Minhaj-ul-Quran Publications

Minhaj-ul-Quran Publications Discover Islamic Knowledge: Authentic Books, Every Subject, Online Ordering & Delivery

Minhaj-ul-Quran Publications' Bookstore

🔰حضور نبی اکرمﷺ کی عظمت اور اختیاراتشیخ الااسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی دور حاضر کے عظیم محدث، مجدد اورسچے ...
11/09/2026

🔰حضور نبی اکرمﷺ کی عظمت اور اختیارات

شیخ الااسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی دور حاضر کے عظیم محدث، مجدد اورسچے عاشقِ رسول ﷺ ہیں۔ آپ پوری اُمتِ مسلمہ کو حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت جیسی سعادت و نعمت سے آشنا کروانا وقت کی اہم ایمانی ضرورت سمجھتے ہیں۔ آپ شب و روز اسی فکر میں لگے رہتے ہیں کہ امت کا ہر فرد حضور نبی اکرم ﷺ کے کمالاتِ معنوی اور جمالِ ظاہری سے ذہناً اور قلباً وابستہ ہو جائے۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ امتیاز عطا فرمایا ہے کہ آپ نے اُمت کے ہر مرض کے اَسباب کی نہ صرف درست تشخیص کی بلکہ اس کا مناسب علاج بھی تجویز فرمایا۔ آپ نے دورِ جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام و خواص دونوں کی علمی و فکری رہنمائی اور عقیدہ و عمل کی پختگی کے لیے احادیث مبارکہ سے خوب استفادہ کیا اور 100 کے قریب چھوٹے بڑے مجموعہ ہائے احادیث مرتب کیے۔ زیرِ نظر مجموعۂ حدیث: ’حضور نبی اکرم ﷺ کی عظمت اور اختیارات‘ میں حضور ﷺ کے اختیارات سے متعلق 139 احادیثِ مبارکہ مع اُردو ترجمہ و کامل تحقیق و تخریج اور ضروری شرح جمع کی گئی ہیں۔

فہرست
🔹 باب 1 : وجود کائنات میں حضور ﷺ کا باذن الٰہی متصرف ہونے کا بیان
🔹 باب 2 : نیابت الٰہی میں حضور ﷺ کے تشریعی اختیارات کا بیان
🔹 باب 3 : حضور ﷺ کو فضیلت اور زمین و آسمان کے خزانوں کی کنجیاں عطا کیے جانے کا بیان
🔹 باب 4 : حضور ﷺ کے دست اقدس سے ہی انعامات الٰہی تقسیم ہونے کا بیان
🔹 باب 5 : حضور ﷺ کو زمین اور آسمان میں بارگاہ الٰہی سے وزراء عطا کئے جانے کا بیان
🔹 باب 6 : حضور ﷺ کی تمام اَنبیاء و مرسلین علیھم السلام پر فضیلت کا بیان
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

🧾 صفحات :192
🔖 رعایتی قیمت :180 روپے
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

🔰جمیع خلق پر حضور نبی اکرمﷺ کی رحمت و شفقتحضور نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعالی نے تمام مخلوقات کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ اس ...
04/09/2026

🔰جمیع خلق پر حضور نبی اکرمﷺ کی رحمت و شفقت

حضور نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعالی نے تمام مخلوقات کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ اس کتاب میں مختلف مخلوقات کے لئے حضور ﷺ کے رحمت ہونے کو 300 ایمان اَفروز احادیث مبارکہ کی روشنی میں اردو ترجمہ و تخریج کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

