کونسی کتاب چاہیے؟

کونسی کتاب چاہیے؟ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from کونسی کتاب چاہیے؟, Book shop, Lahore.
(1)

میں "سکرین" کے زمانے میں "صفحات" بیچتا ہوں 📖🎈
کتابیں بیچنا میرا کاروبار ہی نہیں بلکہ جنون ہے، گھر بیٹھے کتابیں منگوانے کے لیے رابطہ کیجئے!!!!
انتباہ : اِس کتب فروش کی کہانیاں سُن کر آپ بھی کتابوں کے دیوانے ہو سکتے ہیں۔
عمر کتابی 📚❤️

26/09/2026

کیا فکشن (ناول/افسانے) ہماری عملی زندگی پر کوئی مثبت اثر ڈالتے ہیں؟؟
کیسے؟ 🤔📚

میں بہت خوشی سے اپنے تمام دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ نومبر میں شارجہ میں ہونے والے بُک فئیر میں آپ کا بھائی بھی شرکت ک...
26/09/2026

میں بہت خوشی سے اپنے تمام دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ نومبر میں شارجہ میں ہونے والے بُک فئیر میں آپ کا بھائی بھی شرکت کرے گا ان شاءاللہ۔ یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے کہ کتب بینی کے فروغ کے لیے مجھے انٹرنیشنل بُک فئیر میں شمولیت کا موقع مل رہا ہے۔ اِس کے لیے Pakistan Pavilion کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سپانسر کیا۔
تو عرب امارات کے کتب بین دوست لازمی تشریف لائیے گا، آپ دوستوں سے مل کر اچھا لگے گا، مزید یہ کہ انڈیا کے دوستوں کو بتانا تھا ہمارے سٹال پر اُردو کتابوں کی بہت ورائٹی ہوگی، جو انڈین دوست پاکستان سے براہ راست نہیں منگوا سکتے وہ شارجہ بک فئیر میں سے اپنے کسی دوست وغیرہ کے ذریعے کتابیں منگوا سکتے ہیں۔
ابھی اِس خوبصورت ایونٹ کو ایک مہینہ پڑا ہے لیکن میں بہت پرجوش ہوں، زندگی میں پہلی بار جہاز پر بیٹھوں گا اور اتنے بڑے بُک فئیر میں رنگ برنگے پبلشروں اور دنیا بھر کے کتب بینوں سے ملوں گا، یہی نہیں بلکہ شارجہ بُک فئیر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سٹال Urdu Books World پر بھی موجود رہوں گا۔
بہت مزہ آنے والا ہے دوستو....

عمر کتابی 📚😇

گزشتہ کچھ مہینوں میں کئی دوستوں نے مجھ سے بائبل مقدس کے بارے میں دریافت کیا کہ مل جائے گی ؟ مگر مجھے یہ اُردو بازار سے ن...
26/09/2026

گزشتہ کچھ مہینوں میں کئی دوستوں نے مجھ سے بائبل مقدس کے بارے میں دریافت کیا کہ مل جائے گی ؟ مگر مجھے یہ اُردو بازار سے نہیں مل سکی، البتہ کل میں نے ایک خوبصورت سا بائبل ہاؤس دریافت کر لیا ہے، یوں تو وہاں بائبل کئی ڈیزائنوں اور سائزز میں دستیاب تھی لیکن میں یہ سٹینڈرڈ سائز کی بائبل آپ سے متعارف کروا رہا ہوں۔
انجیل فقط ایک کتاب نہیں ، بلکہ پیغام محبت ہے۔ ایسا پیغام جو انسان کو اپنے دل میں جھانکنے ، دوسروں کو معاف کرنے اور خدا کی طرف رجوع کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کیا، وہ انسانیت سے محبت کا درس دیتے ہیں۔ اُن کی تعلیمات کو پڑھنے اور سمجھنے کے لیے اگر آپ کو یہ کتاب چاہیے تو مجھ سے منگوا سکتے ہیں، شکریہ۔
نوٹ : انگریزی میں بھی مل جائے گی!

