Islamic books and magzines اسلامی کتابیں و میگزین

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • Islamic books and magzines اسلامی کتابیں و میگزین
Call Directions

Islamic books and magzines اسلامی کتابیں و میگزین To introduce the people Islamic literature which is for success for mankind in this world and also in

26/03/2021
https://darulifta-deoband.com/home/ur/halal-haram/146954سوال نمبر: 146954عنوان:بیانات سے پہلے گوگل اشتہارات دینا اور اس ...
09/03/2021

https://darulifta-deoband.com/home/ur/halal-haram/146954

سوال نمبر: 146954
عنوان:بیانات سے پہلے گوگل اشتہارات دینا اور اس پر رقم لینا؟
سوال:معزز علماء کرام ۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرا ایک یوٹیوب چینل ہے جس پر میں علماء کرام کے بیانات اپلوڈ کرتا ہو جو کافی لوگو تک پہنچ جاتے ہیں، بیانات سے لوگو کی اصلاح بھی ہوجاتی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اگر میں اپنے چینل پر موجود ویڈیوز بیانات کی مونیٹائز گوگل ایڈسینس کے ساتھ کرلو جس یہ ہوگا کہ گوگل جو ایک ادارہ ہے وہ میرے ویڈیوز کے شروع اور درمیان میں اپنے اشتہارات دیکھائیں گے کچھ سکینڈ کیلئے اور اس اشتہارات کی بدولت گوگل ایڈسینس مجھے بعد میں پیسے دیں گے تو کیا یہ پیسے میرے لیے جائز ہے ؟ ایک بات یاد رہے گوگل ایڈسینس مختلف قسم کے اشتہارات ویڈیو کے شروع اور درمیان میں دیکھائے گا جو ناچ گانے بھی ہوسکتا ہے ؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔
--------------------------------------------------------
جواب نمبر: 146954
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 280-262/B=3/1438
یہ درست نہیں، اس میں دینی بیانات کی توہین اور بے ادبی ہے اس سے جو پیسے آپ کو ملیں گے وہ حلال طیب نہ ہوں گے بلکہ مکروہ ہوں گے۔

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

06/02/2021

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محفلِ صحابہ میں تشریف فرما تھے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اپنی چادر کا کنارہ پکڑے حاضرِ خدمت ہوئے۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دیکھتے ہی حاضرین محفل سے فرمایا:
’’تمہارے یہ صاحب لڑ جھگڑ کر آ رہے ہیں۔‘‘

حضرت صدیق اکبر نے سلام عرض کرتے ہوئے کہا:
میرے اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے درمیان کچھ تکرار ہوئی تو جلدی میں میرے منہ سے ایک بات نکل گئی، جس پر مجھے بعد میں ندامت ہوئی اور میں نے اُن سے معافی مانگی، لیکن انہوں نے معاف کرنے سے انکار کر دیا، لہٰذا میں آپ کی بارگاہ میں حاضر ہو گیا ہوں۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’اے ابوبکر رضی اللہ عنہ ! ﷲ تمہیں معاف فرمائے‘‘
یہ تین مرتبہ فرمایا۔

اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نادم ہو کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سلام عرض کیا۔

اس وقت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ پُر نور کا رنگ بدل گیا۔

یہ صورتِ حال دیکھ کر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ڈر گئے اور گھٹنوں کے بل ہو کر عرض گزار ہوئے :
’’یا رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ﷲ کی قسم! میں ہی زیادتی کرنے والا تھا۔‘‘
یہ دو مرتبہ عرض کیا،

پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
’’بے شک جب ﷲ رب العزت نے مجھے تمہاری طرف مبعوث فرمایا تو تم سب لوگوں نے میری تکذیب کی(جھٹلایا) لیکن ابوبکر نے میری تصدیق کی، اور پھر اپنی جان اور اپنے مال سے میری خدمت میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کیا،‘‘

پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو مرتبہ یہ جملہ ارشاد فرمایا:
فھل أنتم تارکولي صاحبي…!
’’کیا تم میرے لیے میرے ساتھی کو چھوڑ سکتے ہو؟‘‘
’’کیا تم میرے لیے میرے ساتھی کو چھوڑ سکتے ہو؟‘‘

بخدا! نارمل انداز میں یہ قصہ پڑھتے پڑھتے جب اس جملے پر پہنچا ہوں تو یوں لگا جیسے بدن کا ریشہ ریشہ الگ ہوگیا۔

حضور علیہ السلام نے کچھ ایسی دلگدازی اور دلسوزی سے یہ ارشاد مبارک فرمایا ہے کہ حساس دل امتی ہو تو روئے بنا رہ ہی نہیں سکتا!

