

آج کل آپ کون سی کتب کا مطالعہ کر رہے ہیں؟

مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد نئے شوروم میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار صاحب کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ مسرت و اعزاز ہے اس موقع...
03/08/2026

مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد نئے شوروم میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار صاحب کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ مسرت و اعزاز ہے

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو اسلامیہ گروپ، محمد سرور عاصم اور ان کے صاحبزادے نعمان عاصم بھی موجود تھے۔ ملاقات خوشگوار اور علمی ماحول میں ہوئی، جس کے دوران علمی، تعلیمی، دینی اور معاشرتی موضوعات پر نہایت مفید اور فکر انگیز گفتگو ہوئی۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار صاحب رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، فیصل آباد کیمپس میں شعبۂ فزکس اور شعبۂ ایجوکیشن کے سربراہ ہیں۔ آپ ایک ممتاز ماہرِ تعلیم، محقق، تربیت کار اور باوقار خطیب ہیں، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے خطباتِ جمعہ کے ذریعے دینی، اخلاقی اور فکری رہنمائی کی گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

دورانِ تشریف آوری انہوں نے مکتبہ اسلامیہ شوروم کا وزٹ بھی کیا، ادارے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مختلف امور پر اپنی قیمتی آراء، رہنمائی اور نیک تمناؤں کا اظہار فرمایا۔

ہم پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار صاحب کی تشریف آوری پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ، عافیت، برکت اور مزید توفیقِ خیر عطا فرمائے، اور انہیں علم و دین کی خدمت کا یہ مبارک سفر اسی اخلاص اور جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Address

GF/26 Hadia Haleema Center, Ghazni Street, Urdu Bazar
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00

Telephone

+923099993915

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maktaba Islamia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Maktaba Islamia:

Shortcuts

Share