فہرست ابواب
🔹 باب 1 : قرآن میں رحمت مصطفیٰ ﷺ کا بیان
🔹 باب 2 : حضور ﷺ کی تمام جہانوں اور جملہ مخلوقات پر رحمت و شفقت کا بیان
🔹 باب 3 : حضور ﷺ کی خواتین پر رحمت و شفقت
🔹 باب 4 : حضور ﷺ کی معصوم اور نو عمر بچوں پر رحمت و شفقت
🔹 باب 5 : حضور ﷺ کی کمزوروں، فقراء اور مساکین پر رحمت و شفقت
🔹 باب 6 : حضور ﷺ کی بیواؤں اور یتیموں پر رحمت و شفقت
🔹 باب 7 : حضور ﷺ کی غلاموں، لونڈیوں اور خدام پر رحمت و شفقت
🔹 باب 8 : حضور ﷺ کی بیماروں اور فوت شدگان پر رحمت و شفقت
🔹 باب 9 : حضور ﷺ کی دیہاتیوں، ان پڑھوں اور منگتوں پر رحمت و شفقت
🔹 باب 10 : حضور ﷺ کی گنہگاروں اور نافرمانوں پر رحمت و شفقت
🔹 باب 11 : حضور ﷺ کی منافقین پر رحمت وشفقت
🔹 باب 12 : حضور ﷺ کی جانی دشمنوں، کفار اور مشرکین پر رحمت و شفقت
🔹 باب 13 : حضور ﷺ کی ذمیوں اور معاہدین پر رحمت و شفقت
🔹 باب 14 : حضور ﷺ کی جانوروں اور پرندوں پر رحمت و شفقت
🔹 باب 15 : حضور ﷺ کی نباتات اور جمادات پر رحمت و شفقت

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

🧾 صفحات : 350
🔖 رعایتی قیمت :352 روپے
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

🔰حضورﷺ کے خصائلِ مبارکہحضور نبی اکرم ﷺ کی پاکیزہ سیرت اسلام کی حقیقی اور کامل تصویر ہے۔ قرآن مجید نے آپ ﷺ کو اہلِ ایمان ...
03/09/2026

🔰حضورﷺ کے خصائلِ مبارکہ

حضور نبی اکرم ﷺ کی پاکیزہ سیرت اسلام کی حقیقی اور کامل تصویر ہے۔ قرآن مجید نے آپ ﷺ کو اہلِ ایمان کے لیے بہترین نمونہ قرار دیا اور آپ ﷺ کے عظیم اخلاق کی گواہی دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ بلند ترین اخلاقی مرتبے پر فائز ہیں۔

آپ ﷺ حسنِ کردار، راست گوئی، امانت، سخاوت، وفائے عہد، حیا، شجاعت اور حسنِ معاشرت میں بے مثال تھے۔ ایک مومن کے لیے کامیابی اور نجات کا راستہ یہی ہے کہ وہ حضور ﷺ کے اقوال، افعال، عادات اور روزمرہ معمولات کو جانے اور محبت و عقیدت کے ساتھ ان کی پیروی کرے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ تصنیف اسی مقصد کے تحت حضور نبی اکرم ﷺ کی روزمرہ زندگی، اخلاق، عادات اور معمولات کا جامع نقشہ پیش کرتی ہے۔

فہرست
🔹 باب 1 : حضور ﷺ کی مسرت، مسکراہٹ اور مزاح کا بیان
🔹 باب 2 : حضور ﷺ کے حسن خلق و معاشرت کا بیان
🔹 باب 3 : حضور ﷺ کے وصف حیاء کا بیان
🔹 باب 4 : حضور ﷺ کی شجاعت اور جود و سخاء کا بیان
🔹 باب 5 : حضور ﷺ کی دنیا سے بے رغبتی اور خشیت الٰہی کا بیان
🔹 باب 6 : حضور ﷺ کے حسن کلام کا بیان
🔹 باب 7 : حضور ﷺ کے خراماں ناز ہونے (باوقار چال) کا بیان
🔹 باب 8 : حضورﷺ کے اندازِ نشست و برخاست کا بیان
🔹 باب 9 : حضور ﷺ کی چھینک مبارک کا بیان
🔹 باب 10 : حضور ﷺ کے کھانے پینے کی عادات مبارکہ کا بیان
🔹 باب 11 : حضور ﷺ کے لباس مبارک کا بیان
🔹 باب 12 : حضور ﷺ کی انگوٹھی مبارک کے نقش کا بیان
🔹 باب 13 : حضور ﷺ کے خوشبو استعمال فرمانے کا بیان
🔹 باب 14 : حضور ﷺ کے نعلین پاک کا بیان
🔹 باب 15 : حضور ﷺ کے وضو، غسل، مسواک اور بال مبارک صاف کرانے کا بیان
🔹 باب 16 : حضور ﷺ کے استراحت فرما ہونے اور آپ (ص) کے بستر مبارک کا بیان
🔹 باب 17 : حضور ﷺ کی نیند مبارک اور قیام اللیل کا بیان