کتنی ہی دیر زبان اس جملے کو دہراتی اور آنکھیں آنسو بہاتے رہے۔

’’کیا تم میرے لیے میرے ساتھی کو چھوڑ سکتے ہو؟‘‘
’’کیا تم میرے لیے میرے ساتھی کو چھوڑ سکتے ہو؟‘‘

ذرا غور کیجیے
کہ یہ بات امت کے دوسرے افضل ترین شخص حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قصے میں بیان ہوئی،

اور آج جب ساڑھے چودہ صدیوں کے بعد کوئی متعفن زبان حضرت صدیقِ اکبر کا ذکر ہلکے پن سے کرتی ہے تو بےساختہ زبان حضور کے اس سوال کو جو آپ نے اپنی صحابہ کے واسطے سے اپنی امت سے کیا، دہرانے لگتی ہے

’’کیا تم میرے لیے میرے ساتھی کو چھوڑ سکتے ہو؟‘‘

مجھے لگتا ہے کہ حضرت صدیق اکبر کا یہ اعزاز آپ کے تمام اعزازات میں شاید سب سے بڑا ہے۔
رضی اللہ عنہ
۔۔
بشکریہ: محمد فیصل شہزاد

نام کتاب: کالم نگاری کیسے سیکھیں؟مصنف: عبدالمنعم فائزقیمت: 600 روپے*کیش آن ڈلیوری*یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اپن...
30/01/2021

نام کتاب: کالم نگاری کیسے سیکھیں؟
مصنف: عبدالمنعم فائز
قیمت: 600 روپے
*کیش آن ڈلیوری*
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اپنا نام ، مکمل پتہ اور موبائل نمبر ہمارے میسنجر یا وٹس اپ نمبر https://wa.me/923034002105… پر میسج کریں، اور تین سے چار روز میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت حاصل کریں-

29/01/2021

نام کتاب: *تحفہ زوجین*
*مصنف*: حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانویؒ
قیمت: *500* روپے
*کیش آن ڈلیوری*
*مکتبہ حبیبیہ رشیدیہ*
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اپنا نام ، مکمل پتہ اور موبائل نمبر ہمارے میسنجر یا وٹس اپ نمبر https://wa.me/923034002105… پر میسج کریں، اور تین سے چار روز میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت حاصل کریں-

نام کتاب: *اھل علم کے دلچسپ واقعات*مصنف: حضرت مولانا الیاس احمد صاحب مدظلہقیمت: *500* روپے*کیش آن ڈلیوری*یہ کتاب گھر بیٹ...
29/01/2021

نام کتاب: *اھل علم کے دلچسپ واقعات*
مصنف: حضرت مولانا الیاس احمد صاحب مدظلہ
قیمت: *500* روپے
*کیش آن ڈلیوری*
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اپنا نام ، مکمل پتہ اور موبائل نمبر ہمارے میسنجر یا وٹس اپ نمبر https://wa.me/923034002105… پر میسج کریں، اور تین سے چار روز میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت حاصل کریں-

16/01/2021

#کفر کی چال

*آپ مرتے وقت پیچھے کیا چھوڑ کر جائیں گے؟!* *جھگڑے؟**لڑائیاں؟**غیبتیں؟**چغلیاں؟**خلقِ خدا پر ظلم؟*میوزیکل ، فحش ویڈیوز، ا...
16/01/2021

*آپ مرتے وقت پیچھے کیا چھوڑ کر جائیں گے؟!*

*جھگڑے؟*
*لڑائیاں؟*
*غیبتیں؟*
*چغلیاں؟*
*خلقِ خدا پر ظلم؟*
میوزیکل ، فحش ویڈیوز، اور حرام کمائی
ہمیشہ اپنے آپ سے یہ سوال کریں، کہ میں مروں گا تو پیچھے کیا چھوڑ کر جاؤں گا!“
یہ سوچ لیں کہ آج نہیں تو کل مرنا ضرور ہے

Address

Lahore
54920

Telephone

923034002105

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic books and magzines اسلامی کتابیں و میگزین posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category