عمر کتابی 📖🌸

مارکیٹ آنے کے بعد نہ کھانے کی فکر رہتی ہے نہ پینے کی، بس کتابیں کھوج کھوج کر لاتا ہوں اور پیک کرتا جاتا ہوں۔ آج کے سبھی ...
25/09/2026

مارکیٹ آنے کے بعد نہ کھانے کی فکر رہتی ہے نہ پینے کی، بس کتابیں کھوج کھوج کر لاتا ہوں اور پیک کرتا جاتا ہوں۔ آج کے سبھی پارسل پیک کر کے اور بُک کر کے اب دوپہر کا کھانا (شام کے سات بجے) کھا رہا ہوں، جب بندہ اپنا فرض نبھا کر کھانا کھاتا ہے تو لطف دوبالا ہو جاتا ہے اور اگر کھانے میں چنے والے چاول ہوں تو کھانے کا لطف چوبالا بھی ہو سکتا ہے۔

عمر کتابی 🤫📚

24/09/2026

اُردو بازار کی ایک بوسیدہ عمارت میں یہ بوڑھا کاتب اب بھی ڈیرہ جمائے جدت کے ساتھ لڑ رہا ہے جس نے اِن کی جاب کھا لی مگر حوصلہ نہ چھین سکی۔

عمر کتابی 🌸📖

ذہن پر جبر کر کے 110 صفحات پڑھ چکا ہوں لیکن کہانی کوئی سر پیر نہیں پکڑا رہی، گوتم نیلمبر گیا ہے اور جونپور بغداد کا کمال...
24/09/2026

ذہن پر جبر کر کے 110 صفحات پڑھ چکا ہوں لیکن کہانی کوئی سر پیر نہیں پکڑا رہی، گوتم نیلمبر گیا ہے اور جونپور بغداد کا کمال الدین منصور آ گیا ہے، فی الحال وہ ہندوستان میں بھٹکتا پھرتا ہے اور میں اُس کے ساتھ ساتھ بنارس و کاشی میں سادھوؤں و پنڈتوں کے پیچھے پیچھے بھٹک رہا ہوں اور ہمیں چمپا نہیں مل رہی، ایسا لگ رہا ہے اب کہانی کا منہ سر بننے لگے گا۔

عمر کتابی 📖🤫

ایک بھائی صاحب نے کچھ عرصہ پہلے ایک کتاب منگوائی تھی اور میرے پاس ان کا نمبر سیو تھا۔ پچھلے ہفتے انہوں نے میرے اکاؤنٹ می...
24/09/2026

ایک بھائی صاحب نے کچھ عرصہ پہلے ایک کتاب منگوائی تھی اور میرے پاس ان کا نمبر سیو تھا۔ پچھلے ہفتے انہوں نے میرے اکاؤنٹ میں کچھ پیسے بھیج کر مجھے مطلع کیا اور کہنے لگے عمر بھائی کتابیں اچھی لگتی ہیں، پڑھنے کا شوق ہے لیکن زیادہ نہیں پڑھی ہیں، اِن پیسوں میں ایسی کتابیں بھیج دو جو میرے شوق کی چنگاری بھڑکا دیں اور میں دل سے کتابیں کی طرف راغب ہو جاؤں۔
جب بھی مجھ سے کوئی دوست کتابوں کے حوالے سے رہنمائی مانگتا ہے تو میں تھوڑا ہچکچا جاتا ہوں کہ کیا پتا اُن کی سوچ کیسی ہے ، اُنہیں کلاسک نوعیت کے ناول پسند آئیں گے یا آجکل کے پاپولر فکشن اُن کی توجہ کا مرکز ہیں۔ ایسے میں اپنی پسند بتانے کی بجائے کوشش کرتا ہوں کہ اُن کی ذہنی سطح کے مطابق کچھ تجویر کروں جو اُن کے مطالعے کے شوق کو تقویت دے۔
لیکن اِن بھائی صاحب نے گیند میرے کورٹ میں ڈال دی تھی تو میں نے تمام کتابیں اُن لکھاریوں کی چنی ہیں جو مجھے ذاتی طور پر پسند ہیں اور انسانی نفسیات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ عمیرہ نمرہ اور دیگر پاپولر فکشن رائٹرز سے لوگوں کو شکوہ ہے کہ وہ مذہب کا تڑکا لگاتی ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہر لکھنے والا/والی اپنی تصانیف میں اپنے نظریے اور سوچ کی ہی عکاسی کرتے ہیں، مثلاً مجھے منٹو، عصمت، غلام عباس، کرشن چندر اور منشی پریم چند وغیرہ اسی لیے پسند ہیں کیونکہ یہ معاشرے کو مذہب کی عینک سے نہیں دیکھتے، بلکہ انہوں نے اپنے ناولوں اور افسانوں میں انسانی نفسیات ،معاشرتی رویوں اور اُن نکات کو موضوع بنایا ہے جن پر بات کرنے سے عام لوگ ہچکچاتے ہیں ہا نظرانداز کرتے ہیں۔ میں نے جو کتابیں بھیجی ہیں اُن کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