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

🧾 صفحات : 184
🔖 رعایتی قیمت :148 روپے
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

🔰حضورﷺ کے برزخی خصائصِ مبارکہشیخ الااسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی دور حاضر کے عظیم محدث، مجدد اورسچے عاشقِ ر...
02/09/2026

🔰حضورﷺ کے برزخی خصائصِ مبارکہ

شیخ الااسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی دور حاضر کے عظیم محدث، مجدد اورسچے عاشقِ رسول ﷺ ہیں۔ آپ پوری اُمتِ مسلمہ کو حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت جیسی سعادت و نعمت سے آشنا کروانا وقت کی اہم ایمانی ضرورت سمجھتے ہیں۔ آپ شب و روز اسی فکر میں لگے رہتے ہیں کہ امت کا ہر فرد حضور نبی اکرم ﷺ کے کمالاتِ معنوی اور جمالِ ظاہری سے ذہناً اور قلباً وابستہ ہو جائے۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ امتیاز عطا فرمایا ہے کہ آپ نے اُمت کے ہر مرض کے اَسباب کی نہ صرف درست تشخیص کی بلکہ اس کا مناسب علاج بھی تجویز فرمایا۔ آپ نے دورِ جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام و خواص دونوں کی علمی و فکری رہنمائی اور عقیدہ و عمل کی پختگی کے لیے احادیث مبارکہ سے خوب استفادہ کیا اور 100 کے قریب چھوٹے بڑے مجموعہ ہائے احادیث مرتب کیے۔ زیرِ نظر کتاب ’حضور نبی اکرم ﷺ کے برزخی خصائص‘ میں آقائے دوجہاں ﷺ کے برزخی و اُخروی خصائص سے متعلق 160 احادیثِ مبارکہ مع اُردو ترجمہ و کامل تحقیق و تخریج اور ضروری شرح جمع کی گئی ہیں۔

فہرست
🔹 باب 1 : قبر میں ہر ایک میت سے مقام مصطفی ﷺ کے متعلق پوچھے جانے کا بیان
🔹 باب 2 : حضور ﷺ کا روضہ اَنور میں اپنی روح مبارک اور جسد اقدس کے ساتھ زندہ ہونے کا بیان
🔹 باب 3 : قبر انور میں حضور ﷺ کے سامنے اعمال امت پیش کیے جانے کا بیان
🔹 باب 4 : حضور ﷺ کی خدمت اقدس میں بذریعہ ملائکہ درود و سلام پیش کیے جانے کا بیان
🔹 باب 5 : حضور ﷺ کی خدمت اقدس میں بلا واسطہ درود و سلام پہنچنے کا بیان
🔹 باب 6 : حضور ﷺ کے روضۂ اقدس پر صبح و شام ستر ہزار فرشتوں کی حاضری
🔹 باب 7 : زیارت روضۂ رسول ﷺ کی فضیلت اور قبر مبارک سے توسل و تبرک کا بیان

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

🧾 صفحات : 190
🔖 رعایتی قیمت : 200 روپے
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

🔰حضور ﷺ کے اُخروی خصائص مبارکہیہ کتاب حضور نبی اکرم ﷺ کے اُخروی خصائص پر مشتمل ہے۔ اس میں تاجدار کائنات ﷺ کی وہ خصوصیات ...
31/08/2026

🔰حضور ﷺ کے اُخروی خصائص مبارکہ

یہ کتاب حضور نبی اکرم ﷺ کے اُخروی خصائص پر مشتمل ہے۔ اس میں تاجدار کائنات ﷺ کی وہ خصوصیات جمع کی گئی ہیں جن کا تعلق فقط آخرت سے یا بروز محشر سے ہے، ان کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں آپ ﷺ کے اُخروی خصائص کو 14 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اس میں تمام اُخروی خصوصیات کو احادیث امبارکہ کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ اس میں 189 احادیث کو جو امام الانبیاء ﷺ کے اُخروی خصائص سے متعلق ہیں، ان کو جمع کیا گیا ہے۔

