Jumhoori Publications

Jumhoori Publications Independent and Progressive Publisher

Jumhoori Publications have emerged as front runner publishers – in a short span of time – thanks largely to our independent and progressive posturing. A seminal focus on subjects of political, philosophical and cultural import – including art and literature – initially earned us a niche as trend-setters with our own national background. The growing recognition of Jumhoori Publications, having tran

scended the geographical barriers, now claims a global readership – books on international affairs being the most sought after publications. In the process, Jumhoori Publications have elicited favourable response from world’s renowned authors, whose works now have been translated into Urdu, thus adding further to their huge reader base across the globe. Jumhoori Publications look to the future with a fresh resolve to encourage counter-narrative within the tiers of society, and to disseminate the message of knowledge, wisdom and rational thinking so as to bridge differences between the societies of a divided world.

جمہوری پبلیکیشنز ایک ترقی پسند اور غیرجانب دار پبلشر کے طور پر پاکستان میں اپنی منفرد شناخت قائم کرنے میں بڑی تیز رفتاری سے کامیاب ہوا ہے۔ جمہوری پبلیکیشنز نے سیاسیاتِ عالم، تاریخ،ادب، فلسفہ اور ثقافت سے متعلقہ تحریروں کو کتابوں کی شکل میں لوگوں تک پہنچایا اور اس باعث قومی سطح سے آگے بیرونِ ملک بھی اس ادارے کی پہچان اور ساکھ قائم ہوئی ہے۔ جمہوری پبلیکیشنز نے عالمی امور پر مبنی تحریروں، ترقی پسند ادب کی اشاعت اور تاریخ کی تلاش و درستی کے اس سفر میں نہ صرف پاکستان کے معروف اہل قلم کی تحریروں کو قارئین تک پہنچایابلکہ نئے لکھنے والوں کو بھی متعارف کروایا ہے۔ اس عمل میں ادارے نے مختلف ممالک کے لکھاریوں کی تحریروں کے قومی زبان اردو میں تراجم کرواکر اپنے ہاں کے عام لوگوں کو جدید دنیا کے علومتک رسائی دینے کا بیڑا بھی اٹھایا۔اس اقدام سے جمہوری پبلیکیشنز نے پاکستان میں اشاعت کاری کے شعبے میں اپنی منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔ جمہوری پبلیکیشنزاہل علم اور عوام کو ایسا لٹریچر فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جس سے معلومات اور آگہی کے نئے دریچے وا ہوسکیں،متبادل آراء کو فروغ حاصل ہو،نیز ایک ایسے معاشرے کا قیام ممکن ہوسکے جس کی بنیاد علم، تدبر اور منطق پر قائم ہو اور جو دنیا کی تمام تہذیبوں میں خلیج کی بجائے پُل بنانے میں معاون ثابت ہو۔

اعتزاز احسن صاحب۔۔۔جُمہوری پبلیکیشنز  اشاعت  میں اپنی مثال آپ ہےاپنے مواد اور موضوعات کے حوالے سےہمارے دفتر تشریف لائیں ...
03/08/2026

اعتزاز احسن صاحب۔۔۔جُمہوری پبلیکیشنز اشاعت میں اپنی مثال آپ ہے
اپنے مواد اور موضوعات کے حوالے سے
ہمارے دفتر تشریف لائیں اورکمال ڈسکاؤنٹ پر اپنی پسند کی کتابیں لے جائیں
Jumhoori Publications 2 Iftikhar Malik Road, Canal Park, Gulberg 2, Lahore
10 am to 5 pm
WhatsApp 03334463121, Landline 📞04236314140 #اردو #کتابخانه #کتابیں📚

“سندھ ساگر۔ اور قیام پاکستان”ہم اور ہماری تاریخ۔۔۔ جس دھرتی پر ہم بستے ہیں، یہ کتنی قدیم ہے۔۔۔۔ سات دریاؤں کی دھرتی۔۔۔۔ ...
01/08/2026

“سندھ ساگر۔ اور قیام پاکستان”
ہم اور ہماری تاریخ۔۔۔ جس دھرتی پر ہم بستے ہیں، یہ کتنی قدیم ہے۔۔۔۔ سات دریاؤں کی دھرتی۔۔۔۔ یہاں کے کردار۔۔۔۔ لوک داستانیں۔۔۔ اور بیرانی حملہ آور۔۔۔
ہزاروں سال سے اس خطہ ارض کا تعارف۔۔۔
ایک ایسی کتاب جسے پڑھے کر اپنے بارے آگاہی ہوتی ہے۔۔۔
پاکستان کی معروف ترین کتاب۔۔۔
چودھری اعتزاز احسن کے قلم سے۔ ۔۔۔ جو وکالت، خطابت کے دھنی تو ہیں تاریخ پر بھی گرفت کی بنا پر وہ بے مثال ہیں
صفحات 410…… قیمت صرف 1440 روپے۔۔۔۔۔ ڈاک خرچ بھی ہمارے ذمے۔۔۔۔ جب نیا ایڈیشن شائیع ہو گا تو قیمت اس سے کہیں زیادہ ہو گی۔۔۔ابھی آرڈر کریں
WhatsApp 03334463121
Jumhoori Publications, 2 Iftikhar Malik Road,Canal Park, Gulberg, Lahore
Landline 📞 04236314140 #
تاریخ #تاریخی

