29/12/2025
گھڑیاں تو بک گئی تھیں، برے وقت میں تمام
اب عادتاً __ قمیض کے کف دیکھتے ہیں بس _!
اپنی جگہ پتہ ہے ____ سو مسجد میں جا کے ہم
جوتوں کے آس پاس کی صف دیکھتے ہیں بس _!
مجھ کو بہ غور دیکھ کے __ کہنے لگا فقیر
ایسے مریض شاہ نجف دیکھتے ہیں بس __!♥️