24/09/2023
*مارخور پھول( Markhor Flower)*
*پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پایا جانے والا انوکھا پھول جس کو مارخور فلاور کہا جاتا ہے۔ بلوچستان کے خشک چٹانی علاقوں میں اُگنے والا یہ پھول قدرت کی رعنائ اور جمال کی بہترین مثال ہے۔ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے جو کہ انتہائ بلند اور دشوار گزار پہاڑوں میں پایا جاتا ہے۔ اس پھول کی شکل بالکل مارخور کے سینگوں جیسی ہوتی ہے اس لئے اس کو یہ نام دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے علاوہ یہ پھول پاکستان کے کسی اور علاقے میں نہیں پایا جاتا۔
#مارخورپھول