30/08/2026
آواز لنڈی کوتل کمیونٹی کی قابلِ تحسین کاوش!
ہم آواز لنڈی کوتل کمیونٹی کے تمام ذمہ داران اور ساتھیوں کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے عملی طور پر ایک ایسا مثبت اور قابلِ تحسین اقدام شروع کیا ہے، جس کے ذریعے علاقے میں ہونے والے ہر قسم کے ظلم، جبر، ناانصافی، غیر قانونی اقدامات اور عوامی مسائل کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔
چاہے مسئلہ بازار کا ہو، گران فروشوں کا ہو، بجلی کا ہو، پانی کا ہو یا علاقے کا کوئی اور عوامی مسئلہ—آواز لنڈی کوتل کمیونٹی ہر اہم مسئلے کو اجاگر کرنے اور عوام کی آواز متعلقہ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
خصوصاً چند روز قبل شادی بیاہ میں رائج غیر ضروری اور غیر رسمی رسومات، جہیز، غیر ضروری مطالبات اور دیگر اضافی اخراجات کے خلاف ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام کے ساتھ ساتھ سیاسی اور قومی مشران نے بھی شرکت کی۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں شادی بیاہ کو آسان بنایا جائے اور غریب و متوسط طبقے پر غیر ضروری بوجھ نہ ڈالا جائے۔
اسی سلسلے کا دوسرا پروگرام بروز منگل، یکم ستمبر کو شینواری پیروخیل میں مرحم شازار، محمد رسول اور حبیب اللہ کی حجرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں علمائے کرام، سیاسی اور قومی مشران سمیت علاقے کے مختلف معززین شرکت کریں گے۔
یہ یقیناً ایک بہت بڑا اور مثبت قدم ہے۔ اگر ہم سب مل کر غیر ضروری رسومات، جہیز کے مطالبات اور شادی بیاہ کے نام پر ہونے والے اضافی اخراجات کے خلاف آواز اٹھائیں تو ہمارے نوجوانوں کے لیے شادی کرنا آسان اور معاشرے میں خوشیاں پھیلانا ممکن ہو سکتا ہے۔
ہم ایک بار پھر خیبر، لنڈی کوتل اور پورے علاقے کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اہم پروگرام میں بھرپور شرکت کریں، اپنی رائے دیں اور اس مثبت اجتماعی کوشش کا حصہ بنیں۔
اللہ تعالیٰ آواز لنڈی کوتل کمیونٹی کے تمام ساتھیوں کو مزید توفیق عطا فرمائے، ان کی کوششوں کو کامیاب کرے اور ہمارے علاقے میں ایسے مخلص، باہمت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرنے والے مزید مشران پیدا فرمائے۔
آئیں، اپنے معاشرے کو آسان، پُرامن اور بہتر بنانے کے لیے مل کر آواز اٹھائیں۔
شکریہ و خراجِ تحسین 🤝