مكتبہ فكر جدید

مكتبہ فكر جدید نشر و اشاعت کے میدان میں جدید فکر و نظر کے ساتھ ، اسلامی و علمی کتب کی طباعت و اشاعت کا مرکز

03/02/2026
03/02/2026

مکتبہ فکر جدید
ہال نمبر 1، سٹال نمبر
W 03-04
بک فئیر 2026ء
ایکسپو سنٹر، لاہور

39 واں لاہور انٹرنیشنل بک 📖 فیئر 2026ء 🗓️ بدھ 04 فروری سے اتوار 08 فروری تک  📍ایکسپو سنٹر لاہور📌 سٹال نمبر  # W 3-4📢 ادا...
27/01/2026

39 واں لاہور انٹرنیشنل بک 📖 فیئر 2026ء
🗓️ بدھ 04 فروری سے اتوار 08 فروری تک
📍ایکسپو سنٹر لاہور
📌 سٹال نمبر # W 3-4
📢 ادارہ تدبر قرآن و حدیث اور ادارہ فکر جدید کی تمام کتابوں پر خصوصی رعایت

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں:
واٹس ایپ:
0323 4015825

ادارہ علوم القرآن ، علی گڑھ نے اپنی علمی روایت اور تحقیقی وقار کو برقرار رکھتے ہوئے قرآن  کریم کے اعجازی پہلووں پر ایک س...
26/01/2026

ادارہ علوم القرآن ، علی گڑھ نے اپنی علمی روایت اور تحقیقی وقار کو برقرار رکھتے ہوئے قرآن کریم کے اعجازی پہلووں پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا، جو ادارے کا تیرھواں علمی سیمینار تھا۔ زیر نظر کتاب اسی سیمینار میں پیش کیے گئے علمی مقالات کا مجموعہ ہے۔ ان مقالات میں اعجاز القرآن کے متنوع پہلووں، جیسے لسانی، بیانی، فکری، تاریخی اور استدلالی ، کو جس وسعت نظر، گہرائی فکر اور تحقیقی سنجیدگی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، وہ اس مجموعے کو محض ایک سیمینار کی یادگار نہیں بلکہ قرآنیات کی ایک اہم دستاویز بنا دیتا ہے۔

مجھے یقین واثق ہے کہ یہ مجموعہ اہل علم، طلبہ قرآن اور قرآنیات کے محققین کے لیے نہ صرف فکری رہنمائی فراہم کرے گا بلکہ اعجاز قرآن پر آئندہ ہونے والی علمی کاوشوں کے لیے ایک مضبوط اساس بھی ثابت ہو گا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی اسے خالص علمی خدمت کو شرف قبولیت عطا فرمائے، اسے رجوع الی القرآن کا موثر ذریعہ بنائے، اس کے نفع کو عام اور دیرپا فرمائے۔ پروفیسر عبد العظیم اصلاحی کی قیادت، کنویزر اور معاونین کی مسلسل محنت، اور ادارہ علوم القرآن کی اجتماعی بصیرت نے اس مشکل کام کو حسن و خوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اللہ تعالٰی ان سب کو اجر جزیل اور ثواب عظیم سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین۔

کتاب مکتبہ فکر جدید سے ڈاک خرچ کے ساتھ 1400 روپے میں دستیاب ہے۔
وٹس ایپ
0323 4015825

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُاللہ کے فضل و کرم سے نئے شمسی سال میں مستنصر میر کے پی ایچ ڈ...
16/01/2026