فہرست
🔹 باب 1 : جنت میں مقام وسیلہ کا حضور ﷺ کے لیے خاص ہونے کا بیان
🔹 باب 2 : حضور ﷺ کو کوثر عطا کیے جانے کی تخصیص کا بیان
🔹 باب 3 : حضور ﷺ کو خصوصی شرف و بزرگی اور جنت کی کنجیاں عطا کیے جانے کی تخصیص کا بیان
🔹 باب 4 : روز قیامت حضور ﷺ کو مقام محمود پر فائز کیے جانے کی تخصیص کا بیان
🔹 باب 5 : روز قیامت شفاعت عظمیٰ کا حضور ﷺ کے لیے خاص ہونے کا بیان
🔹 باب 6 : حضور ﷺ کو عرش پر اللہ تعالیٰ کی دائیں جانب بٹھائے جانے کا بیان
🔹 باب 7 : حضور ﷺ کے اوّل شافع اور مشفع ہونے کا بیان
🔹 باب 8 : حضور ﷺ کی اُمت میں سے ستر ہزار اُمتیوں کا بغیر حساب و کتاب جنت میں داخل ہونے کا بیان
🔹 باب 9 : حضور ﷺ کی اُمت کے ستر ہزار اولیاء میں سے ہر ایک کے ساتھ ستر ہزار کے بغیر حساب و کتاب جنت میں داخل ہونے کا بیان
🔹 باب 10 : حضور ﷺ کے ہاتھ میں لواء حمد ہونے اور روز قیامت تمام انبیاء کرام کا اُس جھنڈے تلے جمع ہونے کا بیان
🔹 باب 11 : حضور ﷺ کا تمام انبیاء کرام واُمتوں پر گواہ ہونے کا بیان
🔹 باب 12 : روز قیامت بھی حضور ﷺ کے تعلق و نسب کے برقرار رہنے کا بیان
🔹 باب 13 : روز محشر سب سے پہلے حضور ﷺ کیلئے قبر انور شق ہونے اور آپ کا ستر ہزار ملائکہ کے جھرمٹ میں تشریف لانے کا بیان
🔹 باب 14 : حضور ﷺ کیلئے سب سے پہلے باب جنت کھولے جانا اور اللہ تعالیٰ کا جنت میں خود آپ کا استقبال فرمانا

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

🧾 صفحات : 248
🔖 رعایتی قیمت : 440 روپے
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

میلاد النبی ﷺ اور سیرت و فضائل نبوی ﷺ کے ذکر جمیل پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی گراں قدر تصانیف 🛒 خریداری لنک...
26/08/2026

میلاد النبی ﷺ اور سیرت و فضائل نبوی ﷺ کے ذکر جمیل پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی گراں قدر تصانیف

🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

🔰مقدمہ سیرت الرسولﷺ (حصّہ اوّل)تاریخِ انسانی میں یہ امتیاز صرف حضور نبی اکرم ﷺ کو حاصل ہے کہ آپ ﷺ کی انفرادی، معاشرتی او...
24/08/2026

🔰مقدمہ سیرت الرسولﷺ (حصّہ اوّل)

تاریخِ انسانی میں یہ امتیاز صرف حضور نبی اکرم ﷺ کو حاصل ہے کہ آپ ﷺ کی انفرادی، معاشرتی اور قومی زندگی کا ہر پہلو محفوظ ہے اور اہلِ ایمان کے لیے مینارۂ نور کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیرتِ طیبہ پر ہر دور میں مسلم و غیر مسلم اہلِ علم نے قلم اٹھایا، مگر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مقدمہ سیرت الرسول ﷺ کے ذریعے سیرت نگاری میں ایک منفرد علمی باب کا اضافہ کیا۔ یہ اپنی نوعیت کی ایسی جامع تصنیف ہے جس میں اصولِ سیرت کو باقاعدہ علمی و تحقیقی بنیادوں پر مرتب کرتے ہوئے سیرتِ رسول ﷺ کا مخاطب صرف اہلِ ایمان نہیں بلکہ پوری انسانیت کو قرار دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد اہلِ ایمان کو اُسوۂ حسنہ کے حبی پہلوؤں کے ذریعے ایمان و عمل میں پختگی دینا اور عالمِ انسانیت پر دلائل کے ساتھ واضح کرنا ہے کہ سیرتِ رسول ﷺ سے آگاہی ایک تہذیبی، تاریخی اور آفاقی ضرورت ہے۔