١- ٹیڑھی لکیر از عصمت چغتائی
٢- امراؤ جان ادا از مرزا ہادی رسوا
٣- رسیدی ٹکٹ از امریتا پریتم
٤- غلام عباس کے افسانے
٥- مراۃ العروس
٦- پطرس کے مضامین
٧- گئودان از منشی پریم چند
٨- غدار از کرشن چندر
٩- دوسری برف باری سے پہلے از کرشن چندر
١٠- جنت کی تلاش از رحیم گل

میں نے کوشش کی ہے کہ اچھا ادب اُن کو بھیجا جائے، امید ہے کہ اُنہیں پسند آئے گا ۔ باقی میرا ارادہ ہے کہ ایسے ہی کچھ کتابوں کے سیٹ اپ سے متعارف کراؤں جن میں متفرق موضوعات ہوں ، اچھے اور معلوماتی سفرنامے ہوں ، کاٹ دار افسانے ہوں، دل کو چھو جانے والے ناول ہوں، مسکراتے مضامین ہوں اور پانی پر ڈالتی ناؤ کی مانند گزاری ہوئی زندگیوں کی داستانیں ہوں۔
ویسے اِس فہرست والی کتابوں میں سے کون کون سی کتابیں آپ نے پڑھی ہیں؟ کم از کم سات کتابیں پڑھ چکنے والے قارئین میرے بیسٹ فرینڈ ہیں...!!!!!

عمر کتابی 📚❤️

23/09/2026

If you are fed up from irrelevant and time wasting content. This “Kitabi” reel would help you to get connected with Books related content. 📚🌸

22/09/2026

آپ دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے، گزشتہ چند دنوں سے فیس بک نے میری ریچ قابلِ افسوس حد تک کم کردی ہے۔ دراصل فیس بک چاہتی ہے کہ میں پیسے دے کر نئے لوگوں تک پہنچوں، لیکن جب میں کونٹینٹ دلچسپ اور معلوماتی کونٹینٹ بناتا ہوں تو میں کیوں پیسے بھروں۔
تو ایسے میں مجھے آپ دوستوں کے ایک کمینٹ کی ضرورت ہے، یہ پوسٹ اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو لائک لازمی کیجئے گا تا کہ ایلگورتھم مجھ سے بلاوجہ کی پابندی ہٹا دے۔ میری گزشتہ پوسٹ ایک اہم موضوع پر تھی، ممکن ہو تو وہ بھی لازمی پڑھیں ، شکریہ ۔

عمر کتابی 📚🥹

کسی بھی مُلک کا نظام تین اداروں کی وجہ سے چلتا ہے یعنی ریل، جیل اور میل۔ ریل کا مطلب نقل و حمل یعنی لوگوں کی آمدورفت یے،...
22/09/2026

کسی بھی مُلک کا نظام تین اداروں کی وجہ سے چلتا ہے یعنی ریل، جیل اور میل۔ ریل کا مطلب نقل و حمل یعنی لوگوں کی آمدورفت یے، کیونکہ تقریباً ہر کام اور کاروبار حرکت سے جڑا ہے۔ جیل سے مراد قانون ہے ، یعنی اگر قانون بلاامتیاز کام کرے، ہر پیمانے پر کرپشن اور جرائم کو روکا جائے تو خوشحالی یقینی ہے۔ اسی طرح تیسرے نمبر پر میل ہے ، اس میں لوگوں کی بجائے فقط سامان کی نقل و حمل شامل ہے، وہ سامان ڈاکومنٹ سے لے کر ضروریات زندگی کی ہر چیز ہو سکتی ہے۔ جس ملک کے یہ تینوں ادارے ایمانداری سے کام کریں، تو اُس ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یوں تو بدقسمتی سے ہمارے پاکستان کا تقریباً ہر ادارہ ہی کرپٹ اور غیر ذمہ دار لوگوں سے بھرا ہوا ہے، لیکن واسطہ چونکہ آخرالذکر یعنی "میل" سے ہے تو میرا شکوہ بھی اِسی ادارے سے ہے۔ جیسا کہ آپ دوست جانتے ہیں میں نے تقریباً پونے دو سال پہلے آنلائن کتابیں بیچنے کا سلسلہ شروع کیا تھا ، یہ سلسلہ فقط خود کو مالی آسودگی فراہم کرنے کے لیے ہی نہیں تھا بلکہ موبائل فون کے زمانے میں دم توڑتی کتب بینی اور مطالعے کے رجحان کو پھر سے عام کرنے کی ایک کوشش بھی تھی۔