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ
اللہ کے فضل و کرم سے نئے شمسی سال میں مستنصر میر کے پی ایچ ڈی مقالے
Coherence in the Quran
کا اردو ترجمہ شائع ہو گیا ہے۔
پیش نظر کتاب میں پہلی بار مولانا اصلاحی ؒ کی تفسیری خدمات کے اہم ترین پہلو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس میں پہلے تفسیری روایت میں موجود نظم قرآن کے تصور کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے، اس کے بعد مولانا اصلاحی کے نظریہ نظم اور اس کے انطباقات کا تنقیدی مطالعہ کیا گیا ہے اور پھر اس نئی اپروچ کی قدر و قیمت متعین کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
کتاب کے مصنف امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی میں
اسلامیات کے پروفیسر ہیں، اس سے قبل وہ یونیورسٹی، آربر اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، ملیشیا میں تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی اہم تصانیف
Dictionary of Quranic Terms and Concepts اور Selection of the Poetry of Muhammad Iqbal
ہیں۔

بارگاہِ ربِ کریم میں دعا ہے کہ وہ اس علمی خدمت کو اپنی رضا اور قبولیت کا باعث بنائے، اسے قبولِ عام عطا فرمائے۔ علمی ترقی اور تحقیق و تدبر کے فروغ کا سلسلہ جاری و ساری رہے۔ آمین یا رب العالمین ۔
حسان عارف
__________________________________________________
کتاب مکتبہ فکر جدید، خالد پلازہ ، اردو بازار ، لاہور سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
قیمت: 1200روپے(مع ڈاک خرچ)
آرڈر کے لیے وہاٹس اپ پر رابطہ کریں:
0323 4015825

برادرم ڈاکٹر عبد الباسط ظفر کی کتاب " اہل اعتزال کا تصور انسان " شائع ہو گئی ہے۔ دُکتور عبدالباسط ظفر اسلامی علمِ کلام، ...
03/01/2026

برادرم ڈاکٹر عبد الباسط ظفر کی کتاب " اہل اعتزال کا تصور انسان " شائع ہو گئی ہے۔

دُکتور عبدالباسط ظفر اسلامی علمِ کلام، خصوصاً معتزلی مکتبِ فکر کی کلامی روایت کے محقق اور معاصر دینی مطالعات کے راسخ محقق ہیں۔ آپ نے ملکِ ترکیہ کی انقرہ یونیورسٹی کے شعبۂ علمِ کلام سے 2020ء میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، جہاں آپ نے قاضی عبدالجبار کی بشری الہٰیات کو مرکزِ تحقیق بنایا اور انسانی ارادے کے دائرۂ کار، اخلاقی ذمہ داری اور معرفتِ الٰہی کے مباحث کو معتزلی اصولوں کی روشنی میں نئے تناظر سے وضع کیا۔

زیر نظر تالیف " اہل اعتزال کا تصور انسان" معتزلہ کے افکار کے داخلی اختلاف اور دوسرے فقہی مذاہب کے ساتھ اہل اعتزال کے اختلاف کا ایک تقابلی مطالعہ ہے۔ کتاب ایک مقدمہ اور چار ابواب پر مشتمل ہے۔

یہ کتاب فکری اور فلسفیانہ ذوق کے حامل افراد کے لیے انتہائی اعلی درجے کی قابل مطالعہ کتاب ہے۔

کتاب مکتبہ فکر جدید ، لاہور سے ڈاک خرچ کے ساتھ 1400 روپے میں حاصل کی جا سکتی ہے۔

تفسیر کشاف جلد ششم (النور - السجدہ ) شائع ہو گئی ہے۔ ڈاک خرچ کے ساتھ 2000 روپے میں دستیاب ہے۔
27/12/2025

تفسیر کشاف جلد ششم (النور - السجدہ ) شائع ہو گئی ہے۔ ڈاک خرچ کے ساتھ 2000 روپے میں دستیاب ہے۔

Address

Shop 6, 1st Floor, Khalid Plaza, Urdu Bazar Lahore
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 11:00 - 05:00
Tuesday 11:00 - 05:00
Wednesday 11:00 - 05:00
Thursday 11:00 - 05:00
Friday 11:00 - 05:00
Saturday 11:00 - 05:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مكتبہ فكر جدید posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category