19/04/2026
امریکہ ایک ایسا ملک ہے جس کے سینٹ کے ایک عام ٹچے سے رکن سے اپنے حق میں ٹویٹ کروانا ہو تو لابنگ فارمز کو لاکھوں ڈالرز ماہانہ ادا کرنا پڑتے ہیں۔ دنیا بھر کے تمام ممالک سالوں لابنگ فرمز کو ہائر کرتے ہیں اور کروڑوں ڈالر صرف اس بات پہ پھونک دیتے ہیں کہ امریکہ سے ان کے تعلقات اچھے رہیں اور امریکی صدر سال میں انہیں ایک آدھ فون کردیا کریں ۔
دوسری جانب آج کا پاکستان ہے جس کی امریکی صدر ہر دوسرے پریس بریف میں پاکستان کی تعریف کرتا ہے اور اب تو بات یہاں تک آن پہنچی ہے کہ باقاعدہ نام لے لے کر پاکستان کا اور پاکستانی وزیر اعظم و آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔
اس وقت دنیا میں پاکستان کا مقام کچھ ایسا ہے کہ
ایک طرف سعودی عوام اور حکمران ہمیں گلے سے لگا رہے ہیں
دوسری جانب ایران ہمارے صدقے واری
تیسری طرف امریکہ ہمارا شکر گزار
چوتھی طرف چین اپنے آئرن برادر کے ہر قدم ساتھ
پانچویں طرف ترکی ہمارے کاندھے سے کندھا ملائے ساتھ
چھٹی جانب قطر و مصر ہم پہ محبتیں نچھاور کر رہے
ساتویں طرف یوروپی یونین شکریہ پاکستان کہہ رہا
ایسے میں آٹھویں طرف بھارت ، اسرائیل ایک آدھ بھاڑے کا ٹٹو نما کوئی ملک اور پاکستان کی کامیابیوں کے دشمنوں نے بین ڈالا ہوا ہے تو اسے انجوائے کیجیے کہ پاکستان کی کامیابیوں کی گونج اِتنی اونچی ہے کہ ان بدبختوں کا رونا دھونا نا کسی کو سنائی دے گا اور نا ہی انہیں دنیا بھر میں کوئی سننا چاہتا ہے 😅
ایسے میں ایک نعرہ تو بنتا ہے
میرے سوہنے پاکستان تیرے بخت کی خیر ہو
تو ہمیشہ زِندہ باد رہے ❤️🇵🇰❤️