چونکہ میری پروڈکٹ فزیکل تھی، تو مجھے اپنے قارئین و کسٹمرز تک کتابیں پہنچانے کے لیے کسی میڈیم یعنی کورئیر سروس کی ضرورت تھی۔ کچھ وجوہات کی بنیاد پر میں نے پاکستان پوسٹ کا انتخاب کیا، اور میں دل سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے اِس ادارے سے ایک خصوصی لگاؤ ہے ، یوں کہنا مناسب ہوگا کہ میرے اِس دو سالہ کتابی سفر میں اِس ادارے کا بڑا ہاتھ ہے، میں نے تو امریکہ، یورپ، چائنہ ، سعودی عرب اور کوریا تک یہاں سے کتابیں بھجوائی ہیں۔ پاکستان پوسٹ سے خصوصی لگاؤ ہے ، اس کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں :

١- پاکستان پوسٹ ایک سرکاری ادارہ ہے، ان کے ڈلیوری چارجز بہت مناسب ہیں، عام پارسل کے علاوہ یہ "بُک سروس" کی سہولت بھی دیتے ہیں جو اور کوئی ادارہ دے ہی نہیں سکتا، بُک سروس میں جو پارسل پرنٹڈ میٹیریل پر مبنی ہو وہ عام پارسل کی نسبت سستا بُک ہوتا ہے۔
٢- دوسری پرائیویٹ سروسز کی رسائی عموماً دیہاتوں تک نہیں ہے، وہ بس شہروں میں ہی پارسل پہنچاتے ہیں، جبکہ پاکستان پوسٹ نے یونین کونسلوں اور دیہاتوں میں بھی اپنی سروس رکھی ہے اور ڈاکیے بھرتی کئیے ہوئے ہیں، اس لیے میں بلاجھجک پارہ چنار کے دیہاتوں سے لے کر لسبیلہ کے گاؤں تک، سندھ کی دور دراز آبادیوں سے لے کر جنوبی پنجاب کے کونے کونے تک پارسلز بھجوا دیتا ہوں۔
٣- پاکستان پوسٹ چونکہ سرکاری ادارہ ہے تو اِس ادارے کی خدمات لے کر میرے اندر کے وطن پرست کو بہت خوشی ہوتی ہے، پاکستان پوسٹ نے اردو بازار میں ایک چھوٹا سا ڈاک خانہ تاجروں کی درخواست پر کھولا ہے، وہاں سے ہر روز سینکڑوں پارسلز ملک بھر میں روانہ کئیے جاتے ہیں، اتنے پارسلز دیکھ کر دل کو خوشی ہوتی ہے کہ ہمارا یہ سرکاری ادارہ عوام کی خدمت بھی کر رہا ہے اور پیسے بھی کما رہا ہے۔

یہ سب وجوہات بہت خوبصورت ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے یہ سروس کافی تنگ کر رہی ہے، عموماً پنجاب میں پارسل تین سے چار دن میں پہنچ جاتا تھا اور دوسرے صوبوں میں بھی زیادہ سے زیادہ پانچ سات دن ہی لیتا تھا ۔ لیکن آجکل پنجاب میں ہی ایک ایک ہفتے سے پارسلز پھنسے ہوئے ہیں، پروڈکٹ چاہے کتاب ہو یا کوئی اور چیز، لیکن ایڈوانس پیمنٹ بھیجنے والے کسٹمرز لیٹ ڈلیوری پر سیخ پا ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ تقریباً ایک مہینے سے کافی پارسلز نے مجھے تنگ کر رکھا ہے اور پارسلز ہیں بھی ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا وغیرہ کے جو زیادہ دور بھی نہیں۔

لیٹ ڈلیوری کی وجہ سے میرے کئی کسٹمرز نے میرے ساتھ سخت تلخ کلامی کی ہے، اور کئیوں نے نرم لفظوں میں ہی سہی شکوہ لازمی کیا اور غیر ذمہ داری کا طعنہ دیا ہے۔اب میرے ہاتھ میں تو یہی ہے کہ ہر روز اردو بازار جا کر ہر روز کتابیں ڈھونڈ کر پیک کر کے ڈسپیچ کردوں، لیکن پاکستان پوسٹ ایک سرکاری ادارہ ہے، وہ میرے کنٹرول میں تو نہیں ہے نا کہ اب ملتان کب پہنچاتا ہے اور فیصل آباد میں کب ڈلیوری کرتا ہے، کتابیں منگوانے والے مجھے میسج کر کر کے میرا جینا حرام کر دیتے ہیں اور میں جو پارسل ڈسپیچ کرنے کے بعد اپنی طرف سے سُرخرو ہوا پڑا ہوتا ہوں پھر مجھے پتا چلتا ہے کہ اصل ذمہ داری تو اب شروع ہوئی ہے کہ اب مجھے جائے نماز بچھا کر دعائیں کرنی ہیں کہ یا رب جلد از جلد ڈلیوری کروا دے۔