مقدمہ سیرت الرسول ﷺ میں سیرتِ نبوی ﷺ کو محض شخصی یا تاریخی مطالعہ نہیں بلکہ امن، سلامتی اور فلاحِ انسانیت کے لیے ایک عالم گیر دستورِ حیات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس تصنیف میں سیرت کو جدید دور کے علمی، فکری، سماجی، معاشرتی، سیاسی اور اقتصادی مسائل کے تناظر میں بیان کرتے ہوئے ثابت کیا گیا ہے کہ انسانیت کی مثبت اور پائیدار ترقی انہی اصولوں پر ممکن ہے جو سیرتِ نبوی ﷺ سے ماخوذ ہوں۔ یوں یہ کتاب اہلِ ایمان کے لیے ایمان و عمل میں رسوخ کا ذریعہ ہونے کے ساتھ اہلِ علم و تحقیق کے لیے نئے علمی و تحقیقی امکانات بھی پیدا کرتی ہے۔

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

🧾 صفحات : 688
🔖 رعایتی قیمت : 1680
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

🔰حضورﷺ کے خصائصِ دُنیوی کا بیانحضور نبی اکرم ﷺ کا ہر قول، فعل اور حکم امت کے لیے ہدایت و شریعت کا سرچشمہ ہے۔ قرآنِ مجید ...
22/08/2026

🔰حضورﷺ کے خصائصِ دُنیوی کا بیان

حضور نبی اکرم ﷺ کا ہر قول، فعل اور حکم امت کے لیے ہدایت و شریعت کا سرچشمہ ہے۔ قرآنِ مجید نے واضح فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ جو عطا فرمائیں اسے قبول کیا جائے اور جس سے منع فرمائیں اس سے رک جایا جائے۔ قرآنِ حکیم کے بعد احادیثِ نبوی ﷺ اسلامی تعلیمات اور رہنمائی کا بنیادی ماخذ ہیں، اسی لیے حضور ﷺ نے اپنی احادیث سننے، محفوظ کرنے اور دوسروں تک پہنچانے والوں کے لیے خصوصی دعا فرمائی ہے۔

اسی فضیلت کے پیشِ نظر ہر دور کے ائمہ و محدثین نے امت کی علمی و عملی رہنمائی کے لیے مختلف موضوعات پر احادیث کے مجموعے مرتب کیے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بھی عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق عقیدہ، عمل، محبتِ رسول ﷺ اور اصلاحِ امت کے موضوعات پر احادیثِ مبارکہ سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے تقریباً سو چھوٹے بڑے مجموعہ ہائے حدیث مرتب کیے ہیں۔

زیرِ نظر کتاب ’’حضور ﷺ کے خصائصِ دنیوی کا بیان‘‘ میں نبی اکرم ﷺ کے خصوصی دنیوی فضائل و خصائص سے متعلق احادیث کو اردو ترجمہ، تحقیق، تخریج اور ضروری شرح کے ساتھ جمع کیا گیا ہے۔ اس میں آپ ﷺ کی نسبی فضیلت و طہارت، تقسیمِ نعمت، عطائے خزائن، قلبِ اطہر کی بیداری، حوضِ کوثر و جنت و دوزخ کا مشاہدہ، اسمائے مبارکہ، باذنِ الٰہی تصرف، فرشتوں کی نصرت اور سورج، چاند، پہاڑوں، درختوں، جانوروں اور دیگر مخلوقات کی آپ ﷺ سے محبت، تعظیم اور فرمانبرداری جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

🧾 صفحات : 208
🔖 رعایتی قیمت : 240 روپے
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

🔰حضورﷺ کے نبوی خصائص مبارکہکتاب ہذا کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 22 ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ یہ کتاب تاجدارِ ...
21/08/2026