31 جولائی 2026ء ۔لاہور جمخانہ کلب میں ڈاکٹر تراب الحسن سرگانہ صاحب کے ساتھ ایک شام ۔تصویری جھلکیاں آپ کی کتابوں نے پنجاب...
01/08/2026

31 جولائی 2026ء ۔لاہور جمخانہ کلب میں ڈاکٹر تراب الحسن سرگانہ صاحب کے ساتھ ایک شام ۔تصویری جھلکیاں

آپ کی کتابوں نے پنجاب کے تاریخی مزاحمتی کردار کو جس طرح پیش کیا ہے اس پر پنجاب کے عوام ہی نہیں دوسری قومیتوں کے دانشور بھی ممنون ہیں
اور جُمہوری پبلیکیشنز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی ایک کتاب ( مقدمہء پنجاب ) جو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے بعد شائع ہوئی ا س کی اشاعت کا سہرا ہمارے ادارے کے سر پر سجا
سلامت رہیں
Jumhoori Publications WhatsApp 03334463121
Landline 📞 04236314140 #پنجاب #پنجاب #تاریخی #تاریخ #اردو #اردوادب

31/07/2026

31 جولائی 2026ء۔۔۔ ڈاکٹر تراب الحسن سرگانہ صاحب کیساتھ لاہور کی یاد گار محفل۔۔۔ جم خانہ کلب لاہور۔۔۔
جُمہوری پبلیکشنز منفرد کتابیں تو شائع کرتا ہی ہے۔ مگر اسی کیساتھ ملک میں علم و ادب کے نئے سرچشمے اس ادارے سے پھؤٹتے ہیں ۔۔۔ ایک روایات ساز ادارہ ۔۔۔۔ نئے سے نیا موضوع کتب اور ان کتب کی قارئین تک رسائی کیساتھ ساتھ ایسی فکری محافل برپا کرنا اسی کا اعزاز ہے۔۔۔۔جس کی بازگشت ملک کے علم و ادب کے ہر کونے تک پہنچتی ہے
شکریہ! قارئین جو اس ادارے کی حقیقی طاقت ہیں🙏🙏🙏💞💞💞

معروف شاعرہ بسمل صابری  صاحبہ  جن کی شاعری کا ایک عہد ہے اور وہ دو روز قبل ہم سے جدا ہو گئیں۔ وہ جُمہوری پبلیکیشنز کو اپ...
31/07/2026

معروف شاعرہ بسمل صابری صاحبہ جن کی شاعری کا ایک عہد ہے اور وہ دو روز قبل ہم سے جدا ہو گئیں۔ وہ جُمہوری پبلیکیشنز کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتی تھیں، جس سرشاری سے وہ ساہیوال سے لاہور ہمارے دفتر تشریف لاتیں وہ منظر قابل دید ہوتا ان کے آنے سے سارے دفتر میں بہار آجاتی۔
ان کی ایک یادگار تصویر، جریدہ “تخلیق “ کی تقریب کے دوران جس کے بانی اظہر جاوید مرحوم تھے۔
دائیں سے بائیں، محترمہ بسمل صابری، طفیل اختر مرحوم( فلمی صحافت کے سرخیل)،افتخار مجاز مرحوم ( پاکستان ٹی وی کے سینئر) ، فرخ سہیل گوئندی ان کے ساتھ ان کے والد محمد یعقوب گوئندی مرحوم، اور جناب کنول فیروز
دہائیوں پہلےسرگودہا میں تین بچوں کی دوستی بہت قابل دید تھی۔ اظہر جاوید، یعقوب گوئندی اور کنول فیروز

#اردوشاعری #اردوادب #اردوغزل #اردوناول #اردوغزل

وہ عکس بن کے مری چشم تر میں رہتا ہےعجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔بسمل صابری صاحبہ کا یہ شعر ہر اس فرد کے ...
30/07/2026