آنلائن دنیا میں بے شمار سیلر ہیں، لیکن زیادہ تر پرائیویٹ کوریئر سروس ہی استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ بھی پاکستان پوسٹ کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے تنگ ہیں ، اس لیے بروقت ڈلیوری کی خاطر وہ ڈبل چارجز خوشی خوشی ادا کر لیتے ہیں۔ لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک تو جیسا کہ میں نے بتایا میں کتب بینی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہوں، تو میں بہت سارے لوگوں کو کتابوں کی طرف راغب بھی کرتا ہوں اور وہ لوگ جو زندگی میں پہلے بار کوئی کتاب خریدتے ہیں تو میں نہیں چاہتا کہ وہ ہزار روپے کی کتاب کے ساتھ چار سو روپے ڈلیوری چارجز دیں، میں کبھی کبھی کسی کسٹمر کی خواہش پر کتابیں TCS سے بھجواتا ہوں تو چارجز اتنے ہوتے ہیں کہ میں حیران ہو جاتا ہوں، یہ البتہ گارنٹی ہوتی ہے کہ وہ پارسل تقریباً چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں منزل مقصود تک پہنچ جاتا ہے۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ پرائیوٹ سروس گاؤں دیہاتوں تک ڈلیوری نہیں کرتی اور میرے بہت سارے قارئین دیہاتی علاقوں سے ہوتے ہیں، اس لیے بھی پرائیوٹ سروس مجھے ٹھیک سے راس نہیں آئے گی۔ تقریباً ہر ہر گاؤں میں ڈاکیا موجود ہے جو سرکاری ملازم ہے اور اُس کی ڈیوٹی ہے کہ وہ بروقت پارسل پہنچائے، لیکن چونکہ سرکار نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اس لیے ڈاکیا صاحب مہینے میں دو بار ہی پارسل لاتے ہیں اور پھر خود جا کر کسٹمر کے دروازے پر دینے کی بجائے محلے کی دکان پر دے جاتے ہیں اور کسٹمر کو پتا ہی نہیں ہوتا جبکہ ویبسائٹ پر سٹیٹس Delivered آ رہا ہوتا ہے اور کسٹمرز مجھے پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ پارسل نہیں پہنچا۔ جبکہ پرائیوٹ والے ملازمین اپنی تنخواہ حلال کرتے ہیں، جہاں پارسل ڈلیور کرتے ہیں پارسل کی پکچر لیتے ہیں اور آنلائن جہاں ڈلیوری کا سٹیٹس آتا ہے وہاں وہ پکچر لگاتے ہیں تا کہ کسٹمرز مطمئین ہوں۔

یہ پوسٹ لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ کسٹمرز کی اتنی شکایات کی وجہ سے میں کافی حجالت محسوس کر رہا ہوں، لیکن میں یہ مشن ہمیشہ جاری رکھنا چاہتا ہوں اور یہ بھی چاہتا ہوں کہ جو سروس استعمال کر رہا ہوں وہ اچھے سے کام کرے، میں نے اپنا مقدمہ آپ کے سامنے رکھا ہے، جو دوست میری طرح کوئی بھی پروڈکٹ آنلائن سیل کرتے ہیں اور ڈلیوری کے لیے پاکستان پوسٹ استعمال کرتے ہیں وہ میری اس پوسٹ لازمی شئیر کریں تا کہ یہ پوسٹ متعلقہ ادارے کے افسران تک پہنچے ۔

میں اُن سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے ادارے کے ملازمین کی کونسلنگ کریں تا کہ وہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ختم کر کے نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور یہ ادارہ چلتا رہے، ورنہ لوگ بددل ہو کر پرائیویٹ کمپنیوں کی طرف رُخ کرتے رہیں گے اور یہ اتنا بہترین اور منظم ادارہ اپنے ملازمین کی غیر پیشہ ورانہ عادتوں کی وجہ سے تباہ ہو جائے گا ۔ امید ہے میرے کسٹمرز بھی پارسلز تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سمجھ گئے ہونگے، اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ اِس نظام کو بہتری کی ضرورت ہے تو میری یہ پوسٹ لازمی شئیر کیجئے، ابھی بھی میرے کئی پارسلز دو دو ہفتوں سے مختلف شہروں کے پوسٹ آفسز میں اٹکے ہوئے ہیں۔

عمر کتابی 📚📭

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کونسی کتاب چاہیے؟ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category