🔰حضورﷺ کے نبوی خصائص مبارکہ

کتاب ہذا کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 22 ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ یہ کتاب تاجدارِ مدینہ کے نبوی خصائص پر مشتمل ہے۔ اس میں آپ ﷺ کے نبوی خصائص پر 503 احادیث کو جمع کیا گیا ہے۔ اس میں اُن خصائص کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی جو آپ ﷺ کی نبوت سے متعلق ہیں، جیسے نبوتِ محمدی کے شرف کا بیان، تمام انبیاء پر فضیلت، تخلیق آدم سے قبل بھی آپ ﷺ کا نبی ہونے جیسے اہم خصائص کو مرتب کیا گیا ہے۔

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

🧾 صفحات : 544
🔖 رعایتی قیمت : 576 روپے
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

🔰حضور نبی اکرمﷺ سے توسُل اور تبرک پر مجموعہ حدیثشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی دور حاضر کے عظیم محدث، م...
21/08/2026

🔰حضور نبی اکرمﷺ سے توسُل اور تبرک پر مجموعہ حدیث

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی دور حاضر کے عظیم محدث، مجدد اورسچے عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ آپ پوری اُمتِ مسلمہ کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت جیسی سعادت و نعمت سے آشنا کروانا وقت کی اہم ایمانی ضرورت سمجھتے ہیں۔ آپ شب و روز اسی فکر میں لگے رہتے ہیںکہ امت کا ہر فرد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کمالاتِ معنوی اور جمالِ ظاہری سے ذہناً اور قلباً وابستہ ہو جائے۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ امتیاز عطا فرمایا ہے کہ آپ نے اُمت کے ہر مرض کے اَسباب کی نہ صرف درست تشخیص کی بلکہ اس کا مناسب علاج بھی تجویز فرمایا۔ آپ نے دورِ جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام و خواص دونوں کی علمی و فکری رہنمائی اور عقیدہ و عمل کی پختگی کے لیے احادیث مبارکہ سے خوب استفادہ کیا اور 100 کے قریب چھوٹے بڑے مجموعہ ہائے احادیث مرتب کیے۔ زیرِ نظر تصنیف میں حضور نبی اکرم ﷺ سے توسل اور تبرک سے متعلق 264 اَحادیث مبارکہ مع اُردو ترجمہ و کامل تحقیق و تخریج اور ضروری شرح جمع کی گئی ہیں۔

فہرست

🔹 حضور سے توسل پر قرآنی آیات
🔹 باب 1 : حضور ﷺ کی تعلیمات توسل کا بیان
🔹 باب 2 : حضور ﷺ کی ولادت مقدسہ اور بعثت مبارکہ سے قبل آپ سے توسل
🔹 باب 3 : حضور ﷺ کی ظاہری حیات مبارکہ میں آپ سے توسل
🔹 باب 4 : حضور ﷺ کے وصال مبارک کے بعد آپ کی ذات اقدس اور آثار مبارکہ سے توسل
🔹 باب 5 : حضور ﷺ کی قبرِ انور سے توسل اور اس کی تعظیم
🔹 باب 6 : قیامت کے دن حضور ﷺ سے توسل اور استغاثہ
🔹 باب 7 : حضور ﷺ کی ذاتِ اقدس سے حیوانات کا توسل
🔹 باب 8 : حضور ﷺ کی تعلیمات تبرک کا بیان
🔹 باب 9 : حضور ﷺ کے دست اقدس اور دیگر اعضائے مبارکہ سے حصول تبرک
🔹 باب 10 : حضور ﷺ کی ذات اقدس سے متعلقہ چیزوں سے حصول برکت
🔹 باب 11 : حضور ﷺ کے موئے مبارکہ سے حصول برکت
🔹 باب 12 : حضور ﷺ کے آثار مبارکہ سے حصول برکت

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

🧾 صفحات : 336
🔖 رعایتی قیمت : 280 روپے
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

Address

365-M Block, Lahore, Punjab
Model Town
54700

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923334384066

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj-ul-Quran Publications posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Minhaj-ul-Quran Publications:

Shortcuts

Share

Category