وہ عکس بن کے مری چشم تر میں رہتا ہے
عجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے
💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔
بسمل صابری صاحبہ کا یہ شعر ہر اس فرد کے ذہن میں نقش ہے جو اردو جانتا ہے
شعبہ تعلیم مین تمام عمر خدمات سرانجام دینے والی یہ شخصیت، خوبصورت شاعرہ، خوش لباس ،خوش گفتار اور ایک خود دار انسان تھیں۔۔۔۔۔ زمانہ ان کی شاعری کا مداح ہے۔۔۔۔۔وہ جب ساہیوال سے لاہور تشریف لاتیں تو سیدھی جُنہوری پبلیکیشنز تشریف لاتیں ۔۔۔۔ جسے وہ اپنی زندگی کا آخری ایک ساتھی قرار دیتیں
وہ ہمارے ادارے کی فرد کی طرح تھیں،مسکراہٹوں قہقہوں ہمارا دفتر مہک و چہک اٹھتا
وہ مسکراتے اور قہقہے بکھیرتے کل اس جہان فانی سے رخصت ہو گئیں 💔💔💔💔
ہم سب کو بہت اداس چھوڑ گئیں۔۔۔۔۔
انا لله و انا الیه راجعون

“سچ کا سفر”۔۔۔ایک ایسے پاکستان کے شخص کی داستانِ حیات جس نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ٹرکوں پر مزدوری سے کیا اور آج وہ پاک...
29/07/2026

“سچ کا سفر”۔۔۔ایک ایسے پاکستان کے شخص کی داستانِ حیات جس نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ٹرکوں پر مزدوری سے کیا اور آج وہ پاکستان کا پانچواں امیر ترین شخص ہے، صدرالدین ہاشوانی۔۔۔یہ کتاب مزدوری، محنت اور خوشحالی کی کہانیاں تو بیان کرتی ہی ہے۔۔۔۔۔اس کے ساتھ ساتھ اس ملک کے حکمرانوں کی کارستانیاں بھی بے نقاب کرتی ہے۔۔۔پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں سے ایک کتاب، ۔۔۔۔۔۔ ہر صفحہ چونکا دینے والا۔۔۔ابھی آرڈر کیجئے کتاب گھر بیٹھے منگوائیے
ہمارے WhatsApp 03334463121 پر رابطہ کیجئے
صفحات224, قیمت 980 روپے۔۔۔۔ڈاک خرچ بھی ہمارے ذمےJumhoori Publicationss 2 Iftikhar Malik Road, Canal Park, Gulberg, Lahore
📞 04236314140 #کتاب #اردوشاعری #اردو #اُردو #اردوادب

پاکستان میں کمیونسٹ جدوجہد کی تاریخ جاننے کے لئے، جام ساقی مرحوم کی تاریخ جدوجہد جاننا لازم ہے۔ سندھ کے ایک گوٹھ کا یہ ب...
28/07/2026

پاکستان میں کمیونسٹ جدوجہد کی تاریخ جاننے کے لئے، جام ساقی مرحوم کی تاریخ جدوجہد جاننا لازم ہے۔ سندھ کے ایک گوٹھ کا یہ باسی پاکستانی ریاست کو کس قدر کھٹکتا ہے۔۔۔۔یہ سب کچھ اس کتاب میں۔۔۔۔ ایسی کتابیں افسانوں اور ناولی کرداروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہیں
کتاب وہ جو آپ کے علم و معلومات کو زرخیز کر جاۓ
صفحات 264 قیمت 800 ڈاک خرچ 250 روپے، گھر بیٹھے یہ نادر کتاب آرڈر کیجئے، ہمارے
WhatsApp 03334463121 پر
Jumhoori Publications 2 Iftikhar Malik Road, Canal Park, Gulberg 2, Lahore
Landline 📞 04236314140

28/07/2026
معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر تراب الحسن سرگانہ صاحب کی کتاب “مقدمہ پنجاب” تاریخ اور تاریخ نویسی کے تناظر میں پر انکے ہمراہ...
28/07/2026

معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر تراب الحسن سرگانہ صاحب کی کتاب “مقدمہ پنجاب” تاریخ اور تاریخ نویسی کے تناظر میں
پر انکے ہمراہ گفتگو کی ایک شاندار فکری و علمی محفل
بروز جمعہ مورخہ 31 جولائی 2026 ء 3.30 دوپہر
جمخانہ کلب لاہور۔۔۔جُمہوری پبلیکیشنز کاروباری اشاعتی ادارہ نہیں، دانش کدہ ہے۔ علم و فکر کا مرکز ہے۔ اسی شعور کے ساتھ اشاعت کاری کرتا ہے سماج سازی کے لئیے
یہ اعلان دعوت نامہ ہے
💕

Address

2 Canal Park, Gulberg 2
Lahore
54660

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+923334463121

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jumhoori Publications posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jumhoori Publications:

Shortcuts

Share

Category