Apna Mansehra اپنا مانسہرہ

Apna Mansehra اپنا مانسہرہ Tourist attraction

06/09/2026

اپنا مانسہرہ

 #إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَنماز جنازہ 5:30 پر حفیظ بانڈی میں ادا کیا جائے گا اللہ پاک مغفرت فرمائے اور ...
06/09/2026

#إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
نماز جنازہ 5:30 پر حفیظ بانڈی میں ادا کیا جائے گا
اللہ پاک مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین ۔🤲

Photo Faysal Khan Elahi
05/09/2026

Photo Faysal Khan Elahi

03/09/2026

دنیا کی سب سے بہترین جگہ

03/09/2026
02/09/2026

Mansehra

دنیا جہاں کے گندے ترین ہم لوگ، نہ دانت صاف کرنے کا پتا، نہ استنجا کرنے کا۔گندگی کے ڈھیر ہمارے گردونواح میں پڑے ہوتے ہیں ...
30/08/2026

دنیا جہاں کے گندے ترین ہم لوگ، نہ دانت صاف کرنے کا پتا، نہ استنجا کرنے کا۔
گندگی کے ڈھیر ہمارے گردونواح میں پڑے ہوتے ہیں اور ہمیں بدبو تک نہیں آتی۔
ہماری حرکات دیکھ کر پوری دنیا ہم سے نفرت کرتی ہے۔
دنیا کا بدترین پارلیمانی، اور معاشی نام ہمارا۔
دو نمبری میں پہلے نمبر پر ہم۔
بد ترین ممالک کی لسٹ میں تیسرا نام ہمارا۔
ملاوٹ میں سب سے زیادہ ہم مشہور۔
مزاروں اور بابوں سے مدد مانگنے والے ہم۔
نہ جانور ہماری درندگی سے محفوظ ہے اور نہ ہی کم سن بچے اور قبر میں مردہ عورتیں۔
کفن چوری میں ہم مشہور۔
بھیک مانگنے میں ہم مشہور.
مکہ و مدینہ کے مشہور جیب کترے اور بھکاری ہم۔
حمزہ اور قاری صاحب ہمارے معاشرے کے مشہور کردار۔
ٹریفک سگنل یا ساحل سمندر پر کھڑے ہو کر خارش کرنے میں ہم مشہور۔
زہریلی ادویات بنانے میں ہم مشہور۔
جذباتی، مذہبی، طبقاتی، لسانی، سیاسی، ذات برادری، عقیدہ، رنگ نسل میں تقسیم در تقسیم،
مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کو صحیح سمجھنے والے ہم۔اپنی مرضی کے مواد بنا کے منیپولیشن کرنے والے ہم۔
موقع دیکھ کے دنڈی مارنے والے، لمیٹڈ سوچ کے مالک، نائیوں سے فقہ، فلسفہ اور تاریخ سیکھنے والے ۔سنی سنائی باتوں پہ وحی کی طرح ایمان لانے والے۔
دفتر میں سیاست کرنے والے،
اے سی ٹیکنیشن سے لے کے مزدور سے لے کر پلمبر سے مستری سے میکینک تک حرامزادگی میں ڈوبے ھوے ایک نمبر کے دو نمبر۔
سبزی والے سے لے کے پھل والے تک، آفس بوائے سے لے کے سی ای او تک، جّدھر دا لگ گیا، کرپشن کرنے والے ہم۔
پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔۔۔اس بات پہ بلا چوں چراں ایمان لانے والے ہم۔
معلم القرآن بھرتی ہوئے تو لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو قرآن سکھانے لگا دیا۔
نہ ہمارے پاس روڈ اینڈ ٹریفک منیجمنٹ، نہ کوئی راہ اور نہ منزل اور دعوٰی یہ کہ ہم خدا کی پسندیدہ مخلوق ہیں، ہم اپنے خدا کے محافظ ہیں، ہم سچے عاشق رسول ہیں۔
اس گولے کی بدترین مخلوق۔عوام سے لے کے خواص تک سب موقع شناس اور محدود سوچ کے ساتھ جذباتی آرگومنٹ کر کے نیچا دیکھا کے اگلے کی ماں بہن ایک کرنے کے دلدادہ۔
اور سب سے بھڑ کے ۔۔کسی معجزے کی امید میں بیٹھی معصوم اور ہڈ حرام مخلوق۔

منقول

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہہم، زمیندارانِ اپر پکھل ویلی، مانسہرہ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی (PTC) کا سیزن 2026 کے باقاعدہ...
30/07/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہم، زمیندارانِ اپر پکھل ویلی، مانسہرہ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی (PTC) کا سیزن 2026 کے باقاعدہ آغاز پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ہم کمپنی کو یقین دلاتے ہیں کہ جس خلوص، محنت اور پیشہ ورانہ انداز سے انہوں نے پورے سال مانسہرہ میں تمباکو کی معیاری کاشت کو فروغ دینے اور کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے کام کیا ہے، ان شاء اللہ ہم بھی پوری ذمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ وہی اعلیٰ معیار کا تمباکو پیدا کرکے فراہم کریں گے جس کی کمپنی کو توقع ہے۔

اس موقع پر ہم ان شرپسند عناصر کو بھی واضح پیغام دینا چاہتے ہیں جو تمباکو کے کاشتکاروں کے مسائل سے ناواقف ہو کر اس کاروبار اور ہمارے واحد ڈیپو کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جیسا کہ بونیر میں ہوا۔ ہم انہیں دوٹوک الفاظ میں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کل بھی پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ساتھ تھے، آج بھی اس کے ساتھ کھڑے ہیں، اور آئندہ بھی اس کے ساتھ رہیں گے۔ ہم کسی کو بھی اپنے کاشتکاروں، اپنے روزگار اور اپنے ڈیپو کے خلاف سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایک مرتبہ پھر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا تہہ دل سے شکریہ، اور سیزن 2026 کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ۔

شکریہ۔

خوفناک زلزلہ کے اکیس سال بعد لاش برآمد ۔۔۔ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے گراں ڈھیری محلہ خواجہ خیلی کا  پانچ سالہ...
13/07/2026

خوفناک زلزلہ کے اکیس سال بعد لاش برآمد ۔۔۔ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے گراں ڈھیری محلہ خواجہ خیلی کا پانچ سالہ
جمال شفیق ولد قاری شفیق الرحمن آٹھ اکتوبر 2005کے زلزلہ میں مکان کے نیچے دب کر شھید ہو گیا تھا والد قاری شفیق الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی ڈیڈ باڈی کئی ماہ تک ملبے میں ڈھونڈتے رہے مگر کامیابی نہیں ملی تھی آج 21 سال بعد اسی مکان کی دوبارہ تعمیر کے لئے کھدائی شروع کی گئی تو دوران کھدائی بچے کے کپڑے نظر آئے ملبہ ہٹانے پر بچے کی نعش برآمد ہوئی جسے نکال لیا اور بعد ازاں بچے کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد قریبی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا والد شفیق الرحمن کا کہنا تھا کہ جمال شفیق کے لاپتہ ہونے پر 21 سال کرب میں گزارے آج مگر ڈیڈ باڈی ملنے پر پرانے زخم تو تازہ ہو گئے مگر بچے کی آخری آرامگاہ بنا کر تسلی بھی ہوگئی واضح رہے کہ زلزلے میں شفیق الرحمن کی والدہ اہلیہ اور دونوں بچے شہید ہوگئے تھے

Address

Mansehra
21300

Telephone

+923145205443

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Mansehra اپنا مانسہرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share